۲۸ مارچ ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظہر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
طاعون کا نشان
فرمایا کہ ہندوستان میں چاروں طرف طاعون پھیل رہی ہے اور قریباً گیارہ برس
ہو گئے کہ یہ مرض یہاں ترقی کر رہا ہے اور اب کے سال تو بہت ہی تیزی
سے بڑھ رہا ہے۔ معلوم نہیں کہ کب تک اس کا دور دورہ رہے کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب تک
لوگ اپنے دلوں کو صاف نہیں کریں گے میں اس مرض کو نہیں ہٹاؤں گا۔ اور باوجود انگریزوں کے
زور لگانے کے اس کا اب تک تو علاج کوئی نہیں نکلا۔ ٹیکہ ایجاد کیا وہ بھی ناکارہ ثابت ہوا۔ چوہے
مروائے اس سے بھی کچھ فائدہ نہ ہوا ۔ اب مچھر مروانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر طاعون اسی طرح
تیزی پر شروع ہے بلکہ اور بھی بڑھ رہا ہے۔ مگر مجھ کو خدا تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ تیرے گھر کی
چار دیواری میں رہنے والوں کو اس مرض سے بچاؤں گا اور دیکھو کہ اب تک کئی دفعہ اس نواح میں
سخت طاعون پڑ چکی ہے اور گاؤں کے گاؤں خالی ہو گئے ہیں اور خود قادیان میں بھی طاعون کئی دفعہ
پڑ چکا ہے مگر اس گھر کو خدا نے بچائے رکھا اور کوئی آدمی بھی اس مرض سے نہیں مرا بلکہ اس گھر کا کوئی
چوہا بھی ہلاک نہیں ہوا۔ پس کیا ہی خدا تعالیٰ کا فضل اور رحم ہے !!
۲۸ مارچ ۱۹۰۷ء (بوقت ظهر )
ایک شخص کا خط حضرت اقدس کی خدمت میں پیش ہوا کہ انسان اپنی زندگی میں کس
صدقہ جاریہ طرح کا صدقہ جاریہ چھوڑ جائے کہ مرنے کے بعد قیامت تک اس کا ثواب ملتا ر ہے۔
فرمایا کہ قیامت تک کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ ہاں ہر ایک عمل انسان کا جو اس کے مرنے
کے بعد اس کے آثار دنیا میں قائم رہیں وہ اس کے واسطے موجب ثواب ہوتا ہے۔ مثلاً انسان کا بیٹا ہو
اور وہ اسے دین سکھلائے اور دین کا خادم بنائے تو یہ اس کے واسطے صدقہ جاریہ ہے جس کا ثواب
اس کو ملتا رہے گا ۔ اعمال نیت پر موقوف ہیں۔ ہر ایک عمل جو نیک نیتی کے ساتھ ایسے طور سے کیا
جائے کہ اس کے بعد قائم رہے وہ اس کے واسطے صدقہ جاریہ ہے۔
لے بدر جلد ۶ نمبر ۱۷ مورخه ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحہ ۶
ذکر ہوا کہ اس سال طاعون بہت پھیل رہی ہے اور پچھلے سالوں کی طاعون سے بچنے کا طریق طرح صرف عام لوگ گرفتارنہیں ہوتے بلکہ خواص اور بڑے بڑے
امیر ہلاک ہو رہے ہیں جیسا کہ اخباروں میں درج ہو رہا ہے۔
جلد نهم
فرمایا۔ باوجود اس سختی کے جو طاعون کے سبب وارد ہو رہی ہے لوگ اس طرف اب تک نہیں
آتے کہ دنیوی حیلے تو سب فضول ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی طرف جھکنا چاہیے بلکہ ابھی تک لوگ یہی تجاویز
پیش کرتے ہیں کہ مچھروں کو مارو اور پسوؤں کو مار لیکن جب تک اپنے آپ کو مارنے کی طرف متوجہ
نہ ہوں گے وہ کبھی نجات نہ پائیں گے۔
محنت کا پھل ذکرتھا کہ جو اگ در اصل خداتعالی کے اب نہیںہیں لیکن یا کے طورپر یا غلط راہ پر چل ر
لمبی عبادتیں کرتے ہیں ان کو بھی کچھ کچھ ظاہری قبولیت اور فوائد حاصل ہو ہی جاتے ہیں۔
حضرت نے فرمایا ۔ چونکہ ایک محنت شاقہ اٹھاتے ہیں اس کا عوض کچھ نہ کچھ ان کو دے دیا جاتا
ہے۔ کہتے ہیں کہ ایک گبر چالیس سال تک ایک جگہ آگ پر بیٹھا رہا اور اس کی پرستش میں مصروف
رہا۔ چالیس سال کے بعد جب وہ اٹھا تو لوگ اس کے پاؤں کی مٹی آنکھ میں ڈالتے تھے تو ان کی
آنکھ کی بیماری اچھی ہو جاتی تھی ۔ اس بات کو دیکھ کر ایک صوفی گھبرایا اور اس نے سوچا کہ جھوٹے کو یہ
کرامت کس طرح سے مل گئی اور وہ اپنی حالت میں مذبذب ہو گیا۔ اس پر ہاتف کی آواز اسے پہنچی
جس نے کہا کہ تو کیوں گھبراتا ہے؟ سوچ کہ جب جھوٹے اور گمراہ کی محنت کو خدا تعالیٰ نے ضائع نہیں
کیا تو جو سچا اس کی طرف جائے گا اس کا کیا درجہ ہوگا ؟ اور اس کو کس قدر انعام ملے گا۔ تم اس زمانہ
میں نہیں دیکھتے کہ پادری لوگ باوجود جھوٹے ہونے کے اپنی محنت کے سبب چالیس کروڑ اپنے
ساتھ لیے پھرتے ہیں ۔
توفی کے معنی
فرمایا ۔ آج علی گڑھ سے ماسٹر محمد دین صاحب کا خط آیا ہے۔ انہوں نے خوب
لطیفہ لکھا ہے کہ مصر کے اخباروں میں بھی ڈوٹی کے مرنے کی خبریں لکھی ہیں ۔
ایک عربی اخبار تو لکھتا ہے کہ مات ڈوئی اور دوسرا لکھتا ہے توفی ڈوئی۔ آپس میں تو انہوں نے فیصلہ
کر دیا کہ توفی کے معنے مات کے ہیں لیکن ہمارے مولوی کہیں عربی اخباروں کو پڑھ کر اس کی جگہ