۱۴ جولائی ۱۹۰۷ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہو گئے تو ان کے بعد کسی کو زندہ نہ سمجھے ۔ صحابہ کرام کس قدر درد و الم میں تھے جب مَا مُحَمَّد الا
رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (ال عمران : ۱۴۵) سنا تو سب کو ٹھنڈ پڑ گئی ۔ مگر یاد رکھو ان
وعظوں سے کچھ نہیں بنتا جب تک ساتھ دعا اور اپنا عملی نمونہ نہ ہو۔ ہر جمعہ کس قدر مولوی سرکھپاتے
ہیں مگر خاک بھی اثر نہیں ہوتا ۔ کیوں؟ اس لیے کہ جو کچھ کہتے ہیں ان کا خود اس پر عمل نہیں ۔ جتنے
پیغمبر دنیا میں آئے ان میں سے کسی نے بھی وعظوں پر اتنا سر نہیں مارا۔ جتنا دعا و عملی نمونہ کام دیتا ہے
سوا سے میسر لانے کی کوشش کرو۔
۱۴ جولائی ۱۹۰۷ء
طاعون سے بچنے کا حقیقی علاج حضرت ام المومنین بمع صاحبزادگان و اقارب و خدام اٹھارہ کس بغرض تبدیل ہوا ۴ جولائی ۱۹۰۷ ء کو لاہور کی
طرف روانہ ہوئے تھے اور ۱۴ جولائی ۷ ۱۹۰ ء کو بروز اتوار ایک بجے دن کے بٹالہ میں واپس پہنچ گئے ۔
اس واسطے حضرت اقدس بمع چند خدام کے ۱۴ / جولائی کی صبح کو بٹالہ تک تشریف لے گئے تھے۔ چونکہ
گرمی کا موسم ہے اس واسطے صبح سویرے پانچ بجے کے قریب یہاں سے روانہ ہوئے۔ آپ پالکی میں
بیٹھے ہوئے تھے بہت سے عاشقانہ مزاج خدام پالکی کے ساتھ ساتھ دوڑتے ہوئے بٹالہ تک گئے۔
قریب دس بجے کے آپ بٹالہ میں پہنچے ۔ بٹالہ کے شریف اور لائق تحصیلدار جناب رائے جسمل صاحب
کا شکر یہ ہے کہ جب ان کو شیخ صاحب سے یہ بات معلوم ہوئی کہ حضرت اقدس تشریف لاتے ہیں اور
چند گھنٹہ وہاں قیام کریں گے تو انہوں نے اسٹیشن کے پاس ہی اپنے مکان کے متصل ایک عمدہ آرام کی
جگہ مہیا کر دی۔ تحصیلدار صاحب خود بھی حضرت کی ملاقات کے واسطے تشریف لائے ۔ اثناء گفتگو میں
انہوں نے فرمایا کہ میں شہر سے باہر اسی جگہ رہتا ہوں ۔
حضرت نے فرمایا کہ
اسی جگہ رہنا بہتر ہے کیونکہ شہر میں اکثر بیماری کا خوف ہوتا ہے اور گذشتہ موسم میں بٹالہ میں
الحکم جلد ۱ ۱ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۷ ء صفحه ۶ ۱۱

بہت طاعون تھی اور اگر چہ اب آرام ہے تاہم جائے امن نہیں۔ کیونکہ اصل بات یہ ہے کہ لوگ
اصلاح عمل کی طرف توجہ نہیں کرتے اور جب تک کہ اصلاح عمل نہ ہوگا یہ عذاب دور نہ ہوگا ۔
پہلے پہل جبکہ طاعون سے بچنے کے واسطے ٹیکے کی تجویز کی گئی تھی اور بڑے زور شور سے ہر جگہ ٹیکہ
لگایا جاتا تھا۔ اس وقت ہم نے بھی ایک کتاب بنام کشتی نوح لکھی تھی جس میں ہم نے یہ بات ظاہر کی
تھی کہ اس بیماری سے بچنے کا اصلی اور حقیقی علاج یہ ہے کہ لوگ خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کریں ۔ اس
وقت ایک انگریز اور ایک دیسی افسر جو کہ آئی ۔ اے سی تھا ہر دو ٹیکہ لگانے کے واسطے قادیان میں
بھی آئے تھے تب ہم نے اپنی کتاب کا ایک نسخہ اس کو بھیجا تھا جس کو اس دیسی افسر نے پڑھ کر اس
انگریز کو سنایا۔ اس کو سن کر انگریز نے کہا کہ سچ تو یہی ہے جو اس کتاب میں لکھا ہے باقی تو سب حیلے
ہی ہیں اصلی علاج یہی ہے۔
غرض خدا سے جو ڈرتا ہے خدا اس پر رحم کرتا ہے۔ میں حیران ہوں کہ میں یہ باتیں کس طرح
لوگوں کے دلوں میں ڈال دوں کیونکہ یہ آسمانی اور روحانی باتیں ہیں ۔ اور زمینی لوگ ان کو نہیں سمجھ
سکتے ۔ ابھی یہ عذاب ختم ہونے والا نہیں ہے جب تک لوگ اپنی اصلاح نہ کریں ۔ خدا تعالیٰ کا
غضب ان پر نازل ہوتا رہے گا۔ خالی ان ظاہری حیلوں سے کچھ نہیں بنتا خواہ چوہوں کو مارا جائے
خواہ مچھروں کو اور خواہ کوؤں کو ۔ جب تک کہ لوگ خدا کی طرف نہ جھکیں گے ان پر کس طرح پر رحم
ہو سکے گا۔
ایک گاؤں کے متعلق لکھا تھا کہ وہ بالکل ویران ہو گیا۔ پرانی کتابوں سے معلوم ہوتا ہے کہ
طاعون نے بعض جگہ شہروں کے شہر بالکل ویران کر دیئے اور جب سب آدمی مر گئے تب یہ بیماری
جانوروں پر پڑی اور جب وہ بھی مر گئے تو پھر جنگل کے سانپوں پر پڑی اور وہ ہلاک ہوکر بالکل
ویرانہ رہ گیا۔صد با کوس تک آبادی کا نام ونشان مٹ گیا۔ خدا کے رحم کے سوائے کہیں گزارہ نہیں ۔
جو لوگ درد دل کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف جھکتے ہیں۔ خدا ان پر اپنا رحم کرتا ہے اور ان کو ہر ایک شر سے

محفوظ رکھتا ہے۔ مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے بتلایا گیا ہے کہ ابھی بیماری اس سے بھی زیادہ سخت
پڑنے والی ہے۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ آئندہ سال وہ سختی آوے یا درمیان میں ایک سال نرم ہو کر
پھر سختی دکھاوے بہر حال آئندہ آنے والی طاعون گذشتہ سے بہت ہی سخت ہے اور ایسا ہی مجھے
خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ بھی بتلایا گیا ہے کہ ایک سخت زلزلہ ابھی آنے والا ہے۔ افسوس ہے کہ
لوگوں کو ان باتوں کی طرف کچھ خیال نہیں کہ خدا تعالیٰ کا عذاب کس طرح بھڑک رہا ہے۔ باوجود
اس کے فریب اور چالبازیاں بڑھتی چلی جاتی ہیں ۔ دنیا کی حرکت بے انصافی کی طرف ہے۔
اس کے بعد حضرت اقدس نے تحصیلدار صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آپ کے واسطے مکان کا عمدہ
انتظام کیا اور ان کی شرافت کی تعریف کی ۔
خواب کے متعلق ایک نکتہ مرزا اکبر بیگ صاحب نے حضرت کی خدمت میں اپنا ایک خواب بیان کیا کہ میں ایک عمدہ خواب دیکھ رہا تھا کہ مجھے ایک شخص
محمد حسین نے فوراً جگا دیا۔
حضرت نے فرمایا کہ
جگانے والے کا وجود بھی خواب کا ایک جزو ہوتا ہے اور اس کے نام میں اس خواب کے متعلق
تعبیر ہوتی ہے۔
فرمایا ۔ اگر خدا تعالیٰ کا منشا نہ ہو تو کوئی جگا بھی نہیں سکتا ۔ یہ بھی خدا تعالیٰ کے حکم سے ہوتا ہے۔
مخدومی اخویم شیخ رحمت اللہ صاحب بھی گیارہ بجے کی گاڑی پر شملہ سے تندرستی ہزار نعمت ہے موی اون ہزار نعمت ہے۔ بالی پہنچ گئےتھے اور قادیان جنے کو تیار ھے لیکن ایک آدمی نے سٹیشن
ر
پر ان کو اطلاع کر دی تھی کہ حضرت صاحب اسی جگہ ہیں ۔ وہ بھی حضرت کی خدمت میں تیسرے پہر تک
حاضر رہے اور پھر لاہور کو چلے گئے ۔ شیخ صاحب موصوف ولایت کا ذکر کرتے تھے کہ وہاں بعض چشمے
ایسے عمدہ ہوتے ہیں اور سمندر کے کنارے بعض جگہ ایسی عمدہ ہوتی ہیں کہ چند روز اگر لوگ وہاں جا کر
رہیں تو صحت بہت عمدہ حالت میں ہو جاتی ہے۔

حضرت نے فرمایا کہ
صحت عمدہ شے ہے تمام کاروبار دینی اور دنیاوی صحت پر موقوف ہیں ۔ صحت نہ ہو تو عمر ضائع ہو
جاتی ہے۔
کیا آنحضرت کا سایہ نہ تھا جانی سے ایک دوست کا خط حضرت کی خدمت میں آیا جس
وو
میں یہ دریافت کیا گیا تھا کہ ” پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ
تھا یا کہ نہیں بعض کتابوں میں لکھا ہے کہ سایہ حضور پر نور کا زمین پر نہیں گرتا تھا ۔“
اس خط کے جواب میں حضرت نے تحریر فرمایا۔
یہ امر کسی حدیث صحیح سے ثابت نہیں ہوتا اور نہ کسی ثقہ مورخ نے لکھا ہے جو معجزات محدثین نے
اپنی کتابوں میں جمع کئے ہیں ان میں اس کا ذکر نہیں ۔
مرزاغلام احمد علی اللہ عنہ کے
ایک شخص نے ذکر کیا کہ اس زمانہ میں مسلمانوں کے درمیان دو شخص قومی لیڈر سر سید لیڈر نہ تھا ہوتے ہیں اور ہندوؤں کے درمیان ایک ہندوؤں کے درمیان دیا تھا۔ اس کی
تعلیم کے نتیجہ میں گورنمنٹ کے متعلق جو خیالات ہندوؤں کے بن گئے ہیں وہ ظاہر ہیں۔ مسلمانوں کے دو لیڈر
ہوئے ۔ سرسید اور حضرت مرزا صاحب ہر دو کی جماعت ایسی ہوئی جو کہ گورنمنٹ کی سچی خیر خواہ ہے۔
حضرت نے فرمایا۔ یہ درست ہے کہ سرسید کے کالج میں جو طلباء پڑھتے ہیں یا جو لوگ ان کے
ہم خیال ہیں وہ گورنمنٹ کی نسبت عمدہ خیال رکھتے ہیں لیکن اصل میں سرسید نے کوئی مذہبی جماعت
نہیں بنائی اور نہ خود سر سید کوئی قومی امام لیڈر تھا بلکہ اس کے پاس اہل الرائے کا ایک مجمع تھا جو کہ بعض
باتوں میں سرسید کے ساتھ متفق تھے اور بعض میں مخالف بھی تھے ۔ برخلاف اس کے یہ سلسلہ خدا تعالیٰ
نے قائم کیا ہے اور مجھے اس جماعت کا امام مقرر کیا ہے یہ ایک مذہبی جماعت ہے جو ہر ایک بات
بدر جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخہ ۱۸ جولائی ۱۹۰۷ صفحه ۶ ۲ بدر جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخہ ۱۸ جولائی ۱۹۰۷ ء صفحہ ۴

آج 10 میں سے 10 باقی