۱۴ مئی ۱۹۰۷ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۴ رمتی ۱۹۰۷ ء
جلد نهم
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا انکسار ایک شخص نے حضرت کی خدمت میں عرض کی کہ حضور
علیہ کا انکسار نے تین الوی کے لکھے اور کے
نے حقیقۃ الوحی کے لکھنے اور پروفوں کے بار بار پڑھنے
میں بہت محنت اٹھائی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بار بار حضور کی طبیعت علیل ہو جاتی ہے اب حضور چند روز
بالکل آرام فرماویں اور پڑھنے لکھنے کے کام کو بالکل ترک فرماویں۔ حضرت نے جواب میں فرمایا۔
ہماری محنت ہی کیا ہے۔ ہمیں تو شرم آتی ہے جبکہ صحابہ رضی اللہ عنہم کی محنتوں کی طرف نگاہ کرتے
ہیں کہ کس طرح خوشی کے ساتھ انہوں نے خدا کی راہ میں اپنے سر بھی کٹوا دیئے ۔ لے
بلا تاریخ
غسال کے پیچھے نماز
ایک شخص نے حضرت سے سوال کیا کہ غسال کو نماز کے واسطے پیش امام بنانا
جائز ہے؟
فرمایا۔ یہ سوال بے معنے ہے ۔ غسال ہونا کوئی گناہ نہیں ۔ امامت کے لائق وہ شخص ۔ ہے جو مشقی
ہو۔ نیکوکار، عالم باعمل ہو۔ اگر ایسا ہے تو غسال ہونا کوئی عیب نہیں جو امامت سے روک سکے۔ ہے
۱۸ رمئی ۱۹۰۷ء (بوقت ظهر)
خواب میں بادل کا دیکھنا فرمایا۔ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ بادل چڑھا ہے۔ میں
ڈرا ہوں مگر کسی نے کہا کہ تمہارے لیے مبارک ہے۔
قرآن کریم سے بھی ثابت ہے کہ عذاب کو بادل کے رنگ میں دکھایا جاتا ہے۔ یہ لوگ نشان پرنشان
1 بدر جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخه ۲۷ جون ۱۹۰۷ ء صفحه ۷ ۲ بدر جلد ۶ نمبر ۲۱ مورخه ۲۳ رمئی ۱۹۰۷ صفحه ۱۰
دیکھتے ہیں مگر کچھ پروا نہیں کرتے۔ یا د رکھو اللہ تعالیٰ اپنے فعل کو عبث نہیں جانے دے گا۔ جو اس کے
فعل کو عملی رنگ میں عبث قرار دیتے ہیں وہ ضرور پکڑے جاویں گے ۔ موسی کے زمانہ کی طرح ایک
نشان سے بڑھ کر دوسرانشان دکھایا جاتا ہے مگر ان کی فرعونیت فرعون سے بھی بڑھ گئی۔ اپنی تدبیروں
پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔ مگر دیکھو کیسی الٹی منہ پر پڑتی ہے۔ رائے ظاہر کی کہ طاعون اب رو بہ کمی
ہے۔ اس کا کیڑا مر چکا ہے۔ مگر دیکھو کہ اس سال تمام پچھلے سالوں سے بڑھ کر مری پڑی اور آئندہ
دیکھئے کیا ہوتا ہے؟ معلوم ہوتا ہے کہ اس سے بھی بڑھ کر پڑے گی ۔
بعض عیسائیوں کی درخواستوں کا تذکرہ تھا جو ضلالت کی ظلمات سے نکل کر ہدایت کے نور میں آنا
چاہتے ہیں ۔
فرمایا۔ کسی کی غرض دین ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے سب سامان مہیا کر دیتا ہے۔ بیکار لوگ جو
کسی کام کے نہ ہوں ۔ صرف کھانے پینے اور روپیہ جمع کرنے کی فکر میں ہوں ان کا انجام اچھا نہیں
ہوتا ۔ ایسے لوگ بعد میں تکلیف دہ ثابت ہوتے ہیں۔
خدا تعالیٰ کی رحیمیت پر اعتراض کا جواب لاہور کا دہر یہ اپنے اخبار جیون نت میں مختلف حوادث سماوی اور طاعون سے
کبھی کسی
بعض جگہ آدمیوں کے تلف ہونے پر خدا تعالیٰ کی صفت رحیمیت پر اعتراض کرتا ہے اور نادان کو اتنا
خیال نہیں آتا کہ گورنمنٹ کسی بد معاش کو جیل خانہ بھیجتی ہے یا کسی مجرم کو پھانسی کا حکم دیتی ہے تو کیا
کسی دانا نے گورنمنٹ کو ظالم یا بے رحم قرار دیا ہے؟ ظالم کو اس کے ظلم کی سزاد ینا خود رحم ہے۔
کیا نادان دہریہ کے نزدیک جیل کے دارونے اور سیشن کورٹ کے حج سب ظالم اور سفاک ہیں؟
اور محکمات سب بند کر دینے چاہئیں؟!
الحکم جلد ا ا نمبر ۱۸ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۷ صفحه ۱۰ و بدر جلد ۶ نمبر ۲۱ مورخه ۲۳ رمئی ۱۹۰۷ صفحه ۴