۵ مئی ۱۹۰۷ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فرمایا ۔ ایک وقت تھا کہ ہم نے خود اپنی کتاب میں استخارہ لکھا تھا کہ لوگ اس طرح سے کریں
تو خدا تعالیٰ ان پر حق کو کھول دے گا۔ مگر اب استخاروں کی کیا ضرورت ہے جبکہ نشانات الہی بارش
کی طرح برس رہے ہیں اور ہزاروں کرامات اور معجزات ظاہر ہو چکے ہیں ۔ کیا ایسے وقت میں
استخاروں کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؟ کھلے نشانات کو دیکھ کر پھر استخارہ کرنا خدا تعالیٰ
کے حضور میں گستاخی ہے۔ کیا اب جائز ہے کہ کوئی شخص استخارہ کرے کہ اسلام کا مذہب سچا ہے یا
جھوٹا اور استخارہ کرے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدا کی طرف سے سچے نبی تھے یا نہیں تھے۔
اس قدر نشانات کے بعد استخاروں کی طرف توجہ کرنا جائز نہیں۔ اے
۵ رمتی ۱۹۰۷ ء
اظہار غیب فرمایا۔ آج قرآن شریف کی آیت شریفہ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْنِي أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ (الجن : ۲۷، ۲۸) سے مجھے ایک نکتہ خیال میں آیا اور وہ یہ ہے
کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ فرمایا ہے کہ اس کے غیب کا اظہار سوائے برگزیدہ رسولوں کے اور
کسی پر نہیں ہوتا ۔ اس میں سوچنے کے لائق لفظ اظھار ہے اظھار سے مراد یہ ہے کہ کھلا کھلا غیب
کثرت کے ساتھ کسی پر کھولا جائے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ صرف متشابہات کے طور پر تھوڑ اسا
غیب تو گاہے گا ہے کسی دوسرے پر بھی کھولا جاتا ہے۔ مگر اس میں محکم بات نہیں ہوتی اور اس کے
واسطے شرط نہیں کہ جس پر کھولا جائے وہ مومن ہو یا کافر ہو۔ ہر ایک مذہب کے آدمی کو یہ حالت گا ہے
حاصل ہو سکتی ہے کہ کوئی تھوڑی سی بات مشتبہ یا غیر مشتبہ اس کو غیب سے مل جائے ۔ یہ سب کچھ ہو سکتا
ہے، لیکن منع صرف اظہار علی الغیب کی ہے۔ اظھار کا لفظ اس کی کیفیت اور کمیت پر دلالت کرتا ہے
یعنی وہ غیب کی خبر مصفی ہو ۔ شک اور شبہ سے پاک ہو اور دوسرا کثرت سے ہو جس سے ظاہر ہو کہ یہ
خارق عادت اور معجزہ نما ہے اس آیت سے خود ظاہر ہوتا ہے کہ رسولوں کے سوائے دوسرے لوگوں کو
بھی غیب کچھ نہ کچھ مل جاتا ہے مگر ان کے غیب میں اظہار کا رنگ نہیں ہوتا ۔ اظھار کا لفظ ایک خاص
بدر جلد ۶ نمبر ۱۸ مورخه ۲ رمئی ۱۹۰۷ ء صفحه ۲

امتیاز کو ظاہر کرتا ہے۔
جلد نهم
فرمایا۔ پیشگوئی میں کسی قدر اخفا اور متشابہات کا ہونا پیشگوئیوں میں اخفا ضروری ہے بھی ضروری ہے اور یہی ہمیشہ سے سنت را
الہی ہے۔
ملا کی نبی اگر اپنی پیشگوئی میں صاف لکھ دیتا کہ الیاس خود نہ آئے گا بلکہ اس کا مثیل تو حضرت عیسیٰ کے
ماننے میں اس قدر دقتیں اس زمانہ کے علماء کو پیش نہ آتیں ۔ ایسا ہی اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
متعلق جو پیشگوئیاں تو رات اور انجیل میں ہیں وہ نہایت ظاہر الفاظ میں ہوتیں کہ آنے والا نبی
آخر الزمان اسمعیل کی اولاد میں سے ہوگا اور شہر مکہ میں ہو گا تو پھر یہودیوں کو آپ کے ماننے سے کوئی
انکار نہ ہو سکتا تھا، لیکن خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو آزماتا ہے کہ ان میں متقی کون ہے جو صداقت کو اس
کے نشانات سے دیکھ کر پہچانتا اور اس پر ایمان لاتا ہے۔
کسی احمدی کا طاعون سے مرنا فرمایا۔ منافین کا یہ اعتراض کہ بعض ہماری جماعت کے آدمی طاعون سے کیوں مرتے ہیں بالکل ناجائز ہے۔
۔
ہم نے کبھی کوئی ایسی پیشگوئی نہیں کی کہ ہمارے ہاتھ پر بیعت کرنے والا کوئی شخص کبھی طاعون میں
گرفتار نہ ہوگا ۔ ہاں ہم یہ کہتے ہیں کہ اول طبقہ کے لوگ اس قسم کی بیماری میں گرفتار ہو کر نہیں
مرتے ۔ کوئی نبی، صدیق ، ولی کبھی طاعون سے ہلاک نہیں ہوا ۔ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں بھی
طاعون ہوئی تھی مگر کیا حضرت عمرؓ پر بھی اس کا کوئی اثر ہوا تھا ؟ عظیم الشان صحابہ میں سے کوئی
طاعون میں گرفتار نہیں ہوا۔ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر گزرا ہے۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ ان میں سے
کوئی طاعون سے مرا ہے؟ ہاں اس میں شک نہیں کہ ایسی بیماری کے وقت بعض ادنی طبقہ کے مومنین
( طاعون ) میں گرفتار ہوتے ہیں مگر وہ شہید ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ ان کی کمزوریوں اور گناہوں کو
اس طرح سے غفر کرتا ہے جیسا کہ ان جہادوں میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار کے ساتھ
گئے ۔ اگر چہ پہلے سے پیشگوئی تھی کہ ان جہادوں میں کفار جہنم میں گرائے جائیں گے۔ تاہم بعض
مسلمان بھی قتل کئے گئے مگر اعلیٰ طبقہ کے صحابہ مثلاً حضرت ابوبکر حضرت عمر جیسوں میں سے کوئی

شہید نہیں ہوا۔ نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہوئے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسے جنگ میں
شہادت میں اعلیٰ درجہ کے لوگ شامل نہیں ہوتے اسی طرح طاعون میں بھی اگر ہماری جماعت کا کوئی
آدمی گرفتار ہو جائے تو یہ اس کے واسطے شہادت ہے اور خدا تعالیٰ اس کا اس کو اجر دے گا۔
ایک شخص کا سوال پیش
عیسیٰ علیہ السلام کا م کا بن باپ ہونا قرآن سے ثابت ہے ہوا کہ کیا یہ ضروری ہے
کہ مسیح کو بن باپ مانا جائے؟
فرمایا۔ قرآن شریف سے ایسا ہی ثابت ہوتا ہے اور قرآن شریف پر ہم ایمان لاتے ہیں ۔ پھر
قانون قدرت میں ہم اس کے برخلاف کوئی دلیل نہیں پاتے۔ کیونکہ سینکڑوں کیڑے مکوڑے پیدا
ہوتے رہتے ہیں جو نہ باپ رکھتے ہیں اور نہ ماں ۔ قرآن شریف میں جہاں اس کا ذکر ہے وہاں
خدا تعالیٰ نے اپنی قدرت کے دو عجائب نمونوں کا ذکر کیا ہے ۔ اوّل حضرت زکریا کا ذکر ہے کہ ایسی
پیرانہ سالی میں جہاں کہ بیوی بھی بانجھ تھی خدا نے بیٹا پیدا کیا۔ اور اس کے ساتھ ہی یہ دوسرا واقعہ ہے
جو خدا تعالیٰ کی ایک اور قدرت عجیبہ کا نمونہ ہے۔ اس کے ماننے میں کون سا ہرج پیدا ہوتا ہے۔
قرآن مجید کے پڑھنے سے ا ھنے سے ایسا ہی ثابت ہوتا ہے کہ مسیح بن باپ ہے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں
ہو سکتا ۔ خدا تعالیٰ نے کَمَثَلِ آدَمَ جو فرمایا اس سے بھی ظاہر ہے کہ اس میں ایک عجوبہ قدرت ہے
جس کے واسطے آدم کی مثال کا ذکر کرنا پڑا۔
ذکر تھا کہ بعض جگہ چھوٹے گاؤں میں ایک ہی احمدی شہید کا جنازہ فرشتے پڑھتے ہیں مگر ہے اور خالف لیے منصب میں کہدو کہتے ہیں کہ
اگر کوئی احمدی مر جائے گا تو ہم جنازہ بھی نہ پڑھیں گے۔
حضرت نے فرمایا کہ
ایسے وہ
ایسے مخالفوں کا جنازہ پڑھا کر احمدی نے کیا لینا ہے ۔ جنازہ تو دعا ہے جو شخص خود ہی خدا کے
نزد یک مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ میں ہے اس کی دعا کا کیا اثر ہے؟ احمدی شہید کا جنازہ خود فر شتے پڑھیں

گے۔ ایسے لوگوں کی ہرگز پروانہ کرو اور اپنے خدا پر بھروسہ کرو۔
طاعون اور ہماری جماعت
فرمایا۔ یہ نادان لوگوں کا غلط خیال ہے کہ طاعون ہماری
جماعت کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اگر طاعون سے کوئی آدمی
ہماری جماعت کا شہید ہوتا ہے تو یہاں تو خدا تعالیٰ ایک کی بجائے سو بھیج دیتا ہے لیکن ہمارے
مخالفوں کا یہ حال ہے کہ ایک تو طاعون سے ہزاروں مر رہے ہیں۔ وہ بھی ان میں سے کم ہو گئے اور
جو زندہ ہیں ان میں سے ہزاروں نکل کر ہماری جماعت میں داخل ہو رہے ہیں ۔ ہماری جماعت تو
دن بدن بڑھ رہی ہے اور مخالفوں کی جماعت دن بدن گھٹ رہی ہے۔ پس ظاہر ہے کہ گھاٹے میں
کون ہیں اور فائدے میں کون ہیں ۔
فرمایا۔ افسوس ہے کہ آریہ سماج نے ایسی بری راہ اختیار کی ہے جس کا آریہ سماج کا انجام کا انجام انجام کسی صورت میں نیک نہیں ہو سکتا اور اب ان کے لیڈر کو ہی جلا وطن
نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ دراصل آریہ سماج ہی جلا وطن ہو گیا ہے اور اب اس کا خاتمہ ہے۔
اہلسنت والجماعت کون ہے حضرت مولوی نورالدین صاحب نے ایک عمدہ کتہ بیان کیا۔ ا ہے، فرمایا۔ میں نے ایک سنی مولوی سے پوچھا کہ تم اہلسنت والجماعت
بنتے ہو۔ تمہارا امام کون ہے؟ اس نے کہا کہ کئی ایک لوگ امام ہیں ۔ میں نے کہا کہ امام تو ایک ہی ہوتا ہے اور
وہ تمہارے درمیان کوئی نہیں اس واسطے تمہیں اہل سنت والجماعت کہلانے کا کوئی حق نہیں۔
اس وقت دنیا بھر میں ایک ہی مذہبی جماعت ( احمد یہ ) امام والی جماعت ایک ہی ہے ہے جو اپنا ایک امام رکھتی ہے ورنہ تمام دوسری جماعتیں
جو
لو
تخصصی ہیں۔ ان کا کوئی پیشوا نہیں ۔ آپس میں قُلُوبُهُمْ شَمًّى (الحشر : ۱۵) کا مصداق بن رہے ہیں ۔ لے
تواضع اور عاجزی فرمایا۔ تواضع اور مسکنت عمدہ شے ہے جو شخص باوجود محتاج ہونے کے
تکبر کرتا ہے وہ کبھی مراد کو نہیں پاسکتا۔ اس کو چاہیے کہ عاجزی اختیار
بدر جلد ۶ نمبر ۲۰ مورخه ۱۶ رمئی ۱۹۰۷ ء صفحه ۳

آج 10 میں سے 10 باقی