۱۰ اپریل ۱۹۰۷ء (بوقتِ سیر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۰ را پریل ۱۹۰۷ء (بوقت سیر )
اچھی تلاوت کو پسند فرمانا صبح کو حضرت میر کے واسطے تشریف لے گئے۔ خدام ساتھ تھے۔
حافظ محبوب الرحمن صاحب جو کہ اخویم منشی حبیب الرحمن صاحب
رئیس حاجی پورہ اور بھائی جان منشی ظفر احمد صاحب کے عزیزوں میں سے ہیں ساتھ تھے۔ حضرت نے
حافظ صاحب کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ
جلد نهم
یہ قرآن شریف اچھا پڑھتے ہیں اور میں نے اسی واسطے ان کو یہاں رکھ لیا ہے کہ ہر روز ان سے
قرآن شریف سنا کریں گے۔ مجھے بہت شوق ہے کہ کوئی شخص عمدہ صحیح ، خوش الحانی سے قرآن شریف
پڑھنے والا ہو تو اس سے سنا کروں ۔
پھر حافظ صاحب موصوف کو مخاطب کر کے حضرت نے فرمایا کہ
آج آپ سیر میں کچھ سنائیں۔
انچہ تھوڑی دور جا کر آپ نہایت سادگی کے ساتھ ایک کھیت کے کنارے زمین پر بیٹھ گئے اور تمام
چنانچہ
خدام بھی زمین پر بیٹھ گئے اور حافظ صاحب نے نہایت خوش الحانی سے سورۃ دہر پڑھی جس کے بعد آپ
سیر کے واسطے آگے تشریف لے گئے ۔
جو
اخبارات میں قرآن کریم کی آیات فرمایا۔ بڑا افسوس ہے کہ قرآن شریف کی
آیات اخبار الحکم اور بدر میں لکھی جاتی ہیں ان
میں اکثر غلطیاں ہوتی ہیں۔ اخبار والوں کو بہت احتیاط کرنی چاہیے۔
ذکر تھا کہ لیکھرام کی یادگار میں ایک رسالہ نکلتا ہے۔ چونکہ لیکھرام نے اپنا نام مخالفین کا انجام جام آریہ مسافر کا نام؟ آریہ مسافر لکھا تھا اس واسطے اس رسالہ کا نام بھی آریہ مسافر رکھا گیا ہے۔
حضرت نے فرمایا کہ
وہ تو اپنے اعتراضات کا جواب اپنی موت کے ساتھ آپ ہی دے گیا ہے۔ وہ مسافر بنتا تھا۔
خدا نے اسے ایسا مسافر بنایا کہ پھر کبھی واپس نہ آیا۔
ایسا ہی وہ تمام لوگ جو مجھے فرعون کہتے تھے، فرعون کہنے والے مرتے جاتے ہیں بلاک ہو گئے محی الدین کھو کے والے نے اپنا
الہام شائع کیا تھا کہ مرزا صاحب فرعون ہیں۔ چراغ الدین نے بھی مجھے فرعون لکھا تھا۔ الہی بخش
نے بھی مجھے فرعون لکھا ۔ مگر یہ عجیب فرعون ہے کہ پہلا فرعون تو موسیٰ کے مقابلہ میں ہلاک ہو گیا تھا اور
یہاں فرعون تو زندہ ہے اور موسیٰ دن بدن ہلاک ہوتے جاتے ہیں ۔
فرمایا۔ حدیثوں سے ثابت ہے کہ نزولِ بلا عموماً رات کے وقت اور بعد
مغرب تاریکی پھیلنے کے وقت ہوتا ہے۔ لے
نزول بلا کا وقت
خدا تعالی کے
کے فعل پر اعتراض کرنا گستاخی ہے فرمایا۔ خدا تعالی کے فعل پر اعتراض ہے کرنا بڑی گستاخی ہے۔ یہ لوگ کس
گنتی میں ہیں ۔ ایک نبی (یونس ) بھی صرف لَنْ أَرْجِعَ إِلى قَوْمِي كَذَّابًا کہنے سے زیر عتاب ہوا
در اصل خدا تعالیٰ کے کسی فعل پر شرح صدر نہ رکھنا بھی ایک مخفی اعتراض ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو ارشاد ہوتا ہے۔ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ الْحُوتِ ( القلم : ۴۹) ایسے امور میں مخاطب تو انبیاء ہوتے ہیں
مگر در اصل سبق امت کو دینا منظور ہوتا ہے ہمارے بارے میں حق کے فیصلہ کے لیے کس قدر کھلی
ہوئی راہ ہے کہ کوئی ایسی بات نہیں جس کی نظیر اگلی امتوں میں موجود نہیں ۔ دیکھو مسیح کی دوبارہ آمد کا
مسئلہ ایلیا کی آمد سے کیسا صاف ہوجاتا ہے۔ یہ ایک ایسا واقعہ ہے کہ اس پر دونوں قوموں کا با وجود
اختلاف کے اتفاق ہے جیسا مسیح کے صلیب پر چڑھایا جانے کے بارے میں ۔
آتھم جب رجوع والی شرط سے فائدہ اٹھا کر پندرہ ماہ میں نہ مرا تو خواجہ غلام فرید صاحب
چاچڑاں والے نے کیا عمدہ جواب دیا کہ بعض اشخاص آسمان پر مر جاتے ہیں اور اللہ کا ولی اس کو مردہ
دیکھ لیتا ہے مگر دوسرے عوام الناس اس معرفت تک نہیں پہنچتے اور اعتراض کرتے ہیں ۔
لے بدر جلد ۶ نمبر ۱۷ مورخه ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷
نبی کے مخالفین کی تباہی کا وقت ان سب کی تہ میں وَ اسْتَفْتَحُوا وَ خَابَ كُلُّ جَبَّادِ عَنِيدِ (ابراهیم : ۱۶) کا قانون کام کر رہا ہے۔ ہر نبی
پہلے صبر کی حالت میں ہوتا ہے۔ پھر جب ارادہ الہی کسی قوم کی تباہی سے متعلق ہوتا ہے تو نبی میں درد
کی حالت پیدا ہوتی ہے۔ وہ دعا کرتا ہے۔ پھر اس قوم کی تباہی یا خیر خواہی کے اسباب مہیا ہو جاتے
ہیں ۔ دیکھو! نوح علیہ السلام پہلے صبر کرتے رہے اور بڑی مدت تک قوم کی ایذائیں سہتے رہے۔ پھر
ارادہ الہی جب ان کی تباہی سے متعلق ہوا تو درد کی حالت پیدا ہوئی اور دل سے نکلا رَبِّ لَا تَذَرُ عَلَى
الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا (نوح: (۲۷) جب تک خدا تعالیٰ کا ارادہ نہ ہو وہ حالت پیدا نہیں ہوتی ۔
پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم تیرہ سال پہلے صبر کرتے رہے۔ پھر جب درد کی حالت پیدا ہوئی تو قتال کے
ذریعہ مخالفین پر عذاب نازل ہوا۔ خود ہماری نسبت دیکھو جب یہ شبھ چنتک جاری ہوا تو اس کا ذکر تک
بھی نہیں کیا گیا۔ مگر جب ارادہ الہی اس کی تباہی کے متعلق ہوا تو ہماری توجہ اس طرف بے اختیار
ہو گئی اور پھر تم دیکھتے ہو کہ رسالہ بھی اچھی طرح شائع بھی نہ ہونے پایا کہ خدا کی باتیں پوری ہوگئیں۔
یہ جو کہا جاتا ہے کہ بعض اولیاء اللہ کو صفت خلق یا تکوین دی گئی ۔ اس سے یہی مراد ہے کہ وہ ان
کی دعا کا نتیجہ ہوتا ہے اور الہی صفت ایک پردہ میں ظاہر ہوتی ہے۔
یہ عیسائی اور آریہ کہتے ہیں کہ شمشیر کے ذریعہ اسلام تلوار کے زور سے نہیں پھیلا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمان کئے ۔ ہم
۔
کہتے ہیں یہ بھی ایک دو برس تلوار چلا کر دیکھیں کوئی ان کے مذہب میں داخل ہوتا ہے یا نہیں۔ ایمان
جو ایک قلبی معاملہ ہے ہم نہیں سمجھ سکتے تلوار کے ذریعہ کیوں کر کسی کو شرح صدر حاصل ہو سکتا ہے۔
خدا تعالیٰ کی حکمت اس میں بھی خدا کی حکمت ہے کہ فلاں فلاں مسلمان عالم ہمارے سلسلہ
میں داخل نہیں ۔ اگر یہ داخل ہوتے تو خدا جانے کیا کیا فتنے برپا کرتے۔
لَوْ عَلِمَ اللَّهُ فِيهِمْ خَيْرًا لَّاسْمَعَهُمُ (الانفال : (۲۴) یہ وہ وقت ہے جس کی تمام نبیوں نے خبر دی کہ اس
وقت عام تباہی ہوگی اور کوئی ایسی آفت باقی نہ رہے گی جو دنیا پر نازل نہ ہو۔ تضرع کا مقام ہے ۔
بدر جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۹ رمئی ۱۹۰۷ صفحه ۴