۷ نومبر ۱۹۰۶ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نے کسی دوسری قوم پر ظلم کیا اور بہ سبب ظلم کے ان کو یا ان کے بچوں کو قتل کیا تو خدا تعالیٰ کا عذاب ضرور
ان پر نازل ہوا اور خدا نے اس سلطنت اور قوم کو ہلاک کر دیا۔ لیکن ہمیشہ سے جانور ذبح کیے جاتے ہیں
جو لاکھوں کروڑوں ہوتے ہیں اور خود ان قوموں کے درمیان ہوتے ہیں جو کہ فاتح قو میں ہیں اور اس وجہ
سے ان پر کوئی عذاب نازل نہیں ہوتا۔
فرمایا۔خدا تعالیٰ کے نام بے نیازی کے بھی ہیں اور وہ رحم بھی کرنے والا ہے۔ لیکن میرا عقیدہ
یہی ہے کہ اس کی رحمت غالب ہے انسان کو چاہیے کہ دعا میں مصروف رہے۔ آخر کار اس کی رحمت
دستگیری کرتی ہے۔'
ے رنومبر ۱۹۰۶ ء
حالت زمانه
ذکر تھا کہ ہر ایک شخص جو فی زمانہ بڑا بننا چاہتا ہے یا شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے وہ
اپنی عزت کے حصول کے ذرائع میں یہ ایک ضروری جز و قرار دیتا ہے کہ سلسلہ حقہ
کے ساتھ کچھ نہ کچھ عداوت کا اظہار کرتا رہے۔
حضرت نے فرمایا ۔ ان لوگوں کی مثال اس پٹھان کی طرح ہے جس کے متعلق رافضی کہا کرتے
ہیں کہ اس کو کسی شیعہ نے کہا کہ سنی تو وہ ہوتا ہے جو حضرت علیؓ کے ساتھ بمقدار جو بغض رکھتا ہو تو اس
نے جواب دیا کہ الحمد للہ ! من بمقد ارخر بوزہ دارم ۔ یہی حال ان لوگوں کا ہے۔ جس کو دیکھو ہمارے
ساتھ بڑھ چڑھ کر بغض رکھنے میں فخر کرتا ہے۔
دجال
فرمایا۔ حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ دجال گرجے سے نکلے گا۔ وہ ایک ہزار برس تک
دیر ( یعنی گرجے ) میں مقید تھا۔ اس کے بعد وہ دنیا میں نکلا اور مسلمانوں کے برخلاف
اپنی کوششوں کو شروع کیا۔ حدیثوں میں اس کا نام دجال آیا ہے اور پہلی کتابوں میں اس کو اثر رہا اور شیطان
کر کے لکھا ہے۔ دراصل وہ ایک ہی ہے اور گرجے سے نکلنے کے الفاظ صفائی کے ساتھ ظاہر کرتے
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۴۵ مورخه ۸ رنومبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۴
ہیں کہ وہ کون ہے اور کہاں رہتا ہے اور اس کی کیا کرتوت ہے۔
جلد نهم
آنے والا مصلح فرمایا۔ آنے والے مصلح اور مجدد کے مختلف نام پہلی کتابوں میں لکھتے ہیں
مطلب ان سب کا ایک ہی ہے اور ایک ہی آدمی کی طرف سب اشارے ہیں ۔
مسیح ، مہدی، ایک فارسی الاصل شخص وغیرہ۔ مگر سب سے عظیم الشان کام جو اس کا ہے یعنی گمشدہ ایمان
کا دوبارہ قائم کرنا ، اس کے لحاظ سے اس کو اسی اُمت کا ایک شخص فارسی الاصل کہہ کر بیان کیا گیا ہے کہ
اگر ایمان تمام جہان سے مفقود ہو کر ثریا پر بھی چلا گیا ہو گا تب بھی وہ اس کو واپس زمین پر قائم کر دے گا۔
دو قسم کے کام ہوتے ہیں ایک رفع شر کے اور دوسرے جلب خیر کے۔ اس جگہ جلب خیر کے کام
کا ذکر کرتے ہوئے اسے اس امت کی طرف منسوب کیا گیا ہے۔
مولوی محمد علی صاحب کی تعریف ریویو آف ریلیجنز کا ذکر تھا۔ ایک صاحب نے تعریف
کی کہ اس کے مضامین نہایت اعلیٰ ہوتے ہیں۔
فرمایا۔ اس کے ایڈیٹر مولوی محمد علی صاحب ایک لائق اور فاضل آدمی ہیں ۔ ایم ۔ اے
پاس ہیں اور اس کے ساتھ دینی مناسبت رکھتے ہیں۔ ہمیشہ اول درجہ پر پاس ہوتے رہے ہیں اور
ای ۔ اے سی میں ان کا نام درج تھا۔ مگر سب باتوں کو چھوڑ کر یہاں بیٹھ گئے ۔ یہی سبب ہے کہ
خدا تعالیٰ نے ان کی تحریر میں برکت ڈالی ہے۔
ترک دنیا فرمایا۔ ترک دنیا کے یہ معن نہیں ہیں کہ انسان سب کام کاج چھوڑ کر گوشی شینی اختیار
کرلے ۔ ہم اس بات سے منع نہیں کرتے کہ ملازم اپنی ملازمت کرے اور تاجر
اپنی تجارت میں مصروف رہے اور زمیندار اپنی کاشت کا انتظام کرے لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ انسان
کو ایسا ہونا چاہیے کہ دست در کار و دل بہ یار۔
انسان خدا تعالیٰ کی رضا مندی پر چلے ۔ کسی معاملہ میں شریعت کے برخلاف کوئی کام نہ
کرے۔ جب خدا مقدم ہو تو اسی میں انسان کی نجات ہے۔ دنیا داروں کو مداہنہ کی عادت بہت بڑھ
خدا
گئی ہے۔ جس مذہب والے سے ملے اسی کی تعریف کر دی ۔ خدا تعالیٰ اس سے راضی نہیں ۔ صحابہ
میں بعض بڑے دولت مند تھے اور دنیا کے تمام کاروبار کرتے تھے اور اسلام میں بہت سے بادشاہ
گزرے ہیں جو درویش سیرت تھے۔ تخت شاہی پر بیٹھے ہوئے ہوتے تھے لیکن دل ہر وقت :
کے ساتھ ہوتا ۔ مگر آجکل تو لوگوں کا یہ حال ہے کہ جب دنیا کی طرف جھکتے ہیں تو ایسے دنیا کے
ہو جاتے ہیں کہ دین پر ہنسی کرتے ہیں۔ نماز پر اعتراض کرتے ہیں اور وضو پر ہنسی اڑاتے ہیں۔ یہ
لوگ ساری عمر تو دنیوی علوم کے پڑھنے میں گزار دیتے ہیں اور پھر دین کے معاملات میں رائے زنی
کرنے لگتے ہیں ۔ حالانکہ انسان کسی مضمون میں عمیق اسرار تب ہی نکال سکتا ہے جب اس کو اس امر
کی طرف زیادہ توجہ ہو۔ ان لوگوں کو دین کے متعلق مصالح ، معارف اور حقائق سے بالکل بے خبری
ہے۔ دنیا کی زہریلی ہوا کا ان لوگوں کے دلوں پر زہرناک اثر ہے۔
دنیائے فانی فرمایا۔ دنیا کا نجام توظاہر ہے اوراس کا نتیجہ ہر روز ہمارے سامنے اپنی مثالیں
پیش کرتا رہتا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ آج ایک شخص زندہ ہے اور کل فوت ہو جاتا
ہے طاعون کی موت کو دیکھو کتنی جلدی آجاتی ہے۔ آنا فانا سینکڑوں مر جاتے ہیں ۔ گورنمنٹ نے بھی ہے ۔ آنا فانا سیکڑوں مر جاتے ہیں۔ اور نمنٹ نے ہمیں
ٹکریں ماریں اور تدبیریں کیں مگر آج تک کچھ بن نہیں سکا۔ خدا کا کون مقابلہ کر سکتا ہے۔ دنیا کبھی
وفا نہیں کر سکتی۔ انسان ضرور مر جائے گا اور گھر تو قبر میں ہے۔ پس دنیا کے ساتھ دل لگانے سے کیا
فائدہ حاصل ہو سکتا ہے؟
ایک ذات در پردہ ہے جو اپنے وجود کو اپنے قہری نشانات کے ساتھ دنیا پر ظاہر کرتی
ذات خدا ہے تا کہ دنیا کو معلوم ہو اور ثابت ہو کہ وہ موجود ہے۔ عقلمند آدمی اس کے نشانات
سے اس کو پہچانتا ہے۔
اسلام اور دیگر مذاہب فرمایا۔ عیسائیوں کا کیا دین ہے کہ ایک انسان و خدا بنایا گیا ہے اور ہند میں تو اکثر عیسائی اس قسم کے ہیں کہ اگر آج ان کی تنخواہ بند
ہو جاوے تو عیسائیت کو چھوڑ کر فوراً علیحدہ ہو بیٹھیں ۔
دوسری طرف آر یہ ہیں کہ ان کے نزدیک گناہ معاف ہی نہیں ہو سکتے ۔ سور اور کتنے بلّے ہی
ہمیشہ بنتے چلے جاؤ۔ عیسائیوں نے تو یہ رکھی تو ایسی کہ اخلاق انسانی کا ہی ستیا ناس کر دیا۔ زنا کرو۔
چوری کرو۔ خیانت کرو۔ جھوٹ بولو۔ بس مسیح کفارہ ہو گئے ۔ چلو چھٹی ہوئی ۔ آریہ کہتے ہیں جب
انسان گناہ کر چکا تو ہزار پچھتائے ، ہزار روئے گناہ معاف ہو ہی نہیں سکتا ۔ ایک ادنی مالک اپنے نوکر
کو معاف کر سکتا ہے پر خدا کی لغات میں معافی کا لفظ ہی نہیں ۔ اسلام نے ان دونوں کے درمیان
صحیح اور سچی راہ دکھائی ہے کہ انسان جب دل سے پشیمان ہوتا اور اپنے رب رب کی طرف جھکتا ہے تو
رفتہ رفتہ اسے خدا تعالیٰ کی طرف سے نیکیوں کی توفیق ملتی ہے اور ایک گناہ سوز محبت اس کے کاروبار
میں اثر دکھاتی ہے۔ ذرہ ذرہ خدا تعالیٰ کے تابع ہے، بغیر اس کی اطاعت کے ہرگز کچھ بن نہیں سکتا۔
اب تو لوگ ہماری باتوں پر ہنسی ٹھٹھا کرتے ہیں۔ یہ لوگ ہمارے کہنے سے تو نہیں سمجھتے مگر زمانہ خود
ان کو سمجھائے گا۔
ایک شخص نے سوال کیا کہ یہ جو صوفیوں نے بنایا ہوا ہے کہ توجہ کے واسطے
حَسْبُنَا كِتَبُ اللهِ اس طرح بیٹھنا چاہیے اور پھر اس طرح دل پر چوٹ لگانی چاہیے اور ذکر اڑہ
اور دیگر اس قسم کی کتا بیں ۔ کیا یہ جائز ہیں؟
فرمایا۔ یہ جائز نہیں ہیں بلکہ سب بدعات ہیں ۔ حَسْبُنَا كِتب الله ۔ ہمارے واسطے اللہ تعالیٰ
کی پاک کتاب قرآن شریف کافی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی کتاب سلوک کے واسطے کافی ہے جو باتیں اب
ان لوگوں نے نکالی ہیں یہ باتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ میں ہرگز نہ تھیں ۔ یہ
صرف ان لوگوں کا اختراع ہے اور اس سے بچنا چاہیے۔ ہاں ہم یہ کہتے ہیں کہ کُونُوا مَعَ
الصُّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) صادق کی صحبت میں رہو تو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت سے امور میں
مشکلات آسان ہو جاتی ہیں ۔ شیخ عبد القادر جیلانی علیہ الرحمہ بڑے خدارسیدہ اور بڑے قبولیت والے
انسان تھے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ جس نے خدا کا راہ دیکھنا ہو وہ قرآن شریف کو پڑھے اب اگر ہم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودہ طریق پر کچھ بڑھائیں اور نئی باتیں ایجاد کریں یا اس کے