۱۳ فروری ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظہر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہ سامنے سے چلا آتا ہے اور میرے ساتھ مصافحہ کرنے کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ تو میں نے بھی اس کے
ساتھ مصافحہ کیا اتنے میں مجھے آواز آئی ۔ جو جھکے آپ سے اس سے جھک جائیے۔
( بوقت عصر )
حضرت اقدس مسجد میں تشریف لائے تو نو وارد افغان مولوی صاحب سے احوال افغانستان
بزبان فارسی استفسار فرمایا کہ آپ کے ملک میں سردی کا کیا حال ہے؟
اس نے عرض کی ہمارے ملک میں بہت سردی ہوتی ہے۔ بالخصوص تین ماہ میں سخت سردی پڑتی
ہے۔ فصل برف کے نیچے دب جاتے ہیں ۔
حضرت نے پوچھا کہ افغانستان میں عربی کی کیا کیا کتابیں لوگ پڑھتے ہیں۔
افغان مولوی صاحب نے عرض کی کہ فقہ کا زیادہ رواج ہے۔ قدوری، کنز ، شرح وقایہ، ہدایہ پڑھ لیتے
ہیں۔ زیادہ علوم سے اکثر علماء بے بہرہ ہوتے ہیں ۔ حدیث ۔ کے علم کا رواج افغانستان میں نہیں ہے۔
سفر ریل میں ایک افغان مولوی مجھے ملا ۔ میرے پاس بخاری شریف تھی اس نے میرے پاس بخاری شریف
دیکھ کر کہا۔ تم وہابی ہو۔
حضرت حکیم الامت نے فرمایا خود مؤلف بخاری شریف کو ان لوگوں کے بھائی بندوں نے بخارا سے
جلا وطن کر دیا تھا۔
او
بعدازاں جماعت کھڑی ہوگئی ۔ ادائے نماز کے بعد حضرت اندر تشریف لے گئے ۔ اے
۱۳ رفروری ۱۹۰۷ء (بوقت ظهر )
جلد نهم
مسٹرویب کا ذکر حضرت نے فرمایا ۔ ویب اگر دلی کوشش کرتا تو ضرور اس کا اثر لوگوں میں
ے الحکم جلدا ا نمبر ۷ مورخہ ۲۴ رفروری ۱۹۰۷ ء صفحہ ۱۴

ہوتا کیونکہ
ع
سخن کز دل برون آید نشیند لاجرم بر دل
جلد نهم
ویب اہل امریکہ کو کیا کوستا ہے اس کو اپنے دل کو کو سنا چاہیے۔ اس نے ہمارے سلسلہ کی طرف
پوری توجہ نہیں کی بلکہ بدگوئی کے ساتھ ہندوستان سے واپس چلا گیا تھا۔ اس سے تو ہمارے نزدیک
عبد اللہ و سلم بدر جہا بہتر ہے جس نے ایک جماعت مسلمانوں کی بنالی ہے۔
فاضل امروہی نے عرض کیا کہ ویب کے متعلق حضور نے ایک پیشگوئی کی تھی جبکہ وہ قادیان میں آنے
۔
کا ارادہ رکھتا تھا کہ وہ یہاں نہیں آئے گا اور واپس چلا جائے گا اور جس بات کے لیے واپس گیا تھا وہ بھی
اس کو نصیب نہ ہوئی ۔ چنانچہ واپس جا کر نادم ہوا ۔
( بوقت عصر )
اہل مغرب میں تبلیغ
قبل نماز عصر حضرت اقدس مسجد میں تشریف لائے ۔ مولوی محمد علی صاحب کو
فرمایا کہ
اہل یورپ کو کس طرح تبلیغ احمدیت کی جائے اگر اہل امریکہ و یورپ ہمارے سلسلہ کی طرف
توجہ نہیں کرتے تو وہ معذور ہیں اور جب تک ہماری طرف سے ان کے آگے اپنی صداقت کے
لے بدر سے ۔ ”مولوی محمد علی صاحب کو بلا کر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ہم چاہتے ہیں کہ یورپ امریکہ کے لوگوں پر تبلیغ کا حق ادا کرنے کے واسطے ایک کتاب انگریزی زبان میں لکھی
جاوے اور یہ آپ کا کام ہے۔ آجکل جو ان ملکوں میں اسلام نہیں پھیلتا اور اگر کوئی مسلمان ہوتا بھی ہے تو وہ بہت
کمزوری کی حالت میں رہتا ہے۔ اس کا سبب یہی ہے کہ وہ لوگ اسلام کی اصل حقیقت سے واقف نہیں ہیں اور نہ
ان کے سامنے اصل حقیقت کو پیش کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کا حق ہے کہ ان کو حقیقی اسلام دکھلا یا جاوے جو خدا تعالیٰ نے کا حقہ انکو یا جوخدا تعالیٰ
ہم پر ظاہر کیا ہے۔ وہ امتیازی باتیں جو کہ خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ میں رکھی ہیں۔ وہ ان پر ظاہر کرنی چاہئیں اور
خدا تعالیٰ کے مکالمات اور مخاطبات کا سلسلہ ان کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور ان سب باتوں کو جمع کیا جاوے جن
کے ساتھ اسلام کی عزت اس زمانہ میں وابستہ ہے۔ ان تمام دلائل کو ایک جگہ جمع کیا جاوے جو اسلام کی صداقت کے
واسطے خدا تعالیٰ نے ہم کو سمجھائے ہیں ۔ اس طرح ایک جامع کتاب تیار ہو جاوے تو امید ہے کہ اس سے ان لوگوں کو
بہت فائدہ حاصل ہو۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۱ فروری ۱۹۰۷ صفحه (۴)

آج 10 میں سے 10 باقی