۲۵ فروری ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظہر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سے گوشت لیں تو دوسرا کہے گا لے لو مگر بھیڑ کا ہے یہ کہے گا اس کا بکرے کا ہے مگر مریض ۔
انبیاء کی بھی دنیا کے فرزندوں کے ساتھ دشمنی ہوتی ہے مگر وہ کوئی ذاتی عداوت نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ
کے حکم سے ہوتی ہے وہ اپنی طرف سے کسی کے ساتھ نہیں جھگڑتے۔
دیکھئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ۱۳ برس تک جور و ستم سہنے پڑے۔ اور پھر مدافعت کا حکم دیا
گیا ۔ أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا (الحج : ۴۰) سے ظاہر ہے کہ پہلے جواب تک دینے کا
بھی حکم نہیں تھا۔
اسی لئے دو اصل فرمائے ایک تو اَعْرِضْ عَنِ الْجُهِلِينَ (الاعراف: ۲۰۰) جن لوگوں میں
جہالت کا مادہ ہو جو تکبر سے بھرئے ہوئے جھگڑالو ہوں ان سے اعراض کرنا چاہیے۔ ان کی باتوں کا
جواب ہی نہ دیا جاوے۔
دوم - ادفع بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ( حم السجدة : ۳۵) یعنی بدی کے مقابلہ میں نیکی کرنا جس کا نتیجہ
یہ ہوتا ہے کہ وہ دوست بن جاتا ہے اور دوست بھی ایسا کہ كَأَنَّهُ وَلِيُّ حَمِيمٌ ( حم السجدة: ۳۵) ۔
۲۵ فروری ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظهر )
L
نشانات کا ظہور فرمایا۔ اب تو اللہ تعالیٰ نے لوگوں پر اتمام حجت کر دی ہے۔ نشان پر نشان
ظاہر ہو رہا ہے وہ جو حدیث میں آیا ہے کہ جیسے تسبیح کے دانے ٹوٹ پڑتے
ہیں ۔ اسی طرح متواتر نشان ظاہر ہوں گے۔ اسی وقت کے لیے تھا چنانچہ تم دیکھ رہے ہو کہ ایک نشان
پورا ہو رہتا ہے تو اس کے ساتھ ہی دوسرا پورا ہو جاتا ہے۔
طاعون کے متعلق ایک شخص نے ذکر کیا کہ لدھیانہ میں پانچ جنازے ایک گھر کے ایک ہی وقت میں
نکلے۔ دوسرے نے یہاں سے بارہ چودہ کوس کے فاصلہ پر ایک گاؤں کا ذکر کیا کہ وہاں نو آدمی ایک کنبے
کے اکٹھے رات کو چنگے بھلے سوئے اور صبح سات مردہ پائے گئے ۔ پھر کچھ دیر کے بعد ایک لڑکا مر گیا۔
آپ نے فرمایا۔ یہ خدا تعالیٰ کے قہری نشان ہیں ۔ افسوس ! کہ لوگ اس پر بھی نہیں سمجھتے ۔
ے بدر جلد ۶ نمبر ۱۵ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحه ۶
الهام إِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ سے یہی سمجھ میں آتا ہے کہ جب تک
خلقت رجوع الی الحق نہ کرے گی یہ بیماری نہ جائے گی ۔ دیکھو! اس سال سب کی رائے یہ بندھی تھی
کہ طاعون سے یہ ملک بہت کچھ پاک ہو گیا ہے اور اب عنقریب بالکل صاف ہو جائے گا مگر اس سال
پچھلے سالوں سے بڑھ کر حملہ ہوا ہے۔ ایسا حملہ کہ کئی گھرانے تباہ ہو گئے ہیں۔ بعض گاؤں کے گاؤں
خالی ہو گئے ۔ وہ جو قرآن مجید میں ہے وَ اِنْ مِّنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيمَةِ أَوْ
مُعَذِّبُوهَا عَذَابًا شَدِيدًا (بنی اسراءیل : ۵۹) سب کچھ پورا ہو رہا ہے۔ قادیان کے متعلق مجھے
الہام ہوا تھا لَوْلَا الْإِكْرَامُ لَهَلَكَ الْمُقَامُ یعنی یہ گاؤں بھی ہلاکت کا مستوجب تھا مگر اکرام کے
سبب محفوظ رکھ لیا گیا جس کے متعلق إِنَّهُ أَوَى الْقَرْيَةَ ہے۔ اوی کے معنے تمام لغت کی کتابوں میں
یہی لکھے ہیں کہ کسی مصیبت کے بعد پناہ دینا۔ قرآن مجید میں بھی انہی معنوں میں استعمال ہوا ہے۔
أَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فاوى (الضُّحٰی : ۷) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلے قادیان میں کچھ عذاب
طاعون آنا تھا اور پھر اس کے بعد حفاظت ہوگی ۔
شرع میں حیلہ
عاجز اکمل نے آیت خُذْ بِيَدِكَ ضِعْثًا فَاضْرِبْ بِهِ وَ لَا تَحْنَثُ (ص:۴۵) کی
نسبت پوچھا کہ اگر اس کے وہ معنی کئے جاویں جو عام مفسروں نے کئے ہیں تو
شرع میں حیلوں کا باب کھل جائے گا۔
آپ نے فرمایا۔
چونکہ حضرت ایوب کی بیوی بڑی نیک، خدمت گزار تھی اور آپ بھی متقی صابر تھے اس لیے اللہ تعالیٰ
نے تخفیف کر دی اور ایسی تدبیر سمجھادی جس سے قسم بھی پوری ہو جائے اور ضرر بھی نہ پہنچے۔ اگر
کوئی حیلہ اللہ تعالیٰ سمجھائے تو وہ شرع میں جائز ہے کیونکہ وہ بھی اسی راہ سے آیا جس سے شرع آئی۔
لو
اس لیے کوئی ہرج کی بات نہیں ۔ اے
لو
بدر جلد ۶ نمبر ۹ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۷ ء صفحه ۶