۲۹؍جولائی ۱۹۰۶ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۹ جولائی ۱۹۰۶ء
امرت سر کے ایک شریف خاندان کا ایک ممبر حضرت کی خدمت بزرگان اسلام اور علماء وقت میں حاضر ہوا اثنائے گفتگو میں حضرت نے کہا کہ کیا آپ
امرت سر میں ہمار۔ ہمارے لیکچر میں موجود تھے؟
شریف ۔ میں اس لیکچر میں موجود تھا اور آپ کی کرسی کے سامنے بیٹھا ہوا تھا۔ نادانوں نے شرارت کی مگر
اس وقت ان کو کون سمجھاتا۔
حضرت اقدس ۔ ہاں اس وقت ان لوگوں کو سمجھانا محال تھا۔ اس وقت تو ان لوگوں کا وہ حال تھا جیسا
کہ تاجروں کا قصہ ہے کہ چند تا جر کسی جگہ راہ میں جاتے تھے کہ قزاقوں نے ان پر حملہ کیا۔ تجار کے
ہمراہ ایک حکیم بھی تھا۔ کسی نے حکیم کو کہا کہ ان کو نصیحت کرو۔ حکیم نے جواب دیا کہ اس وقت ان
لوگوں کو نصیحت کرنا بے فائدہ ہے۔ یہ نفس پرستی میں ایسے اندھے ہیں کہ ان کو اس وقت کوئی نصیحت
کارگر نہیں ہو سکتی ۔ ہمارا منشا اس لیکچر میں یہ تھا کہ اسلام کی خوبیاں بیان کی جائیں ۔ مگر افسوس ہے کہ
ان لوگوں نے شرارت کی ۔
شریف ۔ ان کا قصور ہی کیا ہے وہ اندھے ہیں ان کو بصیرت نہیں ۔
حضرت اقدس ۔ زیادہ تر افسوس تو علماء پر ہے جو عوام کو دھو کہ میں ڈالتے ہیں ۔ دیکھو! اسلام پر
کس قدر انحطاط کا زمانہ ہے کہ علماء کی حالت ایسی گندی ہے ۔
شریف ۔ علماء کیوں ایسا نہ کریں جبکہ ان کے واسطے ذریعہ معاش صرف اسی میں ہے۔ آپ نے دیکھا یا سنا
ہوگا آجکل امرت سر کے مولوی ثناء اللہ صاحب حضرت امام ابو حنیفہ کے حق میں کیسے کیسے خراب کلمات لکھ کر
اشتہار دے رہا ہے۔ یہی علماء لوگ اسلام میں فتنہ ڈالتے ہیں ۔
حضرت اقدس ۔ ائمہ کے حق میں سخت کلامی کرنا بہت ہی نا مناسب امر ہے ۔ جس زمانہ میں یہ
بزرگ گزرے ہیں اگر وہ دین کی خدمت نہ کرتے تو ہزار ہا خرابیاں پیدا ہو جاتیں یہ لوگ اسلام
میں بطور چاردیواری کے تھے انہوں نے جو کچھ کیا خدا کے واسطے کیا اور شریر لوگوں کو حد سے بڑھنے
سے بچایا۔ ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ ان لوگوں نے اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈالا اور بے نفس ہو کر
اسلام کی خدمت کی ۔ ان لوگوں کی طرح وہ نہ تھے کہ ہر وقت دنیا کو مقدم رکھتے ۔
۔
خواجہ کمال الدین صاحب ۔ ان علماء کا تو یہی نمونہ کافی ہے جو ثناء اللہ نے عدالت کے اندر حضور
کے برخلاف گواہی کی خاطر دکھایا (یعنی بیان کیا کہ جھوٹھ ، چوری، زنا جو کچھ مسلمان کر لے اس کے
تقویٰ میں کچھ فرق نہیں آتا۔ ایڈیٹر )
شریف ۔ ان لوگوں میں دنیا طلبی ہے۔ دین نہیں رہا۔
دعا کے اصول اس کے بعد اس شریف مر نے اپنے بعض ذاتی امور کے واسطے دعا کے لیے حضرت کی خدمت میں درخواست کی جس پر حضرت نے فرمایا۔
میں آپ کے واسطے انشاء اللہ دعا کروں گا۔ مگر میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اصول دعا میں
سے یہ بات ہے کہ جب تک انسان کو کسی کے حالات کے ساتھ پورا تعلق نہ ہو تب تک وہ رقت اور
درد اور توجہ نہیں ہو سکتی جو دعا کے واسطے ضروری ہے اور اس قسم کے حضور اور توجہ کا پیدا کرنا دراصل
اختیاری امر نہیں ہے۔ دعا میں کوشش ہر دو طرف سے ہونی ضروری ہے۔ دعا کرنے والا خدا تعالیٰ
کے حضور میں توجہ کرنے میں کوشش کرے اور دعا کرانے والا اس کو توجہ دلانے میں مشغول رہے۔
بار بار یاد دلائے خاص تعلق پیدا کرے۔ صبر اور استقامت کے ساتھ اپنا حالِ زار پیش کرتا رہے۔تو
خواہ مخواہ کسی نہ کسی وقت اس کے لیے درد پیدا ہو جائے گا۔ دعا بڑی شے ہے جبکہ انسان ہر طرف
سے مایوس ہو جائے تو آخری حیلہ دعا ہے جس سے تمام مشکلات حل ہو جاتے ہیں۔ مگر ایسی توجہ کی دعا
ضرور ایک وقت چاہتی ہے اور یہ بات انسان کے اختیار میں نہیں کہ کسی کے واسطے دل میں درد پیدا
کرلے۔
ایک صوفی کا ذکر ہے کہ وہ راستہ میں جاتا تھا کہ ایک لڑکا اس کے سامنے گر پڑا۔ اور اس کی ٹانگ
ٹوٹ گئی ۔ صوفی کے دل میں درد پیدا ہوا۔ اور اسی جگہ خداوند کے آگے دعا کی اور عرض کی کہ اے خدا تو
اس لڑکے کی ٹانگ کو درست کر دے ورنہ تو نے اس قصاب کے دل میں درد کیوں پیدا کر دیا۔
میرا مذہب یہ ہے کہ کیسے ہی مشکلات مالی یا جانی انسان پر پڑیں۔ ان سب کا آخری علاج دعا
ہے خدا تعالیٰ ہر شے کا مالک ہے وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے اور کر سکتا ہے اور ہر شے پر اس کا قبضہ ہے۔
انسان کسی حاکم یا افسر کے ساتھ اپنا معاملہ صاف کرتا ہے اور اس کو راضی کرتا ہے تو وہ اسے بہت سے
فائدہ پہنچا دیتا ہے۔ کیا خدا تعالیٰ جو حقیقی حاکم اور مالک ہے اس کو نفع نہیں دے سکتا ؟ مگر دعا کا معاملہ
ایسا نہیں کہ انسان دور سے سے گولی چلا دے اور چلا جائے بلکہ جس شخص سے دعا کرانی چاہیے اس کے
ساتھ تعلق پیدا کرنا چاہیے۔ دیکھو! بازار میں آپ کو ایک شخص اتفاقیہ طور پر مل جاوے اور آپ اس کو
پکڑ لو اور کہو کہ تو میرا دوست بن جا تو وہ کس طرح دوست بن سکتا ہے دوستی کے واسطے تعلقات کا ہونا
ضروری ہے اور وہ رفتہ رفتہ ہو سکتے ہیں ۔
ہم تو چاہتے ہیں اور خواہش رکھتے ہیں کہ تمام بنی نوع کے واسطے دل میں سچا درد پیدا ہو جاوے
مگر یہ امر اپنے ہاتھ میں نہیں ، نہ اپنے واسطے، نہ عزیز واقارب کے واسطے، نہ بیوی بچے کے واسطے۔
ایسے درد کا پیدا ہونا محض خدا کے فضل پر منحصر ہے۔ لیکن تعلقات کا ہونا بہت ضروری ہے۔
کہتے ہیں کہ کوئی شخص شیخ نظام الدین صاحب ولی اللہ کے پاس اپنے کسی ذاتی مطلب کے لیے
دعا کرانے کے واسطے گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میرے واسطے دودھ چاول لے آ۔ اس شخص کے دل
میں خیال آیا کہ عجیب ولی ہے۔ میں اس کے پاس اپنا مطلب لے کر آیا ہوں تو اس نے میرے آگے
اپنا ایک مطلب پیش کر دیا ہے۔ مگر وہ چلا گیا اور دودھ چاول پکا کر لے آیا۔ جب وہ کھا چکے تو انہوں
نے اس کے واسطے دعا کی اور اس کی مشکل حل ہو گئی ۔ تب نظام الدین صاحب نے اس کو بتلایا کہ میں
نے تجھ سے دودھ چاول اس واسطے مانگے تھے کہ جب تو دعا کرانے کے واسطے آیا تھا تو میرے واسطے
ایک بالکل اجنبی آدمی تھا اور میرے دل میں تیرے واسطے کوئی ہمدردی کا ذریعہ نہ تھا۔ اس واسطے
تیرے ساتھ ایک تعلق محبت پیدا کرنے کے واسطے میں نے یہ بات سوچی تھی ۔
۔
ایسا ہی تو ریت میں حضرت اسحق کا قصہ ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو کہا کہ جا تو میرے واسطے
شکار لے آاور پکا کر مجھے کھلاتا کہ میں تجھے برکت دوں اور تیرے واسطے دعا کروں ۔ اس قسم کے بہت
سے قصے اولیاء کے حالات میں درج ہیں اور ان میں حقیقت یہی ہے کہ دعا کرنے والے اور کرانے
والے کے درمیان تعلق ہونا چاہیے۔
انسان پر جس قدر مصائب مالی یا جانی وارد ہوتے ہیں وہ سب خدا تعالیٰ کی نارضا مندی کے
سبب سے ہوتے ہیں۔ انسان کو چاہیے کہ اپنی حالت میں تبدیلی کرے اور خدا کو راضی کرے تب
تمام تکالیف درد دور ہو جاتی ہیں۔ دنیا کی تمام اشیاء اور تمام دل انسانوں کے خدا کے قبضہ قدرت میں
ہیں۔ دیکھو! جب تم کسی کے گھر میں جاؤ اور گھر والا تم پر راضی ہو تو اس کے تمام نو کر تمہاری خاطر کریں
گے اور تمہارے ساتھ ادب سے پیش آئیں گے لیکن اگر تم آقا کو ناراض کر دو تو کوئی نوکر تمہاری پروا
نہ کرے گا بلکہ سب بے عزتی کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے۔
بلا تاریخ کے
دعا
ما اور اس کی قبولیت فرمایا۔ میرے ساتھ عادت اللہ یہ ہے کہ جب میں کسی امر کے
واسطے تو جہ کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں تو اگر وہ توجہ اپنے کمال کو پہنچ
جائے اور دعا اپنے انتہائی نقطے کو حاصل کر لے تب ضرور اس کے متعلق کچھ اطلاع دی جاتی ہے۔ اس
میں شک نہیں کہ جب انسان خدا تعالیٰ سے دعا کرتا ہے تو اکثر خدا تعالیٰ اپنے بندے کی دعا قبول کرتا
ہے لیکن بعض دفعہ خدا تعالیٰ اپنی بات منواتا ہے۔ دو دوستوں کی آپس میں دوستی کے قائم رہنے کی
یہی نشانی ہوتی ہے کہ کبھی اُس نے اس کی بات مان لی اور کبھی اس نے اُس کی بات مان لی۔ ایسا نہیں
ہو سکتا کہ ہمیشہ ایک ہی دوسرے کی بات مانتار ہے اور وہ اپنی بات کبھی نہ منوائے ۔ جو شخص یہ خیال
کرتا ہے کہ ہمیشہ اس کی دعا قبول ہوتی رہے اور اسی کی خواہش پوری ہوتی رہے وہ بڑی غلطی کرتا
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۳۱ مورخه ۲ اگست ۱۹۰۶ ء صفحه ۳
غالباً یہ جولائی ۱۹۰۶ ء کی کسی تاریخ کے ملفوظات ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب (مرتب)
ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت کا ملہ سے قرآن شریف میں دو آیتیں نازل فرمائی ہیں ۔ ایک میں فرمایا
ہے ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم (المؤمن : ۶۱) تم دعا مانگو میں تمہیں جواب دوں گا۔ دوسری آیت میں
فرمایا ہے وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ ۔۔۔ الخ ( البقرۃ:۱۵۶) یعنی ضرور ہے تم پر قسما قسم
کے ابتلا پڑیں اور امتحان آئیں اور آزمائشیں کی جاویں تا کہ تم انعام حاصل کرنے کے مستحق ٹھہرو۔
خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی آزمائش کرتا ہے لیکن جو لوگ استقامت اختیار کرتے ہیں خدا ان کو ضائع
نہیں ہونے دیتا۔ دعا کے بعد کامیابی اپنی خواہش کے مطابق ہو یا مصلحت الہی کوئی دوسری صورت
پیدا کر دے ہر حال میں دعا کا جواب ضرور خدا تعالیٰ کی طرف سے مل جاتا ہے ہم نے کبھی نہیں دیکھا
کہ دعا کے واسطے اس کی حد تک جو ضروری ہے تضرع کی جاوے اور پھر جواب نہ ملے۔
گناہوں سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ خوف الہی گناہوں سے بچنے کا واحد ذریعہ دل میں پیدا ہو۔ بغیر اس کے انسان گناہوں
سے
بیچ نہیں سکتا اور خوف بغیر معرفت کے پیدا نہیں ہو سکتا۔ جب کسی کے سر پر سنگی تلوار لٹک رہی ہو اور اس
کو یقین ہو کہ اگر فلاں کام میں کروں گا تو یہ تلوار میرے سر میں لگے گی پھر وہ کس طرح وہ کام کر سکتا
ہے اس کو یقین ہے کہ وہ تلوار اس کو دکھ دے گی ۔ اس قسم کا یقین اگر خدا تعالیٰ پر ہو اور اس کی عظمت
اور اس کا جلال اس کے دل میں گھر کر جائے تو کسی طرح ممکن نہیں کہ وہ بدی کا ارتکاب کرے ۔
خدا تعالیٰ کی یہ سنت نہیں کہ وہ انسان کی طرح کسی کو اپنا چہرہ دکھائے ۔ بلکہ وہ زبردست نشانات کے
ساتھ اپنی ہستی کا ثبوت دیتا ہے۔ جب ۴ را پریل کا زلزلہ آیا تو ہمارے عزیز محمد اسمعیل میڈیکل کالج
میں پڑھتے تھے وہ ذکر کرتے ہیں کہ ان کے کالج میں ایک لڑکا دہر یہ تھا جب زلزلہ آیا تو وہ بھی
رام رام پکار نے لگا۔ لیکن جب زلزلہ گزر گیا اور ہوش ٹھکانے لگے تو پھر کہنے لگا کہ مجھ سے غلطی ہوئی
ہے کہ میں نے رام رام کہا۔
خدا تعالیٰ کے اقتداری نشانات اس کی ہستی کا ثبوت دے دیتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے ہم کو خبر
دی ہے کہ ایک سخت زلزلہ آنے والا ہے۔ وہ دن دنیا کے واسطے ایک غیر معمولی دن ہوگا جس سے