بلا تاریخ

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت کی خدمت میں سوال پیش ہوا کہ کیا یہ جس کے ہاں ماتم ہو اس کے ساتھ ہمدردی جائز ہے کہ جب کار فنا کسی بھائی کے گھر قضا
میں ماتم ہو جائے تو دوسرے دوست اپنے گھر میں اس کا کھانا تیار کریں۔
فرمایا۔ نہ صرف جائز بلکہ برادرانہ ہمدردی کے لحاظ سے یہ ضروری ہے کہ ایسا کیا جاوے۔
۶ جولائی ۱۹۰۷ء
فرمایا۔ دجال کی دوشانیں ہیں ۔ ایک تو پادری لوگ ہیں جو گو یا نبوت کا دجال کے دو مظاہر دعوی کرتے ہیں۔ ہرقس کے کمر اور غریب کے ساتھ لوگوں کو برکاتے ہیں
اور عیسائی بناتے ہیں۔ خود انجیل اور تورات کا ترجمہ در ترجمہ کرتے ہیں۔ اصل کتاب ان کے پاس
موجود نہیں۔ تراجم میں ہمیشہ تبدیلیاں کرتے ہیں اور انہیں اپنے خیالات کے الفاظ کو دنیا کے سامنے
پیش کر کے بیان کرتے ہیں کہ خدا کا کلام ہے یہ ایک طرح نبوت کا دعوی ہے۔ دوسرے اس زمانہ
کے فلسفی لوگ ہیں جو کہ خدا تعالیٰ کے ہی منکر ہو بیٹھے ہیں اور رات دن مادی دنیا کی طرف ایسے جھکے
ہوئے ہیں کہ دین کو کچھ نہیں سمجھتے بلکہ دین کو غیر ضروری اور اپنی دنیوی ترقی کی راہ میں ایک خارج
یقین کرتے ہیں
فرمایا۔خدا تعالیٰ کی عدول حکمی سے کوئی شخص کس
مانناضروری ہے فرمایا۔ تعالی کی عدل بھی وقت کے مرسل کو ماننا ضروری ہے طرح پک سکتا ہے۔ جولوگ اس زمانہ میں خدا تعالی
کے مرسل کو نہیں مانتے وہ خدا تعالیٰ کی عدول حکمی کرتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
میں جو یہود اور عیسائی تھے وہ صاحب شریعت تھے ۔ نمازیں پڑھتے تھے، روزے رکھتے تھے۔ تمام
ل بدر جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخہ ۱۱ جولائی ۱۹۰۷ ء صفحہ ۳

انبیاء کو مانتے تھے مگر آنحضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ ماننے کے سبب وہ کافر قرار دیئے گئے۔
اس زمانہ کے لوگ جو نہ صرف ہمارے مخالف ہیں بلکہ ہم کو کافر قرار دیتے ہیں وہ بموجب حدیث نبوی
مومن کو کافر کہہ کر خود کافر بنتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ۔
معلق مال پر زکوۃ واجب نہیں ایک صاحب نے دریافت کیا کہ تجارت کا مال جو ہے جس میں بہت سا حصہ خریداروں کی طرف ہوتا ہے اور اُگراہی
میں پڑا ہوتا ہے اس پر زکوۃ ہے یا نہیں؟
فرمایا۔ جو مال معلق ہے اس پر زکوۃ نہیں جب تک کہ اپنے قبضہ میں نہ آجائے لیکن تاجر کو
چاہیے کہ حیلے بہانے سے زکوۃ کو نہ ٹال دے۔ آخر اپنی حیثیت کے مطابق اپنے اخراجات بھی تو
اسی مال میں سے برداشت کرتا ہے۔ تقویٰ کے ساتھ اپنے مال موجودہ اور معلق پر نگاہ ڈالے اور
مناسب زکوۃ دے کر خدا تعالیٰ کو خوش کرتا رہے۔ بعض لوگ خدا کے ساتھ بھی حیلے بہانے کرتے
ہیں ۔ یہ درست نہیں ہے۔
دین کو دنیا پر مقدم رکھنا چاہیے فرمایا۔ دین کو دنیا پر مقدم رھنا نہایت مشکل امر ہے۔ ہ کہنے کو تو انسان کہہ لیتا ہے اور اقرار بھی کر لیتا ہے مگر اس
کا پورا کرنا ہر ایک کا کام نہیں۔ دین کو دنیا پر مقدم رکھنا اس طرح سے پہچانا جاتا ہے کہ جب انسان کا
دنیوی مال میں نقصان ہو تو کس قدر درد اس کے دل کو پہنچتا ہے اور اس کے بالمقابل جب کسی دینی امر میں
نقصان ہو جائے تو پھر کس قدر درد اس کے دل کو ہوتا ہے۔ انسان کو چاہیے کہ اس شناخت کے واسطے
اپنے دل کو ہی تراز و بنائے کہ دنیاوی نقصان کے واسطے وہ کس قدر بے قرار ہوتا ہے اور چیختا چلاتا ہے
اور پھر دینی نقصان کے وقت اس کا کیا حال ہوتا ہے؟ بد ہے وہ شخص جو دوسرے کو دھوکا دیتا ہے مگر بدتر
وہ ہے جو اپنے آپ کو بھی دھوکا دیتا ہے ۔ دین کو مقدم نہیں کرتا اور خیال کرتا ہے کہ میں دین کو مقدم
کئے ہوئے ہوں۔ وہ سچے طور پر خدا تعالیٰ کا فرمانبردار نہیں بنا اور ظن کرتا ہے کہ میں مسلمان ہوں ۔
جو شخص دوسرے پر ظلم کرتا ہے ممکن ہے وہ ظلم کر کے بھاگ جائے اور اس طرح اپنے آپ کو بچائے مگر

وہ جس نے اپنی جان پر ظلم کیا وہ کہاں بھاگ کر جائے گا اور اس ظلم کی سزا سے کس طرح بچ سکے گا ؟
مبارک ہے وہ جو دین کو اور خدا کو سب چیزوں پر مقدم رکھتا ہے کیونکہ خدا بھی اسے مقدم رکھتا ہے۔
حقیقۃ الوحی کو غور سے پڑھیں فرمایا۔ ہمارے دوستوں کو چاہیے کہ حقیقۃ الوی کو اول
سے سے آخر تک بغور پڑھیں بلکہ اس کو یاد کر لیں کوئی مولوی
ان کے سامنے نہیں ٹھہر سکے گا کیونکہ ہر قسم کے ضروری امور کا اس میں بیان کیا گیا ہے اور اعتراضوں
کے جواب دیئے گئے ہیں ۔
کی ایک
خواجہ غلام فرید صاحب کا ذکر خیر فرمایا۔ خواجہ غلام فرید صاحب کی سواح کی کتاب لکھی گئی ہے۔ اس میں خواجہ صاحب نے
جا بجا ہماری تائید کی ہے۔ ایک جگہ لکھا ہے کہ بعض مولویوں نے خواجہ صاحب مرحوم سے دریافت کیا
تھا کہ آپ کیوں ان کی تائید کرتے ہیں مولوی لوگ تو ان کو کافر قرار دیتے ہیں۔ تو انہوں نے کیا
خوب جواب دیا کہ مولوی لوگوں نے پہلے کس کو مانا ہے اور کس کو کافر قرار نہیں دیا ؟ ان کا تو کام ہی یہ
ہے ان کی طرف خیال مت کرو۔
فیصلہ کی آسان راہ ایک صاحب نے حضرت کی خدمت میں ذکر کیا کہ حضور کی اس تحریر پر جو
اخبار میں چھپی ہے کہ ”اگر ہمارے مکذب ہمارے شائع کردہ
الهام البي اني أحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ کو افتر اسمجھتے ہیں اور یقین کرتے ہیں کہ محض اپنے
دل سے یہ بات بنائی ہے اور یہ خدا تعالیٰ کا کلام نہیں جو ہم پر نازل ہوا ہے اور صرف اتفاقی طور
پر ہمارے گھر کی حفاظت ہو رہی ہے تو چاہیے کہ ہمارے مکذبوں میں سے بھی کوئی ایسا الہام شائع
کرے تب اس کو جلد معلوم ہو جاوے گا کہ افترا کا کیا نتیجہ ہے۔ اس بات کو پڑھ کر بعض مخالف
یہ کہتے ہیں کہ ہم مفتری نہیں ہیں جو خدا تعالیٰ پر افترا کریں ۔ ہم کس طرح ایسا الہام شائع کر سکتے ہیں؟
حضرت نے فرمایا۔
یہی بات ہے جو ہم ان کو سمجھانا چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پر افترا کر کے کوئی شخص بیچ نہیں سکتا۔

اگر یہ کلام ہم پر خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل نہ ہوتا اور ہمارا افترا ہوتا تو اللہ تعالیٰ اس کلمہ کے
مطابق ہمارے گھر کی حفاظت کیوں کرتا؟ جبکہ ایک کلام صریح الفاظ میں پورا ہو گیا ہے تو پھر اس کے
ماننے میں کیا شک ہے؟ لیکن ہم نے مخالفین کے واسطے فیصلہ کی دوسری راہ بھی بیان کر دی ہے کہ جو
شخص یہ اعتقاد رکھتا ہے کہ یہ انسان کا افترا ہے تو اسے لازم ہے کہ وہ قسم کھا کر انا قسم کھا کر ان الفاظ کے ساتھ
بیان کرے کہ یہ انسان کا افترا ہے۔ خدا کا کلام نہیں وَلَعْنَةُ اللهِ عَلَى مَنْ كَذَّبَ وَحْيَ اللهِ ۔ اگر
کوئی شخص ایسی قسم کھاوے تو خدا تعالیٰ اس قسم کا نتیجہ ظاہر کر دے گا۔
چاہیے کہ مولوی ثناء اللہ صاحب اور جعفر زٹلی لاہوری اور ڈاکٹر عبدالحکیم صاحب اور غزنوی
صاحبان بہت جلد اس کی طرف توجہ کریں ۔
دو
ایک الہام کی تشریح ایک وال پیش ہو کہ حضور جو الہام ہوا ہے قرآن خدا کا کلام ہےاور میرے منہ کی باتیں ۔“ اس الہام الہی میں میرے کی ضمیر کس کی طرف
پھرتی ہے۔ یعنی کس کے منہ کی باتیں؟
فرمایا۔ خدا کے منہ کی باتیں ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے منہ کی باتیں۔ اس طرح کے ضمائر
کے اختلاف کی مثالیں قرآن شریف میں موجود ہیں ۔
فرمایا۔ بعض رؤیا یا الہامات ظاہر الفاظ میں مندر ہوتے ہیں اور مہم اس وقت ڈر جاتا ہے اور
خوف کھاتا ہے مگر دراصل اس کے معنے کچھ اور ہوتے ہیں ۔ ایک دفعہ ہم کو سخت درد گردہ تھا۔ کسی دوا
سے آرام نہ ہوتا تھا۔ الہام ہوا ۔ الوداع اس کے بعد درد بالکل یک دفعہ بند ہو گیا۔ تب معلوم ہوا
کہ یہ الوداع درد کا تھا۔
آریہ کب سمجھیں گے فرمایا۔ بعض اخبارات کے پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ لاجپت رائے اور اجیت سنگھ کی جلا وطنی سے آریوں کو پورے طور پر نصیحت حاصل
نہیں ہوئی ۔ اس واقعہ کو وہ صرف ایک شخصی وبال خیال کرتے ہیں اور قومی وبال نہیں سمجھتے۔ یہ ان کی
غلطی ہے۔ گورنمنٹ ان لوگوں کے ایسے حالات دیکھ کر اب ان کی نسبت ضرور محتاط رہے گی ۔ ان کو

آج 10 میں سے 10 باقی