۱۹؍ستمبر ۱۹۰۶ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نے رنجم گر اکنون سر به پیچند
که ترک رسم و ره کاری است دشوار
فلک را بین که مهر و مه سیه شد
زمین طاعون
جلد هشتم
بر آرد بهر انذار
مسیح موعود علیہ السلام کی ایک پرانی تحریر
میں خوش کیوں ہوں میرے دل میں تین خوشیاں ہیں جو میرے لئے دنیا اور آخرت
میں ہی ہیں۔
(۱) ایک یہ کہ میں نے اس سچے خدا کو پالیا ہے جو درحقیقت خدا ہے جس کی طرف سجدہ کرتے
ہوئے ہر ایک ذرہ ایسا ہی جھکتا ہے جیسا کہ ایک عارف جھکتا ہے۔
(۲) یہ کہ اس کی رضا مندی میں نے اپنے شامل حال دیکھی ہے اور اس کی رحمت سے بھری
ہوئی محبت کا میں نے مشاہدہ کیا ہے۔
(۳) تیسرے یہ کہ میں نے دیکھا ہے اور تجربہ کیا ہے کہ وہ عالم الغیب ہے اور ایسا کامل رحیم
ہے کہ ایک رحم اس کا تو عام ہے اور خاص رحم اس کا ان لوگوں سے تعلق رکھتا ہے جو اس میں کھوئے
جاتے ہیں اور وہ قدیر ہے جس کی تکلیف کو راحت کے ساتھ بدلنا چاہے ایک دم میں بدل سکتا ہے یہ
تین صفتیں اس کے پرستاروں کے لئے بڑی خوشی کا مقام ہیں ۔ اے
۱۹ رستمبر ١٩٠٦ء
کوئی بیماری لا علاج نہیں ایک بیار حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا اور اس نے دعا کے واسطے عرض کی اور اپنی حالت پر مایوسی کا اظہار کیا۔
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۳۸ مورخه ۲۰ ر ستمبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۸
حضرت نے فرمایا۔ میرا مذہب یہ ہے کہ کوئی بیماری لاعلاج نہیں۔ ہر ایک بیماری کا علاج ہو سکتا
ہے جس مرض کو طبیب لا علاج کہتا ہے اس سے اس کی مراد یہ ہے کہ طبیب اس کے علاج سے آگاہ
نہیں ہے۔ ہمارے تجربہ میں یہ بات آچکی ہے کہ بہت سی بیماریوں کو اطباء اور ڈاکٹروں نے لا علاج
بیان کیا مگر اللہ تعالیٰ نے اس سے شفا پانے کے واسطے بیمار کے لیے کوئی نہ کوئی راہ نکال دی بعض بیمار
بالکل مایوس ہو جاتے ہیں۔ یہ غلطی ہے۔ خدا تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے اس کے
ہاتھ میں سب شفا ہے۔
سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراس والے ایک ضعیف آدمی ہیں۔ ان کو مرض ذیا بیطس بھی ہے اور
ساتھ ہی کار بنکل نہایت خوفناک شکل میں نمودار ہوا اور پھر عمر بھی بڑھاپے کی ہے۔ ڈاکٹروں نے
نہایت گہرا چیرا دیا اور ان کی حالت نہایت خطرناک ہو گئی یہاں تک کہ ان کی نسبت خطرہ کے اظہار
کے خطوط آنے لگے۔ تب میں نے ان کے واسطے بہت دعا کی تو ایک روز اچانک ظہر کے وقت الہام
ہوا۔ ”آثار زندگی۔ اس الہام کے بعد تھوڑی دیر میں مدراس سے تار آیا کہ اب سیٹھ صاحب
موصوف کی حالت رو بصحت ہے۔
بیمار کو چاہیے کہ توبہ استغفار میں مصروف ہو۔ انسان صحت کی حالت میں کئی قسم کی غلطیاں کرتا
ہے۔ کچھ گناہ حقوق اللہ کے متعلق ہوتے ہیں اور کچھ حقوق عباد کے متعلق ہوتے ہیں۔ ہر دو قسم کی
غلطیوں کی معافی مانگنی چاہیے اور دنیا میں جس شخص کو نقصان بے جا پہنچا یا ہو اس کو راضی کرنا چاہیے اور
خدا تعالیٰ کے حضور میں سچی توبہ کرنی چاہیے تو بہ سے یہ مطلب نہیں کہ انسان جنتر منتر کی طرح کچھ
الفاظ منہ سے بولتا رہے بلکہ سچے دل سے اقرار ہونا چاہیے کہ میں آئندہ یہ گناہ نہ کروں گا اور اس پر
استقلال کے ساتھ قائم رہنے کی کوشش کرنی چاہیے تو خدا تعالیٰ غفور الرحیم ہے۔ وہ اپنے بندوں کے
گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ اور وہ دیتا ہے۔ اور وہ ستار ہے۔ بندوں کے گناہوں پر پردہ ڈالتا ہے۔ تمہیں ضرورت
نہیں کہ مخلوق کے سامنے اپنے گناہوں کا اظہار کرو۔ ہاں خدا تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے۔
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۴۰ مورخه ۴ را کتوبر ۱۹۰۶ صفحه ۴
له