۲۴ دسمبر ۱۹۰۶ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس میں بھی خالص محبت وہ سمجھی جاتی ہے جس کے درمیان کوئی غرض نہ ہو۔ اصلی محبت کا نمونہ دنیا کے
اندر ماں کی محبت میں قائم ہے کہ وہ اپنے بچے کو کسی غرض کے واسطے محبت نہیں کرتی بلکہ وہ محبت طبعی
ہوتی ہے۔ اگر کوئی بادشاہ بھی کسی عورت کو کہے کہ تو اپنے بچے کے واسطے اتنی تکلیف نہ اٹھا۔ اس کو
اپنے حال پر چھوڑ دے۔ مرے یا زندہ رہے کوئی باز پرس تجھ سے نہیں ہوگی تو وہ عورت بادشاہ پر
بجائے خوش ہونے کے سخت ناراض ہوگی کہ یہ میرے بچے کے حق میں موت کا کلمہ منہ سے ؟ ہ منہ سے نکالتا ہے
اور محبت کا جوش دو طرفہ ہوتا ہے۔ بچہ نابالغ ہوتا ہے۔ اس کو کوئی سمجھ نہیں کہ دوست کیا ہے اور دشمن
کیا۔ مگر ہر حالت میں ماں کی طرف دوڑتا ہے اور اسی سے انس پکڑتا ہے۔ دل را بدل رہیست والا
معاملہ ہے۔ جب بچہ نادان ہو کر ماں کی محبت کے عوض میں محبت کرتا ہے تو خدا ایک بچے سے بھی گیا
گذرا ہے کہ وہ تمہاری محبت کا عوض تم کو نہ دے گا ؟ وہ ضرور محبت کرنے والوں کے ساتھ محبت کرتا
ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جب انسان نرم رفتار سے خدا کی طرف چلتا ہے تو خدا دوڑ کر اس
کی طرف آتا ہے ۔ جب انسان کا دل خالص ہو جاتا ہے تو پھر دنیا کچھ چیز نہیں وہ تو خود بخود خدمت
کرنے کے واسطے تیار ہو جاتی ہے لیکن وظائف کے ساتھ خواہش کرنا کہ دنیا مل جاوے یہ ایک
بت پرستی ہے اور اس سے سالک کو سخت پرہیز درکار ہے ۔ جب خدا مل جاوے تو پھر دنیا کچھ شے
نہیں۔ جو لوگ دنیا کے پیچھے پڑتے ہیں دنیا ان سے بھاگتی ہے اور جو دنیا کو چھوڑتے ہیں دنیا خود بخود
ان کے پیچھے آتی ہے۔
۲۴ دسمبر ۱۹۰۶ء
حق کا غلبہ
قبل از نماز ظہر بہت سے دوست تشریف لا چکے تھے جو کہ مسجد مبارک میں حضرت
صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ اس وقت اس امر کا ذکر تھا کہ غیر مذاہب کے
لوگ احمدی جماعت کے آگے نہیں ٹھہرتے ۔
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۵۰ مورخه ۱۳ دسمبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۳

حضرت نے فرمایا کہ
جلد نهم
جیسا ہمارے مخالفین نے جو کہ عام مسلمان ہیں ہماری مخالفت میں حق کو چھوڑ رکھا ہے اس
واسطے اس مقابلہ میں کھڑے نہیں ہو سکتے ۔ ایسا ہی غیر مذاہب کے لوگوں کا حال ہے۔ اگر وہ کسی مجلس
میں ہمارے برخلاف بات کریں تو اپنی اندرونی باتوں کا اظہار کرا کر خود بخود شرمندہ ہو جاتے ہیں ۔
پس ہمارے مقابلہ میں وہ بھی عاجز ہو جاتے ہیں اور یہ بھی عاجز ہو جاتے ہیں ۔
سیالکوٹ نے بہ سیالکوٹ کے تاجروں کی ہڑتال ذکر تا کہ یا کوٹ کے جار ہے یہ سب محول چنگی میں زیادتی کے دوکانیں بند کر دی تھیں اور چند روز کا نقصان
اٹھا کر پھر خود بخود کھول دیں۔
فرمایا۔ اس طرح کا طریق گورنمنٹ کی مخالفت میں برتنا ان کی بے وقوفی تھی ۔ جس سے ان کو
خود ہی باز آنا پڑا محصول تو دراصل پبلک پر پڑتا ہے۔ آسمانی اسباب کے سبب سے بھی جب کبھی قحط
پڑ جاتا ہے تو تاجر لوگ نرخ بڑھا دیتے ہیں اس وقت کیوں دکانیں بند نہیں کر دیتے ؟
امراض سینہ کا علاج ایک دوست کا ذکرتھا کہ وہ مرض مسلوق میں مبتلا ہے۔ حضرت نے فرمایا کہ
ہم نے ایک شخص کو دیکھا تھا کہ وہ امراض سینہ میں گرفتار تھا۔ ڈاکٹر نے اس کو مشورہ دیا کہ
سمندر کے کنارے کچھ مدت رہے۔ ایسا کرنے سے وہ بالکل تندرست ہو گیا اور اب تک زندہ ہے۔
صادقوں کی مخالفت سیا
سیالکوٹ کا ذکر تھا کہ اب مخالفوں کا چنداں زور نہیں رہا۔
حضرت نے فرمایا۔ جب کسی کی مخالفت شروع ہوتی ہے تو ایک فریق
ضرور تھک کر رہ جاتا ہے۔ مدعی اگر کا ذب ہو تو وہ لوگوں کی مخالفت سے تنگ آ کر تھک جاتا ہے اور
اپنا کام چھوڑ دیتا ہے اور اگر وہ صادق ہو تو اس کے مخالف اپنی مخالفت میں بالآخر تھک کر رہ جاتے
ہیں۔ یہی حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوا۔ اور یہی حال تمام انبیاء کے زمانہ میں
ہوتا رہا۔ صادق ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے ۔ لیکن مخالفوں کے درمیان جہاں تعصب اور بے وقوفی

آج 10 میں سے 10 باقی