۲۱ فروری ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظہر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام تقریر فرما رہے تھے۔ جب خاکسار حاضر ہوا تو کلمات ذیل
بر زبان در افشاں جاری تھے۔
توحید اسلام ہی کی تو حید ہے۔ اسلام سکھلاتا ہے کہ جو زہر یلے ذرات انسان کے اندر جا کر
خطرناک امراض کا باعث ہوتے ہیں ۔ وہ سب خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت چلتے اور اثر پذیر ہوتے
ہیں۔ بغیر اذنِ الہی کوئی ذرہ اثر نہیں کر سکتا۔ لہذا خدا تعالیٰ کے آگے تضرع وزاری کرنی چاہیے کہ وہ
زہریلے ذرات و مواد کے اثر سے محفوظ رکھے۔ اگر زہریلے ذرات و مواد انسان کے اندر خود بخود
اثر پذیر ہوتے تو پھر ان ذرات کے آگے ہاتھ جوڑنے پڑتے کہ اثر نہ کریں مگر ایسا امر نہیں ہے بلکہ
کوئی چیز و ذرہ خدا تعالیٰ کے حکم واذن کے سوا اثر نہیں کر سکتا۔ ہے
۲۱ فروری ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظهر)
طاعون روز بروز ترقی پکڑتی ایک الہام کی تشریح ذکر ہوا کہ اخبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ طاعو روز بروز
جاتی ہے۔
حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا۔
شاید وہ جو ہمارا الہام ہے ایک ہفتہ تک ایک بھی باقی نہ رہے گا۔ یہ خاص اشخاص کے متعلق ہو
اور اس کا ظہور اس شکل میں ہو۔
کل دہلی سے خط آیا کہ مولوی عبدالمجید دہلوی جو ہما را سخت معاند تھا یکا یک مر گیا۔ ایسا ہی ایک
اور بڑے معاند کی مرگِ مفاجات کا ذکر تھا۔
نواب بہاولپوری کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا۔ نواب بہاولپور کا حسن خاتمہ میرے نزدیک اس کا خاتمہ اچھا ہوا۔ اس خاندان کا پیر
لے یعنی ایڈیٹر صاحب الحکم (مرتب)
الحکم جلد ا ا نمبر ۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۷ صفحه ۹
سے بدر میں نہ کی بجائے ”نہیں“ کا لفظ ہے۔ (مرتب) ( بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۱ رفروری ۱۹۰۷ء صفحه (۳)

( غلام فرید صاحب مرحوم ساکن چاچڑاں ) ہمارا معتقد تھا۔ نواب بہاولپور شاید اس نو جوانی کی عمر میں
واپس آتا تو غلطیوں میں مرتکب ہو جاتا ۔ اس کا حسن خاتمہ بطور یادگار رہے گا۔
( بوقت عصر )
آداب تلاوت
ایک صاحب نے سوال کیا کہ قرآن شریف کس طرح پڑھا جاوے؟
حضرت اقدس نے فرمایا۔ قرآن شریف تدبر و تفکر اور غور سے پڑھنا چاہیے۔
حدیث شریف میں آیا ہے رُبَّ قَارِ يَلْعَنْهُ الْقُرْآنُ یعنی بہت ایسے قرآن کریم کے قاری ہوتے
ہیں جن پر قرآن لعنت بھیجتا ہے۔ جو شخص قرآن پڑھتا اور اس پر عمل نہیں کرتا اس پر قرآن مجید لعنت
بھیجتا ہے۔ تلاوت کرتے وقت جب قرآن کریم کی آیت رحمت پر گذر ہو تو وہاں خدا تعالیٰ سے رحمت
طلب کی جاوے اور جہاں کسی قوم کے عذاب کا ذکر ہو تو وہاں خدا تعالیٰ کے عذاب سے خدا تعالیٰ
کے آگے پناہ کی درخواست کی جاوے اور تدبرو غور سے پڑھنا چاہیے اور اس پر عمل کیا جاوے۔
یہ ڈائری اس وقت کی ہے جبکہ حضرت اقدس اندر
امیر حبیب اللہ خان والی افغانستان کے مکان میں ہوتے ہیں اور اس کو صاحبزادہ
حضرت مرزا محمود احمد صاحب نے لکھ کر اپنے رسالہ تشحیذ الاذہان کے جلد ۲ نمبرا میں درج کیا ہے۔ اور
وہاں سے ہم نقل کرتے ہیں۔
امیر حبیب اللہ خاں والی افغانستان کی آمد پر فرمایا کہ
لوگ اس کے لیے بڑے بڑے جلسے کرتے ہیں اور اس کے آنے پر خوش ہیں ۔ مگر ہم اس کا
آنا نہ آنا برابر سمجھتے ہیں ہم اس آدمی کی پرواہی کیا کرتے ہیں جو خدا کے احکام پر عمل نہ کرے۔ ہمارا
بادشاہ خدا ہے اور امیر حبیب اللہ اس کا مجرم ہے کیونکہ اس نے بلا کسی حق کے صاحبزادہ عبداللطیف کو الله
صرف اس لیے کہ وہ گورنمنٹ انگریزی سے جہاد کو نا جائز قرار دیتے تھے قتل کیا اور پھر نہایت
بے دردی کے ساتھ ۔ ایسے شخص کے لیے خدا تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ
الحکم جلد ا ا نمبر ۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۷ صفحه ۱۵

جَهَنَّمُ (النساء : ۹۴) یعنی جو شخص کہ ایک مومن کو بلا کسی کا فی عذر کے قتل کر دے پس اس کی اس کی سزا جہنم
ہے۔ پس ہم تو الہی فیصلہ کے منتظر ہیں اور یہی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسے شخص پر میرا غضب
نازل ہوگا ۔ پس خدا کے غضب سے اور کون سی چیز ہے جو خطرناک ہے!
مسواک کو پسند فرمانا حضرت صاحب مسواک کو بہت پسند فرماتے ہیں اور علاوہ مسواک کے
اور مختلف چیزوں سے دن میں کئی دفعہ دانتوں کو صاف کرتے ہیں اور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی یہی سنت تھی۔ پس سب کو چاہیے کہ اس طرف بھی توجہ رکھا کریں۔
آزمائش کے بغیر ایمان کوئی حقیقت نہیں رکھتا فرمایا کہ لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ ہم مومن ہیں اور مسلمان ہیں لیکن وہ
اصل میں نہیں ہوتے ۔ زبانی اقرار تو ایک آسان بات ہے لیکن کر کے دکھانا اور بات ہے خدا تعالیٰ
فرماتا ہے کہ اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنکبوت : ۳) یعنی کیا
لوگ گمان کرتے ہیں کہ وہ مومن اور پکے ایماندار ہیں اور ابھی وہ آزمائے نہیں گئے ۔ پس جب تک کہ
آزمائش نہ ہوا ایمان کوئی حقیقت نہیں رکھتا ۔ بہت لوگ ہیں جو آزمائش کے وقت پھسل جاتے ہیں اور
تکلیف کے وقت ان کا ایمان ڈگمگا جاتا ہے۔
ایک یہودی کا قصہ ہے جو کہ ایک بڑا طبیب گذرا ہے اور جس کا نام ابوالخیر تھا کہ ایک دفعہ وہ
ایک کوچہ میں سے گذر رہا تھا جبکہ اس نے ایک شخص کو یہ پڑھتے ہوئے سنا کہ اَحَسِبَ النَّاسُ الآیۃ ۔ اگرچہ
وہ یہودی تھا۔ اس نے آیت کو سن کر اپنے ہاتھوں سے ایک دیوار پر ٹیک لگالی اور سر جھکا کر رونے لگا۔
جب رو چکا تو اپنے گھر آیا اور جب وہ سو گیا تو اس نے خواب میں دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف
لائے اور انہوں نے آکر فرمایا کہ اے ابوالخیر ! تعجب ہے کہ تیرے جیسا فضل و کمال والا انسان مسلمان
نہ ہو۔ صبح جب اٹھا تو اس نے تمام شہر میں اعلان کر دیا کہ میں آج مذہب اسلام قبول کرتا ہوں ۔
فرمایا کہ
یہودی اگر چہ آجکل بہت تھوڑے ہیں لیکن وہ اصل میں بہت سے
یہود کا قبول اسلام مسلمان کرتے تھے عامر مسلمان ہو گئے تھے جیسا کہ اوپر ایک قصہ بیان بھی کیا ہے۔ کچھ تو

آنحضرت کے زمانہ میں اور کچھ دیگر سلاطین کے زمانہ میں ۔ ایک شخص کا قصہ ہے کہ اس نے ایک
یہودی کو بہت نصیحت کی کہ تو مسلمان ہو جا۔ اس یہودی نے جواب دیا کہ میں جانتا ہوں کہ اسلام کوئی
آسان مذہب نہیں ۔ صرف منہ سے کہہ دینا کوئی بڑی بات نہیں کہ ہم مسلمان ہیں۔ میں نے ایک
اپنے بیٹے کا نام خالد رکھا تھا یعنی ہمیشہ رہنے والا اور دوسرے دن کو اس کو گاڑ بھی آیا تھا۔ پس صرف
نام رکھانے سے کچھ نہیں ہوتا۔ مگر انسان کا نام رکھا ہوا اگر خطا جاتا ہے تو خدا کا نہیں۔ خدا جس کا نام
رکھتا ہے وہی ٹھیک ہوتا ہے۔
در تعبیر ایک دفعہ ہمارے والد صاحب نے ایک خواب دیکھا کہ آسمان سے تاج اترا
خواب اور یہ
اور انہوں نے فرمایا یہ تاج غلام قادر کے سر پر رکھ دو ( آپ کے بڑے
بھائی ) مگر اس کی تعبیر اصل میں ہمارے حق میں تھی جیسا کہ اکثر دفعہ ہو جاتا ہے کہ ایک عزیز کے لیے
خواب دیکھو اور وہ دوسرے کے لیے پوری ہو جاتی ہے۔ اور دیکھو کہ غلام قادر تو وہی ہوتا ہے جو قادر
کا غلام اپنے آپ کو ثابت بھی کر دے اور انہیں دنوں میں مجھ کو بھی ایسی ہی خوا ہیں آتی تھیں ۔ پس
میں دل میں سمجھتا تھا کہ یہ تعبیر الٹی کرتے ہیں۔ اصل میں اس سے میں مراد ہوں۔ سید عبد القادر جیلانی
نے بھی لکھا ہے کہ ایک زمانہ انسان پر ایسا آتا ہے کہ اس کا نام عبدالقادر رکھا جاتا ہے جیسا کہ میرا نام
بھی خدا تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ سے عبدالقادر رکھا ہے۔
حقہ نوشی فرمایا کہ انسان عادت کو چھوڑ سکتا ہے بشرطیکہ اس میں ایمان ہو اور بہت سے ایسے
حقہ لوس آدمی دنیا میں موجود ہیں جو اپنی پرانی عادات کو چھوڑ بیٹھے ہیں۔ دیکھا گیا ہے کہ
بعض لوگ جو ہمیشہ سے شراب پیتے چلے آئے ہیں بڑھاپے میں آکر جبکہ عادت کا چھوڑ نا خود بیمار
پڑنا ہوتا ہے بلا کسی خیال کے چھوڑ بیٹھتے ہیں اور تھوڑی سی بیماری کے بعد اچھے بھی ہو جاتے ہیں۔ میں
حقہ کو منع کہتا اور نہ جائز قرار دیتا ہوں مگر ان صورتوں میں کہ انسان کو کوئی مجبوری ہو۔ یہ ایک لغو چیز
ہے اور اس سے انسان کو پر ہیز کرنا چاہیے۔
بدر جلد ۶ نمبر ۹ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۰

آج 10 میں سے 10 باقی