۱۳ اپریل ۱۹۰۷ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۳ را پریل ۱۹۰۷ ء
جلد نهم
مومن کامل طاعون سے نہیں مرتا جو کچھ ہے خدا کے ہاتھ میں ہے جو ، جو چاہے کرتا ہے
بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (ليس : ۸۴)
دیکھو! خدا نے ہم میں اور ہمارے دشمنوں میں کیسا امتیاز رکھا ہے۔ یہی قادیان ہے جس میں کئی
مرے اور پھر ہماری جماعت بالکل محفوظ رہی۔ ان مسلمانوں میں کئی گدی نشین ہیں ۔ کئی الہام کا
دعویٰ کرتے ہیں کئی مقربان الہی سے بنتے ہیں ۔ مگر کیا کسی کو یہ بھی وعدہ دیا گیا ہے ۔ ان احافظ
كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ يقينا نہیں۔ اگر کسی کو یہ دعوی ہے تو پیش کرے تا کہ اللہ اس کا جھوٹ ثابت کرے۔
دیکھو! ان سے جس نے دعوی کیا وہ فوراً پکڑے گئے ۔ جموں کے چراغ دین نے دعوی کیا تھا اور پھر
الہی بخش جو میری نسبت طاعون سے مرنے کا خیال رکھتا تھا طاعون ہی سے ہلاک ہوئے مومن کامل تو
کبھی طاعون سے نہیں مرتا ۔ پچھلے تمام انبیاء علیہم السلام کی نظیر موجود ہے کیا کوئی نبی طاعون سے مرا ؟
پھر کامل مومنین حضرت ابوبکر و عمر و عثمان رضی اللہ عنہم کی سوانح کو پڑھو ۔ کیا ان میں سے کوئی طاعون
سے مرا ؟ ہرگز نہیں ۔ کیوں؟ اس لیے کہ تورات و انجیل میں اس طاعون کو عذاب قرار دیا گیا۔ گویا
ایک قسم کا جہنم ہے۔ چنانچہ میرے الہامات میں اکثر جہنم کا ذکر آیا ہے تو اس سے مراد طاعون ہی ہے۔
پس مومن کامل تو جہنم سے بالکل محفوظ رکھا جاتا ہے۔ اگر وہ اس میں پڑے تو پھر مومن کیسا ہوا ؟ خدا
بھی فرماتا ہے۔ فَانْزَلْنَا عَلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا رِجْرًا مِّنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ (البقرة: ٦٠ ) یعنی
طاعون کا عذاب ظالموں اور فاسقوں کے لیے ہے۔ یہ مامور من اللہ کے انکار اور فسق کی سزا ہے گویا
اس کی خصوصیت کفر کے ساتھ ہے ہاں جو مومن کامل نہیں بلکہ معمولی ہیں چونکہ اللہ تعالیٰ کو ان کی
تمحیص مقصود ہوتی ہے اس لیے ممکن ہے کہ انہیں اسی دنیا میں اصلاح کے لیے بطور کفارہ ذنوب جہنم
میں داخل کرلے اور یہ سب فرقہ ہائے اسلام کی مانی ہوئی بات ہے کہ ایک فریق مومنوں کا بھی جہنم
میں کچھ مدت کے لیے پڑے گا ۔ پس ماننا پڑتا ہے کہ بعض مومنوں کو بھی طاعون ہو سکتا ہے مگر
یادر ہے وہی مومن جو کامل نہیں ۔ اسی لیے میرے الہام میں ہے کہ وہ طاعون سے محفوظ رہیں گے

جو لَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْم کے مصداق ہیں یعنی اپنے ایمان کے نور میں کسی قسم کی تاریکی شامل
نہیں کرتے اور یہ مقام سوائے کاملین کے کسی کو حاصل نہیں ہو سکتا ۔ ۶ ہجری میں جب طاعون پڑا
ہے تو کوئی مسلمان نہیں مرا لیکن جب حضرت عمرؓ کے عہد میں طاعون پڑا تو کئی صحابی بھی شہید ہوئے
وجہ یہ کہ کامل مومنین ہی ایسی باتوں سے محفوظ رہتے ہیں ۔
اب دیکھنا تو یہ ہے کہ جسے موسیٰ ہونے کا دعوی تھا وہ تو یقیناً کامل مومنین سے ہے۔ پس اس
کے لیے ضرور تھا کہ طاعون سے محفوظ رہتا کیونکہ یہ ایک عذاب جہنم ہے جس میں خدا کے برگزیدے
دو
نہیں پڑ سکتے ۔ وہ تو اپنی نسبت یہ الہام سناتا تھا کہ ” بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر “ اب ایسے
عالیشان آدمی کو اگر وہ واقعی تھا ) یہ جہنم (طاعون ) کیوں نصیب ہوا۔ یہ تو واقعی عجیب بات ہے کہ
جسے وہ فرعون کہتا تو وہ تو اب تک زندہ ہے اور اس کے گھر کا ایک چوہا بھی نہیں مر ا مگر وہ جو موسیٰ تھا وہ
طاعون سے مر گیا جو ایک عذاب جہنم ہے۔ کیا خدا کے فرشتہ کو دھوکا ہو گیا ؟ جیسے روافض کہا کرتے ہیں
کہ وحی نبوت آئی تو علی پر تھی مگر بھول کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر چلی گئی ۔ ایسا ہی طاعون کا فرشتہ
بجائے قادیان میں آنے کے لاہور چلا گیا۔
اس نکتہ کو خوب یا د رکھنا چاہیے کہ جو معمولی مومن ہو اس کے لیے ممکن ہے کہ تمحیص کے لیے
طاعون کے جہنم میں پڑے تا کہ آخرت میں جنت نصیب ہو۔ مگر وہ جو کامل مومنین سے ہو اس
کے لیے ہرگز سنت اللہ نہیں کہ ایسے عذاب میں گرفتار ہو ۔ بعض لوگوں کی نسبت اعتراض کیا جاتا ہے
کہ فلاں تو نماز پڑھتا یا ایسا تھا پھر کیوں اسے طاعون ہوا ؟ اصل میں اعمال کا تعلق قلب سے ہے اور
قلب کے حالات سے بجز اللہ کے کوئی آگاہ نہیں ۔ پس نہیں کہہ سکتے کہ فلاں متقی تھا یا مخلص احمدی
تھا۔ پھر کیوں طاعون سے مرا ؟ کیونکہ ہر انسان کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے۔ کسی کو کیا معلوم کہ فلاں
کے دل میں کیا کیا گند بھرے ہیں۔ دعا کرتا رہتا تھا تو کیا عیسائی دعا نہیں کرتے؟ کیا وہ بعض اوقات
نہیں روتے ؟ پس ایسے معاملے خدا کے سپرد ہونے چاہئیں ہاں جب ایمان کا ثبوت ہو تو پھر ایسے
طاعون سے مرنے والے شہید ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے ہزاروں نشان دکھائے مگر یہ لوگ ایسے ہیں کہ مانتے نہیں ۔ اگر نجاست قلبی نہ ہو تو
بعض اوقات ایک نکتہ ہی کفایت کرتا ہے۔ دیکھو! جب لدھیانہ میں بیعت ہوئی تو صرف قریباً چالیس آدمی
تھے۔ پھر اب چار لاکھ ہیں۔ کیا ایسی کامیابی کسی مفتری کو بھی ہوئی ہے۔ حالانکہ اس کی پیشگوئی بھی
کر چکا ہو؟ اچھا میں نے اگر کوئی نشان نہ دکھلایا تو ان کے موسیٰ نے کیا دکھایا ؟ کیا یہی کہ طاعون سے
مر گیا ۔ اگر خدا کے اولیاء کا یہی انجام ہوتا ہے تو پھر اسلام کا خدا ہی حافظ ۔
بوقت ظهر )
سچے الہام کے ساتھ فعلی شہادت ہوتی ہے محض قول پر فریفتہ ہونے والوں کا وہی انجام ہوتا ہے جو الہی بخش کا ہوا۔ یا درکھو!
محض الہام جب تک اس کے ساتھ فعلی شہادت نہ ہو ہرگز کسی کام کا نہیں ۔ دیکھو! جب کفار کی طرف
سے اعتراض ہوا لَسْتَ مُرْسَلاً تو جواب دیا گیا كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَ بَيْنَكُمُ (الرعد: ۴۴)
یعنی عنقریب خدا کی فعلی شہادت میری صداقت کو ثابت کر دے گی پس الہام کے ساتھ فعلی شہادت
بھی چاہیے۔ دیکھو! گورنمنٹ جب کسی کو ملازمت عطا کرتی ہے تو اس کی وجاہت کے سامان بھی مہیا
کر دیتی ہے۔ چنانچہ جو لوگ اس کا مقابلہ کرتے ہیں وہ توہین عدالت کے جرم میں گرفتار ہوتے
ہیں ۔ اسی طرح جو مامورانِ الہی کے مقابلہ پر آتے ہیں وہ ہلاک ہو جاتے ہیں آجکل پچاس آدمی
کے قریب ایسے ہیں جو اس مرض میں گرفتار ہیں یعنی اپنے قولی الہام پر بھروسہ رکھتے ہیں وہ سب غلطی
پر ہیں شیطان انسان کا بڑا دشمن ہے مگر خود مفتری بھی ایک شیطان ہے پس وہ اپنا آپ دشمن ہے
اسی لیے جلد ہلاک ہو جاتا ہے۔ کیسے ناعاقبت اندیش ہیں وہ لوگ جو ایسوں کے دام تزویر میں
پھنس جاتے ہیں ۔ جس کے دعوئی کے ساتھ عظمت و جلال ربانی کی چمک نہ ہو تو ایسے شخص کو تسلیم کرنا
اپنے تئیں آگ میں ڈالنا ہے ۔
عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِیر کی حقیقت دو خالفوں کا ذکر تھا کہ وہ اس مسئلہ کے بارے میں ایک دوسرے کے مخالف با ہم کفر کے فتوے دے رہے

(ہیں) ایک کہتا ہے ضرور ہے کہ انبیاء بہشت میں اور فاسقین جہنم میں پڑیں۔ دوسرا کہتا ہے کہ اکم
تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (البقرۃ: ۱۰۷) کی بنا پر چاہے تو انبیاء کو دوزخ میں ڈال دے۔
فرمایا ۔ اول الذکر حق پر ہے ۔ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِیر کے یہ معنے تو نہیں کہ اللہ تعالیٰ خودکشی پر بھی
قادر ہے۔ اس طرح تو وہ اپنا بیٹا بنانے پر بھی قادر کہا جا سکتا ہے؟ پھر عیسائی مذہب کے اختیار کرنے
میں کیا تامل ہے؟
یا درکھو! اللہ تعالیٰ بے شک قادر ہے مگر وہ اپنے تقدس اور ان صفات کے خلاف نہیں کرتا جو قدیم
سے الہامی کتب میں بیان کی جا رہی ہیں گویا ان کے خلاف اس کی توجہ ہوتی ہی نہیں ۔ وہ ذات پاک
اپنے مواعید کے خلاف بھی نہیں کرتا اور نہ اس طرف وہ متوجہ ہوتا ہے پس ازلی ابدی اس کی صفت
ہر کتاب الہی میں پڑھ کر پھر اس بات کے امکان پر بحث کرنا کہ وہ خودکشی پر قادر ہے یا هُوَ اللهُ أَحَدٌ
اللهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ ( الاخلاص: ۲ تا ۴) پڑھتے ہوئے پھر اس کے بیٹے کے امکان کا
قائل ہونا نہایت لغو حرکت ہے۔ پس ایسی باتوں کے بارے میں اس بہانے سے گفتگو کرنا کہ ہم نفس
امکان پر بحث کرتے ہیں سخت درجے کی گستاخی ہے۔
آنحضرت
و
ت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم کا کروز مجرموں سے بڑھ کر معجزہ تو یہ تھا کہ جس غرض کے لیے
آئے تھے اسے پورا کر گئے یہ ایسی بے نظیر کامیابی ہے کہ اس کی نظیر کسی دوسرے نبی میں کامل طور
سے نہیں پائی جاتی ۔ حضرت موسیٰ بھی رستے ہی میں مر گئے اور حضرت مسیح کی کامیابی تو ان کے
حواریوں کے سلوک سے ہویدا ہے۔ ہاں آپ کو ہی یہ شان حاصل ہوئی کہ جب گئے تو رَأَيْتَ النَّاس
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا ( النصر : ۳) یعنی دین اللہ میں فوجوں کی فوجیں داخل ہوتے دیکھ کر ۔
دوسرا معجزہ تبدیل اخلاق ہے کہ یا تو وہ أُولَئِكَ كَالأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ (الاعراف: ۱۸۰)
چار پایوں سے بھی بدتر تھے یا يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا (الفرقان: ۶۵) رات نمازوں میں
گزار نے والے ہو گئے ۔
۱ بدر جلد ۶ نمبر ۱۷ مورخه ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ صفحه ۹۰۸

آج 10 میں سے 10 باقی