۱۵؍اکتوبر ۱۹۰۶ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

گئے ہیں اور بت پرست ہندوؤں کے ساتھ اپنے تعلقات پیدا کر لیے ہیں ۔
اس سکھ نے جواب دیا کہ بے شک با وا صاحب فرما گئے ہیں کہ بے نماز کتا ہوتا ہے اور صبح سویرے
اٹھ کر وضو کر کے نماز پڑھنی چاہیے۔۔
۱۵ اکتوبر ۱۹۰۶ء
پیشگوئی بڑا معجزہ ہوتی ہے پھگوئیں اور معجزات کاذکر تھی حضرت نے فرمایا کہ بڑا حمزہ ہوتی ہے پہلے انبیاءکی کتابوں سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ بڑا معجزہ پیشگوئی
ہی ہے۔ پیشگوئی کے سوائے دوسرے معجزات میں کئی قسم کے شبہات ہوتے ہیں اور وہ صرف ایک
عارضی بات ہوتی ہے۔ بہت سے تماشہ کرنے والے بھی ایسے کام کرتے ہیں کہ لوگ حیرت میں رہ
جاتے ہیں۔ مگر کوئی تماشہ کرنے والا پیشگوئی کے کام میں پیش دستی نہیں کر سکتا۔
خواجہ کمال الدین صاحب نے عرض کیا کہ اس زمانہ میں یا تو بالخصوص پیشگوئی ایک نمایاں معجزہ ہے
کیونکہ فلسفی اور سائنسدان لوگوں نے دوسرے معجزات کے متعلق کچھ نہ کچھ راز بیان کئے ہیں لیکن
پیشگوئی کے متعلق چونکہ وہ کچھ سمجھ نہیں سکے کہ اس میں کیا راز ہو سکتا ہے یا کس ظاہری سائنس کے مطابق
پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔ اس واسطے پیشگوئی کا انہوں نے صاف انکار کر دیا ہے کہ پیشگوئی کوئی ہوتی ہی
نہیں ۔ لہذا اس زمانہ میں پیشگوئی کرنا اور اس کا ثابت کر دینا معجزہ دکھانے کا یہی سب سے بڑا ذریعہ ہے
جس میں دنیا دار عاجز ہیں ۔
حضرت نے فرمایا کہ پیشگوئیوں پر ہی پہلے انبیاء بھی زور دیتے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے بھی بہت سی پیشگوئیاں کیں جن میں سے بہت پوری ہو چکی ہیں کیونکہ ان کے پورا ہونے کا وقت
آ گیا تھا۔ چنانچہ آپ نے ایک بڑی آگ کے نمودار ہونے کی پیشگوئی کی تھی اور اس کے متعلق تمام
نشانات اور علامات کا ذکر کیا تھا۔ وہ پیشگوئی جب صحیح بخاری وغیرہ کتب میں درج ہوگئی اور وہ کتا بیں
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۴۲ مورخه ۱۸ اکتوبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۴

عیسائیوں اور یہودیوں کے ہاتھ میں پہنچ چکیں تو اس وقت نمودار ہوئی ۔ اس پر مخالف عیسائی بھی
آج تک حیران ہیں کہ یہ کیا بات تھی کہ اتنی صدیوں کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی
ایسی صراحت کے ساتھ پوری ہوگئی ۔
مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کا ذکر تھا۔ فرمایا کہ مولوی عبداللہ غزنوی وہ اچھے آدمی تھے۔ مرد صالح تھے۔ خدا نے ان کو ہمارے دھوئی
کے زمانہ سے پہلے ہی اٹھا لیا تاکہ وہ کسی ابتلا میں نہ پڑیں ۔ میں نے ان کو خواب میں بھی دیکھا
تھا۔ انہوں نے میری تصدیق کی اور کہا کہ جب میں دنیا میں تھا تو میں ایسے آدمی کے پیدا ہونے کا
منتظر تھا۔
گذشتہ اکابر قابل مواخذہ نہیں ہوں گے فرمایا۔ گذشتہ بزرگ جو گذر چکے ہیں اگر انہوں نے مسئلہ وفات مسیح کو نہ سمجھا ہو اور
اس میں غلطی کھائی ہو تو اس سبب سے ان پر مواخذہ نہیں کیونکہ ان کے سامنے یہ بات کی بات کھول کر بیان
نہیں کی گئی تھی اور یہ مسائل ان کے راہ میں نہ تھے ۔ انہوں نے اپنی طرف سے تقوی وطہارت میں
حتی الوسع کوشش کی ۔ ان لوگوں کی مثال ان یہودی فقہاء کے ساتھ دی جاسکتی ہے جو کہ بنی اسرائیل
میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے پہلے گزر چکے تھے اور ان کا عقیدہ پختہ تھا کہ آخری نبی
جو آنے والا ہے وہ حضرت اسحق کی اولاد میں سے ہوگا اور اسرائیلی ہو گا وہ مر گئے اور بہشت میں گئے
لیکن جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے یہ مسئلہ روشن ہو گیا کہ آنے والا آخری نبی
بنی اسمعیل میں سے ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے تھا تب بنی اسرائیل میں سے جو لوگ ایمان نہ لائے
وہ کا فر قرار دیئے گئے اور لعنتی ہوئے اور آج تک ذلیل اور خوار اور در بدر مصیبت زدہ ہو کر
پھر رہے ہیں ۔
سلطان روم کا کچھ ذکر تھا۔
سلطنت عثمانیہ مانیہ فرمایا۔ ان لوگوں میں روحانیت نہیں معلوم ہوتی ورنہ وہ یورپ کے محتاج نہ

آج 10 میں سے 10 باقی