۲۸ اپریل ۱۹۰۷ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور تمہاری نماز جمعہ کو اذان اور نماز سمجھتے ہی نہیں اس واسطے وہ تو پڑھ ہی لیں گے اور چونکہ وہ مومن کو
کافر کہہ کر بموجب حدیث خود کا فر ہو چکے ہیں۔ اس واسطے تمہارے نزدیک بھی ان کی اذان اور نماز
کا عدم وجود برابر ہے۔ تم اپنی اذان کہو اور اپنے امام کے ساتھ اپنا جمعہ پڑھو۔
خط
حج بدل خوشاب سے ایک مرحوم احمدی کے ورثاء نے حضرت کی خدمت میں خط لکھا کہ مرحوم کا ارادہ پختہ حج پر جانے کا تھا مگر موت نے مہلت نہ دی۔ کیا جائز ہے کہ اب اس کی طرف سے کوئی
آدمی خرچ دے کر بھیج دیا جاوے۔
فرمایا۔ جائز ہے۔ اس سے متوفی کو ثواب حج کا حاصل ہو جائے گا۔ لے
۲۸ را پریل ۱۹۰۷ء
خدا تعالیٰ کے ساتھ کون لڑ سکتا ہے حضرت اقدس کی طبیعت کسی قدر میں ہے اس واسطے
خدام کو جن میں زیادہ تر باہر سے آئے ہوئے دوست
ہیں جیسا کہ شیخ رحمت اللہ صاحب ، شیخ عبد الرحمن صاحب، خواجہ کمال الدین صاحب، میاں چراغ الدین صاحب،
صاحبزادگان میاں صاحب موصوف ، میاں معراج الدین صاحب ، سردار فضل حق صاحب وغیرہ سب کو
صبح کے وقت ملاقات کے واسطے از روئے شفقت اندر ہی طلب کیا اور فرمایا۔
وہ دن آتے جاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اپنے روشن نشانوں کے ساتھ تمام پردے اٹھاتا جاتا
ہے۔ خدا تعالیٰ ایسا ہی ایک روز بر دست ہاتھ اور دکھا دے گا تو پھر کہاں تک لوگ برداشت کر سکیں
گے۔ آخر ان کو ماننا پڑے گا کہ حق اسی میں ہے جو ہم کہتے ہیں ۔ ہمارے مخالف جو ہمارے ساتھ
لڑائی کرتے ہیں دراصل ہمارے ساتھ لڑائی نہیں کرتے بلکہ خدا کے ساتھ لڑائی کرتے ہیں اور کون
ہے جو خدا کے ساتھ لڑائی میں کامیاب ہو؟
مخفی
گرفتار ہوتا ہے تا
تو قصور
گناہوں سے بچنے کی تلقین فرمایا ۔ جب کوئی مصائب میں گرفتار مین آخر بندے کا ہی ہوتا ہے خدا تعالیٰ کا تو قصور نہیں۔
بدر جلد ۶ نمبر ۱۸ مورخه ۲ رمئی ۱۹۰۷ ء صفحه ۲

بعض لوگ بظاہر بہت نیک معلوم ہوتے ہیں اور انسان تعجب کرتا ہے کہ اس پر کوئی تکلیف کیوں وارد
ہوئی یا کسی نیکی کے حصول سے یہ کیوں محروم رہا لیکن دراصل اس کے مخفی گناہ ہوتے ہیں جنہوں نے
اس کی حالت یہاں تک پہنچائی ہوئی ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ چونکہ بہت معاف کرتا ہے اور درگذر فرما تا
ہے۔ اس واسطے انسان کے مخفی گناہوں کا کسی کو پتا نہیں لگتا۔ مگر مخفی گناہ دراصل ظاہر کے گناہوں سے
بدتر ہوتے ہیں۔ گناہوں کا حال بھی بیماریوں کی طرح ہے۔ بعض موٹی بیماریاں ہیں ہر ایک شخص
دیکھ لیتا ہے کہ فلاں بیمار ہے مگر بعض ایسی مخفی بیماریاں ہیں کہ بسا اوقات مریض کو بھی معلوم نہیں ہوتا
کہ مجھے کوئی خطرہ دامنگیر ہورہا ہے۔ ایسا ہی تپ دق ہے کہ ابتدا میں اس کا پتا بعض دفعہ طبیب کو بھی
نہیں لگتا یہاں تک کہ بیماری خوفناک صورت اختیار کرتی ہے ایسا ہی انسان کے اندرونی اور مخفی گناہ
ہیں جو رفتہ رفتہ اسے ہلاکت تک پہنچا دیتے ہیں۔ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے رحم کرے ۔ قرآن شریف
میں آیا ہے۔ قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا (الشمس : ۱۰) اس نے نجات پائی جس نے اپنے نفس کا تزکیہ کیا۔
لیکن تزکیہ نفس بھی ایک موت ہے۔ جب تک کہ کل اخلاق رذیلہ کو ترک نہ کیا جاوے تزکیہ نفس کہاں
حاصل ہو سکتا ہے۔ ہر ایک شخص میں کسی نہ کسی شر کا مادہ ہوتا ہے وہ اس کا شیطان ہوتا ہے۔ جب تک
کہ اس کو قتل نہ کرے کام نہیں بن سکتا۔
تکبر بڑا گناہ ہے فرمایا۔ سب سے اول آدم نے بھی گناہ کیا تھا ور شیطان نے بھی مگر آدم سب سے اول آدم نے بھی اور ۔ مگر آدم
ہ ہے میں تکبر نہ تھا اس لیے خدا تعالیٰ کے حضور اپنے گناہ کا اقرار کیا اور اس کا
گناہ بخشا گیا۔ اسی سے انسان کے واسطے تو بہ کے ساتھ گناہوں کے بخشا جانے کی امید ہے۔ لیکن
شیطان نے تکبر کیا اور وہ ملعون ہوا جو چیز کہ انسان میں نہیں ، متکبر آدمی خواہ مخواہ اپنے لیے اس چیز
کے دعوے کے واسطے تیار ہو جاتا ہے۔ انبیاء میں بہت سے ہنر ہوتے ہیں ۔ ان میں سے ایک ہنر
سلب خودی کا ہوتا ہے۔ ان میں خودی نہیں رہتی ۔ وہ اپنے نفس پر ایک موت وارد کر لیتے ہیں کبریائی
خدا کے واسطے ہے۔ جو لوگ تکبر نہیں کرتے اور انکساری سے کام لیتے ہیں وہ ضائع نہیں ہوتے۔
ایک شخص کا خط آیا کہ میں آپ کے متعلق استخارہ کرنا چاہتا ہوں استخارہ کا بھی وقت ہوتا ہے
کہ آیا آپ حق پر ہیں یا نہیں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی