۱۹ مارچ ۱۹۰۷ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

شاندار نشان کے پورا ہونے کی خوشی پر دوستوں کو دعوت دینے کی اجازت حاصل کرنے کے واسطے خط لکھا۔
حضرت نے اجازت دی اور فرمایا کہ
تحدیث بالنعمت کے طور پر ایسی دعوت کا دینا جائز ہے۔
مسافر کی تعریف ایک صاب حمد سعد الدین کا ایک سال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ میں
قصر کیا کریں۔
اور میرے بھائی ہمیشہ تجارت عطریات وغیرہ میں سفر کرتے رہتے ہیں کیا ہم نماز
فرمایا۔ سفر تو وہ ہے جو ضرورتا گاہے گا ہے ایک شخص کو پیش آوے نہ یہ کہ اس کا پیشہ ہی یہ ہو کہ
آج یہاں کل وہاں اپنی تجارت کرتا پھرے۔ یہ تقویٰ کے خلاف ہے کہ ایسا آدمی آپ کو مسافروں
میں شامل کر کے ساری عمر نماز قصر کرنے میں ہی گذار دے۔
کہ
سے ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ جب
صنعت کفار سے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے ریل دجال کا گدھا ہے تو ہم لوگ اس
پر کیوں سوار ہوں؟
فرمایا۔ کفار کی صنعت سے فائدہ اٹھانا منع نہیں ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا
کہ گھوڑی کو گدھے کے ساتھ ملانا دجل ہے۔ پس ملانے والا دجال ہے ۔ لیکن آپ برا بر خچر پر سواری
کرتے تھے۔ اور ایک کافر بادشاہ نے ایک خچر آپ کو بطور تحفہ کے بھیجی تھی اور آپ اس پر برابر
سواری کرتے رہے۔
۱۹ مارچ ۱۹۰۷ ء
فرمایا کہ ڈوئی کے ساتھ کوئی ہمار ذاتی جھگڑا نہ تھا بلکہ وہ مذہب عیسوی ڈوئی کی ہلاکت کا نشان
کا اس زمانہ میں ایک ہی پیغمبر تھا اور تمام دنیا کے مسلمانوں کو ہلاک
۱ بدر جلد ۶ نمبر ۱۳ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه ۴

کرنے کے واسطے دعا اور کوشش میں مصروف تھا۔ پس اس کی ہلاکت سے اسلام اور عیسائیت کے
مابین فیصلہ ہو گیا ہے وہ جو حدیثوں میں آیا ہے کہ مسیح موعود خنزیز کو قتل کرے گا وہ خنزیز یہی ڈوئی تھا
اور اتنا بڑا آدمی تھا کہ اس کے مرنے کی تاریں فوراً تمام دنیا میں دی گئی تھیں اور صد با اخباروں میں
اس کا ذکر چھپا کرتا تھا اور سب لوگ اسے بخوبی جانتے ہیں۔ لیکھرام وغیرہ کے حالات تو اسی ملک
میں محدود تھے اور ممکن ہے کہ ان کے متعلق پیشگوئی اور پھر ان کی موت کی خبر ان ممالک میں نہ پہنچی
ہو۔ مگر اس کے متعلق کوئی ایسا نہیں کہہ سکتا۔ لیکھرام تو صرف پنجاب اور بعض علاقہ جات ہند میں
مشہور تھا ورنہ ایک گمنام اور بے نشان آدمی تھا لیکن ڈوئی کے نام اور حالات سے یورپ اور امریکہ
کے بادشاہ بھی واقف تھے۔ اس نے ایک دفعہ دنیا کے گرد دورہ کیا تھا اور ہند کے جزیرہ سیلون
میں بھی آیا تھا۔ جو شخص ایسے عظیم الشان نشان کا بھی انکار کرے وہ بہت ہی بے حیا ہو گا اور اس کا جرم
قابل عفو نہ ہوگا ۔ قدرت خدا ! ادھر ڈوئی مرا ادھر بذریعہ الہام ہم کو اس کی موت کی خبر دی گئی اور ساتھ
ہی الہام ہوا ۔ اِنَّ اللهَ مَعَ الصَّدِقِینَ یہ اس مباہلہ کی طرف اشارہ تھا جو اس کے اور میرے درمیان
ہو چکا تھا کہ خدا نے صادق کو فتح دی ۔
ذکر تھا کہ ایک آریہ کہتا تھا کہ ہم لوگ تناسخ کے قائل ہیں ۔ ہم میں کوئی مرتا نہیں لیکھرام کی موت
حضرت نے فرمایا۔
اور لیکھر ام مرا نہیں بلکہ زندہ ہے۔
لیکھرام نے جب خود مباہلہ کیا تھا۔ اپنے پرمیشر کے آگے وید پیش کر کے فیصلہ چاہا تھا کہ سچے اور
جھوٹے کے درمیان فیصلہ ہو جائے اور میرے حق میں پیشگوئی کی تھی کہ مرزا صاحب تین سال میں
مرجائیں گے اور میں نے خدا سے الہام پا کر پیشگوئی کی تھی کہ وہ چھ سال میں مر جائے گا۔ تو پھر جب
وہ اس مباہلہ کے نتیجہ میں مر گیا اور اپنی موت سے خود شہادت دے گیا کہ اسلام سچا ہے اور وید جھوٹے
ہیں تو اب اس کو زندہ کہنا کیا معنی رکھتا ہے؟ اور اگر بہر حال تناسخ ہی درست ہوتا تو پھر بھی کسی کو کیا
معلوم ہے کہ وہ کس کیڑے یا چرندے یا چار پائے کی جون میں ہے اور کس عذاب اور دکھ میں گرفتار ہے۔

ویدوں کی حیثیت فرمایا۔ تعجب ہے کہ آریہ اوگ ویدوں کے کیوں شیدائی بنے پھرتے ہیں۔ نہ ان میں کوئی معجزہ ہے نہ کوئی نشان ہے نہ کوئی عمدہ تعلیم ہے۔ بلکہ ان
لوگوں نے اس کو دیکھا نہیں۔ اس کو پڑھا نہیں ۔ ان کے بڑے بڑے پنڈت اس کے فہم سے قاصر
ہیں ۔ کیونکہ اول تو سنسکرت خود مردہ زبان ہے پھر ویدوں کی سنسکرت اور بھی نرالی ہے۔ باوجود
اس قدر جہالت کے یہ لوگ شوخیاں دکھاتے ہیں اور نہیں جانتے کہ شوخی اچھی نہیں ہوتی ۔ اس کا
انجام بد ہوتا ہے۔ اپنی شوخیوں سے ہی آدمی مارا جاتا ہے ۔
کثرت ملاقات کی برکات سیالکوٹ کے ایک مولوی صاحب کا ذکر ہوا کہ وہ ایک جگہ مخالف مولویوں کے ساتھ مباحثہ کرنے گئے ہیں ۔
فرمایا۔ مباحثات کا حق ان کو نہیں پہنچتا کیونکہ وہ ہماری ملاقات سے بہت تھوڑا حصہ لیے ہوئے
ہیں اور ان کو ہماری صحبت میں رہنے کا اتفاق بہت تھوڑا ہوا ہے اور جو ہوا ہے اس کو بہت مدت گذر
چکی ہے۔ یہاں دن رات نئے دلائل پیدا ہوتے ہیں ۔ صرف کتابوں کے دیکھنے سے کام نہیں چلتا
بلکہ حاضری شرط ہے کیونکہ علم میں دن بدن ترقی ہوتی ہے۔
حضرت مولوی محمد احسن صاحب کی طرف مخاطب ہو کر فرمایا۔
ہاں یہ حق آپ کو پہنچتا ہے کیونکہ آپ کی توجہ دن رات اسی کام کی طرف ہے۔ پرانی باتیں بھی
آپ کے ذہن نشین ہیں اور تازہ باتیں بھی آپ کے دماغ میں ہیں اور آپ کو اس سلسلہ کے امور اور
دلائل سے اچھی طرح واقفیت ہے جب تک ایسا آدمی نہ ہو اس سے خطرہ ہے کہ لاعلمی کے سبب کہیں
ٹھوکر کھائے ۔
مسلمان کے لیے فری میسن ہونا ارتداد کا حکم رکھتا ہے امیر کامل کا ذکر تا کہ اس کے فری میسن ہونے کے
سبب اس کی قوم اس پر ناراض ہے۔
فرمایا۔ اس ناراضگی میں وہ حق پر ہیں کیونکہ کوئی موحد اور سچا مسلمان فری میسن میں داخل نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی