۲۰ مارچ ۱۹۰۷ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہو سکتا ۔ اس کا اصل شعبہ عیسائیت ہے اور بعض مدارج کے حصول کے واسطے کھلے طور پر بپتسمہ لینا
ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے اس میں داخل ہونا ایک ارتداد کا حکم رکھتا ہے۔
۲۰ مارچ ۱۹۰۷ء
ایک دوست نے کسی خاص چیز کے حصول کے واسطے عرض کیا۔ دعا جامع کرنی
ہیے
فرمایا کہ یہی دعا کرو کہ جو امر اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہتر ہے وہی
ہو جائے کیونکہ بعض دفعہ انسان ایک چیز کو اپنے لیے بہتر سمجھ کر خدا تعالیٰ سے دعا مانگتا ہے وہ حاصل ہو جاتی
ہے لیکن اور شر اس سے پیدا ہوتا ہے جو پہلے شر سے بڑھ کر ہوتا ہے اس واسطے دعا جامع کرنی چاہیے۔
میں آپ کے واسطے دعا کرتا ہوں کہ خدا آپ کو محفوظ رکھے اور دراصل محفوظ رکھنے والا وہی ہے۔
حضرت عیسی کی دوبارہ آمد فرمایا۔ ایک دفعہ حضرت عیسی زمین پر آئے تھے تواس کا نتیجہ
یہ ہوا تھا کہ کئی کروڑ مشرک دنیا میں ہو گئے ۔ دوبارہ آکر وہ کیا
بنائیں گے کہ لوگ ان کے آنے کے خواہش مند ہیں ۔ کے
۲۱ مارچ ۱۹۰۷ ء
پھر بہار آئی تو آئے خلیج کے آنے کے دن سے فرمایا کہ دیکھو املج کے آنے کے دن والی پیشگوئی کس طرح پوری ہوگئی اور میں
نے اس کے دو پہلو لیے تھے ایک تو یہ کہ خدا کچھ ایسے نشان دکھائے جن کی وجہ سے لوگوں پر حجت
قائم ہو جائے اور دل تسکین پکڑ جائے اور دوسرا یہ کہ سخت بارش اور سردی اور ژالہ باری ہو جو
۱ بدر جلد ۶ نمبر ۱۳ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه ۹
بدر جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۹ مئی ۱۹۰۷ ء صفحه ۵
سے بدر میں یہ ملفوظات تشحیذ الاذہان سے نقل کیے گئے ہیں۔ (مرتب)

ایک زمانہ دراز سے کبھی نہ ہوئی ہو تو خدا تعالیٰ نے یہ دونوں پہلو پورے کر دیئے ۔ یہ نشان اس طرح
متواتر ظہور میں آئے کہ نہ صرف پنجاب بلکہ یورپ اور امریکہ پر بھی حجت قائم ہوگئی یعنی ڈوئی کی
موت سے ۔ کیونکہ جب ڈوئی نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ اسلام بالکل تباہ ہو جائے اور امید
کرتا ہوں کہ میری دعا قبول ہوگی تو اس وقت میں نے ایک اشتہار شائع کیا اور اس میں ڈوئی سے مباہلہ
کیا کہ تو تو حضرت عیسی کو خدا اور عیسائیت کو سچا سمجھتا ہے مگر میں اس کے برخلاف حضرت عیسی کو
ایک انسان اور خدا کا نبی مانتا ہوں اور اسلام کو سچا مذہب جانتا ہوں ۔ پس ہم میں سے جو جھوٹا ہوگا
وہ سچے کے سامنے مر جائے گا اور میں نے یہ بھی لکھا کہ اگر تو مباہلہ نہ کرے گا تو بھی تو ضرور ہلاک
ہوگا۔ اس کے مقابلہ میں ڈوئی نے لکھا کہ میں کیڑوں مکوڑوں کا مقابلہ نہیں کرنا چاہتا اور اگر میں
چاہوں تو ان ( مسیح موعود ) کو پاؤں کے نیچے کچل دوں اور یہ ڈوئی امریکہ کا ایک شخص تھا جس کا
دعوی تھا کہ میں نبی ہوں اور اس کا اثر امریکہ سے لے کر یورپ تک پڑا تھا اور کہتے ہیں کہ سات
کروڑ روپے کا مالک تھا۔ پس اس مباہلہ کے بعد اس کا روپیہ چھینا گیا اور میحون گاؤں جس کو اس نے
بسایا تھا اس میں سے نکالا گیا ۔ پھر فالج پڑا اور ایسا پڑا کہ پچکاری سے پاخانہ نکالتے تھے اور آخر کار
فروری ۱۹۰۷ ء میں مر ہی گیا۔
پس یہ ایک نشان تھا جس نے تمام یورپ اور امریکہ پر اور سعد اللہ کی موت نے ہندوستان
پر حجت قائم کر دی ہے۔ اور یا درکھنا چاہیے کہ یہ شخص بھی ہما را سخت دشمن تھا۔ پس ان دونشانوں
اور دوسرے کئی نشانوں نے مل کر دنیا پر خلج کی پیشگوئی کا پورا ہونا ثابت کر دیا۔ اور پھر یہی نہیں
اصل الفاظ میں بھی یہ پیشگوئی کھلے طور سے پوری ہو گئی یعنی اس موسم بہار کے موسم میں جیسا کہ لکھا
گیا تھا کہ بہار کے موسم میں ایسا ہوگا ۔ ایسی سخت سردی اور بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے کہ دنیا
چیخ اٹھی ہے۔ جیسا کہ آج (۲۱ مارچ ۱۹۰۷ء) کو بھی بارش ہو رہی ہے اور سخت سردی پڑ رہی
ہے۔ پس یا درکھنا چاہیے کہ کیسے کھلے الفاظ میں اور کیسی صریح یہ پیشگوئی تھی جو کہ اپنے ہر ایک پہلو
پر پوری ہوئی ۔

آج 10 میں سے 10 باقی