۳ مارچ ۱۹۰۷ء (قبل نماز ظہر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں مت پڑو اور راتوں کو اٹھ اٹھ کر دعا ئیں کرو اور خدا تعالیٰ سے اپنے گناہ بخشوا ؤ کہ وہ قادر خدا ہے اور
سب کچھ اسی کے قبضہ قدرت میں ہے باوجود ان احتیاطوں کے اگر تقدیر الہی آجاوے تو صبر کرو۔
۱۳ مارچ ۱۹۰۷ء ( قبل نماز ظهر )
دین کو مقدم رکھیں سید حبیب اللہ صاحب آئی ہی ، ایس مجسٹریٹ کے آگرہ سے بیع ایک عزیز رفیق کے قبل نماز ظہر حضرت کی خدمت میں حاضر ہو گئے ان کو مخاطب
کر کے حضرت نے فرمایا کہ
اتنی تکلیف اٹھا کر اس جگہ کوئی شخص بغیر قوت ایمانی کے نہیں آسکتا۔ دنیا داری کے خیال سے تو
یہاں آنا گویا اپنے وقت کو ضائع کرنا سمجھا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔
فرمایا۔ دین اور دنیا ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے سوائے اس حالت کے جب خدا چاہے تو کسی شخص
کی فطرت کو ایسا سعید بنائے کہ وہ دنیا کے کاروبار میں پڑ کر بھی اپنے دین کو مقدم رکھے۔ اور ایسے شخص
بھی دنیا میں ہوتے ہیں۔ چنانچہ ایک شخص کا ذکر تذکرۃ الاولیاء میں ہے کہ ایک شخص ہزار ہا روپیہ کے
لین دین کرنے میں مصروف تھا ایک ولی اللہ نے اس کو دیکھا اور کشفی نگاہ اس پر ڈالی تو اسے معلوم ہوا
کہ اس کا دل با وجود اس قدر لین دین روپیہ کے خدا تعالیٰ سے ایک دم غافل نہ تھا۔ ایسے ہی آدمیوں
کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيع ( النور : ۳۸) کوئی تجارت اور
خرید و فروخت ان کو غافل نہیں کرتی اور انسان کا کمال بھی یہی ہے کہ دنیوی کا روبار میں بھی مصروفیت
رکھے اور پھر خدا کو بھی نہ بھولے۔ وہ ٹوکس کام کا ہے جو بروقت بوجھ لادنے کے بیٹھ جاتا ہے اور جب
خالی ہو تو خوب چلتا ہے۔ وہ قابل تعریف نہیں ۔ وہ فقیر جو دنیوی کاموں سے گھبرا کر گوشہ نشین بن جاتا
۱ بدر جلد ۶ نمبر ۲۰ مورخه ۱۶ رمئی ۱۹۰۷ ء صفحه ۶
ے الحکم سے ۔ ” جو گورنمنٹ انڈیا کی طرف سے امیر کابل کے ہمراہ تھے ۔“ (الحکم جلد ا ا نمبر ۹ مورخہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۷ صفحه ۱۰)
سے الحکم نے مجسٹریٹ الہ آبا دیکھا ہے ۔ (مرتب)
ہے وہ ایک کمزوری دکھلاتا ہے ۔ اسلام میں رہبانیت نہیں ۔ ہم کبھی نہیں کہتے کہ عورتوں کو اور
بال بچوں کو ترک کر دو اور دنیوی کا روبار کو چھوڑ دو۔ نہیں بلکہ ملازم کو چاہیے کہ اپنی ملازمت کے
فرائض ادا کرے اور تاجر اپنی تجارت کے کاروبار کو پورا کرے لیکن دین کو مقدم رکھے۔
اس کی مثال خود دنیا میں موجود ہے کہ تاجر اور ملازم لوگ باوجود اس کے کہ وہ اپنی تجارت اور
ملازمت کو بہت عمدگی سے پورا کرتے ہیں۔ پھر بھی بیوی بچے رکھتے ہیں اور ان کے حقوق برابر ادا
کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک انسان ان تمام مشاغل کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حقوق کو ادا کر سکتا ہے اور
دین کو دنیا پر مقدم رکھ کر بڑی عمدگی سے اپنی زندگی گزار سکتا ہے۔ خدا کے ساتھ تو انسان کا فطرتی
تعلق ہے کیونکہ اس کی فطرت خدا تعالیٰ کے حضور میں اَلَسْتُ بِرَبِّكُمُ (الاعراف: ۱۷۳) کے جواب
میں قَالُوا بَلی کا اقرار کر چکی ہوئی ہے۔
یا درکھو کہ وہ شخص جو کہتا ہے کہ جنگل میں چلا جائے اور اس طرح دنیوی کدورتوں سے بچ کر خدا
کی عبادت اختیار کرے وہ دنیا سے گھبرا کر بھاگتا ہے اور نا مردی اختیار کرتا ہے۔ دیکھو! ریل کا انجن
بے جان ہو کر ہزاروں کو اپنے ساتھ کھینچتا ہے اور منزل مقصود پر پہنچاتا ہے۔ پھر افسوس ہے اس
جاندار پر جو اپنے ساتھ کسی کو بھی کھینچ نہیں سکتا۔ انسان کو خدا تعالیٰ نے بڑی بڑی طاقتیں بخشی ہیں۔
اس کے اندر طاقتوں کا ایک خزانہ خدا تعالیٰ نے رکھ دیا ہے لیکن وہ کسل کے ساتھ اپنی طاقت کو ضائع
کر دیتا ہے اور عورت سے بھی گیا گذرا ہو جاتا ہے۔ قاعدہ ہے کہ جن قولی کا استعمال نہ کیا جائے وہ
رفتہ رفتہ ضائع ہو جاتے ہیں۔ اگر چالیس دن تک کوئی شخص تاریکی میں رہے تو اس کی آنکھوں کا نور
جاتا رہتا ہے۔
ہمارے ایک رشتہ دار تھے انہوں نے فصد کرایا تھا۔ جراح نے کہہ دیا کہ ہاتھ کو حرکت نہ
اء الحکم میں ہے۔ تجارت کرو۔ نوکری کرو۔ دنیا کے کام کرو۔ مگر خدا تعالیٰ کو نہ بھولو۔ جولوگ بیوی بچوں اور روزگار
دنیا کے تعلقات میں ہو کر خدا سے غافل ہو جاتے ہیں وہ نامرد ہوتے ہیں ۔“
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۹ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۷ء صفحه ۱۰)
دیں ۔ انہوں نے بہت احتیاط کے سبب بالکل ہاتھ کو نہ ہلایا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ۴۰ دن کے بعد وہ ہاتھ
بالکل خشک ہو گیا ۔ انسان کے قومی خواہ روحانی ہوں اور خواہ جسمانی جب تک کہ ان سے کام نہ
لیا جائے وہ ترقی نہیں پکڑ سکتے ۔ لے بعض لوگ اس بات کے بھی قائل ہیں کہ جو شخص اپنے قومی
سے خوب کام لیتا ہے اس کی عمر بڑھ جاتی ہے۔ بے کار ہو کر انسان مردہ ہو جاتا ہے بیکار ہوا تو
آفت آئی ہے
مہمان کا حق سید حبیب اللہ صاحب کو مخاطب کر کے حضرت نے فرمایا کہ
آج میری طبیعت علیل تھی اور میں باہر آنے کے قابل نہ تھا مگر آپ کی اطلاع
ہونے پر میں نے سوچا کہ مہمان کا حق ہوتا ہے جو تکلیف اٹھا کر آیا ہے اس واسطے میں اس حق کو ادا
کرنے کے لیے باہر آگیا ہوں ۔
فرمایا۔ خدا کی قدرت ہے کہ ہمارے سلسلہ کے متعلق علماء زمانہ نے
علماء زمانہ کا رویہ بے دیکھے سمجھے فتوی دے دیا اور ہم کو صاری سے بھی بدتر تھا۔ ان کو چاہیے
تھا کہ پہلے ہمارے حالات کی تحقیقات کرتے۔ ہماری کتابیں اچھی طرح سے پڑھ لیتے پھر جو
انصاف ہوتا وہ کرتے ۔ تعجب ہے کہ یہ لوگ اب تک اسلام کی حالت سے غافل ہیں گویا ان کو معلوم
ہی نہیں کہ اسلام کسی شکنجہ میں پڑا ہے۔ اسلام کی اندرونی حالت بھی اس وقت خراب ہے اور بیرونی
حالت بھی خراب ہو رہی ہے۔
وفات و حیات مسیح سارازدوران لوگوں کا اس بات پر ہے کہ حضرت عیسی زندہ آسمان پر بیٹھے
ہیں ۔ حالانکہ نہیں سوچتے کہ یہ بات تو قرآن شریف میں لکھی ہے کہ وہ
فوت ہو چکے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر شہادت دی ہے کہ میں ان کو مردوں میں
لے الحکم سے ۔ ”انسان کو خدا نے دل تدبر و تفکر کے لیے دیا ہے۔ لوگ تدبر و تفکر سے کام نہیں لیتے ۔ اس سے دل سیاہ
الحکم جلد ا ا نمبر ۹ مورخہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحہ ۱۰)
ہو جاتے ہیں ۔
۲ بدر جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخه ۱۴ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحہ ۶
دیکھ آیا ہوں ۔ قرآن شریف میں پہلے توفی کا لفظ ہے اور رفع اس کے بعد سے ہے۔ پھر یہ بھی سوچنا
چاہیے کہ حضرت عیسی کے زندہ ماننے میں اسلام کو کیا فائدہ حاصل ہے؟ سوائے اس کے کہ عیسائیوں
کے جھوٹے خدا کو ایک خصوصیت حاصل ہو جاتی ہے اور عیسائی لوگ حضرت عیسیٰ کو خدا بنا لیتے ہیں۔
اور جاہل مسلمانوں کو دھوکا دے کر عیسائی بنا لیتے ہیں ۔ یسوع کو زندہ ماننے کا یہ نتیجہ ہے کہ ایک لاکھ
مسلمان مرتد ہو کر عیسائی ہو گیا ہے۔ یہ نسخہ تو آزمایا جا چکا ہے۔ اب چاہیے کہ دوسرا نسخہ بھی چند روز
آزما لیں جو ہم کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ فوت ہو چکے تھے ۔ قاعدہ ہے کہ جب ایک دوائی سے فائدہ
حاصل نہ ہو تو انسان دوسری کو استعمال کرلے ۔ ہم نے دیکھا ہے کہ عیسائیت کو مٹانے کے واسطے اس
سے بڑا اور کوئی ہتھیار نہیں کہ جس وجود کو وہ خدا بناتے ہیں اسے مردوں میں داخل ثابت کیا جائے ۔
پہلے پادری لوگ قادیان میں بہت آیا کرتے تھے اور خیموں میں ڈیرے لگاتے تھے اور وعظ
کیا کرتے تھے مگر جب سے ہم نے یہ دعویٰ کیا ہے انہوں نے قادیان آنا بالکل چھوڑ دیا ہے۔
ایسا ہی لاہور میں لارڈ بشپ نے ایک بڑے مجمع میں مسیح کی زندگی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات پر ایک بڑا لیکچر دے کر حضرت مسیح کی فضیلت آنحضرت پر ثابت کرنی چاہی تھی۔ تب کوئی
مسلمان بھی اس کا جواب نہ دے سکا۔ لیکن ہماری جماعت میں سے مفتی محمد صادق صاحب نے اٹھ کر
جواب دیا اور کہا کہ قرآن شریف اور انجیل ہر دو سے ثابت ہے کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں کیونکہ آپ سے فیض حاصل کر کے معجزات دکھانے والے اب تک
موجود ہیں۔ اس سے بشپ لاچار ہو گیا ۔ ہے اور اس نے ہماری جماعت کے ساتھ گفتگو کرنے سے
بالکل گریز کیا۔
لے الحکم سے ۔ رفع کے لفظ کو لیے پھرتے ہیں حالانکہ قرآن شریف میں مسیح علیہ السلام کے فوت ہونے کا بار بار ذکر
ہو چکا ہے۔“
وو
الحکم جلد ا ا نمبر ۹ مورخہ ۷ ار مارچ ۱۹۰۷ صفحه ۱۰)
الحکم سے ۔ ” آخر اس نے جواب دیا کہ تم میرزائی معلوم ہوتے ہو ۔ ہمارے مخالف مسلمانوں نے اس وقت کہا
کہ یہ لوگ کافر تو ہیں مگر ہمارے کام آئے ۔ ہم کو مدد دی اور ہماری عزت رکھ لی تھی ۔“
الحکم جلد ا ا نمبر ۹ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۷ء صفحہ ۱۰)
ہمارے اصول عیسائیوں پر ایسے پتھر ہیں کہ وہ ان کا ہرگز جواب نہیں دے سکتے ۔ یہ مولوی
لوگ بڑے بد قسمت ہیں جو ترقی اسلام کی راہ روکتے ہیں ۔ عیسائیوں کا تو سارا منصو بہ خود بخودٹوٹ
جاتا ہے جبکہ ان کا خدا ہی مر گیا تو پھر باقی کیا رہا ؟
اسلام کے لیے موسم بہار کی آمد اسلام نے بڑے بڑے مصائب کے دن گزارے ہیں ۔ اب اس کا خزاں گذر چکا ہے اور اب اس کے
واسطے موسم بہار ہے إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا (الم نشرح : ۷ ) تنگی کے بعد فراخی آیا کرتی تنگی کے بعد
فراخی آیا کرتی ہے مگر ملاں لوگ نہیں چاہتے کہ اسلام اب بھی سرسبزی اختیار کرے۔ اسلام کی حالت
اس وقت اندرونی بیرونی سب خراب ہو چکی ہوئی ہے۔ ظاہری سلطنت اسلامی جو کچھ ہے وہ بھی
نہایت ضعف کی حالت میں ہے اور اندرونی حالت یہ ہے کہ ہزاروں گر جاؤں میں جا بیٹھے ہیں
اور بہت سے دہر یہ ہو گئے ہیں ۔ جب یہ حالت اسلام کی ہو چکی تو کیا وہ خدا جس کا وعدہ تھا کہ
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ (الحجر : ۱۰) ہم نے ہی یہ ذکر نازل کیا ہے اور ہم ہی اس
کے محافظ ہیں ۔ کیا وقت نہیں آیا کہ اب بھی اسلام کی حفاظت کرے؟
فرمایا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ لوگ تکذیب کرتے ہیں کہ
چودھویں صدی کا مجدد اس صدی کے مجد کو نہیں مانتے۔ کیا آپ نے نہیں فرمایا تھا کہ
ہر صدی کے سر پر ایک مجدد ہو گا ؟ صدی سے پچیس سال گزر گئے یعنی پورا چوتھا حصہ صدی کا طے ہو گیا
ہے۔ اب بتائیں کہ وہ مجد د کون ہے اور کہاں ہے؟ ہم سے پہلے سب لوگ اس مجدد کے منتظر تھے
بلکہ صدیق حسن خان کا یہ خیال تھا کہ شاید میں ہی بن جاؤں اور عبدالحی لکھو کے والے کا بھی ایسا ہی
خیال تھا ۔ مگر اپنے خیال سے کیا بنتا ہے جب تک خدا کسی کو نہ بنائے کون بن سکتا ہے ۔ جس کو
خدا تعالیٰ کسی کام پر مامور کرتا ہے وہ اس کو عمر عطا کرتا ہے۔ اسے اس کے کام کے واسطے توفیق عطا
نا ہے۔اس کے لیے اسباب مہیا کرتا ہے۔ دوسرے لوگ اپنے خیال میں ہی مر کھپ جاتے ہیں
اور ان سے کچھ بن نہیں سکتا۔ کوئی جھوٹا تحصیلدار بھی بنے تو دو چار روز کے بعد گرفتار ہو کر جیل خانہ میں
چلا جاتا ہے چہ جائیکہ کوئی خدا کی طرف سے مامور اپنے آپ کو کہے حالانکہ وہ مامور نہ ہو۔ لے
نماز میں امام امام
ذکر ہوا کہ چکڑالوی کا عقیدہ ہے کہ نماز میں امام آگے نہ کھڑا ہو بلکہ صف کے اندر ہو کر
کھڑا ہو۔
فرمایا ۔ امام کا لفظ خود ظاہر کرتا ہے کہ وہ آگے کھڑا ہو۔ یہ عربی لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں وہ
شخص جو دوسرے کے آگے کھڑا ہو ۔ معلوم ہوتا ہے کہ چکڑالوی زبان عربی سے بالکل جاہل ہے ۔ کے
ایک صاحب نے اپنا ایک خواب بیان کیا جس میں کسی بڑے کام
قِيَامَ فِي مَا أَقَامَ اللهُ کے کرنے کی طرف اشارہ تھا مگر اس کام کے واسطے سامان سر دست
مہیا نہ تھے اور ان کا منشا تھا کہ خواب کی بنا پر فوراً اس کام کو شروع کر دیں۔ بنا
حضرت نے فرمایا کہ بعض خوا ہیں مدت کے بعد پوری ہونے والی ہوتی ہیں ۔ جب تک کہ
اس کام کے واسطے اللہ تعالیٰ اسباب مہیا نہ کرے تب تک صبر کے ساتھ انتظار کرنا چاہیے ۔ دیکھو!
حضرت یوسف پر جس قدر مصائب آئے وہ سب بے وقت خواب سنانے کی وجہ سے آئے تھے ۔
شیخ عبد القادر جیلانی علیہ الرحمۃ نے کیا خوب فرمایا ہے کہ فقیر کو چاہیے کہ قِيَامَ فِي مَا أَقَامَ اللهُ پر
عمل کرے۔ یعنی جہاں خدا تعالیٰ نے کھڑا کیا ہے وہاں کھڑا رہے جب تک کہ خدا تعالیٰ خود وہاں
سے نکلنے کے سامان نہ بنائے ۔سے
لے الحکم سے۔ اب دیکھو جو شخص انسانی سلطنت میں جھوٹا دعویدار تحصیلداری یا چپڑاسی ہونے کا کرے اس کو پکڑا
جاتا ہے اور سزا دی جاتی ہے۔ پھر کیا خدا کی سلطنت میں ایسا اندھیر چل سکتا ہے؟ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ لَوْ تَقَوَّلَ
عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ (الحاقة: ۴۵ تا ۴۷) یعنی اگر یہ نبی
ہمارے اوپر بعض باتیں جھوٹی بنالیتا تو ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے اور اس کی رگ جان کو کاٹ دیتے ۔ یہ آیت صاف
بیان کر رہی ہے کہ خدا تعالیٰ پر کوئی جھوٹی وحی والہام بنانے والا جلدی پکڑا جاتا اور نا کامیاب ہو کر مرتا ہے۔“
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۹ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۰ )
۲ بدر جلد ۶ نمبر ۱۳ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه ۹۰۸
سے بدر جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخه ۱۴ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه ۵
علم
ایمانی طاقت علم سے پیدا ہوتی ہے بات یہ ہے کہ ایمانی طاقت سم کے ہوا پیدا نہیں ہے ہوتی ۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت ۔
صحابہ نے بھیڑ بکریوں کی طرح اپنی جانیں دے دی تھیں ان کو حق کا علم حاصل ہو گیا تھا۔ پھر انہوں
نے اپنے بیوی بچوں کو نہ دیکھا۔
میں نے جو کتاب حقیقۃ الوحی لکھی ہے اس کو جو شخص حرف بحرف پڑھ لے گا میں نہیں خیال کرتا
کہ پھر وہ یہ خیال کرے کہ میں وہی ہوں جو اس کے خیال میں پڑھنے سے پہلے تھا جو شخص ہمارے
سلسلہ کو آہستگی اور ٹھنڈے دل سے دیکھے گا۔ میں خیال کرتا ہوں کہ وہ ہمیں حق پر پائے گا۔ سچائی
میں خدا انے ایک قوت رکھی ہے۔ سچائی دلوں کو خود اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ خدا نے تو لو ہے میں کا بھی
ایک کشش کی خاصیت رکھی ہے تو کیا سچ میں کوئی جذب نہیں ہے؟ سچ میں ایک کشش ہے وہ خود بخود
دلوں کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے ۔
۔
عذاب سے بچنے کے لیے اپنی اصلاح کریں دنیا میں ایک دہریت پھیل رہی ہے۔ تحصیل دنیا ۔ تحصیل دنیا کے لیے ہر وقت
دوڑ دھوپ میں لوگ لگے ہوئے ہیں ۔ اس کے لیے مجلسیں ہوتی ہیں اور ان میں شور پکار ہے کہ یہ کرو
وہ کرو مگر اسلام کی بہبودی کا کسی کو کوئی فکر نہیں۔ ایسی غفلت میں پھنسے ہوئے ہیں کہ عذاب کے سوائے
ان سے غفلت رفع نہیں ہوتی ۔ ہمیں خدا نے صد ہا بار بتایا ہے کہ خدا کے عذاب کے دن نزدیک ہیں
اور جب تک لوگوں کے دل سیدھے نہ ہو جاویں خدا کے عذاب پیچھا نہ چھوڑیں گے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے إِنَّ اللهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهم (الرعد: ۱۲) یعنی خدا تعالیٰ کسی قوم
کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت کو درست نہ کر لیں ۔ طاعون کو دفع کرنے کے لیے
بے چارے چوہوں کے مارنے کے درپے ہورہے ہیں۔ یہ نہیں سوچتے کہ جب تک ان کے اندر کا چوہا
نہ مرے گا اس وقت تک طاعون ان کا ہرگز پیچھا نہ چھوڑے گی ۔ پس اپنی اصلاح کریں اور خدا تعالیٰ
سے ڈریں ۔ اگر یہ لوگ اپنی اصلاح کریں تو خدا تعالیٰ کو کیا ضرورت ہے کہ ہلاک ہی کرے جیسا کہ
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ مَا يَفْعَلُ اللهُ بِعَذَابِكُمْ إِنْ شَكَرْتُمْ وَآمَنْتُمُ (النساء : ۱۴۸) کہ خدا تم کو