۹؍ستمبر ۱۹۰۶ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ان کو دکھ دیا اور مقدمہ بنایا اور سخت مخالفت کی اور بالآخر صلیب پر چڑھا کر چھوڑا ۔
ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مسیلمہ کذاب نے نبوت کا دعویٰ کیا تو کفار عرب
نے ہرگز اس کی مخالفت نہ کی نہ اس کو ستایا نہ رکھ دیا بلکہ کئی لاکھ آدمی اس کے ساتھ ہو گئے۔ برخلاف کو دیا
اس کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت سخت تکلیفیں دیں اور شہر سے نکال دیا۔ قتل کے منصوبے
باندھے اور ہر طرح کی ایزا کے درپے رہے۔ یہی ہمیشہ سے سنت اللہ جاری ہے کہ سچے کے ساتھ
ایک دو جھوٹے مدعی بھی کھڑے ہوتے ہیں ۔ سچا با وجود سخت مخالفتوں کے کامیاب ہو سکتا ہے اور جھوٹا
با وجود اس کے کہ اس کی کوئی مخالفت نہیں ہوتی ناکام اور نامراد مرتا ہے ایسا ہی ہمارے زمانہ میں بھی
ہمارے دعوے کے ساتھ کئی ایک جھوٹھے مدعی الہام اور وحی الہی کے پیدا ہوئے ہیں۔ جن میں سے
بعض نہایت نامرادی کے ساتھ مر بھی گئے ہیں جیسا کہ لاہور میں ایک شخص مہدی ہونے کا دعویدار
تھا۔ ان کی کوئی مخالفت نہیں کرتا ۔ لاہور میں ایک شخص ملا محمد بخش بھی الہام کا مدعی ہے۔ اپنے
الہامات شائع کرتا ہے۔ کوئی اس کی مخالفت میں اشتہار نہیں دیتا۔ نہ اس کو ستایا جاتا ہے نہ دکھ دیا جاتا
ہے کیونکہ وہ جھوٹا ہے لیکن ہمارے مقابلہ میں شیطان کو ہلاکت نظر آتی ہے۔ اس واسطے وہ لوگوں کو
مخالفت کے لیے جوش دلاتا ہے یہی قدیم سے خدا تعالیٰ کی سنت چلی آتی ہے۔ صادق کی مخالفت
سخت ہوتی ہے تا کہ اس کی کامیابی ایک بڑا نمایاں اشتہار ہو۔
ور ستمبر ١٩٠٦ء
لے
مسیح موعود کا کام فرمایا۔ ہمارے سامنے جوکام آیا ہے وہ آسان نہیں بلکہ نہایت مشکل کام
ہے۔ ہمارے دو کام ہیں۔ اندرونی طور پر قوم کو درست کرنا اور تقویٰ و طہارت
کا گمشدہ راستہ ان کو دوبارہ دکھانا اور اس پر چلانا اور دوسرا بیرونی حملوں کو روکنا اور کسر صلیب کرنا۔
یہ ہر دو کام ایسے مشکل ہیں کہ بغیر اللہ تعالیٰ کے خاص معجزہ نما کاموں کے معمولی انسانی کوششوں سے
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۳۶ مورخه ۶ ر ستمبر ۱۹۰۶ صفحه ۴

کبھی یہ کام پورا نہیں ہو سکتا۔ ہمارے بے وقوف مخالف نادانی کے ساتھ مسیح کو آسمان پر چڑھائے
بیٹھے ہیں اور خیال نہیں کرتے کہ اتنے عرصہ تک اس نا معقول عقیدہ نے کیا فساد ڈالا ہے جو آئندہ اس
عقیدہ فاسدہ کی پیروی سے ان کو کچھ حاصل ہو جائے گا۔ خدا تعالیٰ علیم اور حکیم اور عمیق اور دقیق باتوں
کا واقف کار ہے۔ اس کی حکمت نے جو راہ اختیار کی ہے۔ اسی پر چلنے سے اسلام کا بول بالا ہو سکتا
ہے۔ یسوع تو خود داغی ہو چکے کہ ان کے نام پر اس قدر شرک ہوتا ہے۔ اب ان کی آمد میں اسلام
کے واسطے کوئی فائدہ کی صورت نہیں بن سکتی۔ اسلام کے واسطے بیرونی اور اندرونی فساد اس حد تک
پہنچ چکے ہیں کہ ظاہری عقل کے مطابق تو اب یاس اور نا امیدی کے سوائے اور کچھ باقی نہیں ہے۔
دین کی اشاعت کے لیے جو سامان اور طاقتیں عیسائیوں کے پاس ہیں کہ ایک ایک کتاب کو کئی کئی لاکھ
چھاپتے ہیں اور مفت تقسیم کرتے ہیں وہ بات مسلمانوں کو کہاں حاصل ہے؟ یہاں تو ایک چھوٹا رسالہ
چھا اپنا ہو تو اس کے واسطے بھی سامان بمشکل حاصل ہوتا ہے۔
غرض ظاہری دولت اور طاقت اور سعی کے ذریعہ سے ہم فتح نہیں پاسکتے ۔ بلکہ ہمارا ہتھیار ہے
صرف دعا اور توجہ الی اللہ ۔ یہ بھاری مہم صرف دعا کے عظیم الشان ذریعہ سے سر ہے
سر ہوگی ہوتی ۔
ڈاکٹر عبد الحکیم نادانی سے اعتراض کرتا ہے کہ یہ ایک جگہ بیٹھے ہوئے ہیں ۔ کیوں ایسا نہیں
کرتے کہ شہر بشہر گشت کریں۔ یہ اس کی غلطی ہے۔ اگر میں جانتا کہ ملکوں میں پھرنے سے فائدہ
حاصل ہو سکتا ہے تو میں ضرور ہی ایسا کرتا۔ حدیث شریف میں دجال کے متعلق آیا ہے کہ لا يَدَانِ
لأَحَدٍ لِقِتَالِهِمْ ۔ اس کے ساتھ جنگ کرنے کے ہاتھ کسی کے پاس نہ ہوں گے۔ زمینی اسباب
کے ساتھ ہم اس دجل کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ زمینی اسباب خود اس کے پاس بہت ہیں ۔ ہمارے
پاس کوئی ایسا اعلیٰ ہتھیار ہونا چاہیے جو اس کے پاس نہ ہو تب تو ہم فتح پا سکتے ہیں۔ آجکل مخلوق پر دنیا
کی حب حد سے زیادہ غالب ہے۔ اس کو ہم نکالنا چاہتے ہیں اور اسی کو نکالنا سب سے زیادہ مشکل
کام ہے۔ لکھا ہے کہ سب سے آخر جو چیز نفس سے نکلتی ہے وہ دنیا کی محبت ہے۔ بجز ایک آسمانی
طاقت کے ہمارے واسطے کوئی کامیابی کی راہ نہیں۔

فرمایا۔ اللہ تعالی نے ہم کو سورہ فاتحہ میں یہ دعا سکھائی کہ اے خدا نہ تو ہمیں مغضوب علیہم میں
سے بنائیو اور نہ ضالین میں سے ۔ اب سوچنے کا مقام ہے کہ ان ہر دو کا مرجع حضرت عیسی ہی ہیں۔
مغضوب علیہ وہ قوم ہے جس نے حضرت عیسیٰ کے ساتھ عداوت کرنے اور ان کو ہر طرح سے دکھ
دینے میں غلو کیا اور ضالین وہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کے ساتھ محبت کرنے میں غلو کیا اور خدائی
صفات ان کو دے دیئے ۔ صرف ان دونوں کی حالت سے بچنے کے واسطے ہم کو دعا سکھلائی گئی
ہے۔ اگر دجال ان کے علاوہ کوئی اور ہوتا تو یہ دعا اس طرح سے ہوتی کہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ
وَلَا الدجال ۔ یہ ایک پیشگوئی ہے جو کہ اس زمانہ کے ہر دو قسم کے شر سے آگاہ کرنے کے واسطے
مسلمانوں کو پہلے سے خبردار کرتی ہے۔ یہ عیسائیوں کے مشن ہی ہیں جو کہ اس زمانہ میں ناخنوں تک
زور لگا رہے ہیں کہ اسلام کو سطح دنیا سے نابود کر دیں۔ اسلام کے واسطے یہ سخت مضر ہور ہے ہیں اور
با وجود ایسے سخت صدمات کے دیکھنے کے پھر خیالی اور وہمی باتوں کے پیچھے پڑنا اور دجال کو کسی اور
جگہ تلاش کرنا غلطی میں داخل ہے۔ ہمارے سامنے تو ایک ایسا خطر ناک دجال موجود ہے کہ اس کی
نظیر پہلی امتوں میں موجود نہیں ۔ کوئی انسانی طاقت اور ہاتھ اس کو زیر نہیں کر سکتا۔ ہاں خدا کے
ہاتھوں سے یہ کام ہوگا ۔ یہ کام جو ہمارے درپیش ہے اور جس کا ہم نے دعوی کیا ہے کہ ہم کسر صلیب
کے واسطے آئے ہیں یہ ہمارے واسطے کوئی تھوڑا سا غم نہیں ۔ کیونکہ ہمارا اصل کام پورا نہ ہو تو پھر
معجزات اور کرامات بھی کچھ شے نہیں ۔ ایک طبیب اگر بیمار کا علاج نہیں کر سکتا اور بازی اچھی لگا لیتا
ہے تو یہ امر اس کی طبابت کے دعوی کو مفید نہیں ہو سکتا ۔ پس ہم کو بڑاغم جو دامنگیر ہے وہ یہی ہے کہ
کسر صلیب کا کام پورا ہو جائے ۔
دوسرا پہلوغم کا اندرونی ، قوم کے متعلق ہے جو سیدھی بات کو الٹا سمجھتے ہیں اور دوست کو دشمن
خیال کرتے ہیں ۔ افسوس تو یہ ہے کہ ہماری دشمنی کی خاطر آنحضرت کے ساتھ بھی دشمنی کرتے ہیں اور
جو بات آنحضرت کے حق میں تائیدی ثبوت ہو وہ اگر ہم میں پایا جاوے تو اس ثبوت سے بھی انکار کر
جاتے ہیں ۔ مثلاً قرآن شریف کی یہ آیت کہ اگر رسول خدا تعالیٰ پر اپنی طرف سے کوئی بات بنا تا تو

فوراً ہلاک کیا جاتا ہے۔ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت پر ایک بڑی دلیل ہے کہ دعوی نبوت
کے ساتھ آپ ۲۳ سال تک کامیاب ہی ہوتے چلے آئے ۔ بہت سے اکابر نے اس دلیل کو کفار کے
سامنے پیش کیا ہے۔ مگر اب چونکہ یہ دلیل ہمارے سلسلہ کی بھی تائید کرتی ہے۔ اس واسطے اس سے
قطعاً انکار کر بیٹھے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کوئی دلیل ہی نہیں ۔ مفتری بڑی مہلت پا سکتا ہے بعض کہتے
ہیں کہ یہ دلیل تو ہے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے خاص ہے۔ دوسرے انبیاء کے ساتھ
اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ تعلق نہیں۔ نادان نہیں جانتے کہ کیا دلیل بھی خاص اور مخصوص ہوا کرتی ہے؟ جو دلیل خاص
ہے وہ تو بجائے خود ایک دعوی ہے نہ کہ دلیل ۔ ایسی ہی غلطی عیسائی لوگ کیا کرتے ہیں کہ جب کوئی
بات یسوع کے متعلق پیش کی جاتی ہے کہ اس نے فلاں کام کیوں کیا تو کہہ دیتے ہیں کہ وہ تو خدا تھا
اور اس کے واسطے جائز تھا جو چاہتا کرتا ۔ بیوقوف نہیں جانتے کہ دعوئی خدائی تو بجائے خود ایک دعوی
ہے نہ کہ دلیل ۔ دعوی بطور دلیل کے کس طرح پیش ہو سکتا ہے۔
سوجھوٹھے دعوے والا کبھی سرسبز نہیں ہوا۔ کبھی کسی کا ذب کو اتنی مہلت نہیں ملی جتنی کہ آنحضرت کو
ملی ۔ افسوس آتا ہے کہ ہماری عداوت کے سبب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بھی دشمنی کی
جاتی ہے۔ جو تبدیلی ہم اس وقت قوم کے درمیان چاہتے ہیں وہ کسی آسمانی طاقت کے ذریعہ سے
ہو سکتی ہے۔ ورنہ زمینی لوگوں کے اختیار میں نہیں کہ وہ عظیم الشان کام کر دکھلائیں ابتدائے اسلام میں
بھی جو کچھ ہوا وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا نتیجہ تھا جو کہ مکہ کی گلیوں میں خدا تعالیٰ کے آگے
رورو کر آپ نے مانگیں ۔ جس قدر عظیم الشان فتوحات ہوئے کہ تمام دنیا کے رنگ ڈھنگ کو بدل دیا
وہ سب آنحضرت کی دعاؤں کا اثر تھا۔ ورنہ صحابہ کی قوت کا تو یہ حال تھا کہ جنگ بدر میں صحابہ کے
پاس صرف تین تلواریں تھیں اور وہ بھی لکڑی کی بنی ہوئی تھیں ۔
قوم کو چاہیے کہ جہاں تک ہو سکے تقویٰ اور طہارت کو اختیار کرے اور خدا تعالیٰ کی طرف رجوع
کرے تب ہی کچھ بن سکے گا۔
لے بدر جلد ۲ نمبر ۳۷ مورخه ۱۳ استمبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۴ نیز الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۲ مورخه ۱۷ ستمبر ۱۹۰۶ صفحه ۴

آج 10 میں سے 10 باقی