۱۴ مارچ ۱۹۰۷ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

رہا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ
ہمیشہ بارشوں یا آندھیاں یا اور طوفانوں میں خدا تعالیٰ سے دعا مانگنی چاہیے کہ وہ ہمارے۔
لیے
اس عذاب میں کوئی بہتری کی ہی صورت پیدا کرے اور ہر ایک شر سے محفوظ رکھے جو اس سے پیدا
ہوتا ہے۔ اسی طرح پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایسے وقتوں میں دعا مانگا کرتے تھے اور جب بارش یا
آندھی آتی تھی تو گھبرائے سے معلوم ہوتے تھے اور کبھی اندر جاتے تھے اور کبھی باہر جاتے تھے کہ
کہیں قیامت تو نہیں آگئی ۔ گو قیامت کی بہت سی نشانیاں ان کو بتائی گئی تھیں اور ابھی مسیح کی آمد کا بھی
انتظار تھا مگر پھر بھی وہ خیال کرتے تھے کہ خدا بڑا بے نیاز ہے۔ اس لیے سب کو چاہیے کہ اس کی
بے نیازی سے ڈرتے رہیں اور ہمیشہ ایسے موقعوں پر خصوصیت سے دعا میں لگے رہیں ۔
فرمایا کہ حضرت عیسی کی نسبت لکھا کہ وہ مہد
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مہد میں کلام میں بولنے لگے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ
۔
پیدا ہوتے ہی یا دو چار مہینہ کے بولنے لگے بلکہ اس سے مطلب ہے کہ جب وہ دو چار برس کے
ہوئے کیونکہ یہی وقت تو بچوں کا پنگھوڑوں میں کھیلنے کا ہوتا ہے اور ایسے بچے کے لیے باتیں کرنا کوئی
تعجب انگیز امر نہیں ۔ ہماری لڑکی امتہ الحفیظ بھی بڑی باتیں کرتی ہے۔
۱۴ مارچ ۱۹۰۷ ء
دل کی استقامت کے لیے استغفار کی ضرورت امرتسر سے برادر احمد حسین صاحب کا خط حضرت کی خدمت میں آیا
جس میں دل کے خوف کا علاج حضرت سے پوچھا ہوا تھا اور لکھا تھا کہ سنا گیا ہے کہ حضور نے فرمایا ہے کہ
پچیس دن سے پہلے سب لوگ یہاں چلے آئیں اور ڈوئی کے نشان پر مبارکباد تھی ۔ اس کے جواب میں
حضور نے تحریر فرمایا۔
دو
” دل کی استقامت کے لیے بہت استغفار پڑھتے رہیں ۔“
الحکم جلدا انمبر ۱۱ مورخه ۱۳۱ مارچ ۱۹۰۷ صفحه ۱۱،۱۰

اور میں نے کسی کو نہیں کہا کہ زلزلہ یا طاعون سے ڈر کر قادیان آفات سے بچنے کا طریق میں آجائیں۔ اپنی اپنی جگہ پر بیٹھے رہیں اور خدا
اور خدا تعالیٰ سے
اپنے گناہوں کی معافی چاہیں اور زلزلہ کے دن قریب آتے جاتے ہیں جس سے جانوں کا بہت
نقصان ہوگا مگر نہیں معلوم کہ وہ نہایت سخت زلزلہ کب آئے گا۔ ڈوئی کا مرنا حقیقت میں بڑی فتح ہے۔
تمام اخباروں میں اس کا ذکر ہے۔
ایک تازہ نشان ذکرتھا کہ آجکل بہت سے شہروں میں سخت طاعون ہے اور قادیان کے ارد گر بھی
بہت طاعون ہے۔ صرف گاؤں میں نسبتاً آرام ہے۔
فرمایا۔ ہر ایک خبر کا حال نسبتاً ہی معلوم ہوتا ہے دوسری جگہوں میں قہر الہی کی آگ برس رہی
ہے مگر جب سے کہ یہ الہام ہوا ہے کہ
وو
یا اللہ ! اب شہر کی بلائیں بھی ٹال دے
تب سے قادیان میں گویا امن ہے۔ یہ بھی ایک تازہ نشان ہے اور سوچنے والوں کے واسطے
ازدیاد ایمان کا موجب ہے۔
خواص کی موت کا نشان ذکر آیا کہ ابتو اخباروں میں بڑے بڑے آدمیوں کے مرنے کی
خبریں آرہی ہیں۔
فرمایا۔ یہ اس الہام الہی کے منشا کے مطابق میں ہے جس میں خبر دی گئی ہے کہ من الناس
وَالْعَامَّةِ یعنی طاعون میں اس حصہ خاص کے لوگ بھی ہلاک ہوں گے اور عام بھی ۔
کا خط
جہنم کا عذاب دائمی نہیں ہوگا ایک دوست کا پیش ہوا کہ چکڑالوی ماں نے اپنا ذہب یہ شائع کیا ہے کہ جب انسان مر جاتا ہے تو ساتھ ہی روح بھی
مر جاتی ہے اور قیامت کے دن پھر ہر دو زندہ کئے جاویں گے تا کہ ایسا نہ ہو کہ کسی کو جو پہلے مرا ہے زیادہ
مدت تک عذاب ہوا اور جو قیامت کے قریب مرے گا اس کو عذاب تھوڑی مدت ہو۔
حضرت نے فرمایا۔ یہ چکڑالوی کی جہالت کا خیال ہے۔ یہ اعتراض تو تب وارد ہو سکتا ہے جبکہ

آج 10 میں سے 10 باقی