عرضِ حال

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
عرض حال
پر مشتمل
ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کا دس جلدوں پر
تازہ ایڈیشن پیش خدمت ہے۔ قبل ازیں ملفوظات مکمل سیٹ کی صورت میں پہلی بار الشرکۃ الاسلامیہ
کے زیر انتظام دس جلدوں میں شائع ہوئے تھے۔ بعدۂ اس کو پانچ جلدوں میں بھی تقسیم کر کے طبع
کروایا گیا تھا۔
اس کے بعد حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ملفوظات کا
کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن شائع کرنے کی ہدایت فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ ملفوظات کی موجودہ جلدوں کی
ضخامت زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ وزنی اور بھاری محسوس ہوتی ہیں اور آسانی سے ہاتھ میں
سنبھال کر پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے۔ اس کو پانچ کی بجائے دس جلدوں میں شائع کیا جائے۔
چنانچہ تعمیل ارشاد میں یہ ایڈیشن دوبارہ دس جلدوں میں طبع کروایا جارہا ہے۔
اس مرتبه از سر نو اصل ماخذ یعنی اخبار الحکم اور اخبار البدر قادیان کی جلدوں کا مطالعہ کر کے یہ
کوشش کی گئی ہے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی ارشاد مطبوعہ ایڈیشن میں درج ہونے سے
رہ گیا ہے تو وہ اس ایڈیشن میں شامل اشاعت ہو جائے۔ چنانچہ اس کاوش کے نتیجہ میں کچھ ارشادات
سامنے آئے جو ملفوظات کے مجموعہ میں شامل نہ ہو پائے تھے، اس لئے ان کو شامل اشاعت کیا گیا ہے۔
لمیه
حضرت خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی تعمیل میں کہ اخبار بدر اور الحکم
کی رپورٹنگ میں اگر کوئی کمی بیشی ہے تو اس کو حاشیہ میں درج کیا جائے اور حاشیہ میں اس عبارت کو اس طور پر
درج کیا جائے کہ اس سے مفہوم واضح ہو جائے ، حاشیہ کی عبارات کو حسب ضرورت بڑھایا گیا ہے۔

ابتداء میں ملفوظات کو مکمل سیٹ کی شکل میں شائع کرنے کا شرف حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب کو
حاصل ہوا جن کی نگرانی میں ۱۹۶۰ء سے ۱۹۶۷ء کے قلیل عرصہ میں ملفوظات کی دس جلدیں شائع
ہوئیں۔ اس سیٹ کی پہلی چار جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب نے اور بقیہ
چھ جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا عبداللطیف صاحب بہاولپوری نے مرتب فرمایا تھا۔
انگلستان سے یہ سیٹ قبل ازیں طبع ہو چکا ہے۔ بعدہ محترم سید عبد الحی شاہ صاحب مرحوم کی
زیر نگرانی ملفوظات میں مذکورہ آیات قرآنی کے حوالہ جات ، نئے عنوانات اور انڈیکس کو از سر نو مرتب
کر کے یہ قیمتی خزانہ علم یه قیمتی خزانه علم و معرفت پانچ جلدوں کے سیٹ میں طبع کیا گیا تھا۔ ومع
گزشتہ ایڈیشن میں بعض ارشادات تاریخی اعتبار سے اپنے موقع اور محل پر نہ تھے۔
اب نئے دس جلدوں پر مشتمل سیٹ میں ان کو اپنے مقام پر لایا گیا ہے۔ اسی طرح بعض جگہوں پر
ایڈیٹر کا نوٹ سہواً آگے پیچھے ہو گیا تھا اس کو بھی درست کر دیا گیا ہے۔
ملفوظات کا یہ پہلا کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن ہے۔ اس کی کمپوزنگ ، پروف ریڈنگ اور کام کو تکمیل
کے مراحل تک پہنچانے میں مرکزی ٹیم کے جن مربیان نے اس ذمہ داری کو نبھایا ہے ان ۔
ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اپنے فضلوں کا وارث بنائے ۔آمین
کے لئے دعا
مختلف مقامات پر بعض اشعار و عبارات بزبان فارسی ہیں کتاب کے آخر میں ان کا اردو
ترجمہ دے دیا گیا ہے تا کہ قارئین کو سمجھنے میں سہولت ہو۔
سابقہ پانچ جلدوں والے ایڈیشن کا انڈیکس محترم سید عبد الحئی صاحب نے مرتب فرمایا
تھا۔ وہ انڈیکس چونکہ پانچ جلدوں میں تھا ، اب دس جلدوں کے لحاظ سے اسی انڈ انڈیکس کو موافق حال
بنادیا گیا ہے۔
خاکسار
منیر الدین شمس
جنوری ۲۰۲۲ء
ایڈیشنل وکیل التصنيف

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام
جلد نهم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ملفوظات طیبہ کی یہ نویں جلد ہے جو ماہ جولائی ۱۹۰۶ء
سے لے کر ۱۹ اکتوبر ۱۹۰۷ ء تک کے ملفوظات پر مشتمل ہے ۔ اس جلد کی ترتیب و تدوین بھی
مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب دیا لگڑھی کی مساعی کا نتیجہ ہے۔ جَزَاهُ اللهُ تَعَالَى فِي الدَّارَيْنِ
جَزَاءً حَسَنًا -
یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر اور آئندہ آنے والی نسلوں پر خاص فضل واحسان ہے جو اس نے امام آخرالزمان
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے روح پرور اور ایمان افروز کلمات طیبات کو پریس
کے ذریعہ سے محفوظ کر دیا۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے آپ کے ان پاک باطن، وفادار اور مخلص
جاں نثار صحابہ کو جنہوں نے نہایت اخلاص اور محبت سے ان پاک موتیوں کو اپنے اخبارات میں محفوظ
کر کے آئندہ آنے والی نسلوں کے ایمان کو ترو تازہ کرنے اور ان کے تزکیہ نفس کا سامان فراہم کر دیا۔
ان تحریروں کو پڑھ کر ہم آج بھی اپنی آنکھوں کے سامنے وہ منظر لا کر محظوظ اور لطف اندوز ہوتے
ہیں جب کہ خدا کا پاک مسیح موعود اپنے مریدان با صفا کے سامنے کھڑے ہو کر یا بیٹھے ہوئے ان کا
خدا سے رشتہ مستحکم کرنے کے لئے اور ان کی صفائی باطن اور تزکیۂ نفس کے لئے مختلف ہدایات دیتا
اور ترقی کی راہوں کی طرف ان کی رہنمائی فرماتا تھا۔ چند ہدایات درج ذیل ہیں ۔ فرمایا :۔
دو
دعا
” دعا میں خدا تعالیٰ نے بڑی قوتیں رکھی ہیں۔ خدا نے مجھے بار بار بذریعہ الہامات
کے یہی فرمایا ہے کہ جو کچھ ہو گا دعا ہی کے ذریعہ سے ہوگا۔ ہمارا ہتھیار تو دعا ہی ہے اور اس
( ملفوظات جلد ہشتم صفحه ۲۶۷)
کے سوائے اور کوئی ہتھیار میرے پاس نہیں ۔“

بدظنی
سارے گناہوں کی جڑ بدظنی ہے۔ لکھا ہے جب کا فرلوگ جہنم میں ڈالے جائیں گے
انہیں کہا جائے گا کہ یہ تمہاری بدظنی کا نتیجہ ہے۔ خدا کا رسول تمہارے پاس آیا اس نے
تمہیں نیکی کی بات سکھائی، تو بہ اور استغفار کا سبق دیا پر تم نے اس کی مخالفت کی اور اس پر
بدظنی کر کے کہا کہ تجھے خدا کی طرف سے کوئی الہام نہیں ہوتا۔ تُو سب باتیں اپنے پاس سے
بنا کر کہتا ہے ۔“
دو
( ملفوظات جلد ہشتم صفحه ۲۷۲)
اختلاف مذہبی اور اخلاق
” ہمارے اصول میں داخل نہیں کہ اختلاف مذہبی کے سبب کسی کے ساتھ بد خلقی کریں
اور بد خلقی مناسب بھی نہیں کیونکہ نہایت کار ہمارے نزدیک غیر مذہب والا ایک بیمار کی مانند
ہے جس کو صحت روحانی حاصل نہیں ۔ پس بیمار تو اور بھی قابل رحم ہے جس کے ساتھ بہت خلق
اور حلم اور نرمی کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔ اگر بیمار کے ساتھ بد خلقی کی جاوے تو اس کی بیماری
اور بھی بڑھ جائے گی ۔ اگر کسی میں کبھی اور غلطی ہے تو محبت کے ساتھ سمجھانا چاہیے۔
ہمارے بڑے اصول دو ہیں۔ خدا کے ساتھ تعلق صاف رکھنا اور اس کے بندوں کے
ساتھ ہمدردی اور اخلاق سے پیش آنا ۔
( ملفوظات جلد ہشتم صفحه ۲۷۴)
ہر تصنیف قابل اشاعت نہیں ہوتی
بہت سے لوگ اس قسم کے بھی ہوتے ہیں جو دینی علوم سے پوری طرح واقف نہیں
ہوتے۔ ان کی تصنیف بجائے فائدہ کے ضرر رساں ہوتی ہے۔ اس قسم کی تصانیف پہلے
قادیان میں آنی چاہئیں اور یہاں لوگ اس کو دیکھیں اور اس پر غور کریں کہ آیا وہ چھپنے کے
( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۳۰۵)
قابل بھی ہیں یا کہ نہیں ۔“
مسلمان کا مقصد
حقیقی مسلمان کا یہ مقصد نہیں ہوا کرتا کہ اس کو خوابیں آتی رہیں بلکہ اس کا مقصد تو ہمیشہ

یہ ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہو جاوے اور جہاں تک اس کی طاقت اور ہمت
میں ہے اس کو راضی کرنے کی سعی کرے۔ اگرچہ یہ سچ ہے کہ یہ بات نرے مجاہدہ اور سعی سے
نہیں ملتی بلکہ یہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل اور توفیق پر موقوف ہے۔“ ( ملفوظات جلد ہشتم صفحہ ۳۱۸)
دو
اسلام ایک موت ہے
یاد رکھو! اسلام ایک موت ہے ۔ جب تک کوئی شخص نفسانی جذبات پر موت وارد
کر کے نئی زندگی نہیں پاتا اور خدا ہی کے ساتھ بولتا، چلتا پھرتا ، سنتا، دیکھتا نہیں۔ وہ مسلمان
نہیں ہوتا ۔“
دو
بیعت مشروط نہیں ہوتی
( ملفوظات جلد نهم صفحه ۲۹)
میں کھول کر کہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص میری بیعت اس لیے کرتا ہے کہ اسے بیٹا ملے یا فلاں
عہدہ ملے یعنی شرطی باتوں پر بیعت کرتا ہے تو وہ آج نہیں ۔ کل نہیں ۔ ابھی الگ ہو جاوے اور
چلا جاوے۔ مجھے ایسے آدمیوں کی ضرورت نہیں اور نہ خدا کو ان کی پروا ہے۔“
تقوی تمام دینی علوم کی کنجی ہے
( ملفوظات جلد نهم صفحه ۲۵)
قرآن شریف کے سمجھنے اور اس کے موافق ہدایت پانے کے لیے تقویٰ ضروری اصل
ہے۔ ایسا ہی دوسری جگہ فرما یا لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة:۸۰) دوسرے علوم میں
یہ شرط نہیں ۔ ریاضی، ہندسہ و ہیئت وغیرہ میں اس امر کی شرط نہیں کہ سیکھنے والا ضرور منتقی اور
پر ہیز گار ہو بلکہ خواہ کیسا ہی فاسق و فاجر ہی ہو وہ بھی سیکھ سکتا ہے مگر علم دین میں خشک منطقی اور
فلسفی ترقی نہیں کر سکتا اور اس پر وہ حقائق اور معارف نہیں کھل سکتے جس کا دل خراب ہے اور
تقوی سے حصہ نہیں رکھتا ۔۔۔۔ یہ خوب یاد رکھو کہ تقوی تمام دینی علوم کی کنجی ہے۔ انسان تقویٰ
کے سوا ان کو نہیں سیکھ سکتا ۔“
( ملفوظات جلد نهم صفحه ۵۴، ۵۵)

دو
صحیح عہد
صحیح عہد وہ ہوتا ہے کہ عہد کرنے سے پہلے طرفین نے قلب صافی کے ساتھ تمام
معاملات ایک دوسرے کو سمجھا دیئے ہوں اور کوئی بات ایسی درمیان میں پوشیدہ نہ رکھی ہو
جو کہ اگر ظاہر کی جاتی تو دوسرا آدمی اس عہد کو منظور نہ کرتا ۔ ہر ایک عہد جائز نہیں ہوتا کہ اس
کو پورا کیا جائے بلکہ بعض عہد ایسے نا جائز ہوتے ہیں کہ ان کا توڑ نا ضروری ہوتا ہے ورنہ
انسان کے دین میں سخت حرج واقع ہوتا ہے۔
دو
صفات واعظ یا ملازم و غیره
( ملفوظات جلد نهم صفحه ۲۳۳)
جب تک کسی میں تین صفتیں نہ ہوں وہ اس لائق نہیں ہوتا کہ اس کے سپر د کوئی کام کیا
نہ ۔
جائے۔ اور وہ صفتیں یہ ہیں۔ دیانت محنت علم ۔ جب تک کہ یہ تینوں صفتیں موجود نہ ہوں ۔
تب تک انسان کسی کام کے لائق نہیں ہوتا ۔ اگر کوئی شخص دیانتدار اور محنتی بھی ہو لیکن جس کام
میں اس کو لگایا گیا ہے اس فن کے مطابق علم اور ہنر نہیں رکھتا تو وہ اپنے کام کو کس طرح سے
پورا کر سکے گا۔ اور اگر علم رکھتا ہے، محنت بھی کرتا ہے دیانتدار نہیں تو ایسا آدمی بھی رکھنے کے
لائق نہیں۔ اور اگر علم و ہنر بھی رکھتا ہے اپنے کام میں خوب لائق ہے اور دیانت دار بھی ہے مگر
محنت نہیں کرتا تو اس کا کام بھی ہمیشہ خراب رہے گا۔ غرض ہر سہ صفات کا ہونا ضروری ہے۔“
( ملفوظات جلد نهم صفحه ۲۳۶)
جب حضرت اقدس یہ فرما چکے تو حاضر دوستوں میں سے ایک نے سیکھوانی برادران یعنی
میرے تایا حضرت میاں جمال الدین صاحب اور میرے والد حضرت میاں امام الدین صاحب اور
میرے چچا حضرت میاں خیر الدین صاحب کا ذکر کیا کہ وہ بھی اس کام کے واسطے رکھے جا سکتے
ہیں تو حضرت نے فرمایا :۔
دو
بیشک وہ بہت موزوں ہیں ۔ مخلص آدمی ہیں۔ ہمیشہ اپنی طاقت سے بڑھ کر خدمت
کرتے ہیں۔ تینوں بھائی ایک ہی صفت کے ہیں ۔ میں نہیں جانتا کہ کون ان میں سے

دوسروں سے بڑھ کر ہے۔
دو
واعظ کیسے ہونے چاہئیں
( ملفوظات جلد نهم صفحه ۲۳۶)
واعظ ایسے ہونے چاہئیں جن کی معلومات وسیع ہوں ۔ حاضر جواب : ہوں ۔ صبراو اور تحمل
سے کام کرنے والے ہوں ۔ کسی کی گالی سے افروختہ نہ ہو جائیں ۔ اپنے نفسانی جھگڑوں کو
درمیان میں نہ ڈال بیٹھیں ۔ خاکسارانہ اور مسکینا نہ زندگی بسر کریں ۔ سعید لوگوں کو تلاش
کرتے پھریں جس طرح کہ کوئی کھوئی ہوئی شے کو تلاش کرتا ہے۔ مفسدہ پرداز لوگوں سے
الگ رہیں۔ جب کسی گاؤں میں جائیں وہاں دو چار دن ٹھہر جائیں۔ جس شخص میں فساد کی
بد بو پائیں اس سے پر ہیز کریں۔ کچھ کتابیں اپنے پاس رکھیں جو لوگوں کو دکھا ئیں ۔ جہاں
مناسب جانیں وہاں تقسیم کر دیں ۔
( ملفوظات جلد نهم صفحه ۲۹۶)
دو
حساب رکھو
لوگ دنیا کا حساب و کتاب کس قدر محنت سے یادرکھتے ہیں لیکن عمر کا حساب نہیں رکھتے
اور خیال بھی نہیں کرتے کہ اب عمر کا کس قدر حصہ باقی رہ گیا ہے اور اس کا اعتبار کیا ہے۔
( ملفوظات جلد نہم صفحہ ۳۲۷)
اے ہمارے رحیم و کریم خدا! ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم تیرے مامور دو مرسل کی ہدایات پر
پوری طرح عمل کرنے والے ہوں اور ہمیں اور ہماری اولادوں کو ان عمیق گڑھوں اور خندقوں سے
محفوظ رکھ جو شیطان نے اس زمانہ میں انسانوں کو گمراہ کرنے کے لئے تیار کی ہیں۔ ہم کمزور ہیں تو
قادر و توانا خدا ہے تو اپنی جناب سے ہمیں قدرت بخش کہ ہم اور ہماری اولا دیں تیرے مُرسل کے
ملفوظات طیبات کی قدر اور دنیا کے گوشہ گوشہ میں ان کی اشاعت کرنے والے ہوں ۔آمین
خاکسار
جلال الدین شمس
ربوہ ۔ ۱۷ جنوری ۱۹۶۶ء

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
ملفوظات
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
۵ نومبر ۱۹۰۶ء
استقامت
حیدر آباد سے ایک صاحب عابد حسین نام کا خط تجدید بیعت کے واسطے حضرت کی خدمت
میں پہنچا۔
حضرت نے جواب میں تحریر فرمایا کہ
آپ کی جدید بیعت منظور ہے ۔ آئندہ استقامت رکھیں اور خدا تعالیٰ سے استقامت کے لیے
دعا کرتے رہیں ۔
مرزا غلام احمد
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی صاحب شریعت نبی نہیں آ سکتا
اس امر کا ذکر تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی صاحب شریعت نہیں ہو سکتا۔
حضرت نے فرمایا۔ یہی درست ہے کہ کوئی نبی صاحب شریعت نہیں ہو سکتا۔ ایک حدیث میں
آیا ہے کہ حضرت عائشہ نے فرمایا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں۔ پر ایسامت
کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی بات بڑے علم اور فہم کی ہے اور

وہ اصل حقیقت سے آگاہ تھیں کہ خدا تعالیٰ نے سلسلہ مکالمات اور مخاطبات کو تو بند نہیں کر دیا۔ البتہ
کوئی شریعت آنحضرت کے بعد نہیں اور نہ کوئی شخص ہو سکتا ہے کہ آنحضرت کی وساطت کے سوائے
براه راست خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکے ۔
گوشت خوری ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے ایک ہندو کے ساتھ گوشت خوری کے متعلق
اپنی گفتگو کا ذکر کیا۔ حضرت نے فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ کے فعل سے استدلال کرنا چاہیے۔ دنیا میں جیسا کہ ہزاروں نباتات ہیں اور مختلف
ضرورتوں کے واسطے انسان کی خدمت کے واسطے کارآمد ہیں ۔ ایسا ہی ہزاروں جانور بھی ہیں جو کہ
انسان کی بہت سی ضرورتوں کے واسطے کارآمد ہوتے ہیں اور ضرورتاً ہندو لوگ بھی استعمال کرتے
ہیں بیماری کے وقت مچھلی کا تیل پیتے ہیں۔ علاوہ ازیں گوشت خور قو میں ہمیشہ فاتح رہی ہیں ۔
حضرت مولوی نور الدین صاحب نے ذکر کیا کہ
راولپنڈی میں ایک ہندو ہماری خاطر خربوزے لایا اور ان کو تراش کر اور صاف کر کے اور مصری لگا کر
ہمارے آگے رکھا اور گوشت خوری کے مسئلہ کو پیش کیا۔ میں نے کہا کہ ہم تو گوشت نہیں کھاتے جیسا کہ
ہم گھاس بھی نہیں کھاتے دیکھو ہم خربوزہ بھی نہیں کھاتے۔ کیونکہ اگر ہم خربوزہ کھانے والے ہوتے تو
تم کو یہ کانٹ چھانٹ نہ کرنی پڑتی ۔ کچھ تم نے اوپر سے کاٹ کر پھینک دیا اور کچھ اندر سے نکال کر
پھینک دیا۔ پھر جو درمیان میں رہا اس پر بھی مصری لگائی اور ایک مرکب مصفی چیز بنا کر ہمارے آگے
رکھی ۔ اس مرکب کو ہم کھاتے ہیں ۔ ایسا ہی انسان گوشت خور بھی نہیں بلکہ ایک معجون مرکب کو کھاتا ہے
جو کئی ایک مصالحہ جات اور گھی اور گوشت وغیرہ سے مل کر بنتا ہے۔
میر صاحب ناصر نواب نے فرمایا کہ
اگر گوشت خوری گناہ ہوتا تو ہزاروں لاکھوں بھیڑ بکریاں جو کہ ذبح کی جاتی ہیں ان کے سبب سے
خدا تعالیٰ کی ناراضگی انسان پر وارد ہوتی ۔ کیونکہ تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ جب کبھی کسی بادشاہ یا قوم

آج 10 میں سے 10 باقی