بلا تاریخ
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عذاب دے کر کیا کرے گا اگر تم شکر کرو اور ایمان لے آؤ۔
ہمارے مسلمان سلاطین کا ذکر ہے کہ جب کوئی بلا آتی تھی تو بادشاہ خود دعا وزاری بدرگاہ رب العالمین
کرتے تھے اور رعیت کو نیکیوں کی طرف رغبت دلاتے تھے۔ جب ٹیکہ لگایا جانا شروع ہوا تو میں نے
کتاب کشتی نوح لکھی تھی اور اس میں میں نے ظاہر کیا تھا کہ اس ٹیکہ سے جو میں آسمانی ٹیکہ پیش کرتا
ہوں بہتر ہے۔ آخر وہی بات سچی ثابت ہوئی جو ہم نے پیش کی تھی۔ شاید کسی کو کسی وقت سمجھ
آجاوے۔ طاعون تو اب ہاتھ دھو کر لوگوں کے پیچھے ہو پڑی ہے۔
قادیان کے کسی شخص کا ذکر ہوا کہ فلاں جگہ طاعون ہے اور وہ وہاں بار بار جا تا رہا۔آخر وہ طاعون
میں گرفتار ہو کر مر گیا۔
حضرت اقدس نے فرمایا۔
جبکہ ایک جگہ آگ برستی ہے تو اس جگہ جانے کی کیا ضرورت ہے؟
مخالفین کا مباہلہ
باہلہ فرمایا ۔ اس ملک کے کئی ایک آدمی جو ہمیں گالیاں دیتے رہتے تھے اور پیچھا نہ چھوڑتے تھے ۔ جب ان کی مدت نزدیک آئی تو خود ہی انہوں نے مباہلہ
کر لیا کہ یا الہی ! ہم میں سے جو جھوٹا ہے اس کو ہلاک کر دے آخر وہ خود ہی ہلاک ہو کر ہماری سچائی پر
مہر کر گئے ۔ ایسا ہی ابو جہل نے بدر کے دن نبی علیہ السلام سے مباہلہ کیا تھا۔ ابوجہل نے کہا تھا کہ جو
ہم دونوں میں سے قطع رحم کرنے والا اور مفسد ہواے خدا ! اس کو آج ہلاک کر دے۔ آخر خدا تعالیٰ
نے ابو جہل کو اسی دن ہلاک کر دیا اور اس کی دعا قبول ہو کر اس پر ہی پڑی۔
بلا تاریخ
قاضی ظہور الدین صاحب اکمل نے سوال کیا کہ دسویں محرم کو شربت اور چاول کی تیم محرم دسویں کو جو شربت و چاول وغیرہ تقسیم کرتے
الحکم جلد ا ا نمبر ۹ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحہ ۱۱،۱۰
ہیں اگر یہ اللہ بہ نیت ایصال ثواب ہو تو اس کے متعلق حضور کا کیا ارشاد ہے؟
فرمایا۔ ایسے کاموں کے لیے دن اور وقت مقرر کر دینا ایک رسم و بدعت ہے اور آہستہ آہستہ
ایسی رسمیں شرک کی طرف لے جاتی ہیں۔ پس اس سے پر ہیز کرنا چاہیے کیونکہ ایسی رسموں کا انجام اچھا
نہیں ۔ ابتدا میں اسی خیال سے ہو مگر اب تو اس نے شرک اور غیر اللہ کے نام کا رنگ اختیار کر لیا ہے اس
لیے ہم اسے ناجائز قرار دیتے ہیں ۔ جب تک ایسی رسوم کا قلع قمع نہ ہو عقائد باطلہ دور نہیں ہوتے ۔
دوافراد کا جمعہ یہ مسئلہ پیش ہوا کہ واحدی کی گاؤں میں ہوں تو وہ بی جمعہ پڑھ لیا کریں یان؟
( حضور نے ) مولوی محمد احسن صاحب سے خطاب فرمایا تو انہوں نے عرض کیا کہ دو سے
جماعت ہو جاتی ہے۔ اس لیے جمعہ بھی ہو جاتا ہے۔
آپ نے فرمایا۔ ہاں پڑھ لیا کریں ۔ فقہاء نے تین آدمی لکھے ہیں ۔ اگر کوئی اکیلا ہو تو وہ اپنی
بیوی وغیرہ کو پیچھے کھڑا کر کے تعداد پوری کر سکتا ہے۔
روزه وصال
ایک شخص کا سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے میں ہوا کہ
وصال کے دن روزہ رکھنا ضروری ہے یا کہ نہیں ؟
اسی شخص کا سوال پیش ہوا کہ محرم کے پہلے دس دن کا روزہ رکھنا ضروری ہے یا کہ نہیں؟
فرمایا۔ ضروری نہیں ہے۔
روزہ محرم فرمایا ۔ ضروری نہیں ہے۔
چھ جائز ہے یا نہیں؟
فرمایا کہ جائز نہیں ہے۔
اسی شخص کا سوال پیش ہوا کہ برائے برآمدگی مراد یا سیرابی ملک یا بطور چٹھ جو لوگ ذبیحہ دیتے ہیں
اسی شخص کا سوال پیش ہوا کہ کسی بزرگ کے نام پر جو چھوٹے بچوں کے سر پر چھنڈ یعنی
بودی رکھی جاتی ہے اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
فرمایا۔ نا جائز ہے۔ ایسا نہیں چاہیے۔
محرم پر تابوت کا بنانا اسی شخص کا سوال پیش ہوا کہ محرم پر جولوگ تابوت بناتے ہیں اور محفل کرتے