بلا تاریخ

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

او
اس بات کو دیکھ کر کہ اکثر خطوط طالبان دعا کے ہی ہوتے ہیں میں ہے۔ نے یہ طریقہ اختیار کیا
کہ ہر روز ڈاک میں سے طالبان دعا کی ایک فہرست طیار کرتا جس میں نام و پتہ اور مطلب دعا
لکھا جاتا اور وہ روزانہ حضرت کی خدمت میں بھیج دیتا چند روز کے بعد میں نے حضور سے دریافت
کیا کہ جو لوگ صرف دعا کے واسطے خط لکھتے ہیں ان کو کیا جواب دیا جائے۔
فرمایا۔ ایسے لوگوں کے واسطے پہلے تو میں صرف ایک دفعہ دعا کیا کرتا تھا جبکہ مجھے خط ملتا تھا۔
اب جب سے آپ فہرست بنا کر بھیجتے ہیں میں ان کے لئے دو دفعہ دعا کرتا ہوں ۔ ہے
بلا تاریخ
فرمایا کہ احسان ایک نہایت عمدہ چیز ہے۔ اس سے انسان احسان دل کو مسخر کر لیتا ہے اپنے بڑے بڑے مالوں کو زیر کرلیتا ہے چنانچہ یا کوٹ
میں ایک شخص تھا جو کہ تمام لوگوں سے لڑائی رکھتا تھا اور کوئی ایسا آدمی نہ ملتا تھا جس سے اس کی صلح ہو۔
یہاں تک کہ اس کے بھائی اور عزیز اقارب بھی اس سے تنگ آچکے تھے۔ اس سے میں نے بعض
دفعہ معمولی سا سلوک کیا اور وہ اس کے بدلہ میں کبھی ہم سے برائی سے پیش نہ آتا بلکہ جب ملتا تو
بڑے ادب سے گفتگو کرتا ۔ اسی طرح ایک عرب ہمارے ہاں آیا اور وہ وہابیوں کا سخت مخالف تھا
یہاں تک کہ جب اس کے سامنے وہابیوں کا ذکر بھی کیا جاتا تو گالیوں پر اتر آتا۔ اس نے یہاں آکر
بھی سخت گالیاں دینی شروع کیں اور وہابیوں کو برا بھلا کہنے لگا۔ ہم نے اس کی کچھ پروا نہ کر کے اس
کی خدمت خوب کی اور اچھی طرح سے اس کی دعوت کی اور ایک دن جبکہ وہ غصہ میں بھرا ہوا وہابیوں
کو خوب گالیاں دے رہا تھا کسی شخص نے اس کو کہا کہ جس کے گھر میں تم مہمان ٹھہرے ہو وہ بھی تو
وہابی ہے۔اس پر وہ خاموش ہو گیا اور اس شخص کا مجھ کو وہابی کہنا غلط نہ تھا۔ کیونکہ قرآن شریف کے
لے مفتی محمد صادق صاحب ۔ ایڈیٹر بدر (مرتب) ۲ بدر جلد ۶ نمبر ۲۵ مورخه ۲۰ رجون ۱۹۰۷ صفحه ۴

بعد صحیح احادیث پر عمل کرنا ہی ضروری سمجھتا ہوں ۔ خیر وہ شخص چند دن کے بعد چلا گیا۔ اس کے بعد
ایک دفعہ لاہور میں مجھ کو پھر ملا۔ اگر چہ وہ وہابیوں کی صورت دیکھنے کا بھی روادار نہ تھا مگر چونکہ اس کی
تواضع اچھی طرح سے کی تھی اس لیے اس کا وہ تمام جوش و خروش دب گیا اور وہ بڑی مہربانی اور پیار
سے مجھ کو ملا۔ چنانچہ بڑے اصرار کے ساتھ مجھ کو ساتھ لے گیا اور ایک چھوٹی سی مسجد میں جس کا کہ وہ
امام مقرر ہوا تھا مجھ کو بٹھلایا اور خود نوکروں کی طرح پنکھا کرنے لگا اور بہت خوشامد کرنے لگا کہ کچھ
چائے وغیرہ پی کر جاویں۔ پس دیکھو کہ احسان کس قدر دلوں کو مسخر کر لیتا ہے ۔ لے
ایک صاحب کی لڑکی بیمار تھی ۔ انہوں نے اس کی دعا کے لیے تار بھیجا اخلاص کی ایک علامت
تھا۔ آپ نے اس کو پڑھ کر فرمایا کہ
دیکھو یہ لوگ ہم سے کتنا اخلاص رکھتے ہیں ۔ جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو جھٹ ہماری طرف
آتے اور دعا کے خواستگار ہوتے ہیں ۔ میں دعا کروں گا ۔ آگے شفا خدا کے اختیار میں ہے۔ چند دن گا۔
ہوئے مجھ کو الہام ہوا تھا کہ لاہور سے ایک افسوسناک خبر آئی ۔ چنانچہ یہ چھپ بھی چکا ہے اور
اس الہام کی وجہ سے ہم نے ایک آدمی لاہور بھیج کر پچھوا یا بھی تھا کہ وہاں کے دوستوں کا کیا حال ہے؟
مگر کیا معلوم تھا کہ یہ چند دن کے بعد پورا ہوگا ۔ ہے
لنگر خانہ کی اہمیت فرمایا۔ آجکل لگ لنگرکی طرف بہت کم توجہ کرتے ہیں اور دوسری مدات کی طرف بہت متوجہ ہیں ۔ حالانکہ سب سے ضروری مد یہی ہے کیونکہ
اس کی وجہ سے بہت سے لوگ علم حاصل کرتے ہیں ۔ بعض دفعہ کئی کئی دن تک ایک ایک دو دو روپیہ
ہی آتے ہیں اور خرچ دوسرے دن کا سو روپیہ ہوتا ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسری مدات کی
تحریکات ہمیشہ ہوتی رہتی ہیں اور لنگر کی کوئی تحریک نہیں ہوتی ۔ سے
لے قیاس ہے کہ غالباً یہ دونوں واقعات حضور علیہ السلام کے دعوئی ماموریت سے پہلے کے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب (خاکسار مرتب)
کے نوٹ از ایڈیٹر صاحب بدر۔ چنانچہ چند روز کے بعد خبر آئی کہ مریض فوت ہو گیا ہے چونکہ وہ ایک معصوم بچہ تھا
خدا تعالیٰ نے اس کو بخش ہی دیا ہو گا ۔ خدا اس کے والدین کو اس کا نعم البدل عطا فرمائے ۔ آمین (ایڈیٹر )
سے بدر جلد ۶ نمبر ۲۷ مورخہ ۴ جولائی ۱۹۰۷ء صفحہ ۷

آج 10 میں سے 10 باقی