بلا تاریخ

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عورتوں کے لیے ضروری نصائح
رقم فرموده حضرت صاحبزادہ بشیر الدین محمود احمد )
ایک لڑکی کی اس کی ساس کے ساتھ کچھ اچھی طرح نہیں بنتی تھی ۔ لڑکی نے برسبیل شکایت اور گلہ
کچھ عورتوں کے سامنے کہا کہ بڑا مقام ہے کہ جس میں میری ساس وغیرہ رہتے ہیں ۔ آپؐ نے اس کو
بہت برا منا یا کہ
جلد نهم
شہر تو کوئی برا ہوتا ہی نہیں۔ اگر کسی شہر کو بُرا کہا جائے تو اس سے مراد اس کے شہر والے ہوتے
ہیں ۔ پس نہایت قابل افسوس ہے اس عورت کی حالت جو ایسا فقرہ اپنی زبان پر لاتی ہے یا اور اس
طرح اپنے خاوند اور اس کے والدین کی برائی کرتی ہے۔
اور اس کے بعد اس عورت کو بہت سمجھایا اور کہا کہ
خدا تعالیٰ ایسی باتیں پسند نہیں کرتا۔ یہ مرض عورتوں میں بہت کثرت سے ہوا کرتا ہے کہ وہ ذراسی
بات پر بگڑ کر اپنے خاوند کو بہت کچھ بھلا برا کہتی ہیں بلکہ اپنی ساس اور سسر کو بھی سخت الفاظ سے یاد
کرتی ہیں ۔ حالانکہ وہ اس کے خاوند کے بھی قابل عرفت بزرگ ہیں ۔ وہ اس کو ایک معمولی بات سمجھ
لیتی ہیں اور ان سے لڑنا وہ ایسا ہی سمجھتی ہیں جیسا کہ محلہ کی اور عورتوں سے جھگڑا۔ حالانکہ خدا تعالیٰ
نے ان لوگوں کی خدمت اور رضا جوئی ایک بہت بڑا فرض مقرر کیا ہے یہاں تک کہ حکم ہے کہ اگر
والدین کسی لڑکے کو مجبور کریں کہ وہ اپنی عورت کو طلاق دے دے تو اس کے لڑکے کو چاہیے کہ وہ
طلاق دے دے۔ پس جبکہ ایک عورت کی ساس اور سسر کے کہنے پر اس کو طلاق مل سکتی ہے تو اور
لے یہ ملفوظات ” اندرونی ڈائری کے زیر عنوان الحکم نے شائع کئے جن پر کوئی تاریخ درج نہیں ۔ اندرونی ڈائری
کا مطلب یہ ہے کہ گھر کے اندر حضرت مسیح موعود نے جو ارشادات فرمائے۔ (مرتب)

کی
کون سی بات رہ گئی ہے۔ اس لیے ہر ایک عورت کو چاہیے کہ ہر وقت اپنے خاوند اور اس کے والدین
خدمت میں لگی رہے اور د رہے اور دیکھو کہ عورت جو کہ اپنے خاوند کی خدمت کرتی ہے تو اس کا کچھ بدلہ بھی
پاتی ہے۔ ۔ اگر ا وہ اس کی خدمت کرتی ہے تو وہ اس کی پرورش کرتا ہے مگر والدین تو اپنے بچہ سے کچھ
نہیں لیتے وہ تو اس کے پیدا ہونے سے لے کر اس کی جوانی تک اس کی خبر گیری کرتے ہیں اور
بلا کسی اجر کے اس کی خدمت کرتے ہیں اور جب وہ جوان ہوتا ہے تو اس کا بیاہ کرتے اور اس کی
آئندہ بہبودی کے لیے تجاویز سوچتے اور اس پر عمل کرتے ہیں اور پھر جب وہ کسی کام پر لگتا ہے اور
اپنا بوجھ آپ اٹھانے اور آئندہ زمانہ کے لیے کسی کام کرنے کے قابل ہوجاتا ہے تو کس خیال سے
اس کی بیوی اس کو اپنے ماں باپ سے جدا کرنا چاہتی ہے یا کسی ذراسی بات پر سب وشتم پر اتر آتی
ہے اور یہ ایک ایسا نا پسند فعل ہے جس کو خدا اور مخلوق دونوں نا پسند کرتے ہیں ۔
خدا تعالیٰ نے انسان پر دو زمہ داریاں مقرر کی ہیں ۔ ایک حقوق اللہ اور ایک حقوق العباد۔ پھر
اس کے دو حصے کئے ہیں یعنی اول تو ماں باپ کی اطاعت اور فرماں برداری اور پھر دوسرے مخلوق الہی
کی بہبودی کا خیال ۔ اور اسی طرح ایک عورت پر اپنے ماں باپ اور خاوند اور ساس سسر کی خدمت
اور اطاعت ۔ پس کیا بد قسمت ہے وہ جو ان لوگوں کی خدمت نہ کر کے حقوق عباد اور حقوق اللہ دونوں
کی بجا آوری سے منہ موڑتی ہے۔
کسی لڑکی کا نام جنت تھا۔ کسی شخص نے کہا کہ یہ نام اچھا نہیں کسی نام سے بری فال لینا کیونکہ بعض وقت انسان آواز مارتا ہے کہ جنت گھر میں ہے؟
اور اگر وہ نہ ہو تو گو یا اس سے ظاہر ہے کہ دوزخ ہی ہے۔ یا کسی کا نام برکت ہو اور یہ کہا جائے کہ گھر میں
برکت نہیں تو گو یا نحوست ہوئی ۔ یا
فرمایا۔ یہ بات نہیں ہے۔ نام کے رکھنے سے کوئی ہرج نہیں ہوتا اور اگر کوئی کہے کہ برکت اندر نہیں
ہے تو اس کا تو مطلب یہ ہے کہ وہ انسان اندر نہیں ہے نہ یہ کہ برکت نہیں یا اگر کہے کہ جنت نہیں تو اس
کا یہ مطلب نہیں کہ جنت نہیں اور دوزخ ہے بلکہ یہ کہ وہ انسان اندر نہیں جس کا نام جنت ہے۔

کسی اور نے کہا کہ حدیث میں بھی حرمت آئی ہے۔
فرمایا کہ میں ایسی حدیثوں کو ٹھیک نہیں جانتا اور ایسی حدیثوں سے اسلام پر اعتراض ہوتا
ہے کیونکہ خدا کے بتائے ہوئے نام عبد اللہ ، عبدالرحیم اور عبد الرحمن جو ہیں ان پر بھی بات لگ سکتی
ہے۔ کیونکہ جب ایک انسان کہتا ہے کہ عبدالرحمن اندر نہیں تو اس کا یہ مطلب تو نہیں ہو سکتا کہ عبدالشیطان
اندر ہے بلکہ یہ ہے کہ وہ شخص جس کا نام نیک فال کے طور پر رکھا جاتا ہے تا وہ شخص بھی اس نام کے
مطابق ہو۔
ہادر شاہ ظفر سے انگریزوں کا سلوک ذکر ہوا کہ خاندان مغلیہ کے آخری بادشاہ کے وقت جو کچھ انگریزوں نے سلوک کیا ہے اس پر
ایک اخبار نے بہت سا شور مچایا ہے اور اس کو بُرا منا یا ہے۔
فرمایا۔ یہ بات نہیں۔ خدا کسی قوم پر یا کسی خاص شخص پر ظلم نہیں کرتا۔ جب انسان خود کوئی گناہ
کرتا ہے تو اس وقت اس کی تادیب کے لیے خدا تعالیٰ اس پر مصیبتیں نازل فرماتا ہے۔ بہادر شاہ
سے اور اس کے چند پہلے بزرگوں سے چونکہ بہت کچھ خطائیں سرزد ہوئیں۔ خدا تعالیٰ نے ان کو اس
بات کے لائق نہ دیکھا کہ وہ حکومت کر سکیں ۔ تب انگریزوں کو ان پر مسلط کر دیا۔ اگر وہ ایسے کام نہ
کرتے تو خدا تعالیٰ بھی ایسا نہ کرتا ۔ بلکہ میرے خیال میں خدا تعالیٰ نے بہادر شاہ پر بہت بڑا احسان
کیا کیونکہ اس طرح تکلیفیں برداشت کر کے اس کے گناہ معاف ہو گئے اور جو سلوک انگریزوں نے
کیا وہ تو فاتح قو میں کیا ہی کرتی ہیں۔ اگر بہادر شاہ فتح یاب ہو جاتا تو کیا وہ ایسا نہ کرتا ؟
ایک صاحب گھر میں آئے ۔ طب کا ذکر شروع ہوا۔ معالج کے لیے ضروری صفات فرمایا کہ طبیب میں علاوہ علم کے جو اس کے پیشے کے
متعلق ہے ایک صفت نیکی اور تقویٰ بھی ہونی چاہیے ورنہ اس کے بغیر کچھ کام نہیں چلتا۔ ہمارے
وو
پچھلے لوگوں میں اس کا خیال تھا اور لکھتے ہیں کہ جب نبض پر ہاتھ رکھے تو یہ بھی کہے سُبْحَنَكَ لَا عِلْمَ
لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنا (البقرة: (۳۳) یعنی اے خداوند بزرگ ! ہمیں کچھ علم نہیں مگر وہ جو تو نے سکھایا۔

لہ دیکھو!
شفا حض اللہ کے فضل سے حاصل ہوتی ہے اور ان کا اس کو اس قدر بھی ہوتی تھی کو خسرہ نکلا تھا کھجلی
کہ وہ پلنگ پر کھڑا ہو جاتا تھا اور بدن کی بوٹیاں توڑتا تھا۔ جب کسی بات سے فائدہ نہ ہوا تو میں نے
سوچا کہ اب دعا کرنی چاہیے۔ میں نے دعا کی اور دعا سے ابھی فارغ ہی ہوا تھا کہ میں نے دیکھا کہ
کچھ چھوٹے چھوٹے چوہوں جیسے جانور مبارک احمد کو کاٹ رہے ہیں۔ ایک شخص نے کہا کہ ان کو
چادر میں باندھ کر باہر پھینک دو۔ چنانچہ ایسا کیا گیا۔ جب میں نے بیداری میں دیکھا تو مبارک احمد احمد
کو بالکل آرام ہو گیا تھا۔ اسی طرح دست شفا جو مشہور ہوتے ہیں اس میں کیا ہوتا ہے وہی خدا کا فضل
اور کچھ نہیں۔
قبولیت
فرمایا کہ دعا میں بعض دفعہ قبولیت نہیں پائی جاتی تو ایسے وقت لیت دعا کا ایک طریق اس طرح سے بھی دعا قبول ہو جاتی ہے کہ ایک شخص بزرگ سے
سے
دعا منگوائیں اور خدا سے دعا مانگیں کہ وہ اس مرد بزرگ کی دعاؤں کو سنے ۔ اور بارہا دیکھا گیا ہے کہ
اس طرح دعا قبول ہو جاتی ہے۔ ہمارے ساتھ بھی بعض دفعہ ایسا واقعہ ہوا ہے اور پچھلے بزرگوں میں
بھی دیکھا جاتا ہے۔ جیسا کہ باوا غلام فرید ایک دفعہ بیمار ہوئے اور دعا کی مگر کچھ بھی فائدہ نظر نہ
آیا۔ تب آپ نے اپنے ایک شاگرد کو جو نہایت ہی نیک مرد اور پارسا تھے ( شاید شیخ نظام الدین یا
خواجہ قطب الدین ) دعا کے لیے فرمایا ۔ انہوں نے بہت دعا کی اور مگر پھر بھی کچھ اثر نہ پایا گیا۔
یہ دیکھ کر انہوں نے ایک رات بہت دعا مانگی کہ اے میرے خدا! اس شاگرد کو وہ درجہ عطا فر ما
کہ اس کی دعائیں قبولیت کا درجہ پائیں ۔ اور صبح کے وقت ان کو کہا کہ آج ہم نے تمہارے لیے
یہ دعا مانگی ہے۔ یہ سن کر شاگرد کے دل میں بہت ہی رفت پیدا ہوئی اور اس نے اپنے دل میں کہا کہ
جب انہوں میرے لیے ایسی دعا کی ہے تو آؤ پہلے انہیں ہی شروع کرو اور انہوں نے اس قدر زورشور
سے دعا مانگی کہ با واغلام فرید کو شفا ہوگئی ۔
آفات کے وقت دعا کی ضرورت بارش سخت زور سے ہورہی تھیاور کوئی وقت ایسا نہ ہوتا بارش سخت زور سے اور کوئی وقت ایسا نہ ہوتا
تھا کہ میں تھے ۔
تھا کہ بادل پھٹے ، مکانوں کے گرنے کا سخت اندیشہ ہو

آج 10 میں سے 10 باقی