۲۱ جولائی ۱۹۰۷ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں ہماری اطاعت کے واسطے ہر وقت طیار ہے اور ہم نے مذہبی عقائد کے طور پر ان کے ذہن نشین
یہ امر کرا دیا ہے کہ اس گورنمنٹ کی اطاعت کرنا اور اس کا شکر یہ ادا کرنا ہمارا فرض مذہبی ہے ۔ اس
رنگ میں پہلے کبھی کسی نے گورنمنٹ کی اطاعت کی تائید نہیں کی ۔ لے
۲۱ جولائی ۱۹۰۷ ء
آخری فیصلہ ڈاکٹرعبدالحکیم نے حضرت کے متعلق جو الہام شائع کیا ہے اس کا ذکر تھا۔
حضرت نے فرمایا کہ
یہ آخری مرحلہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اب آخری فیصلہ کی تقریب پیدا کر دی ہے۔ براہین احمدیہ کے آخر میں
وحی الہی درج ہے انا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا وہ یہی فتح ہے ۔ اس پر اللہ تعالیٰ ایسے امور ظاہر کرے گا
کہ لوگ سمجھ لیں گے کہ اب آخری فیصلہ ہے۔
ایک دوست نے عرض کی کہ حضور کا ایک پرانا الہام ہے لا تَنْقَطِعُ الْأَعْدَاءُ إِلَّا بِمَوْتِ أَحَدٍ
منْهُمْ ترجمہ ۔ دشمن نہیں منقطع ہوں گے مگر ان میں سے ایک کی موت کے ساتھ۔
فرمایا۔ ہاں یہ پرانا الہام ہے ہمیں اس وقت یاد نہیں کہ یہ الہام کہیں چھپ چکا ہے یا نہیں ۔
فرمایا۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی بہت سے
جھوٹے مدعیان نبوت جھوٹے نبی
جھوٹے نبی پیدا ہوئے تھے۔ مگر جھوٹا ہمیشہ بعد میں پیدا ہوتا ہے۔
سچا پہلے ظاہر ہو جاتا ہے تو پھر اس کی ریس کر کے جھوٹے بھی نکل کھڑے ہوتے ہیں۔ ہمارے
دعوے سے پہلے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کسی نے اس طرح خدا تعالیٰ سے الہام پا کر مسیح ہونے کا دعویٰ کیا
ہو۔ مگر ہمارے دعوی کے بعد چراغ دین اور عبد الحکیم اور کئی ایک دوسرے ایسے پیدا ہو گئے ہیں۔
اپنے بھائی کو حقارت سے نہ دیکھو اس کے لیے دعا کرو حضرت کی خدمت میں ایک شخص کا خط پیش ہوا
۱ بدر جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخہ ۱۸ جولائی ۱۹۰۷ ء صفحہ ۵
کہ میں کئی جگہ گیا تھا اور میں نے آپ کی جماعت کے آدمیوں کو نماز کی بروقت پابندی میں اور باہمی
اخوت کے شرائط کے پورا کرنے میں قاصر پایا۔
فرمایا۔ اصلاح ہمیشہ رفتہ رفتہ ہوتی ہے۔ بعض مستعجل لوگ ہیں جو نکتہ چینی پر جلدی کرتے ہیں
اخلاص اور ثبات قدم خدا تعالیٰ کا ایک فضل ہے اور اس سلسلہ میں داخل ہونا بھی اللہ تعالیٰ کا ایک فضل
ہے۔ بہت لوگ ایسے ہیں جنہوں نے داخلہ کے فضل کی توفیق پائی اور ثبات قدم اور اخلاص کی توفیق
کے حاصل کرنے رنے کے واسطے ہنوز وہ منتظر ہیں ۔ ہر ایک شخص کو چاہیے کہ وہ اپنی حالت کو دیکھے۔ کیا وہ
جس دن اس سلسلہ میں داخل ہوا اس دن اس کی حالت وہ تھی جو آج اس کی ہے۔ ہر ایک آدمی رفتہ رفتہ
ترقی کرتا ہے اور کمزوریاں آہستہ آہستہ دور ہو جاتی ہیں گھبرانا نہیں چاہیے اور اصلاح کے واسطے
کوشش کرنی چاہیے۔ اپنے بھائی کو حقارت سے نہ دیکھو بلکہ اس کے واسطے دعا کرو۔ اس کے ساتھ
لڑائی نہ کرو بلکہ اس کی اصلاح کی فکر کرو۔
ت کو یاد رکھو ایک شخص نے عرض کی کہ مجھے نماز میں لذت نہیں آتی۔ اپنی موت کو یاد رکھو عرض نماز لذت آتی۔
فرمایا کہ موت کو یا د رکھو۔ یہی سب سے عمدہ نسخہ ہے۔ دنیا میں انسان
جو گناہ کرتا ہے اس کی اصل جڑ یہی ہے کہ اس نے موت کو بھلا دیا ہے۔ جو شخص موت کو یا درکھتا ہے وہ
دنیا کی باتوں میں بہت تسلی نہیں پاتا۔ لیکن جو شخص موت کو بھلا دیتا ہے اس کا دل سخت ہو جاتا ہے اور
اس کے اندر طول امل پیدا ہو جاتا ہے۔ وہ لمبی لمبی امیدوں کے منصوبے اپنے دل میں باندھتا
ہے۔ دیکھنا چاہیے کہ جب کشتی میں کوئی بیٹھا ہوا اور کشتی غرق ہونے لگے تو اس وقت دل کی کیا حالت
ہوتی ہے۔ کیا ایسے وقت میں انسان گناہ گاری کے خیالات دل میں لاسکتا ہے؟ ایسا ہی زلزلہ اور
طاعون کے وقت میں چونکہ موت سامنے آجاتی ہے اس واسطے گناہ نہیں کر سکتا اور نہ بدی کی طرف
اپنے خیالات کو دوڑ سکتا ہے۔ پس اپنی موت کو یا درکھو۔
ہم خدا تعالیٰ کا سلام ایک دوست نے عرض کی کہ مخالفن نے ہم کوسلام کہنا چھوڑ دیا۔
فرمایا۔ تم نے ان کے سلام میں سے کیا حاصل کر لینا ہے۔ سلام تو وہ
ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو۔ خدا کا سلام وہ ہے جس نے حضرت ابراہیم کو آگ سے سلامت
رکھا۔ جس کو خدا کی طرف سے سلام نہ ہو بندے اس پر ہزار سلام کریں اس کے واسطے کسی کام نہیں
آسکتے ۔ قرآن شریف میں آیا ہے سَلامُ قَوْلًا مِّنْ رَّبِّ رَّحِيمٍ (یس : ۵۹)
ایک دفعہ ہم کو کثرت پیشاب کے باعث بہت تکلیف تھی ۔ ہم نے دعا کی الہام ہوا۔
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ
اسی وقت تمام بیماری جاتی رہی ۔ سلام وہی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو۔ باقی سب رسمی
سلام ہیں ۔
حدیث کی اہمیت ایک شخص نے حضرت کی خدمت میں ایک فقہی مسلہ پیش کر کے درخواست کی کہ اس
حضرت نے فرمایا کہ
کا جواب صرف قرآن شریف سے دیا جاوے۔
متقی کے واسطے مناسب ہے کہ اس قسم کا خیال دل میں نہ لاوے کہ حدیث کوئی چیز نہیں اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جو عمل تھا وہ گویا قرآن کے مطابق نہ تھا۔ آجکل کے زمانہ میں مرتد
ہونے کے قریب جو خیالات پھیلے ہوئے ہیں ان میں سے ایک خیال حدیث شریف کی تحقیر کا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام کاروبار قرآن شریف کے ماتحت تھے۔ اگر قرآن شریف کے
واسطے معلم کی ضرورت نہ ہوتی تو قرآن رسول پر کیوں اترتا۔ یہ لوگ بہت ۔ بہت بے ادب ہیں کہ ہر ایک
اپنے آپ پ کو رسول کا درجہ دیتا ہے اور ہر ایک اپنے آپ کو ایسا سمجھتا ہے کہ قرآن شریف اسی پر نازل
ہوا ہے۔ یہ بڑی گستاخی ہے کہ ایک چکڑالوی مولوی جو معنے قرآن کے کرے اس کو مانا جاتا ہے اور
قبول کیا جاتا ہے اور خدا کے رسول پر جو معنے نازل ہوئے ان کو نہیں دیکھا جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے تو
انسانوں کو اس امر کا محتاج پیدا کیا ہے کہ ان کے درمیان کوئی رسول ، مامور ، مجدّد ہو۔ مگر یہ چاہتے
ہیں کہ ان کا ہر ایک رسول ہے اور اپنے آپ کو غنی اور غیر محتاج قرار دیتے ہیں ۔ یہ سخت گناہ ہے۔
ایک بچہ محتاج ہے کہ وہ اپنے والدین وغیرہ سے تکلم سیکھے اور بولنے لگے ۔ پھر استاد کے پاس بیٹھ کر
سبق پڑھے۔ جائے استاد خالی است ۔