۱۴ اپریل ۱۹۰۷ء (قبل عصر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تیسرا معجزہ ۔ آپ کی غیر منقطع برکات ہیں۔ کل نبیوں کے فیوض کے چشمے بند ہو گئے۔ مگر
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا چشمہ فیض ابد تک جاری ہے چنانچہ اسی چشمہ سے پی کر ایک مسیح موعود
اس امت میں ظاہر ہوا ۔
چوتھی یہ بات بھی آپ ہی سے خاص ہے کہ کسی نبی کے لیے اس کی قوم ہر وقت دعا نہیں کرتی مگر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت دنیا کے کسی نہ کسی حصہ میں نماز میں مشغول ہوتی ہے اور پڑھتی
ہے اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ۔ اس کے نتائج برکات کے رنگ میں ظاہر ہو رہے ہیں۔ چنانچہ انہی
میں سے سلسلہ مکالمات الہی ہے جو اس امت کو دیا جاتا ہے ۔ لے
۱۴ را پریل ۱۹۰۷ء (قبل عصر)
صا۔
صداقت اسلام کے لیے طاعون کی تلوار میں بندروں میں ھی ان کی ماری تھی کہ طاعون
حضرت نے فرمایا کہ
براہین کے لکھنے کے زمانے میں خدا تعالیٰ نے ہم کو اس طاعون کے پڑنے کی خبر دی تھی۔ بد قسمت کفار
کی ہمیشہ سے یہ عادت ہے کہ وہ انبیاء کے مقابلہ میں اپنی موت کا نشان مانگا کرتے ہیں ۔ اب
ہمارے مخالفوں کا بھی یہی حال ہے ۔ اس واسطے خدا نے ان کے واسطے یہ تلوار بھیج دی ہے۔ دی ہے ۔ لوگ
لکھتے ہیں کہ براہین میں جو دلائل کا وعدہ دیا گیا تھا وہ پورا نہیں ہوا۔ حالانکہ براہین میں صداقت اسلام
کے واسطے کئی لاکھ دلیل ہے۔ خدا تعالیٰ نے پہلے سے اس میں یہ باتیں لکھوا دی ہیں ۔ کیا ہی شان
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے کہ پہلے زمانہ میں جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے مخالفوں کو نامراد اور ذلیل کر کے ہلاک کیا جاتا تھا ایسا ہی آخر میں بھی ہو رہا ہے۔ اس وقت
شریروں کی سزا کے واسطے تلوار آنحضور علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ میں دی گئی تھی اور اس زمانہ میں
بدر جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۹ رمئی ۱۹۰۷ ء صفحه ۴

تلوار خدا خود چلا رہا ہے جو لوگ جہاد پر اعتراض کرتے ہیں وہ دیکھ لیں کہ بد قسمت کفار اس وقت بھی
اپنی شامت اعمال کے سبب اسی طرح سے ہلاک ہوئے تھے جیسے کہ اب ہلاک ہو رہے ہیں۔ دین اسلام ہور
کی خاطر اگر اس وقت تلوار چلی تھی تو اس وقت بھی دین اسلام ہی کی خاطر تلوار چل رہی ہے۔
فرمایا۔ یہ زمانہ کے عجائبات ہیں۔ رات سب سے بڑی کرامت استجابت دعا ہے کو ہم ہوتے ہیں تو کوئی خیال نہیں ہوتا کہ
اچانک ایک الہام ہوتا ہے اور پھر وہ اپنے وقت پر پورا ہوتا ہے۔ کوئی ہفتہ عشرہ نشان سے خالی نہیں
جاتا۔ ثناء اللہ کے متعلق جو کچھ لکھا گیا ہے یہ دراصل ہماری طرف سے نہیں بلکہ خدا ہی کی طرف سے
اس کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ یک دفعہ ہماری توجہ اس کی طرف ہوئی اور رات کو توجہ اس کی طرف تھی اور
رات کو الہام ہوا کہ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ صوفیاء کے نزدیک بڑی کرامت استجابت دعا ہی ہے۔
باقی سب اس کی شاخیں ہیں ۔
احمد صاحب جو کہ مدراس سے ، سے بیعت کے واسطے آئے ہیں۔ ان کے
خدا تعالیٰ کی دی ہوئی تسلی متعلق عرب صاحب ابوسعید نے ذکر کیا کہ وہ کہتے ہیں کہ قادیان میں
آنے سے پہلے میں نے رویا میں یہ سارا نقشہ ہو بہو دیکھا تھا۔ یہ تمام مکانات وغیرہ مجھے بعینہ دکھائے گئے تھے۔
حضرت نے فرمایا۔
خدا تعالی تسلی دینے کے واسطے یہ باتیں دکھلا دیتا ہے اور اس کی تسلّی بے نظیر ہوتی ہے۔ دیکھو!
شرقاً غر با تمام زمین پر کسی کو یہ تسلی دی گئی کہ ان احافظ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ - تسلّی فقط ہم کو اس گھر
کے متعلق عطا فرمائی گئی ہے یہ خدا کے عجیب کام ہیں ۔
دعا کا معجزہ
اس جگہ ایک لڑکے کو طاعون شدید ہو گئی تھی ۔ حضرت نے اس کے واسطے دعا کی۔ اللہ تعالیٰ
نے اس کو صحت دی ۔ اس کا ذکر تھا۔ مولوی محمد علی صاحب نے عرض کیا کہ میں ہمیشہ غور
کرتا رہا ہوں کہ جس شخص کو طاعون کے سبب خون شروع ہو جاوے وہ کبھی نہیں بچتا۔ صرف یہی ایک لڑکا
دیکھا ہے جو باوجود خون آنے کے پھر بچ گیا۔
فرمایا۔ یہ صرف دعا کا نتیجہ ہے اور اس کا بچنا ایسا ہی ہے جیسا کہ عبد الکریم کا بچنا تھا جس کے

واسطے کسولی سے تار آیا تھا کہ اب اس کی دیوانگی کے (آثار ) نمودار ہو جانے پر کوئی علاج نہیں
ہو سکتا۔ لیکن خدا تعالیٰ نے اس کے حق میں ہماری دعا کو قبول کیا اور وہ بالکل تندرست ہو گیا۔ کبھی کوئی
اس طرح سے بچتا دیکھا یا سنا نہیں گیا۔
فرمایا۔ یہ جو الہام تھا کہ یا اللہ ! اب شہر کی بلائیں بھی ٹال دئے گواس
ایک الہام کے معنی کے معنے اور بھی ہوں مگر ایک معنے اس کے بھی ہیں کہ یہ تخت بد زبان
آریہ سوم راج اور اچھر جو ہر ہفتہ گندی گالیوں کے بھرے ہوئے اخبار چھاپتے تھے یہ بھی اس شہر کی
بلائیں تھیں ۔ خدا تعالیٰ نے ان کو ٹال دیا اور جہنم واصل کر دیا۔
اس سال طاعون کا بہت ہی سخت زور ہے۔ دوسرے شہروں میں بہت تیز ہے اس کے بالمقابل
یہاں گویا کچھ نہیں بعض گاؤں بالکل تباہ ہو گئے ہیں۔ بعض میں صرف ایک یا دو آدمی باقی رہ گئے ہیں
اور بس۔ بہت سے گاؤں حصید بن گئے ہیں اور ابھی معلوم نہیں کہ انجام کیا ہوگا۔ بڑے احمق ہیں وہ
لوگ جو بے باکی نہیں چھوڑتے اور خدا کے ارادے سے غافل اور بے خبر بیٹھے ہیں ۔
طاعون کے جراثیم بھی دابۃ الارض ہیں دابتہ الارض بھی یہی طاعونی کیڑا ہے۔ تعلیم کاٹنے کو کہتے ہیں۔ وہ لوگوں کو ہلاک کر رہا
ہے۔ آئے دن با دل بھی بن جاتا ہے اور موسم بہار قائم رہتا ہے جس میں طاعون کا زور ہوتا ہے۔ اس
سال موت بہت کثرت سے ہو رہی ہے۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ کسی طرح خدا پہچانا اور مانا جاوے خواہ
کتنے ہی ہلاک ہوں۔ اس کی کیا پروا ہے۔ اگر خدا کے منکر اور گستاخ زندہ رہے تو اس میں کوئی فائدہ
کی بات نہیں ۔ یادر ہے کہ خدا تعالی بس نہ کرے گا جب تک کہ اس کی قہری تجلی اس کی ہستی کو
منوا نہ لے گی ۔
لے بدر جلد ۶ نمبر ۱۷ مورخه ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحه ۸۰۷

آج 10 میں سے 10 باقی