یکم اپریل ۱۹۰۷ء (بوقتِ سیر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فرمایا۔ جو دعائیں قرآن شریف میں ہیں ان میں کوئی تغیر جائز نہیں کیونکہ وہ کلام الہی ہے وہ
جس طرح قرآن شریف میں ہے اسی طرح پڑھنا چاہیے ۔ ہاں حدیث میں جو دعائیں آئی ہیں ۔ ان
او
کے متعلق اختیار ہے کہ صیغہ واحد کی بجائے صیغہ جمع پڑھ لیا کریں ۔ اے
یکم اپریل ۱۹۰۷ء (بوقتِ سیر)
طاعون زدہ علاقوں کے احمدیوں کے واسطے حکم صبح کو حضرت اقدس بیع خدام با ہر سیر کے واسطے تشریف لے گئے ۔
راستہ میں عاجز کے راقم کو مخاطب کر کے فرمایا کہ
اخبار میں چھاپ دو اور سب کو اطلاع کر دو کہ یہ دن خدا تعالیٰ کے غضب کے دن ہیں۔ اللہ تعالیٰ
نے کئی بار مجھے بذریعہ وحی فرمایا ہے کہ غَضِبْتُ غَضَبًا شَدِيدًا ۔ آجکل طاعون بہت بڑھتا جاتا
ہے اور چاروں طرف آگ لگی ہوئی ہے۔ میں اپنی جماعت کے واسطے خدا تعالیٰ سے بہت دعا کرتا
ہوں کہ وہ اس کو بچائے رکھے ۔ مگر قرآن شریف سے یہ ثابت ہے کہ جب قہر الہی نازل ہوتا ہے تو
بدوں کے ساتھ نیک بھی لپیٹے جاتے ہیں اور پھر ان کا حشر اپنے اپنے اعمال کے مطابق ہوگا۔ دیکھو!
حضرت نوح کا طوفان سب پر پڑا۔ اور ظاہر ہے کہ ہر ایک مرد عورت اور بچے کو اس سے پورے طور
پر خبر نہ تھی کہ نوح کا دعوئی اور اس کے دلائل کیا ہیں ۔ جہاد میں جو فتوحات ہوئیں وہ سب اسلام کی
صداقت کے واسطے نشان تھیں۔ لیکن ہر ایک میں کفار کے ساتھ مسلمان بھی مارے گئے ۔ کافر جہنم کو -
گیا اور مسلمان شہید کہلایا۔ ایسا ہی طاعون ہماری صداقت کے واسطے ایک نشان ہے اور ممکن ہے کہ
اس میں ہماری جماعت کے بعض آدمی بھی شہید ہوں ۔ ہم خدا تعالیٰ کے حضور دعا میں مصروف ہیں کہ وہ
ان میں اور غیروں میں تمیز قائم رکھے لیکن جماعت کے آدمیوں کو یا درکھنا چاہیے کہ صرف ہاتھ پر ہاتھ
ے بدر جلد ۶ نمبر ۱۴ مورخه ۴ را پریل ۱۹۰۷ صفحه ۶
ے حضرت مفتی محمد صادق ایڈیٹر بدر (مرتب)

رکھنے سے کچھ نہیں بنتا جب تک کہ ہماری تعلیم پر عمل نہ کیا جاوے۔ سب سے اوّل حقوق اللہ کو ادا
کرو۔ اپنے نفس کو تمام ے نفس کو تمام جذبات سے پاک رکھو۔ اس کے بعد حقوق عباد کو ادا کرو اور اعمال صالحہ کو پورا
کرو۔ خدا تعالیٰ پر سچا ایمان لاؤ اور تضرع کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور میں دعا کرتے رہو اور کوئی
دن ایسا نہ ہو جس دن تم نے خدا کے حضور رو کر دعا نہ کی ہو۔اس کے بعد اسباب ظاہری کی رعایت
رکھو ۔ جس مکان میں چوہے مرنے شروع ہوں اس کو خالی کر دو ۔ اور جس محلہ میں طاعون ہو اس محلہ
سے نکل جاؤ اور کسی کھلے میدان میں جا کر ڈیرا لگاؤ۔ جو تم میں سے تقدیر الہی طاعون میں مبتلا ہو
جاوے اس کے ساتھ اور اس کے لواحقین کے ساتھ پوری ہمدردی کرو اور ہر طرح سے اس کی مدد کرو
اور اس کے علاج معالجہ میں کوئی دقیقہ اٹھا نہ رکھو۔ لیکن یادر ہے کہ ہمدردی کے یہ معنے نہیں کہ اس کے
زہریلے سانس یا کپڑوں سے متاثر ہو جاؤ۔ بلکہ اس اثر سے بچو۔ اسے کھلے مکان میں رکھو اور جو
خدانخواستہ اس بیماری سے مر جائے وہ شہید ہے۔ اس کے واسطے ضرورت غسل کی نہیں اور نہ نیا کفن
پہنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے وہی کپڑے رہنے دو اور ہو سکے تو ایک سفید چادر اس پر ڈال دو
اور چونکہ مرنے کے بعد میت کے جسم میں زہریلا اثر زیادہ ترقی پکڑتا ہے اس واسطے سب لوگ اس
کے ارد گرد جمع نہ ہوں ۔ حسب ضرورت دو تین آدمی اس کی چار پائی کو اٹھائیں اور باقی سب دور
کھڑے ہو کر مثلاً ایک سو گز کے فاصلہ پر جنازہ پڑھیں ۔ جنازہ ایک دعا ہے اور اس کے واسطے
ضروری نہیں کہ انسان میت کے سر پر کھڑا ہو۔ جہاں قبرستان دور ہو مثلاً لاہور میں سامان ہو سکے تو
کسی گاڑی یا چھکڑے پر میت کو لاد کر لے جاویں اور میت پر کسی قسم کی جزع فزع نہ کی جاوے۔
خدا کے فعل پر اعتراض کرنا گناہ ہے۔
اس بات کا خوف نہ کرو کہ ایسا کرنے سے لوگ تمہیں برا کہیں گے وہ پہلے کب تمہیں اچھا کہتے
ہیں۔ یہ سب باتیں شریعت کے مطابق ہیں اور تم دیکھ لو گے کہ آخر کا ر وہ لوگ جو تم پر ہنسی کریں گے
خود بھی ان باتوں میں تمہاری پیروی کریں گے۔
مکر را یہ بہت تاکید ہے کہ جو مکان تنگ اور تاریک ہو اور ہوا اور روشنی خوب طور پر نہ آسکے اس

آج 10 میں سے 10 باقی