۲۸ جولائی ۱۹۰۷ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

چکڑالوی لوگ دھوکا دیتے ہیں کہ کیا قرآن محتاج ہے۔ اے نادانو ! کیا تم بھی محتاج نہیں؟ اور
خدا کی ذات کی طرح بے احتیاج ہو؟ قرآن تمہارا محتاج نہیں پر تم محتاج ہو کہ قرآن کو پڑھو، سمجھو اور سیکھو۔
جبکہ دنیا کے معمولی کاموں کے واسطے تم استاد پکڑتے ہو تو قرآن شریف کے واسطے استاد کی ضرورت کے
کیوں نہیں؟ کیا بچہ ماں کے پیٹ سے نکلتے ہی قرآن پڑھنے لگے گا؟ بہر حال معلم کی ضرورت ہے۔
جب مسجد کا ملاں ہمارا معلم ہو سکتا ہے تو کیا وہ نہیں ہو سکتا جس پر خود قرآن شریف نازل ہوا ہے ۔ دیکھو
قانون سرکاری ہے اس کے سمجھنے اور سمجھانے کے واسطے بھی آدمی مقرر ہیں حالانکہ اس میں کوئی ایسے معارف
اور حقائق نہیں جیسے کہ خدا کی پاک کتاب میں ہیں ۔ یا د رکھو کہ سارے انوار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی اتباع میں ہیں ۔ جو لوگ آنحضرت کی اتباع نہیں کرتے ان کو کچھ حاصل نہیں ہو سکتا ۔ بجز
نو را تباع خدا کو بھی پہچاننا مشکل ہے۔ شیطان شیطان اسی واسطے ہے کہ اس کو نو را تباع حاصل
نہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تئیس سال دنیا میں رہے۔ متقی کا فرض ہونا چاہیے کہ وہ اس
بات کو محبت کی نگاہ سے دیکھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا طریق عمل تھا۔ ہے
او
نابالغ کے نکاح کا فسخ سوال پیش ہوا کہ اگر نابالغ لڑکے یا لڑکی کا نکاح اس کا ولی کر دے اور ہنوز وہ نابالغ ہی ہو اور ایسی ضرورت پیش آوے تو کیا طلاق بھی ولی
دے سکتا ہے یا نہیں۔
حضرت نے فرمایا کہ دے سکتا ہے۔ سے
۲۵ جولائی ۱۹۰۷ء
آجکل کے فقیر اور فقراء فرمایا۔ میں تعجب کرتا ہوں کہ آج کل بہت لوگ فقیر بنتے ہیں مگر
سوائے نفس پرستی کے اور کوئی غرض اپنے اندر نہیں رکھتے ۔ اصل
ل بعد از دعوی (مرتب)
کے
بدر جلد ۶ نمبر ۳۱ مورخہ یکم اگست ۱۹۰۷ صفحه ۶ نیز الحکم جلد ۱ ۱ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۷ صفحه ۵
سے بدر جلد ۶ نمبر ۳۰ مورخہ ۲۵ جولائی ۱۹۰۷ ء صفحہ ۱۱

دین سے بالکل الگ ہیں جس دنیا کے پیچھے عوام لگے ہوئے ہیں اسی دنیا کے پیچھے وہ بھی خراب ہو
رہے ہیں ۔ توجہ اور دم کشی اور منتر جنتر اور دیگر ایسے امور کو اپنی عبادت میں شامل کرتے ہیں جن کا
عبادت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بلکہ صرف دنیا پرستی کی باتیں ہیں اور ایک ہندو کافر اور ایک مشرک
عیسائی بھی ان ریاضتوں اور ان کی مشق میں ان کے ساتھ شامل ہو سکتا بلکہ ان سے بڑھ سکتا ہے اصلی
فقیر تو وہ ہے جو دنیا کی اغراض فاسدہ سے بالکل الگ ہو جائے اور اپنے واسطے ایک تلخ زندگی قبول
کرے تب اس کو حالت عرفان حاصل ہوتی ہے اور وہ ایک قوت ایمانی کو پاتا ہے۔ آجکل کے
پیر زادے اور سجادہ نشین نماز جو اعلیٰ عبادت ہے اس کی یا تو پروانہیں کرتے یا ایسی طرح جلدی جلدی
ادا کرتے ہیں جیسے کہ کوئی بیگار کاٹنی ہوتی ہے اور اپنے اوقات کو خود تراشیدہ عبادتوں میں لگاتے ہیں
جو خدا اور رسول نے نہیں فرمائیں۔ ایک ذکر ارہ بنایا ہوا ہے جس سے انسان کے پھیپھڑے کو سخت
نقصان پہنچتا ہے۔ بعض آدمی ایسی مشقتوں سے دیوانے ہو جاتے ہیں اور بعض مر ہی جاتے ہیں جو
دیوانے ہو جاتے ہیں ان کو جاہل لوگ ولی سمجھنے لگ جاتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے اپنی رضامندی کی جو
را ہیں خود ہی مقرر فرمادی ہیں وہ کچھ کم نہیں ۔ خدا تعالیٰ ان باتوں سے راضی ہوتا ہے کہ انسان عفت
اور پرہیز گاری اختیار کرے۔ صدق وصفا کے ساتھ اپنے خدا کی طرف جھکے۔ دنیوی کدورتوں سے الگ
ہو کر تبتل إلى الله اختیار کرے ۔ خدا تعالیٰ کو سب چیزوں پر اختیار کرے۔ خشوع کے ساتھ نماز ادا
کرے۔ نماز انسان کو منزہ بنا دیتی ہے۔ نماز کے علاوہ اٹھتے بیٹھتے اپنا دھیان خدا کی طرف رکھے یہی
اصل مدعا ہے جس کو قرآن شریف میں خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کی تعریف میں فرمایا ہے کہ وہ اٹھتے
بیٹھتے خدا تعالیٰ کا ذکر کرتے ہیں اور اس کی قدرتوں میں فکر کرتے ہیں۔ ذکر اور فکر ہر دو عبادت میں
شامل ہیں فکر کے ساتھ شکر گزاری کا مادہ بڑھتا ہے۔ انسان سوچے اور غور کرے کہ زمین اور آسمان،
ہوا اور بادل، سورج اور چاند، ستارے اور سیارے، سب انسان کے فائدے کے واسطے خدا تعالیٰ
نے بنائے ہیں ۔ فکر معرفت کو بڑھاتا ہے۔
غرض ہر وقت خدا کی یاد میں اس کے نیک بندے مصروف رہتے ہیں۔ اسی پر کسی نے کہا کہ

جودم غافل سو دم کافر ۔ آجکل کے لوگوں میں صبر نہیں۔ جو اس طرف جھکتے ہیں وہ بھی ایسے مستعجل
ہوتے ہیں کہ چاہتے ہیں کہ پھونک مار کر ایک دم میں سب کچھ بنا دیا جائے اور قرآن شریف کی
طرف دھیان نہیں کرتے کہ اس میں لکھا ہے کہ کوشش اور محنت کرنے والوں کو ہدایت کا راستہ ملتا
ہے۔ خدا تعالیٰ کے ساتھ تمام تعلق مجاہدہ پر موقوف ہے۔ جب انسان پوری توجہ کے ساتھ دعا میں
مصروف ہوتا ہے تو اس کے دل میں رقت پیدا ہوتی ہے اور وہ آستانہ الہی پر آگے سے آگے بڑھتا
ہے تب وہ فرشتوں کے ساتھ مصافحہ کرتا ہے۔
ہمارے فقراء نے بہت سی بدعتیں اپنے اندر داخل کر لی ہیں ۔ بعض نے ہندوؤں کے منتر بھی
یاد کئے ہوئے ہیں اور ان کو بھی مقدس خیال کیا جاتا ہے۔ ہمارے بھائی صاحب کو ورزش کا شوق
تھا۔ ان کے پاس ایک پہلوان آیا تھا۔ جاتے ہوئے اس نے ہمارے بھائی صاحب کو الگ لے جا
کر کہا کہ میں ایک عجیب تحفہ آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں جو بہت ہی قیمتی ہے۔ یہ کہہ کر اس نے
ایک منتر پڑھ کر ان کو سنایا اور کہا کہ یہ منتر ایسا پرتاثیر ہے کہ اگر ایک دفعہ صبح کے وقت اس کو پڑھ
لیا جاوے تو پھر سارا دن نہ نماز کی ضرورت باقی رہتی ہے اور نہ وضو کی ضرورت ۔ ایسے لوگ خدا تعالیٰ
کے کلام کی ہتک کرتے ہیں ۔ وہ پاک کلام جس میں هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرۃ:۳) کا وعدہ دیا گیا ہے
خود اسی کو چھوڑ کر دوسری طرف بھٹکتے پھرتے ہیں ۔ انسان کے ایمان میں ترقی تب ہی ہو سکتی ہے کہ وہ
خدا تعالیٰ کے فرمودہ پر چلے اور خدا پر اپنے تو کل کو قائم کرے۔ ایک دفعہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے بلال کو دیکھا کہ وہ کھجوریں جمع کرتا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ کس لیے ایسا کرتا ہے۔ اس نے کہا کہ
کل کے لیے جمع کرتا ہوں ۔ آپ نے فرمایا کہ کیا توکل کے خدا پر ایمان نہیں رکھتا؟ لیکن یہ بات
بلال کو فرمائی ہر کسی کو نہیں فرمائی۔ اور ہر ایک کو وعظ اور نصیحت اس کی برداشت کے مطابق کیا جاتا ہے۔
ایک شخص نے عرض کی کہ میں پہلے فقراء کے پاس پھرتا رہا اور کئی طرح کی مشکل
بہترین ریاضت ریاستیں انہوں نے مجھ سے کرائیں۔ اب میں نے آپ کی بیعت کی ہے تو مجھے
کیا کرنا چاہیے؟
فرمایا۔ نئے سرے سے قرآن شریف کو پڑھو اور اس کے معانی پر خوب غور کرو ۔ نماز کو دل لگا

آج 10 میں سے 10 باقی