۱۲ فروری ۱۹۰۷ء (بوقت ظہر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جب باہر نکل کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ سفیدی ظاہر ہو گئی ہے۔ کیا وہ روزہ میرے اوپر رکھنا لازم ہے یا نہیں؟
حضرت نے فرمایا کہ بے خبری میں کھایا پیا تو اس پر اس روزہ کے بدلے میں دوسرا روزہ لازم نہیں آتا۔
(۳) پھر سوال ہوا کہ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ ) سے فرضی روزے مراد ہیں یا اور روزے مراد ہیں؟
فرمایا ۔ كُتِبَ سے فرضی روزے مراد ہیں۔ اے
قبر میں سوال و جواب اک شخص کا سوال پیش ہو کر قبر میں سال و جواب روح سے ہوتا ہے یا کہ
جسم میں وہ روح ڈالا جاتا ہے؟
فرمایا۔ اس پر ایمان لانا چاہیے کہ قبر میں انسان سے سوال و جواب ہوتا ہے۔ لیکن اس کی
تفصیل اور کیفیت کو خدا پر چھوڑ نا چاہیے۔ یہ معاملہ انسان کا خدا کے ساتھ ہے وہ جس طرح چاہتا ہے
کرتا ہے پھر قبر کا لفظ بھی وسیع ہے۔ جب انسان مر جاتا ہے تو اس کی حالت بعد الموت میں جہاں خدا
اس کو رکھتا ہے وہی قبر ہے خواہ دریا میں غرق ہو جائے خواہ جل جائے ۔ خواہ زمین پر پڑا رہے۔ دنیا
سے انتقال کے بعد انسان قبر میں ہے۔ اور اس سے مطالبات اور مواخذات جو ہوتے ہیں اس کی
تفصیل کو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے انسان کو چاہیے کہ اس دن کے واسطے طیاری کرے نہ کہ اس کی
کیفیت معلوم کرنے کے پیچھے پڑے۔ ہے
۱۲ فروری ۱۹۰۷ء (بوقت ظهر )
افغانستان میں مذہبی آزادی نہیں ہے۔ ایک مولوی صاحب حدود افغانستان سے حضرت کی ملاقات کے لیے آئے
ئے ہوئے تھے۔ مصافحہ
کے بعد حضرت نے ان کے کوائف سفر و صعوبت راہ کی حالت دریافت فرمائی بعد ازاں حکومت افغانستان
لے الحکم جلدا انمبرے مورخہ ۲۴ رفروری ۱۹۰۷ ء صفحہ ۱۳ ، ۱۴
بدر جلد ۶ نمبرے مورخہ ۱۴ فروری ۱۹۰۷ ء صفحہ ۸
کی عدم حریت و آزادی کے متعلق ذکر ہوا ۔ کے
جلد نهم
فرمایا کہ اخبارات میں جو آجکل لکھا جا رہا ہے کہ حکومت افغانستان میں ہر مذہب کے
لوگوں کو عام آزادی حاصل ہے سراسر دروغ بے فروغ ہے کیونکہ اگر افغانستان میں ہندوستان جیسی
رض
حریت اور آزادی ہر مذہب کے لوگوں کو حاصل ہوتی تو اخوند زادہ حضرت مولوی محمد عبد اللطیف کو
اس سخت بے دردی سے اختلاف مذہب کے سبب اس حکومت میں ہلاک نہ کیا جاتا۔ ہے
تازه وحی
بعد ازاں حضرت نے خدا تعالیٰ کی تازہ وحی کا ذکر فرمایا جو پہلے سے درج ہو چکی ہے اور اس
میں سے مندرجہ ذیل فقرہ سنایا۔
تشریح میں فرمایا۔
آسمان ٹوٹ پڑا سارا معلوم نہیں کیا ہونے والا ہے۔
اگر چہ کثرت بارش سے بھی آسمان کا ٹوٹ پڑنا مراد ہو سکتا ہے مگر ان الہامات کی تشریح میں
ہم کسی پہلو پر زور نہیں دیتے۔ جس طرح اللہ تعالیٰ نے جس رنگ وصورت میں چاہا، واقع ہوں گے۔ ان
الہامات سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی وحشت ناک امر واقع ہونے والا ہے جس سے لوگ متحیر و خوف زدہ
ہو جاویں گے۔ لہذا خدا تعالیٰ نے ان کی طرف سے حکایتاً بیان فرمایا ہے کہ معلوم نہیں کیا ہونے والا ہے۔
فرمایا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ وقت دور نہیں ہے۔ قریب آ گیا ہے۔
لے بدر سے ۔ افغانستان کا ذکر تھا کہ اگر ہماری جماعت کے لوگ جو کہ اس جگہ ہیں تبلیغ کا سلسلہ جاری رکھیں تو امید
ہے کہ بہت فائدہ ہو۔
فرمایا ۔ اگر ایک شخص بھی تمہارے ذریعہ سے دین کو اچھی طرح سمجھ لے تو یہ ایک بڑے ثواب کا کام ہے۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۱ فروری ۱۹۰۷ صفحه (۴)
کے بدر سے۔ خیر ہم خدا تعالیٰ پر امید رکھتے ہیں کہ وہ ضرور کوئی نہ کوئی راہ پیدا کر دے گا جس سے ان ممالک میں
پوری تبلیغ ہوگی ۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۱ فروری ۱۹۰۷ صفحه (۴)
سے الحکم میں ایک اور جگہ یوں درج ہے۔ ” آسمان ٹوٹ پڑا سارا۔ کچھ معلوم نہیں کہ کیا ہونے والا ہے
الحکم جلدا انمبر ۶ مورخہ ۱۷ رفروری ۱۹۰۷ صفحه ۱ )
پھر حضرت اقدس نے فاضل امروہی سے استفسار فرمایا کہ
خطوط سے معلوم ہوتا ہو گا آپ کی طرف بارش زور سے برس رہی ہے یا نہیں؟
مولوی صاحب نے عرض کی کہ اس طرف اتنی بارش نہیں ہے جس قدر اس طرف برس رہی ہے۔ دراس برس
پھر حضرت نے بیماری طاعون کا حال پوچھا۔
مولوی صاحب نے عرض کی کہ بیماری اس طرف بہت ہے۔
پھر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ء
جلد نهم
مولوی ثناء اللہ امرتسری شاء الل لکھتا ہےکہ سعداللہ کی ذات کی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔
حالانکہ یہ پیشگوئی روز روشن کی طرح پوری ہوگئی ہے حقیقۃ الوحی
میں اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے متعلق زبردست دلائل لکھے جاویں گے۔
فرمایا۔ ثناء اللہ بہ نسبت محمد حسین بٹالوی کے بدگوئی میں بڑھ گیا ہے۔ مولوی محمد حسین بٹالوی
محمد حسین بٹالوی کا ذکر ہوا۔ فاضل امروہی نے عرض کی کہ ایک وہ زمانہ
تھا کہ اس نے کہا تھا کہ میں نے ہی ان کو یعنی حضور کو عروج پر چڑھایا تھا اور میں ہی گرادوں گا مگر معاملہ برعکس
ہوا۔ ( محمد حسین کے اس چڑہا ؤ وا تار سے مراد پہلے براہین احمدیہ میں ریو یولکھنا اور پھر حضرت اقدس پر تکفیر کا
فتوی تیار کرنا اور مولویوں کی مہریں لگانا ہے ) اس جگہ تو يَوْمًا فَيَوْمًا ترقی ہو رہی ہے اور شرق و غرب جگہ
کی مخلوق آ پہنچی ہے اور محمد حسین اکیلا و طرید رہ گیا ہے۔ اکثر احباب نے اس کو چھوڑ دیا ہے ایک زمانہ تھا
کہ اشاعت السنة سے اس کو تین سو روپیہ تک بچ جاتا تھا۔ اب کوئی اس سے پوچھے کہ کیا حال ہے؟
حضرت نے فرمایا۔ محمد حسین ہمیشہ ہمارے پاس آیا جایا کرتا تھا۔ پندرہ روز تک بٹالہ میں نہیں
ٹھہر سکتا تھا بلکہ ہمارے پاس آ جاتا تھا۔ ایک دفعہ اس کے متعلق اس کے باپ نے ایک سخت ناگوار
اشتہار دینا چاہا تھا اور محمد حسین نے مجھے کہا کہ میرے باپ کو اس امر سے منع کرو۔ چنانچہ ہم نے اس کو
اس امر سے روکا تھا۔
میر ناصر نواب صاحب نے خواب بیان کی کہ تھوڑے روز ہوئے میں نے محمد حسین کو خواب میں دیکھا