بلا تاریخ
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس جگہ کو چھوڑ دو اور کسی اونچے پہاڑ پر چلے جاؤ۔ چنانچہ اس سے محفوظ ہو گئی ۔ اس وقت ایک شخص
نے اعتراض بھی کیا کہ کیا آپ خدا تعالیٰ کی تقدیر سے بھاگتے ہیں؟ فرمایا۔ میں ایک تقدیر خداوندی
سے دوسری تقدیر خداوندی کی طرف بھاگتا ہوں وہ کون سا امر ہے جو خدا تعالیٰ کی تقدیر سے
باہر ہے۔
فرمایا۔ خدا تعالیٰ نے دو وعدے اپنی وحی کے طاعون سے بچانے کے دو وعدے ذریعہ سے کئے ہیں۔ ایک تو یہ کہ وہ اس گھر کے
رہنے والوں کو طاعون سے بچائے گا جیسا کہ اس نے فرمایا ہے کہ إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ
دوسرا وعدہ اس کا ہماری جماعت کے متعلق ہے کہ اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ
أُولَئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُمْ مُهْتَدُونَ ( ترجمہ ) جن لوگوں نے مان لیا ہے اور اپنے ایمان کے ساتھ
کسی ظلم کو نہ ملایا۔ ایسے لوگوں کے واسطے امن ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں۔ اس میں خدا تعالیٰ کی
طرف سے وعدہ ہے کہ جماعت کے وہ لوگ بچائے جائیں گے جو پورے طور سے ہماری ہدایتوں پر
عمل کریں اور اپنے اندرونی عیوب اور اپنی غلطیوں کی میل کو دور کر دیں گے اور نفس کی بدی کی طرف
نہ جھکیں گے بہت سے لوگ بیعت کر کے جاتے ہیں مگر اپنے اعمال درست نہیں کرتے ۔ صرف
ہاتھ پر ہاتھ رکھنے سے کیا بنتا ہے۔ خدا تو دلوں کے حالات سے واقف ہے۔ لے
بلا تاریخ
سوال ہوا کہ طاعون کا اثر ایک دوسرے پر پڑتا ہے۔ ایسی صورت میں ہمدردی اور احتیاط طبیب کے واسطے کا حکم ہے؟
فرمایا۔ طبیب اور ڈاکٹر کو چاہیے کہ وہ علاج معالجہ کرے اور ہمدردی دکھائے لیکن اپنا بچاؤ
رکھے۔ بیمار کے بہت قریب جانا اور مکان کے اندر جانا اس کے واسطے ضروری نہیں ہے وہ حال معلوم
ے بدر جلد ۶ نمبر ۱۴ مورخہ ۴ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷
کر کے مشورہ دے۔ ایسا ہی خدمت کرنے والوں کے واسطے بھی ضروری ہے کہ اپنا بچاؤ بھی رکھیں
اور بیمار کی ہمدردی بھی کریں۔
سوال ہوا کہ طاعون زدہ کے غسل کے
طاعون سے مرنے والا مومن شہید ہوتا ہے واسطے کا حکم ہے؟
فرمایا۔ مومن طاعون سے مرتا ہے تو وہ شہید ہے۔ شہید کے واسطے غسل کی ضرورت نہیں ۔
کفن سوال ہوا کہ اس کو فن پہنایا جائے یانہیں؟
فرمایا۔ شہید کے واسطے کفن کی ضرورت نہیں ۔ وہ انہیں کپڑوں میں دفن کیا جاوے۔ ہاں
اس پر ایک سفید چادر ڈال دی جائے تو ہرج نہیں ۔
عظ ایک شخص کا سوال حضرت اقدس کی خدمت میں پیش ہوا کہ قرآن شریف میں اسم اعظم کون سا لفظ ہے؟
اعظم
اسم اسم فرمایا۔ اسم اعظم اللہ ہے ۔
وو
خواب کو پورا کرنا ایک دوست نے حضرت کی خدمت میں اپنی یوی کا خواب لکھا کہ کسی شخص نے خواب میں میری بیوی کو کہا کہ تمہارے بیٹے پر بڑا بوجھ ہے اس پر سے صدقہ
اتارو اور ایسا کرو کہ چنے بھگو کر مٹی کے برتن میں رکھ کر اور لڑکے کے بدن کا کرتہ اتار کر اس میں باندھ کر
رات سوتے وقت سرہانے چار پائی کے نیچے رکھ دو اور ساتھ چراغ جلا دو صبح کسی غیر کے ہاتھ اٹھوا کر
چورا ہے میں رکھ دو ۔ یہ خواب لکھ کر حضرت سے دریافت کیا کہ کیا جائز ہے کہ ہم خواب اسی طرح سے
پورا کر لیں۔
جواب میں حضرت نے تحریر فرمایا کہ جائز ہے کہ اس طرح سے کریں اور خواب کو پورا کر لیں۔
دعا میں صیغہ واحد کو جمع عد کو جمع کرنا ایک دوست کا سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ میں ایک
مسجد میں امام ہوں بعض دعائیں جو صیغہ واحد متکلم میں ہوتی
ہیں ۔ یعنی انسان کے اپنے واسطے ہی ہو سکتی ہیں میں چاہتا ہوں کہ ان کو صیغہ جمع میں پڑھ کر مقتدیوں کو بھی
اپنی دعا میں شامل کر لیا کروں اس میں کیا حکم ہے؟