۲۹ جنوری ۱۹۰۷ء (صبح کی سیر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۹ جنوری ۱۹۰۷ء (صبح کی سیر )
آج حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام بوقت صبح مع احباب باہر سیر کو تشریف
دشنام دہی کا انجام لے گئے۔ مرتد ڈاکٹر عبدالحکیم کے تذکرہ پر حضرت نے فرمایا کہ
ایک آریہ اخبار نے باوجود ہمارے مذہبی تخالف کے لکھا کہ عبدالحکیم کا آپ کو گالیاں دینا اس
کی سفلہ اپنی کو ظاہر کرتا ہے۔ نہایت نامناسب امر ہے۔
ایک صاحب نے کہا کہ عبدالحکیم کہتا ہے۔ جعفر زٹلی جو مرزا صاحب کو سخت گالیاں دیتا رہا ہے اس کو
کیا ہوا جو مجھے کچھ ہوگا۔
حضرت نے فرمایا۔ اس کو پادری عبد اللہ آتھم ، لیکھرام، چراغ دین ساکن جموں اور
دوسرے مباہلین کے احوال سے عبرت پکڑنی چاہیے تھی۔ اے
اسی سیر کے دوران کے مزید ملفوظات بدر سے۔
میں ہے نے عرض کیا کہ حضور لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کو بار بار کلمہ طیبہ کی اصل روح پڑھنے اور اس کے در کا بھی اب سے یانہیں؟ ذکر ثواب
فرمایا۔ دل میں خدا سے تعلق ہو تو ۔
پھر زیادہ تشریح طلب کرنے پر فرمایا۔
اصل بات یہ ہے کہ میرا مذہب یہ نہیں کہ زبانی جمع خرچ کیا جاوے۔ ان طریقوں میں بہت سی
غلطیاں ہیں ان تمام اذکار کی اصل روح اس پر عمل کرنا ہے۔ ایک دفعہ صحابہ کرام اللہ بآواز بلند کہہ رہے
تھے تو حضرت نے فرمایا تمہارا خدا بہرہ نہیں ۔ تو مطلب یہ ہے کہ کلمہ سے مراد ہے تو حید کو قائم رکھنا اور
اس کے رسول کی اطاعت ۔ اب ثواب اس میں ہے کہ ہر بات میں اللہ کو مقدم رکھے اور اللہ پر پورا پورا
ایمان لائے ۔ اس کی صفات کے خلاف کوئی کلام کوئی کام نہ کرے حتی کہ خیال بھی نہ لائے ۔ وہ جو لائے ۔ وہ جو
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے رِجَالُ لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةً وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ الله (النور : ۳۸) اس سے بھی یہی
الحکم جلدا انمبر ۴ مورخه ۱۳۱ جنوری ۱۹۰۷ صفحه ۹
ہے اس سے مراد قاضی محمد اکمل صاحب گولیکی ہیں ۔ ( مرتب )

مراد ہے کہ دنیا کے کاموں میں بھی میرے احکام کو نہیں بھلاتے ۔ دیکھو! اس وقت ہم ان طریقوں کی
طرح ذکر نہیں کر رہے مگر حقیقت میں اسی کی عظمت و جلال کا ذکر ہے۔ پس یہی ذکر ہے۔ لے
ایک صاحب نے ایک شخص مرید کے کچھ الہامات الہام کا معاملہ بڑا نازک ہوتا ہے حضرت اقدن کوسن تھے۔ ملے
وسنائے۔
حضرت نے فرمایا۔ الہام کا بڑا نازک معاملہ ہے۔ انسان کو اپنے اعمال صاف کرنا چاہیے۔
بدر جلد ۶ نمبرے مورخہ ۱۴ فروری ۱۹۰۷ صفحه ۸
وو
بدر سے ۔ عرض کیا گیا ایک نوجوان احمدی یہ الہامات سناتا ہے۔ رویا میں خلقت نے مجھے سجدہ کیا۔ بہشت کی
سیر کی اور الہام انا النَّذِيرُ الْمُبِينُ “
فرمایا۔ یہ بڑے ابتلا کا مقام ہے۔ میرا مذہب تو یہ ہے کہ جب تک درخشاں نشان اس کے ساتھ بار بار نہ لگائے
جاویں تب تک الہامات کا نام لینا بھی سخت گناہ اور حرام ہے۔ پھر یہ بھی دیکھنا ہے کہ قرآن مجید اور میرے الہامات
کے خلاف تو نہیں ۔ اگر ہے تو یقیناً خدا کا نہیں بلکہ شیطانی القا ہے۔ اصل میں ایسے تمام لوگوں کی نسبت میرا تجربہ ہے
کہ انجام کار ہلاک ہوتے ہیں۔ اپنے اعمال کی طرف خیال نہیں کرتے ۔ یہ نہیں دیکھتے کہ ہمارے قلب کا اللہ سے
کیسا تعلق ہے اور ان الہامات میں پڑ جاتے ہیں۔ ان سے محب و استکبار پیدا ہوتا ہے اور رفتہ رفتہ پھر کسی کی بات پسند
نہیں کرتے اور ہر سچی بات کو اپنے اوہام کی کسوٹی پر پرکھتے ہیں۔ جب مطابق نہیں پاتے تو انکار کرتے اور ہلاکت
کے گڑھے میں گرتے ہیں ۔ ان لوگوں کے دلوں میں ایک قسم کا گند ہوتا ہے اور شیطان متسلّط ہونے کے لیے ایک
عجیب راہ نکال لیتا ہے۔ استغفار پڑھنا چاہیے اور بالکل ان باتوں سے کلی طور سے مجتنب ۔ ورنہ یا درکھیں کہ یہ بڑے
خطرے مرے کا مقام ہے۔ خدا تعالیٰ کسی کے الہام کو نہیں پوچھے گا۔ بیشک یہ الہام انعام الہی سے ہے مگر دیکھو ہوا بنفسہ تو
ایک بڑی طیب اور مفرح ذات چیز ہے مگر ایک روڑی پر گزرے تو کثافت پھیلائے گی ۔ یہی حال ہے ایسے لوگوں
کا۔ میں سمجھتا ہوں ۔ مخلوق نے کیا سجدہ کرنا تھا۔ شیطان اور اس کی ذریت نے سجدہ کیا ہوگا کہ ہم تیرے ساتھ ہیں کرنا تھا۔ شیطان اور اس کی ذریت نے سجدہ کیا ہوگا کہ ہم تیرے۔
بیشک گمراہی پھیلا۔
عرض کیا گیا۔ حضور ا یسے لوگوں کی نسبت ہم تو اس لیے کچھ نہیں کہتے کہ وہ آپ کی تصدیق کرتے ہیں ۔
فرمایا۔ یہ جھوٹ بات ہے ان کے دلوں میں گند پنہاں ہے۔ ان کے جھوٹے الہامات کو شیطانی کہا جائے تو فوراً
ہماری بھی تکذیب کریں۔
آپ نے بہت تاکیدی الفاظ سے پورے جوش میں تقریر فرمائی ۔“
( بدر جلد ۶ نمبرے مورخہ ۱۴ فروری ۱۹۰۷ ء صفحه ۸ )

الہام کا مہبط صاف ہونا چاہیے۔ اب جو خدا تعالیٰ کی چلائی ہوئی ہوا چل رہی ہے۔ یہی ہوا بعض
انسانوں کے جسموں کے لیے مفید اور بعضوں کے لیے مفسد ہوگی ۔ اگر کسی کا اندر غلیظ ہو۔ معدہ گندہ
ہو اور بیمار ہو تو اس کو اچھی غذا مضر ہوگی ۔ ایسا ہی خدا کا کلام ہے۔ ابھی تھوڑے روز ہوئے فقیر مرزا
ساکن دوالمیال ضلع جہلم جس نے ہماری مخالفت میں لوگوں کو الہام سنایا کہ مجھے عرش سے آواز آئی
ہے کہ مرزا جھوٹا ہے رمضان میں مر جاوے گا۔ اور اسی پر اس نے بس نہیں کی بلکہ لوگوں کو کہا کہ یہ
معمولی بات نہ سمجھو۔ میرا دستخط لے لو کہ یہ بات ضرور ہونے والی ہے اور خود اس نے اپنا دستخط کر کے
اور بہت سے لوگوں کو اپنے الہام کا گواہ ٹھہرایا اور ان کے بھی دستخط لیے ۔ جب رمضان کا مہینہ آیا تو
خود ہی مر گیا۔
بوقت ظهر )
آج حضرت اقدس عام نمازیوں سے پیشتر ہی نماز ظہر کے لیے مسجد میں تشریف
طاعون کا علاج
لے آئے ۔ کسی نے ذکر کیا کہ بعض قرب وجوار کے دیہات میں طاعون ہے۔
حضرت نے فرمایا۔ اس دفعہ یہ بیماری زیادہ تر خطرناک صورت میں ہے۔ سارے موسم سرما
میں بھی اکثر مقامات میں ترقی پر رہی ہے اعتدالی ایام میں اور بھی خطرناک ہوگی ۔ بحر تو بہ واستغفار
اس کا کوئی علاج نہیں ۔
فرمایا ۔ مولوی نورالدین صاحب کو بلاؤ کہ نماز نماز ظہر کے بارہ میں حضور کا طریق پڑھی جاوے۔
مولوی صاحب بلائے گئے اور ڈیڑھ بجے نماز ظہر ادا کی گئی ۔ فرض کی نماز باجماعت ادا کر کے
حضرت اندر تشریف لے گئے ۔ حضرت اقدس کا مدام یہی اصول ہے کہ آپ ظہر کی پہلی چار سنتیں گھر میں ادا
کر کے باہر تشریف لاتے ہیں پچھلی دو سنتیں بھی جا کر اندر پڑھتے ہیں اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر ادائے فرض
کے بعد مسجد میں بیٹھنا منظور ہو تو پچھلی دو سنتیں فرضوں کے بعد مسجد میں ہی ادا فرماتے ہیں ۔ اے
الحکم جلد ا ا نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۹

آج 10 میں سے 10 باقی