۱۵ جنوری ۱۹۰۷ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ایک شخص نے حضرت مسیح موعود کو خط لکھا اور فتوی طلب کیا کہ ایک شخص
طلاق ایک جلسہ میں
نے از حد غصہ کی حالت میں اپنی عورت کو تین دفعہ طلاق دی۔ دلی منشا
نہ تھا۔ اب ہر دو پریشان اور اپنے تعلقات کو توڑ نا نہیں چاہتے ۔ حضرت نے جواب میں تحریر فرمایا ہے۔
فتویٰ یہ ہے کہ جب کوئی ایک ہی جلسہ میں طلاق دے تو یہ طلاق نا جائز ہے اور قرآن کے
برخلاف ہے اس لئے رجوع ہو سکتا ہے۔ صرف دوبارہ نکاح ہو جانا چاہیے اور اسی طرح ہم ہمیشہ
فتوی دیتے ہیں اور یہی حق ہے۔ والسلام کے
۱۵ جنوری ۱۹۰۷ء
فرمایا کہ طاعون کی موت بِالْخِزْي موت ہے۔ نمونیہ جس سے چند گھنٹوں
دعوئی اور مذہب میں فیصلہ ہوجائے طاعون نہیں تو اور کیا ہے؟
مولوی محمد حسین کا ذکر آیا کہ وہ رجوع کیوں کر کرے گا ؟
فرمایا۔ اللہ تعالیٰ کے آگے کوئی مشکل بات نہیں ۔ وہ جب چاہے دل کو پھیر دے ۔ وہ اگر غور
کرے تو اس کے لیے یہی ایک نشان کافی ہے کہ براہین احمدیہ کے ریویو کے زمانے میں میں اکیلا تھا
اور اب يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ کی پیشگوئی پوری ہو رہی ہے۔ باقی رہے عقائد سوان میں تو کوئی
اتنا بڑا فرق نہیں۔ صرف سمجھ کا پھیر ہے۔ پہلے لیجئے وفات مسیح کو ۔ سو اس مسئلہ میں خودان کے اپنے علماء
کے مختلف اقوال ہیں ۔ پس ہمیں ایک قول کو ترجیح دینے سے یہ کیوں کر بُرا کہہ سکتے ہیں ۔ تَوَفَّيْتَنِی
کے معنوں میں جھگڑا ہے۔ مگر میرے نزدیک تو جو معنے کریں ہمارا مطلب حاصل ہے۔ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي
کے اگر یہ معنے ہوں کہ جب تو نے مجھے اٹھا لیا تو پھر تو ہی ان کا نگران حال تھا۔ اس صورت میں بھی
یہ ظاہر ہے کہ آپ دوبارہ دنیا میں تشریف نہیں لائے ۔ ورنہ یہ حصر نہ کرتے ۔ پھر معراج کولو۔ ہمارا
۱ بدر جلد ۶ نمبر ۵ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۴

یہ مذہب ہر گز نہیں کہ وہ ایک خواب تھا یا صرف روح گئی بلکہ ہم تو کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو عین بیداری میں معراج ہوا اور ایک لطیف جسم بھی ساتھ تھا۔ مگر یہ باطنی امور ہیں۔ خشک ملاں
اسے کیا سمجھیں ۔
پھر مکالمہ الہی کا دعویٰ ہے۔ یہ بھی کوئی نئی بات نہیں سنت اللہ سے بھی یہ بات ثابت ہے اور
انسان کے دل کی تڑپ بھی یہی چاہتی ہے۔ فتوح الغیب میں بھی ایسا ہی لکھا ہے اور اشاعت السنۃ میں
بھی چھپا تھا۔ وَلَهُمْ مُكَالِمَات مجدد صاحب نے بھی یہی لکھا ہے اور ولی و نبی میں قلت و کثرت مکالمات
کا فرق بتایا ہے یہ نبی کا لفظ صرف انہی معنوں میں ہے اور اپنی اپنی اصطلاح ہے ورنہ خاتم النبیین
صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں ۔ عوام الناس کو بدظن کرنے کے لیے ہم پر طرح طرح کے
الزام لگائے جاتے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں ملائکہ کے منکر ہیں کبھی کچھ ۔ حالانکہ ہم ملائک پر، خدا کی
کتابوں پر، احادیث رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ، بهشت و دوزخ ، عذاب قبر، تقدیر ، حشر اجساد
سب پر صدق دل سے ایمان لاتے ہیں۔ ہم ایسے امور کی تفاصیل خدا کے حوالے کرتے ہیں کیونکہ
محتاط مذہب یہی ہے کہ انسان مجمل پر ایمان لاوے اور تفاصیل کو بحوالہ، خدا کر دے۔ باقی رہا
شریعت کا عملی حصہ، سو ہمارے نزدیک سب سے اول قرآن مجید ہے۔ پھر احادیث صحیحہ جن کی
سنت تائید کرتی ہے۔ اگر کوئی مسئلہ ان دونو میں نہ ملے تو پھر میرا مذہب تو یہی ہے کہ حنفی مذہب پر
عمل کیا جاوے کیونکہ ان کی کثرت اس بات کی دلیل ہے کہ خدا کی مرضی یہی ہے مگر ہم کثرت کو
قرآن مجید و احادیث کے مقابلہ میں پہنچ سمجھتے ہیں۔ ان کے بعض مسائل ایسے ہیں کہ قیاس صحیح کے بھی
خلاف ہیں ۔ ایسی حالت : ۔ ایسی حالت میں احمدی علماء کا اجتہاد اولی بالعمل ہے دیکھو مفقود الخبر کے لیے نوے برس
یا کم و بیش میعاد رکھی ہے۔ یہ ہی نہیں کہہ دیا کہ وہ نکاح نہ کرے۔ یہ واہیات ہے۔
حکیم الامت نے عرض کیا کہ حضور شاہ صاحب علیہ الرحمۃ نے لکھا ہے کہ جس ملک میں جس مذہب
کی کتابیں بسہولت میسر آئیں اس پر عمل ہونا چاہیے۔
فرمایا۔ بیشک ہماری طرف حنفی مذہب کی کتابیں ہی ہیں۔ اعمال کی اصل روح تو معرفت الہی واخلاص

آج 10 میں سے 10 باقی