۱۱اپریل ۱۹۰۷ء (بوقتِ سیر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۱ اپریل ۱۹۰۷ء (بوقت میر )
تھا کہ غلام دستگیر قصوری کا مباہ غلام دستگیر صوری کے بارے میں ذکر ا ک بعض مخالفین کہتے ہیں۔
دس
حضور نے فرمایا کہ
اس نے کب مباہلہ کیا ؟
جلد نهم
یہ جو اس نے لکھا فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا ( الانعام:۴۶) کا مصداق بنا۔ اس فقرے
کے اس کے سوا اور کیا معنے ہو سکتے ہیں کہ وہ ظالم کی ہلاکت کا خدا تعالیٰ سے خواستگار ہے اب اللہ تعالیٰ
کے فعل نے بتادیا کہ ظالم کون ہے ۔ قرآن مجید میں بھی لعنت اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ (آل عمران : ۶۲)
آیا ہے۔ یوں کھول کر تو نہیں کہا گیا کہ اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پر اور اگر وہ جھوٹا ہے تو اس پر عذاب
نازل ہو۔ گو اس کا مفہوم یہی ہے مگر یہ عبارت نہیں۔ ایسا ہی وہاں جو قصوری نے اپنی کتاب میں لکھا
تو اس کا مطلب یہی تھا۔ پھر بطریق تنزل ہم مان لیتے ہیں کہ اس نے صرف ہمارے لیے بد دعا
کی مگر اب بتاؤ کہ اس کی دعا کا اثر کیا ہوا، کیا وہ الفاظ جو میرے حق میں کہے اور وہ دعا جو میرے
برخلاف کی الٹی اس پر ہی نہیں پڑی۔ اب بتاؤ کہ کیا مقبولانِ الہی کا یہی نشان ہے کہ جو دعا وہ نہایت
تضرع و ابتہال سے کریں اس کا الٹا اثر ہو اور اثر بھی یہ کہ خود ہی ہلاک ہو کر اپنے کاذب ہونے پر مہر لگا
جاویں۔ خصوصاً ایسے شخص کے مقابل میں جسے وہ مفتری اور کیا کیا سمجھتا ہے۔ دراصل وہ مجمع البحار والے
کی مثال دے کر خود اس کا قائم مقام بنا چاہتا تھا اور اگر مجھے کوئی نقصان پہنچ جاتا تو بڑے لمبے لمبے
اشتہار شائع ہوتے لیکن خدا نے دشمن کو بالکل موقع نہ دیا کہ وہ کسی قسم کی خوشی منائے ۔ اس بات کو
خوب سمجھ لینا چاہیے کہ اس نے میرے برخلاف بد دعا کی اور خدا سے میری جڑ کے کٹ جانے کی
درخواست کی لیکن ا لیکن اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس کی جڑ کٹ گئی اور مجھے روز افزوں ترقی حاصل ہوئی ۔
کیا یہ متعصب مخالف کے لیے عبرت کا مقام نہیں ؟ افسوس کہ یہ لوگ ذرا بھی غور و فکر سے کام
نہیں لیتے ۔ قرآن مجید کی وہ آیت یہاں کیسی صادق آ رہی ہے کہ يَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَابِرَ عَلَيْهِمْ

دائرة السوء (التوبة: ۹۸ ) ( تاکتے ہیں تم پر زمانے کی گردشیں انہیں پر آوے گردش بری )
سب دعا اور مامور کے مخالفین کا انجام خدا کے مامور کے جو مقابل میں آتا ہے سب دعا ئیں اور لعنتیں اسی پر الٹ کر پڑتی ہیں جیسا کہ سب نے دیکھ لیا۔ یہ آریہ جو مرے
ہیں خدا تعالیٰ نے یہ پسند نہیں کیا کہ اس کے مرکز تجلیات میں کوئی ہم پر افترا کرے۔ واقعی یہ بڑی
خیانت کا کام ہے کہ اپنی آنکھوں سے نشان دیکھیں اور پھر نہ صرف خود انکار کریں بلکہ اوروں کو بھی
بہکائیں۔ یہ سخت برا کام تھا جو انہوں نے اپنے ذمہ لیا جیسے روشنی میں سیاہ دل چور نہیں ٹھہر سکتا ایسے
ہی اس مقام میں جو تجلیات وانوار الہی کا مرکز ہو کوئی سیاہ دل خائن بہت مدت نہیں ٹھہر سکتا۔ اسی لیے
فرمایا قرآن مجید میں لا يُجَاوِرُونَكَ فِيهَا إِلَّا قَلِيلًا ( الاحزاب : ٢١ ) ( نہ پڑوس میں رہیں گے تیرے
مگر چند دن ) ۔
نسخہ کیمیا میرے نزدیک سب میرے نزدیک سب سے بڑے مشرک کیمیا گر ہیں کہ یہ رزق کی تلاش میں یوں
مارے مارے پھرتے ہیں اور ان اسباب سے کام نہیں لیتے جو اللہ تعالیٰ نے جائز طور
سے رزق کے حصول کے لیے مقرر کئے ہیں اور نہ پھر تو کل کرتے ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وفی
وعده
السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ (الذاریت : (۲۳) (اور آسمان میں ہے تمہارا رزق اور جو کچھ تم
دیئے جاتے ہو ) ہم ایسے مہوسوں کو ایک کیمیا کا نسخہ بتلاتے ہیں بشرطیکہ وہ اس پر عمل کریں۔ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے وَ مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ( الطلاق : ۳، ۴)
پس تقویٰ ایک ایسی چیز ہے کہ جسے یہ حاصل ہوا سے گویا تمام جہان کی نعمتیں حاصل ہو گئیں ۔ یا د رکھو
متقی کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوتا بلکہ وہ اس مقام پر ہوتا ہے کہ جو چاہتا ہے خدا اس کے لیے اس کے
مانگنے سے پہلے مہیا کر دیتا ہے۔
میں نے ایک دفعہ کشف میں اللہ تعالی کو تمثل کے طور پر دیکھا۔ میرے گلے میں ہاتھ ڈال کر فرمایا۔
جے توں میرا ہور ہیں سب جگ تیرا ہو
پس یہ وہ نسخہ ہے جو تمام انبیاء و اولیاء و صلحاء کا آزمایا ہوا ہے۔ نادان لوگ اس بات کو چھوڑ کر

بوٹیوں کی تلاش میں مارے پھرتے ہیں۔ اتنی محنت اگر وہ ان بوٹیوں کے پیدا کرنے والے کے
پانے میں کرتے تو سب من مانی مرادیں پالیتے ۔
ہماری جماعت کو چاہیے کہ تقویٰ کی راہوں پر قدم ماریں تقویٰ کی راہوں پر قدم مارو اور اپنے دشمن کی ہلاکت سے بے جا خوش نہ ہوں کہ تو رات
میں لکھا ہے بنی اسرائیل کے دشمنوں کے بارے میں کہ میں نے ان کو اس لیے ہلاک کیا کہ وہ بد ہیں
نہ اس لیے کہ تم نیک ہو۔ پس نیک بننے کی کوشش کرو میرا ایک شعر ہے۔
ہر اک نیکی کی جڑ یہ اتقا ہے
اگر
یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے
ہمارے مخالف جو ہیں وہ بھی متقی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر ہر چیز اپنی تاثیرات سے پہچانی
جاتی ہے۔ نر از بانی دعوی ٹھیک نہیں۔ اگر یہ لوگ متقی ہیں تو پھر متقی ہونے کے جو نتائج ہیں وہ ان میں
کیوں نہیں؟ نہ مکالمہ الہی سے مشرف ہیں نہ عذاب سے حفاظت کا وعدہ ہے۔ تقویٰ ایک تریاق
ہے جو اسے استعمال کرتا ہے تمام زہروں سے نجات پاتا ہے مگر تقویٰی کامل ہونا چاہیے۔ تقویٰ کی
کسی شاخ پر عمل پیرا ہونا ایسا ہے جیسے کسی کو بھوک لگی ہو اور وہ دانہ کھا لے۔ ظاہر ہے کہ اس کا کھانا
اور نہ کھانا برابر ہے۔ ایسا ہی پانی کی پیاس ایک قطرہ سے نہیں بجھ سکتی۔ یہی حال تقویٰ کا ہے۔
کسی ایک شاخ پر عمل موجب ناز نہیں ہو سکتا ۔ پس تقویٰ وہی ہے جس کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا (النحل : ۱۲۹) خدا تعالیٰ کی معیت بتا دیتی ہے کہ یہ متقی ہے۔
خدا جب سے خالق ہے تب سے اس کی مخلوق جب سے خالق ہے تب سے مخلوق ہے ہے گو ہیں علم نہ ہو کہ وہ خلوق کس قسم کی
یہم
تھی۔ غرض نوعی قدم کے ہم قائل ہیں۔ ایک نوع فنا کر کے دوسری بنا دی مگر یہ نہیں کہ جیسے آریہ
مانتے ہیں روح مادہ ویسا ہی ازلی ابدی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ ۔ ہمارا ایمان ہے کہ روح ہو یا مادہ
غرض خواہ کچھ ہی ہو اللہ کی مخلوق ہے۔'
لے بدر جلد ۶ نمبر ۱۷ مورخه ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحه ۸

آج 10 میں سے 10 باقی