۱۵ فروری ۱۹۰۷ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دلائل نہ پیش کئے جاویں وہ انکار کا حق رکھتے ہیں ۔ ہماری صداقت کے دلائل و حقیت اسلام پر ایک
مستقل کتاب انگریزی میں چھاپ کر ان کو پیش کی جاوے۔ جن باتوں کو ہمارے مخالف مسلمان ان
کے آگے پیش کرتے ہیں ان میں بہت غلطیاں ہیں ۔ مثلاً حیات مسیح ، مسئلہ ختم نبوت ، مکالمات الہی
کے متعلق اس زمانہ کے مسلمانوں نے سخت غلطی کھائی ہے۔ اس کتاب میں ان مسائل کی تنقیح اور
ہمارے سلسلہ کے دلائل صداقت لکھے جاویں۔
ویب نے ایک چٹھی لکھی کہ جو معجزات اب پیش کئے جاتے ہیں ان پر اب ٹھٹھے کئے جاتے
لو
ہیں ۔ ان سب باتوں کے لیے ایک مستقل کتاب جامع ہو جس میں یہ سب مضمون لکھے جاویں ۔ اے
۱۵ فروری ۱۹۰۷ ء
الہام کی کیفیت ایک الہام کیا کر تھا۔ فرمایا۔ یا د نہیں لیکن لکھا ہوا ہے۔
پھر فرمایا۔ بعض دفعہ الہام الہی ایسی سرعت کے ساتھ ہوتا ہے جیسا کہ ایک پرندہ پاس سے نکل جاتا
ہے اور اگر اسی وقت لکھ نہ لیا جاوے یا اچھی طرح سے یاد نہ کر لیا جاوے تو بھول جانے کا خوف ہوتا ہے۔
آج کی وحی الہی اس ہفتہ میں کوئی باقی نہ رہے گا ، کے متعلق فرمایا کہ
ایک الہام بھی ٹھیک طور پر نہیں کہ سکتے کہ سالہام میں ہفتہ سے کیا مراد ہے اور یہ کس کے
متعلق ہے۔
وا
حضرت مولوی نور الدین صاحب نے عرض کیا کہ بعض اس قسم کے الہامات کسی خاص مکان اور
خاص زمانہ کے متعلق ہوتے ہیں ۔
فرمایا۔ درست ہے۔ دانیال کی کتاب میں صد ہا سال کو ہفتہ کہا گیا ہے اور دنیا کی عمر بھی ایک ہفتہ
الحکم جلدا ا نمبر ۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۷ صفحه ۹
الحکم میں یہ الہام یوں درج ہے ایک ہفتہ تک ایک بھی باقی نہیں رہے گا“
الحکم جلدا انمبر ۷ مورخہ ۲۴ رفروری ۱۹۰۷ء صفحہ ۱ )
بتلائی گئی ہے۔ اس جگہ ہفتہ سے مراد سات ہزار سال ہیں۔ ایک دن ایک ہزار سال کے برابر ہوتا ہے
جیسا کہ قرآن شریف میں آیا ہے ۔ اِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ ( الحج : ۴۸)
تیرے رب کے نزدیک ایک دن تمہارے ہزار سال کے برابر ہے۔
فرمایا ۔ آخر ایک دن اس دنیا کا خاتمہ ہونے والا ہے اور سب فنا دنیا کی عمراور اس کا انجام ہو جائیں گے اور اس فن کاوقت دنیا کی عمر کے مطابق ساتویں
ہزار سال کے بعد معلوم ہوتا ہے۔ یہ گنتی ہم حضرت آدم سے کرتے ہیں مگر اس سے یہ مراد نہیں کہ اس
سے پہلے انسان نہ تھا یا دنیا نہ تھی بلکہ ایک خاص مورث اعلیٰ سے اس گنتی کو لیا جاتا ہے جس کا نام آدم
تھا۔ جیسا کہ اول میں وہ آدم تھا ایسا ہی آخر میں ایک آدم ہے ۔ حدیث شریف سے ثابت ہوتا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ اس دنیا کی عمر کے روز میں گو یا عصر کا وقت تھا۔ جبکہ وہ عصر کا وقت
تھا تو خود اندازہ ہو سکتا ہے کہ اب کتنا وقت باقی ہوگا۔ انجیل سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے۔ اس سے
ظاہر ہے کہ اب دنیا کی عمر تھوڑی باقی ہے۔
حضرت مولوی نورالدین صاحب نے عرض کیا کہ اس قسم کے الفاظ جیسا کہ قیامت فناوغیرہ ہیں بعض
جگہ کسی خاص قرن اور خاص قوم کے متعلق آتے ہیں ۔
فرمایا۔ یہ درست ہے اور خدا تعالیٰ قدیم سے خالق چلا آتا ہے۔ لیکن اس کی وحدت اس بات
کو بھی چاہتی ہے کہ کسی وقت سب کو فنا کر دے ۔ كُل مَنْ عَلَيْهَا فَإِنِ (الرحمن : ۲۷) سب جو اس
پر ہیں فنا ہو جانے والے ہیں۔ خواہ کوئی وقت ہو ۔ ہم نہیں کہہ سکتے کہ وہ وقت کب آئے گا؟ مگر ایسا وقت
ضرور آنے والا ہے ۔ یہ اس کے آگے ایک کرشمہ قدرت ہے ۔ وہ چاہے پھر خلق جدید کر سکتا ہے۔
تمام آسمانی کتابوں سے ظاہر ہے کہ ایسا وقت ضرور آنے والا ہے۔ خدا کی قدرت کا خیال کیا
جاوے تو یہ بات مستبعد اور قابلِ تجویز نہیں رہی ۔ لے زلزلہ کا ایک دھکا لگتا ہے تو شہروں کے شہر
ا نقل مطابق اصل ۔ (مرتب)
ویران ہو جاتے ہیں۔ اس سے خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا اظہار ہوتا ہے۔ جب امن کا زمانہ ہوتا ہے تو
لوگوں کو منطق یاد آتی ہے اور باتیں بناتے ہیں لیکن جب خدا تعالیٰ ایک ہاتھ دکھاتا ہے تو تمام فلسفہ
بھول جاتا ہے۔ ڈاکٹر میر محمد اسماعیل ذکر کرتے ہیں کہ ۴ را پریل ۱۹۰۵ ء والے زلزلہ میں ان کے
کالج کا ایک ہندولڑ کا دہر یہ بے ساختہ رام رام بول اٹھا۔ جب زلزلہ تھم گیا تو پھر کہنے لگا کہ مجھ سے
غلطی ہوئی تھی ۔ غرض ایسے لوگ درست نہیں ہوتے جب تک کہ اللہ تعالی عجوبہ قدرت نہ دکھائے ۔
وہ ہر چیز پر قادر ہے اور جب تک کہ ایسا نہ ہو تو حید قائم نہیں ہوتی ۔
ذکر آیا کہ بعض مخالف کہتے ہیں کہ طاعون کوئی عذاب الہی کیا ہر طاعونی موت شہادت ہے کہ نہیں بلکہ یہ تو ایک شہادت ہے۔
فرمایا۔ شہادت تو مومن کے واسطے ہوتی ہے جو پہلے ہی سے خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے نفس کو
قربان کر چکا ہوتا ہے اس کی موت ہر حالت میں شہادت ہے۔ لیکن یہ ایک عام قانون بنانا کہ ہر
ایک شخص جو طاعون سے مرتا ہے وہ شہید ہے تو پھر کیا چوہڑے، چمار، ہندو، آریہ، عیسائی، دہریہ،
بت پرست جو ہزار با طاعون سے مر رہے ہیں وہ سب درجہ شہادت کو حاصل کر رہے ہیں؟ سید عبدالحی عرب
نے مولوی ثناء اللہ کو کہا تھا کہ امرتسر کا رسل بابا طاعون کے عذاب سے ہلاک ہوا ہے تو ثناء اللہ نے کہا
کہ وہ شہادت کی موت مرا ہے تو عرب صاحب نے کہا پھر خوب ہے میں دعا کرتا ہوں کہ خدا آپ
کو بھی اس قسم کی شہادت کی موت دے۔
غرض شہادت نفس طاعونی موت میں شامل نہیں ہے بلکہ شہادت کا درجہ تو ان مومنوں کے
واسطے ہے جو اپنی زندگی میں اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کر چکے ہیں۔ طاعونی عذاب
حضرت موسیٰ کے زمانہ میں بھی ان کے مخالفوں پر پڑا تھا اور پھر حضرت عیسیٰ کے بعد بھی یہ عذاب ان
کے مخالفوں پر وارد ہوا تھا اور اب بھی خدا تعالیٰ نے بطور نشان کے یہ عذاب نازل فرمایا ہے۔