۱۱ فروری ۱۹۰۷ء (بوقت ظہر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سچائی کو نا تمام چھوڑنا ایسا ہے جیسا کہ بچہ اپنے پورے دنوں سے پہلے پیٹ سے ساقط ہو جائے
آئندہ آپ کا اختیار ہے۔
خادم مسیح موعود محمد صادق عفا اللہ عنہ
۱۷ فروری ۱۹۰۷ ء
۱۱ فروری ۱۹۰۷ء (بوقت ظهر )
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنا مفتی صاحب نے کسی شخص کا سوال خط سے پیش کیا کہ میں نے ایک بیوہ
عورت کے ساتھ نکاح کا ارادہ کیا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے خواب میں دیکھا کہ آپ نے
اس کے ساتھ نکاح سے منع فرمایا کیا اس پر عمل کیا جاوے یا نہیں؟
حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مَنْ رَانِي فَقَدْ رَأَى الْحَقِّ لہٰذا اس پر عمل کیا جاوے۔
چند فقہی مسائل (1) پھر خط سے سال پیش ہوا کہ کئی اشخاص نے ایک گائے قربانی کرنے کے لیے خریدی تھی جن میں سے ایک احمدی تھا۔ غیر احمد یوں نے اس کو اس وجہ سے
اس گائے کا حصہ قیمت واپس دے دیا کہ اس کا حصہ قربانی میں رکھنے سے قربانی نہ ہوگی ۔ اس لیے
اس شخص نے لکھا کہ میں اپنی قربانی کا حصہ نقد قادیان میں بھیج سکتا ہوں یا نہیں؟ کے
بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۱ فروری ۱۹۰۷ ء صفحه ۵
کے
بدر سے۔ قربانی
ایک شخص کی عرضی پیش ہوئی کہ میں نے تھوڑی سی رقم ایک قربانی میں حصہ کے طور پر
ڈال دی تھی مگر ان لوگوں نے مجھے احمدی ہونے کے سبب اس حصہ سے خارج کر دیا ہے کیا
میں وہ رقم قادیان کے مسکین فنڈ میں دے دوں تو میری قربانی ہو جائے گی ۔
فرمایا۔ قربانی تو قربانی کرنے سے ہی ہوتی ہے۔ مسکین فنڈ میں روپے دینے سے نہیں ہو سکتی اگر وہ رقم کافی ہے تو

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔
اس کو لکھو کہ قربانی کا جانور اس قیمت سے لے کر وہاں ہی قربانی کر دے۔
عرض کی گئی کہ اس کا حصہ قیمت جو گائے کے خریدنے میں تھا وہ بہت تھوڑا ہے۔ اس سے دنبہ بکرا
خرید نہیں سکے گا۔
حضرت نے فرمایا۔ اس کو لکھو کہ تم نے جبکہ اپنے اوپر قربانی ٹھہرائی ہے اور طاقت ہے تو اب تم
پر اس کا دینا لازم ہے اور اگر طاقت نہیں تو پھر اس کا دینا لازم نہیں ۔
(۲) خط سے سوال پیش ہوا کہ میں بوقت سحر بماہ رمضان اندر بیٹھا ہوا بے خبری سے کھاتا پیتا رہا۔
(بقیہ حاشیہ ) ایک بکرا قربانی کرو۔ اگر کم ہے اور زیادہ کی تم کو توفیق نہیں تو تم پر قربانی کا دینا فرض نہیں ہے۔
غیروں کے ساتھ مل کر قربانی ایک شخص نے سوال پیش کیا کہ کیا ہم غیر احمدیوں کے ساتھمل کر یعنی
تھوڑے تھوڑے روپے ڈال کر کوئی جانور مثلاً گائے ذبح کریں تو جائز ہے۔
فرمایا۔ ایسی کیا ضرورت پڑ گئی ہے کہ تم غیروں کے ساتھ شامل ہوتے ہوا گر تم پر قربانی فرض ہے تو بکرا ذبح
کر سکتے ہو۔ اور اگر اتنی بھی توفیق نہیں تو پھر تم پر قربانی فرض ہی نہیں وہ غیر جو تم کو اپنے سے نکالتے ہیں اور کافر
قرار دیتے ہیں وہ تو پسند نہیں کرتے کہ تمہارے ساتھ شامل ہوں تو تمہیں کیا ضرورت ہے کہ ان کے ساتھ شامل ہو
خدا پر توکل کرو۔“
لے بدر سے۔ سفیدی میں نیت روزه
( بدر جلد ۶ نمبر ۷ مورخه ۱۴ رفروری ۱۹۰۷ ء صفحه ۸ )
ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ میں مکان کے اندر بیٹھا ہوا تھا اور
میرا یقین تھا کہ ہنوز روزہ رکھنے کا وقت ہے اور میں نے کچھ کھا کر
روزے کی نیت کی مگر بعد میں ایک دوسرے شخص سے معلوم ہوا کہ اس وقت سفیدی ظاہر ہوگئی تھی۔ اب میں کیا کروں۔
حضرت نے فرمایا کہ ایسی حالت میں اس کا روزہ ہو گیا دوبارہ رکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اپنی طرف سے
اس نے احتیاط کی اور نیت میں فرق نہیں صرف غلطی لگ گئی اور چند منٹوں کا فرق پڑ گیا۔“
( بدر جلد ۶ نمبرے مورخہ ۱۴ فروری ۱۹۰۷ ء صفحه (۸)

آج 10 میں سے 10 باقی