یکم اگست ۱۹۰۷ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یکم اگست ۱۹۰۷ء
تازه الهام الہی إِنِّي مُهِينٌ مَنْ صادق کا دعویٰ پہلے ہوتا ہے اور کاذب کا بعد میں أَرَادَاهَا نَتَكَ كا ذکر تھا۔
فرمایا کہ قریب العہد اہانت کرنے والا تو ڈاکٹر عبد الحکیم ہے جس نے بہت اہانت کے لفظوں
میں ایک خط لکھا ہے اور ہماری موت کے متعلق پیشگوئی کی ہے۔ یہ وحی الہی پہلے بھی بہت بار نازل
ہو چکی ہے۔ مگر ہر بار اس کا شانِ نزول جدید ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کی مخالفت سے رنجیدہ خاطر
نہیں ہونا چاہیے۔ ضرور تھا کہ ایسے لوگ بھی پیدا ہوتے تا کہ صادق اور کاذب کے درمیان ایک فرق
ہو جائے۔ سب انبیاء کے وقتوں میں ایسے مخالف ہوتے چلے آئے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں بھی ایسے آدمی موجود تھے۔ مگر اس قسم کے لوگ ہمیشہ بعد میں آتے ہیں۔ شروع میں
صادق ہی ظاہر ہوتا ہے۔ پھر اس کو دیکھ کر دوسرے لوگ بھی ریس کرتے ہیں ۔ اس میں خدا تعالیٰ کی
حکمت ہے کہ جب تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دعوی اچھی طرح سے شائع نہ ہو گیا۔ تب تک
کوئی آدمی ایسا پیدا نہ ہوا جس نے نبوت کا دعوی کیا تا کہ کوئی ایسا نہ کہہ سکے کہ اس شخص نے فلاں شخص
کی ریس کر کے دعوی نبوت کر دیا ہے۔ ایسا ہی اس زمانہ میں مطلق خاموشی تھی ۔ کوئی شخص خدا سے وحی
پانے کا اور مسیح موعود ہونے کا مدعی نہ تھا ایسے وقت میں خدا تعالیٰ نے ہم پر اپنی وحی نازل کر کے ہمیں
مسیح موعود بنایا۔ یہ امر بھی منہاج نبوت میں داخل ہے کہ صادق کا دعوی اوّل ہو اور کاذب پیچھے ہوں۔
اور لوگوں کی بے خبری کے علاوہ ہم تو خود بھی بے خبر تھے۔ اپنے طور پر میری عادت تھی کہ غیر مذاہب
کے برخلاف اخبارات میں مضامین دیتا تھا اور اسلام کی صداقت کے ظہور میں کوشاں رہتا تھا۔ ان
ایام میں ایک عیسائی کا اخبار سفیر ہند نام نکلا کرتا تھا اور ایک برہموؤں کا رسالہ بنام برادر ہند شائع
ہوتا تھا۔ ان ہر دو میں بعض مضامین میں نے لکھے تھے مگر ان مضامین میں ہمارا مطلب صرف عقلی
دلائل کے پیش کرنے کا ہوتا تھا اور وحی الہی اور نشانات کے دکھانے کا کوئی خیال نہ تھا۔ دو جلدیں

براہین احمدیہ کی میں لکھ چکا تھا اور اس وقت تک مجھے خبر نہ تھی جبکہ یکدفعہ یہ الہام ہوا الرحمن علم
الْقُرْآنَ قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ ۔ اسی براہین احمدیہ میں ہم نے یہ الہام بھی درج کیا
ہے کہ يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى اور اسی میں ہم نے حضرت عیسی کے متعلق اپنا وہی
عقیدہ پیش کیا ہے جو پرانا عقیدہ تھا کہ مسیح آسمان پر ہے۔ اس سے دیکھنے والے کے واسطے یہ امر
ظاہر ہے کہ اگر ہم تصنع اور بناوٹ سے کوئی کام کرتے اور افترا کے ساتھ یہ باتیں بناتے تو ہم ایسا
کیوں کرتے ۔ جو شخص افترا کرنے لگتا ہے وہ تو اول ہی سب پہلو سوچ لیتا ہے۔ اس میں بھی
خدا تعالیٰ کی ایک مصلحت تھی کہ ہم نے ایسا لکھ دیا تا کہ ہماری سچائی پر ایک دلیل قائم ہو جائے ۔ پہلے
سے ہی براہین کے اندر ایک تناقض ہو گیا۔ اور ہم خود بھی اس تناقض کو نہ سمجھ سکے۔ یہ خدا تعالیٰ کی
ایک بڑی حکمت تھی ۔
نشانات کا ظہور فرمایا۔ گذشتہ دنوں میں خدا تعالی بہت سے نشانات دکھا چکا ہے جن میں
سے بعض کتاب حقیقۃ الوحی میں بھی درج ہو چکے ہیں مگر اب معلوم ہوتا ہے
کہ آسمان پر کسی اور نشان کی تیاری ہو رہی ہے تا کہ ایمانداروں کے ایمان اور قوی ہو جاویں۔ ہر
ایک نشان جو ظاہر ہوتا ہے اس سے لوگوں کے ایمان قوی ہوتے ہیں کیونکہ نشان کے ذریعہ سے ایک
انکشاف تام ہو جاتا ہے جب آدمی اچھی طرح سے معلوم کر لیتا ہے کہ خدا تعالیٰ کس بات میں راضی
ہے اور کس دین کے حق میں وہ اپنے نشانات زبردست دکھاتا ہے۔ تب انسان اس دین کو سچے دل
سے قبول کرتا ہے اور اخلاص کے ساتھ اس کی خاطر ہر ایک تکلیف کو برداشت کرنے کے لیے تیار
ہو جاتا ہے نشانات کے ذریعہ سے تکمیل ایمان ہوتی ہے۔ جماعت کے واسطے خدا تعالیٰ نے یہ ایک
عمدہ راہ نکالی ہے ۔ جب خدا کی فرمائی ہوئی باتیں پوری ہوتی ہیں تو دل کو سرور اور خوشی ہوتی ہے۔
انسان خدا تعالیٰ کے فضل سے سیراب ہو جاتا ہے اور اس کا یقین بڑھتا ہے کہ اس سلسلہ کے اختیار
کرنے میں میں نے کوئی غلطی نہیں کھائی۔ مگر یہ مت خیال کرو کہ غلطی کے نہ کھانے میں تمہاری کوئی
بہادری ہے۔ ہر گز نہیں۔ یہ بھی خدا تعالیٰ کا ایک فضل ہے کہ تم نے غلطی نہیں کھائی ورنہ بڑے بڑے

آج 10 میں سے 10 باقی