۳ جنوری ۱۹۰۷ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جائز ہیں ۔ مثلاً چندہ وغیرہ نماز با جماعت ادا کرنے کا جو حکم ہے۔ تو اسی لئے کہ دوسروں کو ترغیب ہو۔
غرض اظہار واخفا کے لئے موقع ہے اصل بات یہ ہے کہ شریعت سب رسوم کو منع نہیں کرتی ۔ اگر ایسا
ہوتا تو پھر ریل پر چڑھنا ، تار، ڈاک کے ذریعے خبر منگوانا سب بدعت ہو جاتے ۔
نے ارشاد۔ تنبول میں نے عرض کیا کہ تنبول کی نسبت حضور کا ارشاد
فرمایا۔ اس کا جواب بھی وہی ہے۔ اپنے بھائی کی ایک طرح کی امداد ہے۔
عرض کیا گیا ہے۔ جو تنبول ڈالتے ہیں وہ تو اس نیت سے ڈالتے ہیں کہ ہمیں پانچ کے چھ روپے ملیں
اور پھر اسی روپیہ کو کنجروں پر خرچ کرتے ہیں۔
فرمایا۔ ہمارا جواب تو اصل رسم کی نسبت ہے کہ نفس رسم پر کوئی اعتراض نہیں ۔ باقی رہی نیست
سو آپ ہر ایک کی نیت سے کیوں کر آگاہ ہو سکتے ہیں ۔ یہ تو کمینہ لوگوں کی باتیں ہیں کہ زیادہ لینے کے
ارادے سے دیں یا چھوٹی چھوٹی باتوں کا حساب کریں ۔ ایسے شریف آدمی بھی ہیں جو محض بے تعمیل حکم
تعاون و تعلقات محبت تنبول ڈالتے ہیں۔ اور بعض تو واپس لینا بھی نہیں چاہتے بلکہ کسی غریب کی
امداد کرتے ہیں۔ غرض سب کا جواب ہے إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ
جنوری ۱۹۰۷ء
ہمارے کلام عربی پر جو بعض نادان اعتراض کرتے ہیں تو اصل بات یہ ہے کہ وہ قرآن مجید و احادیث
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غور سے نہیں پڑھتے اگر تدبر سے پڑھیں تو معلوم ہو کہ وہ بھی ان کی خود
ساختہ صرف ونحو سے نہیں بچتے ۔ دیکھئے شمس کو جب حضرت ابراہیم نے دیکھا تو فرمایا هذا ربی ۔
حالانکہ شمس مؤنث ہے۔ یہ لوگ کلمہ کی تعریف کیا کرتے ہیں ۔ لفظ جو معنی مفرد کے لئے وضع کیا گیا
ہو۔ مگر قرآن مجید میں کلام تام کو كَلَّا إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَابِلُهَا کہا ہے۔ ایسا ہی تکرار کو یہ لوگ خلاف
فصاحت سمجھتے ہیں مگر قرآن مجید کی کئی آیات میں تکرار ہے۔ تکرار تسلی کے لئے ہوتا ہے۔ چنانچہ کئی
ا
بدر جلد ۶ نمبر ۳ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۴

الہامات مجھے بیسیوں دفعہ ہو چکے ہیں۔ انسان کے قلب پر جو ذہول ہو جاتا ہے اس کے ہٹانے اور
تاکید کے لئے بھی تکرار ہو جاتا ہے عجبت کا صلہ لام ہونے کے لئے اعتراض کیا گیا تھا۔ مگر جب
سب سے پہلی حدیث باب الایمان کی پیش کی گئی تو معترض نے کیسی منہ کی کھائی ۔
اعجاز احمدی کے ساتھ جو قصیدہ ہے۔ اس کے متعلق ذکر تھا۔
فرمایا ۔ مَنَعَهُ مَانِعُ مِنَ السَّمَاءِ - الہام کئی رنگ میں پورا ہو رہا ہے۔ کسی کو اس کے جواب
کی توفیق ہی نہیں ہوئی ۔ اگر کسی نے جرات کی بھی تو اس کے تمام یا شائع کرنے سے پہلے ہی مر گیا۔
اور ہماری صداقت پر مہر کر گیا۔
حفظانِ صحت کے لئے قرآن مجید نے تمام اصول بیان کر دیئے ہیں وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ ( المدثر : ٦ )
کیا چھوٹا سا جملہ ہے اور اس میں تمام مدارج صفائی کو درج کر دیا ہے۔ یہ ظاہری باطنی صفائی کے
احکام کو حاوی ہے اور کھانے پینے کے متعلق فرما دیا كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا (الاعراف: ۳۲)
کھاؤ پیو مگر حد سے نہ بڑھو۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ یہی ہے کہ عرب کے
رہنے والوں میں پاک تبدیلی کر دی اور آپ اس میں تمام انبیاء علیہم السلام سے متفرد ہیں ان لوگوں
کی حالت ایسی نا گفتہ بہ تھی کہ ماں سے بھی زنا کرنے میں نہ جھجکتے تھے۔ جبھی تو فرمایا حُرمَتْ عَلَيْكُمْ
امهتكُم (النساء : ۲۴) ورنہ قرآن مجید بے فائدہ کوئی حکم نہیں دیتا۔ معلوم ہوتا ہے آپ نے یہ
سب کچھ دعا کے زور سے کیا۔ جبھی تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ (الشعراء: ۴) دعا کے
او
راز سے اکثر لوگ واقف نہیں ۔ جب تک اس درجہ تک دعا نہ پہنچے۔ کامیابی محال ہے۔
ایک شخص نے بذریعہ تحریر حضرت مسیح موعود سے دریافت کیا کہ مسمریزم کیا چیز ہے؟
مسمریزم
حضرت نے جواب میں تحریر فرمایا ہے۔
مدت ہوئی کہ میں نے مسمریزم کے لئے توجہ کی تھی کہ کیا چیز ہے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ
جواب ملاتها هذا هُوَ التَّرْبُ الَّذِي لَا يَعْلَمُونَ
بدر جلد ۶ نمبر ۵ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۳

آج 10 میں سے 10 باقی