۹ مارچ ۱۹۰۷ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہیں ۔ اس میں شامل ہونا کیسا ؟
فرمایا کہ گناہ ہے۔ لے
۱۹ مارچ ۱۹۰۷ء
جلد نهم
رسول کے ذریعہ روحانی پرورش الهام ابھی الہام الہی ” ہزاروں تیرے پروں کے نیچے ہیں ہے۔ پر
فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو رسول آتا ہے اس کے
ذریعہ سے ایک باطنی پرورش انسانوں کی ہوتی ہے۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے اول نزولِ فیضان اس پر
ہوتا ہے پھر اس کے ذریعہ سے دوسروں کو بھی حاصل ہوتا ہے جیسا کہ مولوی معنوی صاحب فرماتے ہیں۔
قطب شیر و صید کردن کار او
باقیان هستند باقی خوار او
اصل غرض جو تقوی اور ایمان سے ہے وہ تو سب کو حاصل ہو ہی جاتی ہے کسی کو بلا واسطہ اور کسی
کو بالواسطہ اصل مقصود تو یہ ہے کہ انسان کامل ایمان حاصل کرے اور ابدی نجات کو پالے۔ اگر یہ
بات خدا تعالیٰ کے فضل سے حاصل ہو جائے تو پھر اس کی مثال ایسی ہے۔ جیسا کہ کچھ آدمی راہ پر چلتے
ہیں اور کچھ دوسرے ان کے ذریعہ سے راہ کو پہچانتے ہیں ۔ منزلِ مقصود پر پہنچ کر سب برابر ہو جاتے
ہیں ۔ باعتبار بہشت میں داخل ہو جانے کے تو سب مومن برا بر ہی ہو جائیں گے ۔ سے
۱۰ مارچ ۱۹۰۷ء ( بوقت دس بجے دن )
م محمد حسین
دنیوی معاملات کے سبب کسی سے بغض نہ رکھیں۔ ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب علم محمد صاحب قریشی، ڈاکٹر حکیم نور محمد صاحب،
بدر جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخه ۱۴ مارچ ۱۹۰۷ صفحه ۵
الحکم میں یہ الہام یوں درج ہے ہزاروں آدمی تیرے پروں کے نیچے ہیں“ مرتب“
الحکم جلد ا ا نمبر ۹ مورخہ ۷ ار مارچ ۱۹۰۷ صفحه ۱ )
سے بدر جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخہ ۱۴ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه ۴
حکیم محمد حسین صاحب مرہم عیسی، با بو غلام محمد صاحب لاہور سے آکر حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر
ہوئے۔ حضرت اقدس ملاقات کے واسطے قریب دس بجے صبح کے مسجد مبارک میں تشریف لائے اور
قریب دو گھنٹہ کے تشریف فرمار ہے۔ چند آدمیوں نے بیعت کی اور مختلف مسائل پر گفتگو ہوتی رہی ۔ دو ایک
دوستوں کے درمیان کسی دنیوی امر پر اختلاف اور باہمی رنج کا ذکر تھا۔ اس پر حضرت نے فرمایا کہ
دیکھو! آجکل موسم کی حالت بہت خراب ہو رہی ہے اور ایک غیر معمولی تغییر زمانے کی حالت میں
نظر آتا ہے آسمان ہر وقت غبار ناک رہتا ہے گویا کہ وہ بھی اداس ہو رہا ہے۔ چاہیے کہ آپس میں جلد
صفائی کر لیں ۔ معلوم نہیں کہ کس کی موت آجائے ۔ میں تو یہ بھی سننا نہیں چاہتا کہ اختلاف کی کیا باتیں
ہیں ۔ معلوم نہیں کہ کس کی زندگی ہے اور کون اس سال میں مر جائے گا۔
جب تک کہ سینہ صاف نہ ہو دعا قبول نہیں ہوتی ۔ اگر کسی دنیوی معاملہ میں ایک شخص کے ساتھ
بھی تیرے سینے میں بغض ہے تو تیری دعا قبول نہیں ہو سکتی ۔ اس بات کو اچھی طرح سے یا د رکھنا
چاہیے اور دنیوی معاملہ کے سبب کبھی کسی کے ساتھ بغض نہیں رکھنا چاہیے۔ اور دنیا اور اس کا اسباب کیا
ہستی رکھتا ہے کہ اس کی خاطر تم کسی سے عداوت رکھو۔
شیخ سعدی علیہ الرحمہ نے کیا عمدہ واقعہ بیان کیا ہے کہ دو شخص آپس میں سخت عداوت رکھتے
تھے۔ ایسا کہ وہ اس بات کو بھی ناگوار رکھتے تھے کہ ہر دو ایک آسمان کے نیچے ہیں ۔ ان میں سے
ایک قضائے کا رفوت ہو گیا ۔ اس سے دوسرے کو بہت خوشی ہوئی۔ ایک روز اس کی قبر پر گیا اور اس کو
اکھاڑ ڈالا تو کیا دیکھتا ہے کہ اس کا نازک جسم خاک آلود ہے اور کیڑے اس کو کھا رہے ہیں۔ ایسی
حالت میں دیکھ کر دنیا کے انجام کا نظارہ اس کی آنکھوں کے آگے پھر گیا اور اس پر سخت رقت طاری
ہوئی اور اتنا رویا کہ اس کی قبر کی مٹی کو تر کر دیا اور پھر اس کی قبر کو درست کرا کر اس پر لکھوایا۔
مکن شادمانی بمرگ کسے کہ دہرت پس از وے نماند بسے
خدا کا حق تو انسان کو ادا کرنا ہی چاہیے مگر بڑا حق برادری کا بھی ہے جس کا ادا کرنا نہایت مشکل
ہے۔ ذراسی بات پر انسان اپنے دل میں خیال کرتا ہے کہ فلاں شخص نے میرے ساتھ سخت کلامی کی
ہے۔ پھر علیحدہ ہو کر اپنے دل میں اس بدظنی کو بڑھاتا رہتا ہے اور ایک رائی کے دانے کو پہاڑ بنا لیتا
ہے اور اپنی بدظنی کے مطابق اس کینے کو زیادہ کرتا رہتا ہے۔ یہ سب بغض نا جائز ہیں۔
لله بغض ہم بھی بعض دفعہ کی پر ناراض ہوتے ہیں۔ مگر ہماری ناراضگی دین دین کے واسطے اور اللہ
کے لیے ہے جس میں نفسانی جذبات کی ملونی نہیں اور دنیوی خواہشات کا کوئی حصہ
نہیں ہمارا بغض اگر کسی کے ساتھ ہے تو وہ خدا کے واسطے ہے اور اس واسطے وہ بغض ہمارا نہیں بلکہ خود
خدا کا ہی ہے کیونکہ اس میں کوئی ہماری نفسانی یا دنیوی غرض نہیں ۔ ہم کسی سے کچھ لینا نہیں چاہتے نہ کسی یا
سے کوئی خواہش رکھتے ہیں۔ جوش نفسانی اور للہی جوش میں فرق کے واسطے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے
ایک واقعہ سے سبق حاصل کرو۔
حضرت علی کا ایک سبق آموز واقعہ لکھا ہے کہ حضرت علی کا ایک کافر پہلوان کے
ساتھ جنگ شروع ہوا۔ بار بار آپ اس کو قابو
کرتے تھے وہ قابو سے نکل جاتا تھا۔ آخر اس کو پکڑ کر اچھی طرح سے جب قابو کیا اور اس کی چھاتی پر
سوار ہو گئے اور قریب تھا کہ خنجر کے ساتھ اس کا کام تمام کر دیتے کہ اس نے نیچے سے آپ کے منہ پر
تھوک دیا۔ جب اس نے ایسا فعل کیا تو حضرت علیؓ اس کی چھاتی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور اس کو
چھوڑ دیا اور الگ ہو گئے ۔ اس پر اس نے تعجب کیا اور حضرت علیؓ سے پوچھا کہ آپ نے اس قدر
تکلیف کے ساتھ پکڑا اور میں آپ کا جانی دشمن ہوں اور خون کا پیاسا ہوں پھر با وجود ایسا قابو پا چکنے
کے آپ نے مجھے اب چھوڑ دیا۔ یہ کیا بات ہے؟ حضرت علیؓ نے جواب دیا کہ بات یہ ہے کہ ہماری
تمہارے ساتھ کوئی ذاتی عداوت نہیں۔ چونکہ تم دین کی مخالفت کے سبب مسلمانوں کو دکھ دیتے ہو
اس واسطے تم واجب القتل ہو اور میں محض دینی ضرورت کے سبب تم کو پکڑتا تھا۔ لیکن جب تم نے
میرے منہ پر تھوک دیا اور اس میں مجھے غصہ آیا تو میں نے خیال کیا کہ یہ اب نفسانی بات در میان
میں آگئی ہے اب اس کو کچھ کہنا جائز نہیں تا کہ ہمارا کوئی کام نفس کے واسطے نہ ہو۔ جو ہو سب اللہ تعالیٰ
کے واسطے ہو۔ جب میری اس حالت میں تغیر آئے گا اور یہ غصہ دور ہو جائے گا تو پھر وہی سلوک
تمہارے ساتھ کیا جائے گا۔ اس بات کو سن کر کافر کے دل پر ایسا اثر ہوا کہ تمام کفر اس کے دل سے
خارج ہو گیا اور اس نے سوچا کہ اس سے بڑھ کر اور کون سا دین دنیا میں اچھا ہو سکتا ہے جس کی تعلیم
کے اثر سے انسان ایسا پاک نفس بن جاتا ہے۔ پس اس نے اسی وقت تو بہ کی اور مسلمان ہو گیا۔
غرض انسانوں کو چاہیے کہ دنیوی کدورتوں کے سبب باہم رنجش پیدا نہ کریں اور پھر یہ دن تو و با
اور زلازل اور قہر الہی کے دن ہیں ۔ ان میں خدا تعالیٰ کے خوف سے لرزاں رہنا چاہیے۔
ایک شخص نے ذکر کیا کہ بعض مولوی قسما قسم کے افترا کر کے لوگوں کو
مولویوں کے پیروکار
بہکاتے ہیں ۔
حضرت نے فرمایا۔ ان کے ہاتھ سوائے افترا پردازی کے اور کیا ہے؟ لیکن جو لوگ ان کے
پھندے میں پھنس جاتے ہیں وہ خود کمزور اور ضعیف ہیں اور دنیا داری میں ایسے پھنسے ہوئے ہیں کہ
دین کی ان کو ہرگز کوئی خبر ہی نہیں۔ وہ خود سوچ فکر سے کام نہیں لیتے ورنہ ایسے شریر لوگوں کے شر سے
محفوظ رہتے جو ہماری باتوں کو تراش خراش کر افترا کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔
الوحی کتاب حقیقۃ الوحی کے لیے قسم فرمایا۔ کتاب حقیقہ اور میں ہم نے تمام قسم کی باتوں کو مختصر طور پر جمع کر دیا ہے اور اس میں قسم دی ہے کہ
لوگ کم از کم اول سے آخر تک اس کو پڑھ لیں ۔ دوسرے کی قسم کا نہ مان بھی تقوی کے برخلاف ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی دوسرے کی قسم پوری ہونے دی تھی اور حضرت عیسی علیہ السلام
نے بھی دوسرے آدمی کی قسم کو پورا کیا تھا۔ غرض ہم ایک نیک کام کے واسطے قسم دیتے ہیں کہ وہ
بلا سوچے سمجھے گالیاں نہ دیں اور مخالفت نہ کریں کم از کم ہمارے دلائل کو ایک دفعہ بغور مطالعہ کر لیں
خواہ تھوڑا تھوڑا کر کے پڑھیں ۔ پھر ان کو معلوم ہو جاوے گا کہ حق کس بات میں ہے۔
( بوقت ظهر )
طلباء کی سٹرائیک علی گڑھ کالج کے طالبعلم مولوی غلام حمد صاحب نے وہاں کے طلباء کی ٹرانیک
اور اپنے استادوں کی مخالفت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام
کی خدمت میں عرض کیا کہ اس جماعت ( فرقہ احمدیہ ) کا کوئی لڑکا اس سٹرائیک میں شامل نہیں ہوا۔ میاں
محمد دین، عبدالغفار وغیرہ سب علیحدہ رہے لیکن عزیز احمد ان طلباء کے ساتھ شریک رہا اور باوجود ہمارے
سمجھانے کے باز نہ آیا اور چونکہ بعض اخباروں میں اس قسم کے مضمون نکلے تھے کہ مسیح موعود کا پوتا علی گڑھ
کالج میں ہے اس وجہ سے عام طور پر عزیز احمد کا رشتہ حضور کے ساتھ سب کو معلوم ہونے کے سبب
وہاں کے اراکین نے اس امر پر تعجب ظاہر کیا کہ عزیز احمد اس مفسدہ میں ایسا حصہ لیتا ہے۔ اس پر
حضرت اقدس مرزا صاحب نے فرمایا کہ
دو
عزیز احمد نے اپنے استادوں اور افسروں کی مخالفت میں مفسد طلباء کے ساتھ شمولیت کا جو طریق
اختیار کیا ہے یہ ہماری تعلیم اور ہمارے مشورہ کے بالکل مخالف ہے لہذا وہ اس دن سے جس دن سے وہ
اس بغاوت میں شریک ہے ہماری جماعت سے علیحدہ اور ہماری بیعت سے خارج کیا جاتا ہے۔ ہم
ان لڑکوں پر خوش ہیں جنہوں نے اس موقع پر ہماری تعلیم پر عمل کیا۔ بہت سے لوگ بیعت بیعت میں آکر
داخل ہو جاتے ہیں لیکن جب وہ شرائط بیعت پر عمل نہیں کرتے تو خود بخود اس سے خارج ہو جاتے
ہیں یہی حال عزیز احمد کا تھا۔ اس میں خصوصیت نہ تھی اور یہ امر کہ ہمارا وہ پوتا ہے اس وجہ سے وہ ہمارا
رشتہ دار ہے سو واضح ہو کہ ہم ایسے رشتوں کی کوئی پروا نہیں کرتے ۔ ہمارے رشتے سب اللہ تعالیٰ
کے واسطے ہیں ۔ عزیز احمد کا باپ خود ہم سے برگشتہ ہے اور ہم اس کو اپنا بیٹا نہیں سمجھتے تو پھر عزیز احمد کا
پوتا ہونا کیسا ؟ عزیز احمد کو چاہیے تھا کہ اس معاملہ میں اوّل ہم سے مشورہ کرتا یا اس مثال کو دیکھتا جو
پہلے میڈیکل کالج لاہور میں قائم ہو چکی تھی کہ جب طلباء نے لاہور میں اپنے پروفیسروں کی مخالفت
میں سٹرائیک کیا تھا تو جولڑ کے اس جماعت میں داخل تھے ان کو میں نے حکم دیا تھا کہ وہ اس مخالفت
میں شامل نہ ہوں اور اپنے استادوں سے معافی مانگ کر فوراً کالج میں داخل ہو جاویں۔ چنانچہ انہوں
نے میرے حکم کی فرمانبرداری کی اور اپنے کالج میں داخل ہو کر ایک ایسی نیک مثال قائم کی کہ
دوسرے طلباء بھی فوراً داخل ہو گئے ۔ عزیز احمد کو اس واقعہ کی خبر ہو گی کیونکہ اخبار میں چھپ چکا
تھا۔ اور اگر خبر نہ ہوتی تو اس کے واسطے ضروری تھا کہ اوّل مجھ سے مشورہ کرتا یا اپنے ساتھیوں کے
مشورہ پر چلتا ۔ اس کا علی گڑھ میں جانا بھی اس کے باپ کے مشورہ اور حکم سے تھا نہ کہ ہمارا اس
میں کوئی حکم تھا۔ ایسا ہی مخالفت استادان میں شمولیت ہمارے کسی تعلق کی وجہ سے نہیں اور اسی وجہ
سے
سے اس کو خارج از بیعت کیا جاتا ہے جب تک کہ وہ اپنے فعل سے تو بہ کر کے اپنے استادوں
معافی نہ مانگے ۔ کے ہاں دوسرے طلباء مولوی غلام محمد صاحب وغیرہ نے علی گڑھ جانے سے پہلے ہم
سے مشورہ لیا تھا اور ہم نے یہی مشورہ دیا تھا کہ وہاں کے لڑکوں کی صحبت سے بچتے رہیں اور کسی بدی
میں شامل نہ ہوں تو ہرج نہیں کہ وہاں جائیں ۔ انسان ضرورتا پا خانہ میں بھی جاتا ہے مگر اپنے آپ کو
نجاست سے بچائے رکھتا ہے ۔“
عاجز کو مخاطب کر کے حضور نے فرمایا کہ
ان باتوں کو عام اطلاع کے واسطے اخبار بدر میں شائع کر دیں۔ سے
مرزا عزیز احمد صاحب نے میانوالی سے جہاں آپ
لے مرزا عزیز احمد صاحب کی تجدید بیعت بتقریب موسی رخصت مقیم ہیں مفصلہ ذیل خط حضرت کی
خدمت میں بھیجا تھا۔
بسم الله الرحمن الرحیم
بخدمت امام زمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
السلام علیکم ورحمة ا
ورحمة الله وبركاته
فدوی اپنے گذشتہ قصوروں کی معافی طلب کرتا ہے اور التجا کرتا ہے کہ اس خاکسار کی گذشتہ کوتاہیوں
کو معاف کر کے زمرہ تابعین میں شامل کیا جائے ۔ نیز اس عاجز کے حق میں دعا فرماویں کہ آئندہ اللہ تعالیٰ
ثابت قدم رکھے۔
اس کے جواب میں حضرت صاحب نے فرمایا کہ
حضور کا عاجز عزیز احمد
ہم وہ قصور معاف کرتے ہیں ۔ آئندہ اب تم پر ہیز گار اور سچے مسلمانوں کی طرح زندگی بسر کرو اور بری
صحبتوں سے پر ہیز کرو۔ بری صحبتوں کا انجام آخر برا ہی ہوا کرتا ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۴۲ مورخہ ۷ ۱ راکتوبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۷ )
ے یعنی ایڈیٹر صاحب بدر۔ حضرت مفتی محمد صادق صاحب (مرتب)
سے بدر جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخه ۱۴ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه ۴، ۵
ہمارے مخالفین کے اس مذہب کا ذکر تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام جسم عنصری وفات مسیح علیہ السلام کے ساتھ آسمان پر لے گئے ہیں اور ھر قیام سے پہلے امت سے پہلے دنیا میں آئیں
گے اور چالیس سال تک اس زمین پر رہیں گے اور عیسائیوں کی خوب خبر لیں گے اور ان کو بتائیں گے کہ
تمہارادین باطل ہے اور کسر صلیب کریں گے اور پھر اس زمین پر فوت ہو جائیں گے۔
حضرت نے فرمایا کہ
اس عقیدہ کو قرآن شریف کی اس آیت کے آگے پیش کرنا چاہیے کہ وَ إِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى
ابْنَ مَرْيَمَ وَأَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَ أُمِّيَ الهَيْنِ مِنْ دُونِ اللَّهِ قَالَ سُبْحَنَكَ مَا يَكُونُ
لي أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِي بِحَقِّ إِنْ كُنْتُ قُلْتُهُ فَقَدْ عَلِمْتَهُ تَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِي وَلَا أَعْلَمُ مَا
فِي نَفْسِكَ ۖ إِنَّكَ أَنْتَ عَلَامُ الْغُيُوبِ مَا قُلْتُ لَهُمُ إِلَّا مَا اَمَرْتَنِي بِهِ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ رَبِّي وَ
رَبَّكُمُ وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ ( المائدة : ۱۱۷، ۱۱۸) یعنی قیامت کے روز اللہ تعالیٰ حضرت عیسیٰ کو کہیں گے کہ
اے عیسیٰ بن مریم ! کیا تو نے لوگوں کو یہ کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو خدا کر کے مانو اور اللہ کو چھوڑ دو؟
تو حضرت عیسی جواب دیں گے کہ یا اللہ ! تو پاک ہے مجھے کب لائق تھا کہ میں ایسا کلمہ بولتا جو حق
نہیں ہے۔ اگر میں کہتا تو تجھے معلوم ہوتا۔ تو جانتا ہے جو کچھ کہ میرے نفس میں ہے اور میں نہیں جانتا
کہ تیرے نفس میں کیا ہے تو علام الغیوب ہے۔ میں نے تو انہیں سوائے اس کے کچھ نہیں کہا جو تو نے
مجھے حکم دیا تھا کہ اللہ کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا رب ہے اور جب تک کہ میں ان میں رہا۔ میں
ان کا نگران رہا اور جب تو نے مجھے وفات دے دی اس کے بعد تو خود ان کا نگران تھا ( مجھے کچھ خبر
نہیں ) اور تو ہر بات کو دیکھتا ہے۔
اب اس جگہ سوچنے کے قابل یہ بات ہے کہ قیامت کا دن ہوگا اور سب لوگ اللہ تعالیٰ کے
حضور میں کھڑے ہوں گے اور وہ گھڑی ہوگی جس کے متعلق کہا گیا ہے کہ هُذَا يَوْمُ يَنْفَعُ
الصُّدِقِينَ صِدْقُهُم ( المائدة : ۱۲۰) وہ دن ہوگا جبکہ سچ بولنے والوں کو ان کا سچ نفع دے گا۔ اچھا تو
ایسے وقت میں حضرت عیسی خدا تعالیٰ کو یہ کہیں گے کہ میں جب تک دنیا میں تھا تب تو ان کو وحدانیت
کا وعظ کرتا تھا۔ بعد کی خبر نہیں انہیں کیا ہو گیا ۔ قطع نظر اس بات کے کہ وہ اس وقت زمین میں مدفون
ہیں یا کہیں آسمان پر بیٹھے ہوئے۔ اس جگہ یہ امر سب سے زیادہ قابل غور ہے کہ اگر وہ قیامت سے
پہلے دنیا میں آئیں گے اور چالیس سال تک رہیں گے اور عیسائیوں کو انہیں اور ان کی ماں کو خدا
بنانے کے سبب خوب سزا بھی دیں گے اور پھر ان کی اصلاح بھی کریں گے اور ماننے والوں کو مسلمان
بنائیں گے تو پھر قیامت کے دن ان کا جواب یہ کیوں ہونا چاہیے کہ مجھے تو کچھ خبر نہیں کہ میرے بعد
کیا ہوا اور کیا نہ ہوا بلکہ انہیں تو یہ جواب دینا چاہیے کہ اے باری تعالیٰ ! میں نے تو ان کے ایسے
عقیدے کے سبب ان کو خوب سزائیں دی ہیں اور ان کی صلیب کو توڑا ہے اور چالیس سال تک ان
کی خوب خبر لی ہے۔
سو دیکھنا چاہیے کہ اگر مسیح دوبارہ دنیا میں آوے گا تو کیا اس کا یہ جواب جو قرآن شریف میں
درج ہے سچا ہو گا ؟ اور اگر ان ملانوں کی بات درست مان لی جاوے تو روز قیامت حضرت عیسیٰ کو
ایسا جواب دینے سے کیا انعام ملے گا؟ نادان یہ بھی نہیں جانتے کہ ایسی باتیں بنا کر وہ ایک خدا کے
نبی کو نَعُوذُ بِاللہ جھوٹ بولنے والا قرار دے رہے ہیں اور پھر جھوٹ بھی قیامت کے دن اور پھر
وہ بھی خدا کے دربار میں نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَالِكَ ۔
ذکر تھا کہ باوجود اس قدر و با اور تکالیف کے خشیت الہی ایمان سے پیدا ہوئی ہے لوگوں میں شوخی بڑھی ہوئی ہے اور کچھ پروا
نہیں کرتے ۔
فرمایا۔ خدا تعالیٰ پر پورا ایمان ہو تو انسان کے دل میں خوف اور خشیت بھی ہوتی ہے۔ جیسے
ایمان کم ہوتا جاتا ہے ویسے ہی خشیت بھی کم ہوتی جاتی ہے۔
دنیا میں عذاب الہی کا باعث شوخی اور تکذیب سے فرمایا۔ میرا مذہب سچائی کے کے ساتھ اس بات پر قائم ہے کہ
جس قدر لوگ نوح اور لوط اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یا دیگر پیغمبروں کے زمانہ میں ہلاک ہوئے
اگر وہ انبیاء کے ساتھ شوخی سے پیش نہ آتے اور ان کی تکذیب نہ کرتے تو معمولی طور پر زندگی
بسر کرتے ۔ دنیا میں جو گناہ فسق و فجور کے کرتا تھا ان کے واسطے جزا کا وقت آخرت میں رکھا گیا
ہے۔ اس دنیا میں عذاب جب آتا ہے وہ انبیاء کی تکذیب کی وجہ سے زیادہ تر آتا ہے۔ اگر فرعون
حضرت موسیٰ کے ساتھ بدسلوکی نہ کرتا تو چند دن اور دنیا میں سلطنت کر لیتا۔ معمولی گناہوں کے واسطے
محاسبہ اور مؤاخذہ کا دن قیامت ہے۔ لیکن وہ گناہ جس پر خدا تعالی بڑی غیرت دکھلاتا ہے وہ اس کے
فرستادوں کی تکذیب اور ان کے ساتھ شوخی سے پیش آنا ہے جبکہ شوخی حد سے بڑھ جاتی ہے اور
خدا کے پاک نبیوں کو دکھ دیا جاتا ہے اور اس کے برخلاف ظلم اور شرارت اور بدمعاشی سے کام لیا
جاتا ہے تو اس وقت خدا تعالیٰ ایسے لوگوں کو اسی دنیا میں عذاب کا مزا چکھاتا ہے۔ اگر یہ لوگ انکسار
اختیار کرتے تو ہلاک نہ ہوتے ۔ حضرت عیسیٰ نے اپنے مخالفوں کو کہا تھا کہ تم کنجروں سے بدتر ہو کیونکہ
وہ گناہ کرتے ہیں پر اپنے آپ کو گناہ گار سمجھ کر انکسار اختیار کرتے ہیں اور تم گناہ کرتے ہو اور ا ہو اور اس پر
خوش ہوتے ہو اور کار ثواب جانتے ہو۔ اللہ تعالیٰ اپنے پاک کلام میں فرماتا ہے مَا يَفْعَلُ اللهُ
بِعَذَا بِكُمْ إِنْ شَكَرْتُمْ وَآمَنْتُمُ (النساء : ۱۴۸) یعنی اگر تم شکر یہ ادا کرو اور ایمان لاؤ تو خدا نے
تمہیں عذاب کر کے کیا لینا ہے۔ یہ تمہارے بداعمال ہی تم کو عذاب میں گراتے ہیں۔
امریکہ میں تبلیغ یہ اعتراض نا جائز ہےکہ امریکہ میں آپکی تلی نہیں پہنچی پھر وہاں عذاب کیوں آیا۔ ہماری تبلیغ بہت ہو چکی ہے۔ ابتدا میں میں نے ایک اشتہا ر سولہ ہزار
چھپوا کر یورپ امریکہ میں روانہ کیا تھا اور اسی اشتہار کو پڑھ کر امریکہ سے محمد ویب نے خط و کتابت
شروع کی تھی جبکہ وہ مسلمان بھی نہ ہوا تھا۔ اس کے بعد ڈوئی کے متعلق پیشگوئی کے اشتہارات
امریکہ میں کثرت سے تقسیم ہوئے اور امریکہ کی بہت سی اخباروں میں ہماری تصویر اور ہمارے
حالات چھپے جس کو لاکھوں آدمیوں نے پڑھا اور ان کے درمیان اس سلسلہ کی تبلیغ ہو چکی ہے۔
ه
سے
عذاب کے متعلق سنت الہی علاوہ ازیں یہ بی یا رکھنا چاہیے کہ قدیم س سنت اللہ اس طور پر جاری ہے کہ جب عذاب الہی آتا ہے تو بدوں کے
ساتھ جو نیک ملے جلے ہوتے ہیں ان میں سے بھی بعض کو لپیٹتا ہے پھر ان کا حشر اپنے اپنے اعمال
کے مطابق ہوتا ہے۔ دیکھو! حضرت موسیٰ کے وقت میں پلوٹھے ہلاک ہوئے تھے تو پلوٹھوں کا
اس میں کیا قصور تھا ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں قحط پڑا۔ تو ظاہر ہے کہ اس کا اثر
سب پر ہوا تھا نہ یہ کہ صرف بعض پر ہوا ہو۔ یہ لوگ سنت اللہ سے بے خبر ہیں جو اس قسم کے
اعتراض کرتے ہیں ۔
بلائل جاتی ہے فرمایا۔ تمام مذاہب کے درمیان یہ امر شفق ہے ہے کہ صدقہ خیرات کے ساتھ بلائل جاتی ہے اور بلا
صدقات اور توبہ سے بلا
کے آنے کے متعلق اگر خدا تعالیٰ پہلے سے خبر دے تو وہ وعید کی پیش گوئی ہے۔ پس صدقہ و خیرات
سے اور توبہ کرنے اور خدا کی طرف رجوع کرنے سے وعید کی پیش گوئی بھی ٹل سکتی ہے۔ ایک لاکھ
چوبیس ہزار پیغمبر اس بات کے قائل ہیں کہ صدقات سے بلائل جاتی ہے۔ ہندو بھی مصیبت کے
وقت صدقہ خیرات دیتے ہیں۔ اگر بلا ایسی شے ہے کہ ٹل نہیں سکتی تو پھر صدقہ خیرات سب عبث
ہو جاتے ہیں ۔
آتھم او لیکھرام کارویہ آتھم اور لیکھرام میں بھی فرق تھا کہ پیشگوئی کو سن کر آتھم خوف کھا
گیا۔ اسی وقت بھری مجلس میں کانوں کو ہاتھ لگا کر کہنے لگا کہ
میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی گالی نہیں دی اور تمام شوخیاں چھوڑ دیں ۔ اس واسطے اس کو
چند روز اور مہلت مل گئی۔ لیکن بر خلاف اس کے لیکھرام نے شوخی اختیار کی اور روز بروز شوخی میں
بڑھتا گیا۔ پس اس کو میعاد کے دنوں کی بھی پوری مہلت نہ دی گئی ۔ اگر وہ بھی آتھم کی طرح خاموش
ہو جاتا اور خدا سے ڈرتا تو اس کے ایام میں بھی تاخیر دی جاتی ۔ ایسا ہی احمد بیگ نے چونکہ کوئی نمونہ نہ
دیکھا ہوا تھا۔ اس نے خوف نہ کھایا اور جلد ہلاک ہوا اور پچھلے خوفزدہ ہو گئے اور مہلت حاصل کی ۔
یہ کبھی نہیں ہوا کہ کسی نبی کو سب نے مان لیا ہو۔ اختلاف تو ضرور ہوتا ہی ہے۔ کچھ نہ کچھ مخالفت
ضرور باقی رہتی ہے۔ ہر نبی کے وقت میں ایسا ہی ہوتا چلا آیا ہے۔
فرمایا۔ بعض نادان لوگ کہا کرتے ہیں کہ ہم قرآن شریف کو نہیں قرآن مشکل نہیں ہے سمایا میں نادان میں ہے سمجھ سکتے اس واسطے اس کی طرف توجہ نہیں کرنی چاہیے کہ یہ بہت
مشکل ہے۔ یہ ان کی غلطی ہے۔ قرآن شریف نے اعتقادی مسائل کو ایسی فصاحت کے ساتھ سمجھایا ہے
جو بے مثل اور بے مانند ہے اور اس کے دلائل دلوں پر اثر ڈالتے ہیں یہ قرآن ایسا بلیغ اور فصیح ہے کہ
او
عرب کے بادیہ نشینوں کو جو بالکل ان پڑھ تھے سمجھا دیا تھا تو پھر اب کیوں کر اس کو نہیں سمجھ سکتے ۔ اے
( قبل از نماز عصر )
تفریحی سفر ریاست جموں کے ایک معز ہندو اہلکا سا کن قادیان حضرت اقدس کی خدمت میں
حاضر تھے۔ اثنائے گفتگو میں انہوں نے کشمیر کی آب و ہوا کی تعریف کرتے ہوئے عرض
کیا کہ جناب بھی کبھی کشمیر کی سیر کے واسطے تشریف لاویں۔
فرمایا۔ ہمارا یہ مذہب نہیں کہ صرف تفریح کے واسطے یا سیر و تماشا کے واسطے کوئی سفر کریں۔
ہاں جس دینی کا روبار میں ہم مصروف ہیں اگر اس کی ضرورتوں میں ہم کو کوئی سفر پیش آجاوے اور
خدمت دین کے واسطے کشمیر جانا بھی ضروری پڑ جائے تو پھر ہم تیار ہیں کہ اس ملک کو جاویں۔
وو
رسالہ جدیدہ قادیان کے آریہ اور ہم“ کا تذکرہ تھا۔ آریوں کے لیے قابل توجہ فرمایا کہ سنا گیا تھا کہ مخاطب آریوں میں سے ایک کہتا تھا
کہ ہم بذریعہ اشتہار شبھ چنتک کے مضمون کی تردید کر دیتے ہیں حضرت صاحب رسالہ نہ کھیں ۔ مگر
ہم نے کہا کہ اب رسالہ کا نکلنا نہیں رک سکتا۔ ان کو چاہیے کہ بعد رسالہ کے نکلنے کے تصدیق یا
تکذیب میں قسم کھالیں ۔ تمام ہندوستان کے آریوں کو چاہیے کہ اس امر پر غور کریں۔ان کے واسطے
اسلام پر حملہ کرنا حرام ہے جب تک کہ اس بات کا فیصلہ نہ کریں ۔ ان کو چاہیے کہ ایک ڈیپوٹیشن بنا کر
ملا وامل اور شرمیت کے پاس آویں اور ان کو حلف دے کر پوچھیں کہ کیا وہ ہمارے نشانات کے گواہ
ہیں یا کہ نہیں ہیں ؟ ہماری یہ ایک چھوٹی سی کتاب ہے مگر اس نے آریوں کا فیصلہ کر دیا ہے۔
فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ذریعہ سے تمام ادیان باطلہ پر تمام ادیان باطلہ پر حجت حجت قائم کر دی ہے اور ہر ایک مذہب کے متعلق ایک ایسی
۱ بدر جلد ۶ نمبر ۱۲ مورخه ۲۱ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه ۴، ۵
بات پیش کی گئی ہے جو قطعاً لا جواب ہے۔ آریوں کے واسطے اوّل تو اسی کتاب کا مضمون ہے کہ خود
آریہ ہمارے نشانات کے پورا ہونے کے گواہ ہیں جس سے وہ کبھی انکار نہیں کر سکتے ۔ پھر ان کا مسئلہ
نیوگ اندر ہی اندر ان کے دلوں کو ملزم اور خوار کر رہا ہے۔ پھر ان کا یہ مذہب کہ خدا کسی کا خالق
نہیں وغیرہ ایسی باتیں ظاہر ہوتی ہیں کہ کوئی آر یہ جواب نہیں دے سکتا۔ سکھوں کی ہدایت کے
واسطے خدا نے چولا صاحب ظاہر کر دیا ہے جس پر صاف لکھا ہے کہ اسلام کے سوائے کوئی مذہب
مقبول نہیں اور اس سے ثابت ہے کہ باوا نانک کا مذہب کیا تھا۔ عیسائیوں کے خدا کی خود قبر ہی نکل
آئی ہے اور ہمارے مخالف مسلمانوں پر بھی حجت قائم ہے کیونکہ قرآن شریف حضرت عیسی کی وفات
کا قائل ہے اور آنحضرت نے اس کو مردوں میں دیکھا ہے ۔
فرمایا۔ یہ عجب بات ہے کہ
مسیح موعود کے لیے نبی لیے نبی ریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سلام کی کریم صل للہ علیہ سلام نے کریم صلی نے
رو
مسیح موعود کو سلام کہا ہے اور وصیت کی ہے کہ مسیح موعود کو میر اسلام کہہ دینا۔ اب اگر آنے والا مسیح وہی
ہے جو آسمان پر نبیوں کے درمیان موجود ہے تو وہ تو خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ہو کر
دنیا میں آئے گا۔ چاہیے تھا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے سلام لے کر مسلمانوں کے
پاس آتا نہ یہ کہ جب وہ یہاں آوے تو اس جہان کے لوگ اس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سلام
پہنچائیں۔ یہ تو وہی مثل ہوئی کہ گھر سے میں آؤں اور خبریں تم سناؤ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
یہ سلام پیغام صاف بتلاتا ہے کہ وہ امت میں سے پیدا ہونے والا ایک شخص ہے جس کی ملاقات
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نہیں ہوئی ۔ ہے
بدر جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخہ ۱۴ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحہ ۶
۲ بدر جلد ۶ نمبر ۱۳ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۰۷ صفحه ۹