۲۳؍ستمبر ۱۹۰۶ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۳ ستمبر ۱۹۰۶ء
جلد هشتم
آریوں کا ذکر تھا کہ اب تو آریہ صاحبان خود ہی اقرار کرنے آریہ مت کی موت کا سب کہتے ہیں کہ آریہ مذہب مردہ مذہب ہے اور ایک سوسال یک
بالکل نیست و نابود ہو جائے گا۔ جب حضور نے پیشگوئی کی تھی کہ آریہ مذہب ایک سوسال تک دنیا سے مفقود
ہو جائے گا تو اس وقت آریوں نے بڑا شور مچایا تھا کہ یہ مذہب ہمیشہ قائم رہے گا مرزا صاحب نے غلط کہا
ہے۔ اب تعجب ہے کہ وہی آریہ صاحبان خود ہی اپنے لیکچروں اور رسالوں میں بیان فرماتے ہیں کہ
آریہ مذہب مردہ ہے۔ حضور کی پیشگوئی آریہ مذہب کے متعلق فروری ۱۹۰۳ء میں جب شائع ہوئی تھی
کہ ایک صدی نہ گزرے گی جو اس مذہب پر موت وارد ہو جائے گی تو اس وقت پنڈت رام بھیجدت نے
بڑے زور سے اس کی مخالفت کی تھی اور خود قادیان میں آکر اپنے لیکچر میں اس پیشگوئی کا ذکر کیا تھا۔ اب
وہی پنڈت رام بھجرت صاحب ہیں جنہوں نے الرستمبر کے اخبار پر کاش میں فرمایا ہے کہ موجودہ آریہ سماج
کبھی بھی سو برس سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتا بلکہ نیست و نابود ہو جاوے گا اور اس کے علاوہ نئے آریہ
دھرم پال صاحب نے اپنے رسالہ اندر میں آریہ سماج کی موت پر ایک مضمون لکھ دیا ہے۔ غالباً مؤخر الذکر
صاحب اسی واسطے آریہ بنے تھے کہ آریہ مت کی موت کو ثابت کرنے میں جلدی کریں۔ غرض یہ ذکر تھا
جس پر حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ
کوئی مذہب ہو خواہ قوم ہو خواہ جماعت ہو بغیر روحانیت کے کوئی قائم نہیں رہ سکتا۔ جب تک
خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق پختہ نہ ہو کوئی مذہب دنیا میں کس طرح ٹھہر سکتا ہے چونکہ آریہ مذہب میں
روحانیت نہیں ہے اس واسطے اس کا قیام محال ہے۔ سارے انبیاء صرف خدا کو جانتے تھے۔ برخلاف
اس کے ان کے پیٹ ہزاروں فریبوں سے بھرے ہوئے ہیں اور ان میں روحانیت کا کوئی حصہ
نہیں۔ خدا کی قدرت ہے کہ جس قدر انبیاء دنیا میں آئے وہ دنیاوی معاملات میں ایسے تھے کہ ان کو

پانچ روپے کی بھی نوکری نہ مل سکتی۔ مگر چونکہ وہ خدا کے بنے اس واسطے دین و دنیا میں وہ مالا مال ہو گئے ۔
سو حقیقۃ الوحی کے مطالعہ کی تلقین میں اس کتاب دید طالعہ کی تلقین فرمایا۔ حقیقۃ الوحی کے تین سو سے زائد صفحات لکھے گئے
ہیں۔ اس کتاب میں ہر قسم کے دلائل لکھے گئے ہیں۔
جماعت کے لوگوں کو چاہیے کہ اس کو بغور مطالعہ کریں ۔ جن لوگوں کو فرصت شوق اور فہم حاصل ہوگا
اور اس کو بغور مطالعہ کریں گے ان میں ایک طاقت پیدا ہو جائے گی اور وہ پھر اس بات کے محتاج نہ
رہیں گے کہ ایسے سوالات کے جوابات کسی سے دریافت کریں ۔ جماعت کے سب لوگوں کو چاہیے
اور بعض
کہ یہ طاقت اپنے اندر پیدا کریں۔ کیونکہ مخالفین کی عادت ہے کہ خواہ مخواہ چھیڑ راہ چھیڑ دیتے ہیں اور بع
ایسے شریر ہوتے ہیں کہ خود تو اعتراض کر دیتے ہیں اور جب دوسرا آدمی جواب دینے لگے تو کہہ دیتے
ہیں کہ ہم تو کوئی اعتراض نہیں کرتے ہم نے تو یونہی ایک بات کہی تھی۔ ہماری عادت تو بحث کرنے کی
نہیں ایسے لوگ بڑے خبیث ہوتے ہیں ان کو ضرور جواب دینا چاہیے اور مختصر جواب دینا چاہیے
تا کہ جلدی ان کو شرمندگی حاصل ہو۔
علاوہ ازیں مختصر اور معقول جواب ہر امر کے واسطے یا د رکھنا چاہیے کیونکہ آجکل دنیا دار دینی
معاملات کی طرف توجہ نہیں رکھتے اور دینی باتوں کے سننے میں اپنا تضیع اوقات خیال کرتے ہیں ۔
پس ایسے لوگوں کو مختصر بات سنانی چاہیے جو کہ فوراً ان کے دماغ میں چلی جاوے اور اپنا اثر
کر جائے۔
ری کا غلام دستگیر قصور الامام دیگر قصوری کا ذکر تھا۔ فرمایا۔ اس نے ایک ایسا مباہلہ کیا تھا جس کی نظیر پہلے بھی اسلامی دنیا میں
موجود ہے جس کا اس نے خود ہی اپنے رسالہ میں ذکر کیا ہے کہ ایک بزرگ محمد طاہر نام تھے ان کے
زمانہ میں دو شخص پیدا ہوئے۔ ایک نے مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا تھا اور ایک نے مہدی ہونے کا
دعویٰ کیا تھا جس پر مولوی محمد طاہر صاحب نے خدا تعالیٰ کے حضور میں دعا کی کہ یا الہی اگر یہ مدعی
جھوٹھے ہیں تو ان کو ہلاک کر اور اگر ان کو نہ ماننے میں میں جھوٹا ہوں تو مجھے ہلاک کر ۔ چونکہ وہ دونوں

کا ذب تھے ۔ اس واسطے وہ ہر دو ہلاک ہو گئے ۔ غلام دستگیر نے بھی اسی طرح مباہلہ کیا تھا اور لکھا تھا
کہ میں وہی دعا کرتا ہوں جو کہ محمد طاہر نے کی تھی چونکہ اس کے مقابل میں جو شخص تھا وہ سچا ہے اس
واسطے غلام دستگیر خود ہلاک ہوگا لاک ہو گیا۔
بلا تاریخ کے
نماز تراویح
اکمل صاحب آف گولیکی نے بذریعہ تحریر حضرت سے دریافت کیا کہ رمضان شریف میں
رات کو اٹھنے اور نماز پڑھنے کی تاکید ہے۔ لیکن عموماً محنتی مزدور زمیندار لوگ
جو ایسے اعمال کے بجالانے میں غفلت دکھاتے ہیں اگر اول شب میں ان کو گیارہ رکعت تراویح بجائے
آخر شب کے پڑھا دیا جاوے تو کیا یہ جائز ہوگا ؟
حضرت نے جواب میں فرمایا۔
کچھ ہرج نہیں پڑھ لیں ۔
تو گل علی اللہ کسی دشمن کا ذکرتھا کہ وہ شرکرے گا اورحضور کو تکلیف پہنچانے کی کوشش کرے گا۔
فرمایا۔ ہم اس بات سے کب ڈرتے ہیں وہ بے شک کرے بلکہ ہم خوش ہیں کہ
وہ ایسا کرے کیونکہ ایسے ہی موقع پر اللہ تعالیٰ ہمارے واسطے نشانات دکھلاتا ہے ہم خوب دیکھ چکے
ہیں کہ جب کبھی کسی دشمن نے ہمارے ساتھ بدی کے واسطے منصوبہ کیا خدا تعالیٰ نے ہمیشہ اس میں
سے ایک نشان ہماری تائید میں ظاہر فرمایا۔ ہمارا بھروسہ خدا پر ہے انسان کچھ چیز نہیں۔
با وانا تک مسلمان تھے ایک سکھ حضرت کی خدمت میں حاضر ہوا۔ بادو صاحب کا ذکر آیا۔
حضرت نے فرمایا کہ باوا صاحب مسلمان تھے اور نماز پڑھتے
تھے ۔ سکھ لوگ بڑی غلطی کرتے ہیں جو اپنے گرو کے مذہب کو چھوڑ کر بے ہودہ باتوں کے پیچھے پڑ
ل بدر جلد ۲ نمبر ۳۹ مورخه ۲۷ ستمبر ۱۹۰۶ صفحه ۴
غالباً اکتوبر ۱۹۰۶ء کے پہلے ہفتہ کی یہ ڈائری ہے۔ (مرتب)

آج 10 میں سے 10 باقی