۹ جولائی ۱۹۰۷ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چاہیے کہ گورنمنٹ کے متعلق اپنے رویہ کو ہمیشہ کے واسطے درست کر لیں ۔
فرمایا۔ علم طب کی بنا بھی ظنیات پر ہے۔ جب علم طب کی بنیاد نیات پر ہے مرض الموت آتی ہے توکوئی دو اشنانہیں دی بلکہ ہر ایک
دوا الٹی پڑتی ہے۔ لیکن جب اللہ تعالیٰ شفا دینا چاہتا ہے تو معمولی دوائی بھی کارگر ہو جاتی ہے۔'
ور جولائی ۱۹۰۷ ء
نسل افزائی کے لیے سانڈ رکھنا ایک شخص نے سوال کیا کہ خالص لوجہ الہ نہ افزائی کی نیت اگر کوئی سانڈ چھوڑے تو کیا یہ جائز ہے؟
فرمایا - أَصْلُ الْأَشْيَاءِ إِبَاحَةُ - اشیاء کا اصل تو اباحت ہی ہے۔ جنہیں خدا تعالیٰ نے حرام
فرمایا وہ حرام ہیں باقی حلال۔ بہت سی باتیں نیت پر موقوف ہیں ۔ میرے نزدیک تو یہ جائز بلکہ
ثواب کا کام ہے۔
عرض کیا گیا کہ قرآن مجید میں آیا ہے۔
فرمایا۔ میں نے جواب دیتے وقت اسے زیر نظر رکھ لیا ہے۔ وہ تو دیوتوں کے نام پر دیتے۔
یہاں خاص خدا تعالیٰ کے نام پر ہے۔ نسل افزائی ایک ضروری بات ہے۔ خدا تعالیٰ نے قرآن مجید
میں انعام وغیرہ کو اپنی نعمتوں سے فرمایا ہے۔ سو اس نعمت کا قدر کرنا چاہیے اور قدر میں نسل کا بڑھانا
بھی ہے۔ پس اگر ایسا نہ ہو تو پھر چار پائے کمزور ہوں گے اور دنیا کے کام بخوبی نہ چل سکیں گے اس
لیے میرے نزدیک تو حرج کی بات نہیں ۔ ہر ایک عمل نیت پر موقوف ہے۔ ایک ہی کام جب جب کے کسی
غیر اللہ کے نام پر ہو تو حرام اور اگر اللہ کے لیے ہو تو حلال ہو جاتا ہے۔
بآواز بلند ا پنی زبان میں دعا
ایک شخص نے سوال کیا کہ حضور امام اگر اپنی زبان میں ( مثلاً
اردو میں ) بآواز بلند دعا مانگتا جائے اور پچھلے آمین کرتے
۱ بدر جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخہ ۱۱ جولائی ۱۹۰۷ صفحہ ۶۰۵

جاویں تو کیا یہ جائز ہے جبکہ حضور کی تعلیم ہے کہ اپنی زبان میں دعائیں نماز میں کر لیا کرو۔
فرمایا۔ دعا کو بآواز بلند پڑھنے کی ضرورت کیا ہے۔ خدا تعالیٰ نے تو فرمایا تَضَرُّعًا وَ
خُفْيَةً (الاعراف: ۵۶) اور دُونَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ (الاعراف : ٢٠٦)
عرض کیا کہ قنوت تو پڑھ لیتے ہیں ۔
فرمایا۔ ہاں ادعیہ ماثورہ جو قرآن وحدیث میں آچکی ہیں وہ بیشک پڑھ لی جاویں ۔ باقی دعائیں
جو اپنے ذوق و حال کے مطابق ہیں وہ دل ہی میں پڑھنی چاہئیں۔
جو
کنویں کو پاک کرنے کے بارہ اصولی فتوی سوال ہوا کہ یہ و مسلہ ہے کہ جب چوہا یا بلی یا مرغی یا بکری یا آدمی کنوئیں میں
مر جاویں اویں تو اتنے دلو پانی نکالنے چاہئیں ۔ اس کے متعلق حضور کا کیا ارشاد ہے؟ پہلے تو ہمارا یہی عمل تھا کہ
جب تک رنگ ، بو، مزا نہ بدلے پانی کو پاک سمجھتے ۔
فرمایا۔ ہمارا تو وہی مذہب ہے جو احادیث میں آیا ہے۔ یہ جو حساب ہے کہ اتنے دلو نکالو اگر
فلاں جانور پڑے اور اتنے اگر فلاں پڑے۔ یہ ہمیں تو معلوم نہیں اور نہ اس پر ہمارا عمل ہے۔
عرض کیا گیا کہ حضور نے فرمایا ہے جہاں سنت صحیحہ سے پتا نہ ملے وہاں حنفی فقہ پر عمل کرلو۔
فرمایا ۔ فقہ کی معتبر کتابوں میں بھی کب ایسا تعین ہے ہاں نجات المومنین میں لکھا ہے۔ سواس
میں تو یہ بھی لکھا ہے ۔
سر ٹوئے وچہ دے کے بیٹھ نماز کرے
کیا اس پر کوئی عمل کرتا ہے اور کیا یہ جائز ہے جبکہ حیض و نفاس کی حالت میں نما ز منع ہے۔ پس
ایسا ہی یہ مسئلہ بھی سمجھ لو۔
میں تمہیں ایک اصل بتا دیتا ہوں کہ قرآن مجید میں آیا ہے ۔ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ (المدثر : ٢ ) پس
५:
جب پانی کی حالت اس قسم کی ہو جائے جس سے صحت کو ضرر پہنچنے کا اندیشہ ہو تو صاف کر لینا چاہیے۔
مثلاً پٹے پڑ جاویں یا کیڑے وغیرہ (حالانکہ اس پر یہ ملاں نجس ہونے کا فتویٰ نہیں دیتے ) باقی یہ کوئی

آج 10 میں سے 10 باقی