یکم اگست ۱۹۰۶ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لوگ جان لیں گے کہ خدا موجود ہے۔ لوگ شیطانی خیالات میں ایسے بڑھے ہوئے ہیں کہ ایک قدم
پیچھے نہیں ہٹانا چاہتے ۔ مگر خدا تعالیٰ جب چاہتا ہے تو وہ ایسی ہیبت ڈال دیتا ہے کہ لوگ تمام بدیوں کو
چھوڑ دیتے ہیں ۔ جب تک خدا کسی کو نہ کھینچے وہ کس طرح کھینچا جا سکتا ہے۔ ہمارا بھروسہ تو صرف
خدا پر ہے وہ قوم جو ہم کو کا فرکہتی ہے اس سے ہم امید ہی کیا کر سکتے ہیں۔ خدا ہی سچا بادشاہ اور سچا
حکمران ہے۔ جب تک کہ آسمان پر کچھ نہیں ہو تا زمین پر کچھ نہیں ہو سکتا۔
طبیب اپنے بیماروں کے واسطے دعا کیا کریں فرمایا۔ طبیب کے واسطے بھی مناسب ہے کہ اپنے بیمار کے واسطے دعا کیا
کرے کیونکہ سب ذرہ ذرہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ خدا تعالیٰ نے اس کو حرام نہیں کیا رام نہیں کیا کہ تم حیلہ
کرو۔ اس واسطے علاج کرنا اور اپنے ضروری کاموں میں تدابیر کرنا ضروری امر ہے لیکن یا درکھو کہ
مؤثر حقیقی خدا تعالیٰ ہی ہے۔ اس کے فضل سے سب کچھ ہو سکتا ہے۔ بیماری کے وقت چاہیے کہ
انسان دوا بھی کرے اور دعا بھی کرے۔ بعض وقت اللہ تعالیٰ مناسب حال دوائی بھی بذریعہ الہام یا
خواب بتلا دیتا ہے اور اس طرح دعا کرنے والا طبیب علم طب پر ایک بڑا احسان کرتا ہے۔ کئی دفعہ
اللہ تعالیٰ ہم کو بعض بیماریوں کے متعلق بذریعہ الہام کے علاج بتلا دیتا ہے ۔ یہ اس کا فضل ہے۔'
یکم اگست ۱۹۰۶ ء
صدمات پر صبر
حافظ محمد ابراہیم صاحب جن کی بیوی کل شام کو فوت ہو چکی ہے۔ حضرت کی
خدمت میں حاضر ہوئے ۔ حافظ صاحب کو مخاطب کر کے حضرت نے فرمایا کہ
آپ پر اپنی بیوی کے مرنے کا بہت صدمہ ہوا ہے۔ اب آپ صبر کریں تا کہ آپ کے واسطے
ثواب ہو۔ آپ نے اپنی بیوی کی خدمت بہت کی ہے۔ باوجود اس معذوری کے کہ آپ نابینا ہیں۔
آپ نے خدمت کا حق ادا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے پاس اس کا اجر ہے۔ مرنا تو سب کے واسطے مقدر
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۳۲ مورخه ۹ را گست ۱۹۰۶ صفحه ۳ نیز الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۶ ء صفحه ۹
ہے۔ آخر ایک نہ ایک دن سب کے ساتھ یہی حال ہونے والا ہے۔ مگر غربت کے ساتھ بے شر ہو کر
مسکینی اور عاجزی میں جو لوگ مرتے ہیں ان کی پیشوائی کے واسطے گویا بہشت آگے آتا ہے جیسا کہ
حضرت عیسی نے لعزر کے متعلق بیان کیا ہے ۔
نماز میں دعا
نماز کے اندر اپنی زبان میں دعا مانگنی چاہیے۔ کیونکہ اپنی زبان میں دعا مانگنے
سے پورا جوش پیدا ہوتا ہے۔ سورہ فاتحہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے وہ اسی طرح عربی زبان
میں پڑھنا چاہیے اور قرآن شریف کا حصہ جو اس کے بعد پڑھا جاتا ہے وہ بھی عربی زبان میں ہی
پڑھنا چاہیے اور اس کے بعد مقررہ دعائیں اور تسبیح بھی اسی طرح عربی زبان میں پڑھنی چاہئیں
لیکن ان سب کا ترجمہ سیکھ لینا چاہیے اور ان کے علاوہ پھر اپنی زبان میں دعائیں مانگنی چاہئیں تا کہ
حضور دل پیدا ہو جاوے۔ کیونکہ جس نماز میں حضور دل نہیں وہ نماز نہیں ۔ آجکل لوگوں کی عادت ہے
کہ نماز تو ٹھو نگے دار پڑھ لیتے ہیں ۔ جلدی جلدی نماز کو ادا کر لیتے ہیں جیسا کہ کوئی بیگار ہوتی ہے۔
پھر پیچھے سے لمبی لمبی دعائیں مانگنا شروع کرتے ہیں ۔ یہ بدعت ہے۔ حدیث شریف میں کسی جگہ
اس کا ذکر نہیں آیا کہ نماز سے سلام پھیرنے کے بعد پھر دعا کی جاوے۔ نادان لوگ نماز کو تو ٹیکس
جانتے ہیں اور دعا کو اس سے علیحدہ کرتے ہیں ۔ نماز خود دعا ہے۔ دین و دنیا کے تمام مشکلات کے
واسطے اور ہر ایک مصیبت کے وقت انسان کو نماز کے اندر دعا ئیں مانگنی چاہئیں ۔
نماز کے اندر ہر موقعہ پر دعا کی جاسکتی ہے۔ رکوع میں بعد تسبیح ، سجدہ میں بعد تسبیح ، التحیات کے بعد
بعد ، کھڑے ہو کر رکوع کے بعد بہت دعائیں کرو تا کہ مالا مال ہو جاؤ۔ چاہیے کہ دعا کے واسطے روح
پانی کی طرح بہہ جاوے۔ ایسی دعا دل کو پاک وصاف کر دیتی ہے۔ یہ دعا میسر آوے تو پھر خواہ
انسان چار پہر تک دعا میں کھڑا رہے۔ گناہوں کی گرفتاری سے بچنے کے واسطے اللہ تعالیٰ کے حضور
میں دعائیں مانگنی چاہئیں۔
دعا ایک علاج ہے جس سے گناہ کی زہر دور ہو جاتی ہے بعض نادان لوگ خیال کرتے ہیں کہ
اپنی زبان میں دعا مانگنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ یہ غلط خیال ہے۔ ایسے لوگوں کی نماز تو خود ہی ٹوٹی