بلا تاریخ

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ٹک ٹک کی آواز آئی۔ میں نے آدمیوں کو جگایا کہ شہتیر خوفناک معلوم ہوتا ہے یہاں سے نکل جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کوئی چوہا ہوگا کچھ خوف کی بات نہیں۔ اور یہ کہہ کر پھر سو گئے۔ تھوڑی دیر کے بعد پھر ویسی ہی
آواز سنی۔ تب میں نے ان کو دوبارہ جگایا مگر پھر بھی انہوں نے کچھ پروا نہ کی ۔ پھر تیسری بار شہتیر
سے آواز آئی۔ تب میں نے ان کو سختی سے اٹھایا اور سب کو مکان سے باہر نکالا اور جب سب نکل گئے
تو خود بھی وہاں سے نکلا۔ ابھی میں دوسرے زینہ پر تھا کہ وہ چھت نیچے گری اور دوسری چھت کو بھی
ساتھ لے کر نیچے جا پڑی۔ اور چار پائیاں ریزہ ریزہ ہو گئیں اور ہم سب بچ گئے ۔ یہ خدا تعالیٰ کی
معجزہ نما حفاظت ہے جب تک کہ ہم وہاں سے نکل نہ آئے شہتیر گرنے سے محفوظ رہا۔
(۳) ایسا ہی ایک دفعہ ایک بچھو میرے بسترے کے اندر لحاف کے ساتھ مرا ہوا پایا گیا اور
دوسری دفعہ ایک بچھو لحاف کے اندر چلتا ہوا پکڑا گیا ۔ مگر ہر دو بار خدا تعالیٰ نے مجھے ان کے ضرر سے
محفوظ رکھا۔
(۴) ایک دفعہ میرے دامن کو آگ لگ گئی تھی۔ مجھے خبر بھی نہ ہوئی۔ ایک اور شخص نے دیکھا
اور بتلایا اور اس آگ کو بجھا دیا۔ خدا تعالیٰ کے پاس کسی کے بچانے کی ایک راہ نہیں بلکہ بہت راہیں
ہیں ۔ آگ کی گرمی اور سوزش کے واسطے بھی کئی ایک اسباب ہیں اور بعض اسباب مخفی در مخفی ہیں۔ جن
کی لوگوں کو خبر نہیں اور خدا تعالیٰ نے وہ اسباب اب تک دنیا پر ظاہر نہیں کئے جن سے اس کی سوزش کی
تاثیر جاتی رہے۔ پس اس میں کون سے تعجب کی بات ہے کہ حضرت ابراہیم پر آگ ٹھنڈی ہو گئی ۔ لے
بلا تاریخ
اگر آپ کو کو طا
ایک دفعہ مولوی محمد علی صاحب کو
کو طاعون ہے تو ہمارا سلسلہ ہی جھوٹا ہے طاعون کے ایام میں سخت تپ
چڑھا جو یہاں تک شدید تھا کہ انہوں نے سمجھا کہ مجھ کو طاعون ہو گیا ہے اور اس خیال کا ان پر اس قدر
الحکم جلد ا ا نمبر ۲۰ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۷ ء صفحه ۳، ۴

اثر پڑا کہ مفتی محمد صادق صاحب کو بلا کر وصیت بھی لکھوانی شروع کر دی۔ اتفاقاً یہ خبر مجھ کو ملی اور میں
ان کی عیادت کے لیے گیا تو ان کے اس خیال کو دور کرنے کے لیے میں نے کہہ دیا کہ آپ کو قطعاً
طاعون نہیں ۔ اگر آپ کو طاعون ہے تو ہمارا سلسلہ ہی جھوٹا ہے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے صاف کہہ دیا
ہے کہ میں ہر ایک شخص کو جو اس چار دیواری میں ہے اس مرض سے بچاؤں گا اور یہ کہہ کر میں نے ان
کی نبض جو دیکھی تو تپ کا کہیں نام ونشان بھی نہیں تھا۔ ( منقول از تشحیذ الا ذہان )
مسلمانوں کی یہود سے نسبت جہاد ک مانت کی سب جو نظم ریٹین میں شائع ہوچکی ہے نسبت جو در
اس میں ایک شعر ہے۔
اب زندگی تمہاری تو سب فاسقانہ ہے مومن نہیں ہو تم کہ قدم کافرانہ ہے
اس کی نسبت فرمایا کہ
دیکھو! آجکل ہر طرح کا فسق و فجور پھیلا ہوا ہے اور مسلمانوں کی پہلی سی حالت نہیں رہی ۔ ان
کے ہاتھوں سے سلطنت بھی اسی لیے چھینی گئی ہے کہ انہوں نے خدا کو چھوڑ دیا۔ خدا تعالیٰ تو کسی کا
رشتہ دار نہیں کہ وہ باوجود اس کے بگڑ جانے کے پھر بھی اس کی پاسداری کرتا چلا جاوے۔ چونکہ
یہودیوں سے مسلمانوں کو نسبت ہے اس لیے ان کی طرح ان پر بھی دو دفعہ سخت عذاب آنا ضروری
تھا۔ چنانچہ ایک دفعہ تو تب ان پر عذاب آیا جبکہ ہلاکو خان نے حملہ کر کے بغداد کو تباہ کیا اور مسلمانوں
کو اس قدر ہلاک کیا کہ صرف بغداد میں کہتے ہیں کہ چھ لاکھ انسان قتل ہوا۔ اس وقت کے مسلمانوں
کی حالت اس سے ظاہر ہوتی ہے کہ ایک بزرگ کے پاس لوگ اکٹھے ہوئے اور کہا کہ خدا سے دعا
کیجئے گا کہ وہ ہم کو اس عذاب سے نجات دے اور یہ طوفان تھم جائے ۔ انہوں نے فرمایا کہ کم بختو !
تمہاری وجہ سے ہم بھی اس عذاب میں پھنس گئے میں دیکھتا ہوں کہ فرشتے کھڑے کہتے ہیں یا اَيُّهَا
الْكُفَّارُ اقْتُلُوا الْفُجَّارَ یعنی اے کا فرو! ان فاجروں کو قتل کرو۔ پس وہی حالت اس وقت دوبارہ
ہو گئی ہے اور انگریزوں کی حکومت بھی جو کہ مذہب کی رو سے کافر ہیں ہندوستان میں اسی لیے ہوئی
ہے کہ مسلمان خود فاجر ہو گئے ہیں اور خدا کے رحم کو حاصل کرنے کے لائق نہیں ہیں اور میرے اس شعر کا

آج 10 میں سے 10 باقی