۱۶ اپریل ۱۹۰۷ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۶ اپریل ۱۹۰۷ ء
فرمایا۔ خواجہ غلام فرید چاچڑاں والے سے مامور من اللہ کی بات قول فیصل ہوتی ہے کسی نے سوال کیا کہ ہم میں اب ایک میاں کسی نے وہ پیشگوئیاں
ظاہری طور ۔ طور پر پوری نہیں ہوتیں تو انہوں نے کیا اچھا جواب دیا کہ کیا حضرت محمد رسول الله حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی نسبت یہودیوں کے خیال کے مطابق سب باتیں پوری ہو گئی تھیں؟ وہ تو کہتے تھے کہ بنی اسحاق
میں سے ہو گا تو کیا پھر وہ نبی انہیں میں سے آیا ؟ ایسا ہی مسیح کی نسبت جو کچھ لوگ خیال کئے بیٹھے تھے
کہ پہلے ان سے ایلیا آئے گا تو کیا الیاس آسمان سے اتر آیا تھا ؟ ہرگز نہیں ۔ پس اسی طرح ضرور
نہیں کہ مسیح موعود کے بارے میں سب نشان ان لوگوں کی خواہشات کے مطابق ہی ظہور میں آتے۔
ایسی غلطیاں ہر ایک قوم میں پڑ جاتی ہیں ۔ آخر مامور من اللہ آکر ان غلط عقائد و خیالات کی اصلاح
کر دیتا ہے۔ اصل میں جب کسی شخص کے منجانب اللہ ہونے کو اللہ تعالیٰ اپنے متواتر نشانوں سے
ثابت کر دے تو پھر اس کی ہر بات اختلافی مسئلہ میں قول فیصل ہوتی ہے اور سب پیشگوئیوں کے معنے
وہی کئے جانے چاہئیں جو وہ کہے ۔
الہامات میں ما بہ الامتیاز الہام الہام کا معاملہ بڑا نازک ہے۔ ایک حدیث النفس ہے ۔ انسان
کے جو اپنے خیالات ہوں وہی سنائی دیتے ہیں ۔ دوم اللہ تعالیٰ
کی طرف سے کلام کا نزول ہے۔ جب یہ بات ہے تو پھر ما بہ الامتیاز کا ضرور خیال رکھنا چاہیے۔ اگر
کسی کی ایک آدھ بات شاذ و نادر پوری ہو جاوے تو اسے بھی نبی نہیں کہہ سکتے ۔ کیونکہ ہم نے دیکھا
ہے کہ فاسق سے فاسق شخص کا خواب بھی بعض اوقات سچا ہو جاتا ہے۔ فاسق تو در کنار ایک کافر کا
خواب بھی بعض اوقات ٹھیک نکل آتا ہے۔ یہ اصل میں اتمام حجت کے لیے ہے۔ گو یا خدا تعالیٰ
سمجھاتا ہے کہ یہ مادہ انسان کی فطرت میں داخل ضرور ہے کیونکہ جس کا کوئی نمونہ ہی نہ ہوا سے تو لوگ
مانتے ہی نہیں مگر یہ بات نہیں کہ جسے کوئی خواب آوے وہی ولی بن جاوے بلکہ جب پوری شوکت
کے ساتھ کلام الہی نازل ہو اور ساتھ بارش کی طرح نشانوں کا نزول ہو تو پھر یقین کرنا چاہیے کہ یہ

خدا کی طرف سے ہے۔
جلد نهم
اس کے بعد حضرت اقدس علیہ السلام نے اپنا الہام يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ پیش کیا اور فرمایا کہ
دیکھو کسی کے وہم و گمان میں بھی آسکتا تھا کہ اس قدر مخلوق الہی یہاں آئے گی کہ چلنا بھی دشوار
اور سب سے مصافحہ کرنا بھی نا ممکن ہو جائے ۔
خدا کے نبی شہرت پسند نہیں ہوتے بلکہ وہ اپنے تئیں چھپانا چاہتے ہیں۔ مگر الہی حکم انہیں باہر
نکالتا ہے۔ دیکھو ! حضرت موسی کو جب مامور کیا جانے لگا تو انہوں نے پہلے عرض کیا کہ ہارون مجھ سے
زیادہ افصح ہے ۔ پھر کہا وَ لَهُمْ عَلَى ذَنْبُ (الشعراء : ۱۵) مگر الہی منشا یہی تھا کہ وہی نبی بنیں اور وہی
اس لائق تھے اس لیے حکم ہوا کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔ تم جاؤ اور تبلیغ کرو۔
( بوقت ظهر )
۱۳ ، ۱۴ را پریل کی درمیانی رات کو گیارہ بجے کے قریب سخت زلزلہ آنے ایک الہام کا پورا ہونا کے بہت سے خط آئے ہیں (جو پڑھ کرسنائے بھی گئے )
فرمایا۔ الہام پہلے ہو چکا تھا۔ کیا یہ کسی انسان کا کام ہے کہ پردہ غیب کی باتیں قبل از ظہور
متواتر بتا تا جاوے اور پھر اسی طرح پوری ہو جاویں۔ اب جو لوگ نہیں مانتے وہ یقیناً بڑے مجرم
ہیں۔ ایک نشان کے متعلق خطوط و خبروں کا سلسلہ ختم نہیں ہونے پاتا کہ دوسر ا شروع ہو جاتا ہے۔ یہ
کیا بات ہوئی کہ ہم افترا کرتے جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ اسے پورا کرتا جاتا ہے۔ کیا جب سے دنیا ہے۔
ہے کسی اور مفتری سے بھی ایسا سلوک ہوا ہے؟ کیا خدا تعالیٰ ہمارا محکوم ہے کہ ہم جو کچھ کہیں وہ پورا کر
دے؟ آخر کچھ تو سوچنا چاہیے۔ یہ لوگ جب ایک نشان دیکھ کر دیدہ و دانستہ حق پوشی کرتے ہیں اور
نہیں مانتے تو اللہ ایک اور نشان کی پیشگوئی کر دیتا ہے تا کہ ان پر اتمام حجت ہو۔
الہی بخش کی موت حکیم الامت کے نام امرتسر سےخط آیا تھا کہ ابی بن کو موت سے پہلے
الرحيل کا الہام ہوا ۔
فرمایا۔ طاعون کے معنے ہی موت ہیں ۔ پس ایسی حالت میں تو ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ اب میرا
کوچ ہے۔ پھر ہم پوچھتے ہیں کہ بالفرض اگر یہ الہام پورا بھی ہو گیا تو اس سے پہلے جو الہاموں کا انبار

آج 10 میں سے 10 باقی