۱۷ فروری ۱۹۰۷ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تحریری جواب دیا جاوے اور زبانی مباحثات مظنہ فساد ہوتے ہیں ۔
قصیدہ اعجاز یہ
قاضی ظفر الدین متوفی کے قصیدہ کا ذکر ہوا جو اس نے حضرت کے قصیدہ کے مقابلہ ہوا جو
میں بنایا تھا اور اس کو خدا نے اتنی فرصت نہیں دی کہ اس کو شائع کر سکے ۔ اب
اس کو ثناء اللہ چھا پتا ہے۔
حضرت نے فرمایا۔ قصیدہ بنانے والا تو اپنے کیفر کردار کو پہنچ گیا اور جہان سے رخصت
ہو گیا اور وہ اس کو اپنی زندگی میں بھی شائع نہ کر سکا ۔ ثناء اللہ کو تو اتنی بھی لیاقت نہیں کہ اس کی تصحیح
کر سکے۔
۱۷ فروری ۱۹۰۷ ء
حضرت حکیم الامت نے کسی شخص کا مقولہ بیان خدا تعالیٰ کا غضب اور آفات سماوی
ہیں ۔ ان کو خدا کے غضب سے کیا تعلق ہے؟
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔
فرمایا کہ وہ کہتا ہے کہ زلزلے بیماریاں آیا ہی کرتی
ایسے لوگوں کو خدا تعالیٰ پر ایمان نہیں ہوتا ۔ قرآن کریم کے منکر ہیں ۔ دہریے ہیں ۔ کیا موسیٰ ،
نوح علیہما السلام کے وقت میں یونہی بیماریاں آتی تھیں یا کہ خدا تعالیٰ نے ان کا کوئی سبب بیان
فرمایا ہے؟
فرمایا ۔ اس دفعہ طاعون خطرناک شکل پکڑتی جاتی ہے۔ ہمیں تو اس سے خوشی ہوتی ہے کیونکہ اس سے
خدا تعالیٰ کی ہستی اور دنیا کی نا پائیداری اہلِ دنیا پر ثابت ہو رہی ہے۔ خدا را بخدا تواند شناخت ۔
سوفسطائی جو حقیقت اشیاء کے منکر ہیں ان کا جواب یہی لکھا ہے کہ ان کو جب آگ میں ڈالا
الحکم جلدا انمبر ۷ مورخہ ۲۴ رفروری ۱۹۰۷ء صفحه ۱۲
جاتا ہے تو تب حقیقت اشیاء کے قائل ہو جاتے ہیں۔ اب اللہ تعالیٰ اپنی ہستی کا ثبوت دنیا پر واضح
فرما رہا ہے۔
سعد اللہ لدھیانوی کا ذکر ہوا تو فرمایا۔
سعد الله لدھیانوی
میں نے اپنے قصیدہ انجام آتھم میں اس کے متعلق لکھا تھا۔
اذَيْتَنِي خُبْثًا فَلَسْتُ بِصَادِقٍ
إِن لَّمْ تَمْتُ بِالْخِزْيِ يَا ابْنَ بَغَاءِ
یعنی خباثت سے تو نے مجھے ایذا دی ہے۔ پس اگر تو اب رسوائی سے ہلاک نہ ہوا تو میں اپنے
دعوی میں سچانہ ٹھہروں گا۔ اے سرکش انسان !
فرمایا۔ اسی طرح سعد اللہ نے بھی میرے حق میں لکھا ہے کہ تیرا اخذ یمین اور قطع و تین اور تیرا
سلسلہ تباہ ہوگا ۔ اب یہ اس نے مباہلہ کر لیا تھا۔ دیکھو اب کون تباہ و ہلاک ہو۔ یہ بھی مباہلہ کا نتیجہ تھا
کہ وہ لکھتا ہے کہ یہ کذاب ہے۔ اب دیکھو کہ کذاب کا یہی حال ہوا کرتا ہے کہ اس کے مقابل پر
مومن اور سچے ہلاک ہوتے جاویں؟ ہر امر میں کا ذب غالب ہوا اور اس کو خدا کی نصرت ملتی جاوے
اور خدا تعالیٰ سچوں پر تباہی اور ہلاکت وارد کرتا جاوے؟
ہماری صداقت کا آفتاب چڑھ آیا ہے۔ کیا خدا د جالوں اور کا ذبوں کے ساتھ ایسا ہی کرتا آیا
ہے کہ کا ذبوں کو مہلت دیتا جاوے اور ان کے مقابل سچوں کو ہلاک کرتا جاوے؟ کیا اس بات کا
ثبوت کسی سابق زمانہ میں کوئی کبھی گزرا ہے کہ خدا نے ایسا کیا ہو؟ دراصل اب دنیا میں دہریت پھیل
گئی ہے۔ اب تو ہماری صداقت کا آفتاب چڑھ آیا ہے۔ یہ وہ امور ہیں جن سے خدا تعالیٰ کی ہستی کا
ثبوت ملتا ہے۔
بوقت ظهر )
خدا تعالیٰ کے اذن کے بغیر کوئی سبب مؤثر نہیں آنے کی جو خطرناک امراض ترقی پذیر ہورہے ہیں ان کے متعلق ذکر ہونے
الحکم جلدا انمبر۷ مورخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۷ صفحه ۱۲