بلا تاریخ
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ایک شخص نے حضرت صاحب کی خدمت میں سوال پیش کیا کہ غیر سید کو
سید زادی سے نکاح سیدانی سے نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟
فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے نکاح کے واسطے جو محرمات بیان کئے ہیں ان میں کہیں یہ نہیں لکھا کہ
مومن کے واسطے سید زادی حرام ہے۔ علاوہ ازیں نکاح کے واسطے طیبات کو تلاش کرنا چاہیے اس
لحاظ
اسے سید زادی کا ہونا بشرطیکہ تقویٰ و طہارت کے لوازمات اس میں ہوں افضل ہے ہے۔ ۔
حضرت مولوی نور الدین صاحب نے فرمایا کہ سید کا لفظ اولاد حسین کے واسطے ہمارے ملک میں ہی خاص
ہے۔ ورنہ عرب میں سب بزرگوں کو سید کہتے ہیں ۔ حضرت ابوبکر ۔ حضرت عمر ۔ حضرت عثمان سب سید ہی تھے
اور حضرت علی کی ایک لڑکی حضرت عمر کے گھر میں تھی ۔ اور حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک لڑکی حضرت
عثمان سے بیاہی گئی تھی اور اس کی وفات کے بعد پھر دوسری لڑکی بھی حضرت عثمان سے بیاہی گئی تھی ۔ بس اس عمل
سے یہ مسئلہ بآسانی حل ہو سکتا ہے۔ جاہلوں کے درمیان یہ بات مشہور ہے کہ امتی سیدانی کے ساتھ نکاح نہ کرے ہوسکتا
حالانکہ امتی میں تو ہر ایک مومن شامل ہے ۔ خواہ وہ سید ہو یا غیر سید ۔
چہلم ایک شخص کا سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہو کر چہلم کرنا جائز ہے یانہیں؟
فرمایا۔ یہ رسم سنت سے باہر ہے۔
اخبار کی قیمت اگر پیشگی وصول کی جاوے تو اخبار کے چلانے میں سہولت ہوتی ہے
اخبار کی قیمت جو لوگ پیٹھی قیمت نہیں دیتے اور بعد کے وعدے کرتے ہیں ان میں سے بعض
تو صرف وعدوں پر ہی ٹال دیتے ہیں اور بعض کی قیمتوں کی وصولی کے لئے بار بار کی خط و کتابت میں اور
ان سے قیمتیں لینے کے واسطے یادداشتوں کے رکھنے میں اس قدر دقت ہوتی ہے کہ اس زائد محنت اور
نقصان کو کسی حد تک کم کرنے کے واسطے اور نیز اس کا معاوضہ وصول کرنے کے واسطے اخبار بدر کی قیمت ما بعد
ما
کے نرخ میں ایک روپیہ زائد کیا گیا ہے یعنی ما بعد دینے والوں سے قیمت اخبار بجائے ے ہے ۔ کے للر
وصول کئے جائیں گے اس پر ایک دوست لائل پور نے دریافت کیا ہے کہ کیا یہ صورت سود کی تو نہیں ہے؟
چونکہ یہ مسئلہ شرعی تھا۔ اس واسطے مندرجہ بالا وجوہات کے ساتھ حضرت اقدس کی خدمت میں پیش کیا گیا
اس کا جواب جو حضرت نے لکھا وہ درج ذیل کیا جاتا ہے۔
جلد نهم
السلام علیکم ۔ میرے نزدیک اس سے سود کو کچھ تعلق نہیں ۔ مالک کا اختیار ہے جو چاہے قیمت
طلب کرے خاص کر بعد کی وصولی میں ہرج بھی ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص اخبار لینا چاہتا ہے تو وہ پہلے
بھی دے سکتا ہے یہ امر خود اس کے اختیار میں ہے۔ والسلام
مرز ا غلام احمد
جان کے خوف میں والدین کی فرمانبرداری مدت سے ایک افغان ایک ایسے علاقہ
کا رہنے والا جہاں اپنا عقیدہ و ایمان
کے اظہار موجب قتل ہو سکتا ہے اس جگہ قادیان میں دینی تعلیم کے حصول کے واسطے آیا ہوا ہے۔حال میں
اس کے والدین نے اس کو اپنے وطن میں طلب کیا ہے۔ اب اس کو ایک مشکل پیش آئی کہ اگر وطن کو
جائے تو خوف ہے کہ مبادا وہاں کے (لوگ) اس بات سے اطلاع پا کر کہ یہ شخص خونی مہدی اور جہاد کا
منکر ہے۔ قتل کے درپے ہوں اور اگر نہ جاوے تو والدین کی نافرمانی ہوتی ہے۔ پس اس نے حضرت
سے پوچھا کہ ایسی حالت میں کیا کروں حضرت نے جواب میں فرمایا۔
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته چونکه در قرآن شریف در آن امور که مخالف شریعت نه باشند حکم اطاعت
والدین است۔ لہذا بہتر است که این قدر اطاعت کنند که همراه شان روند و آن جا چومحسوس شود که اندیشه قتل یا
حبس است بلا توقف باز بیانند چرا که خود را در معرض ہلاک انداختن جائز نیست۔ ہم چنین مخالفت والدین
ہم جائز نیست پس در این صورت هر دو حکم قرآن شریف بجا آورده می شود و السلام
مرزا غلام احمد ہے ہے
ا ( ترجمه از مرتب ) السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ چونکہ قرآن شریف میں ان امور میں جو شریعت کے مخالف نہ ہوں
والدین کی اطاعت کا حکم ہے۔ لہذا بہتر یہ ہے کہ اس قدر اطاعت کریں کہ ان کے ہم راہ ہو جا ئیں اور اس جگہ کہ محسوس
ہو جائے کہ قتل یا قید کا اندیشہ ہے بلا توقف باز اور جدا ہو جا ئیں کیونکہ اپنے تئیں ہلاکت میں ڈالنا جائز نہیں۔ اسی طرح
والدین کی مخالفت بھی جائز نہیں پس اس صورت میں قرآن شریف کے ہر دوا حکام بجالائے جا سکتے ہیں۔
بدر جلد ۶ نمبرے مورخہ ۱۴ فروری ۱۹۰۷ صفحه ۴