۱۳ اگست ۱۹۰۷ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۳ اگست ۱۹۰۷ ء
ادائیگی قرض کی اہمیت ایک شخص کا ذکر ہو کہ وہ ایک دوسرے شخص کی امانت جو اس کے پاس جمع تھی لے کر کہیں چلا گیا ہے ۔
جلد نهم
فرمایا۔ ادائے قرضہ اور امانت کی واپسی میں بہت کم لوگ صادق نکلتے ہیں اور لوگ اس کی پروا
نہیں کرتے حالانکہ یہ نہایت ایت ضروری امر ہے۔ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کا جنازہ
نہیں پڑھتے تھے جس پر قرضہ ہوتا تھا۔ دیکھا جاتا ہے کہ جس التجا اور خلوص کے ساتھ لوگ قرض لیتے
ہیں اسی طرح خندہ پیشانی کے ساتھ واپس نہیں کرتے بلکہ واپسی کے وقت ضرور کچھ نہ کچھ تنگی ترشی
واقع ہو جاتی ہے ۔ ایمان کی سچائی اسی سے پہچانی جاتی ہے ۔
۱۵ اگست ۱۹۰۷ء (بعد از نماز ظهر )
ایک شخص نور محمد نامی نے سچے سلسلہ کی مخالفت اس کی صداقت کا نشان ہے بیعت کے واسطے عرض کی ۔
فرمایا۔ عصر کے وقت کر لینا۔
عصر کے وقت جب حضرت تشریف لائے تو وہ شخص بیعت کے لیے آگے بڑھا۔
حضرت نے فرمایا ۔ جس جس نے بیعت کرنی ہے آجاؤ۔
چونکہ جگہ تنگ اور لوگ زیادہ تھے۔ حضرت نے فرمایا۔
تم لوگ ایک دوسرے کی پیٹھ پر ہاتھ رکھ دو۔
بیعت کے بعد حضرت صاحب نے اس شخص کو مخاطب کر کے فرمایا۔
کیا آپ ملتان سے آئے ہیں؟
شخص حضور ملتان سے
بدر جلد ۶ نمبر ۳۲ مورخه ۵ ستمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۶

کبیر والہ میں ہے۔ وہاں بڑے بھارے مخالف ہیں ۔
حضرت ۔ خاص ملتان گھر ہے یا گردو نواح میں؟
شخص حضور امیر پور ایک گاؤں
حضرت ۔ اس طرف بھی بارش ہوئی ہے؟
شخص ۔ حضور اس طرف کم بارش ہوئی ہے۔
حضرت ۔ اس طرف بارش ہمیشہ کم ہی ہوا کرتی ہے ۔ اس طرف لوگوں کی صحت تو اچھی ہوگی ۔ کوئی
بیماری تو نہیں ہوگی ۔
شخص - بیماری کم ہی ہے۔
حضرت ۔ اس طرف تو اس سلسلہ کی مخالفت کثرت سے نہیں؟
شخص ۔ بہت
مخالف ہیں ۔
اس پر حضرت نے فرمایا۔
عادت اللہ اسی طرح پر ہے کہ جس سلسلہ کو خدا تعالیٰ خود قائم کرتا ہے اس کی سب سے زیادہ مخالفت
ہوتی ہے جس سلسلہ کی مخالفت نہ ہو یا اگر ہو بھی تو بہت کم ہو وہ سلسلہ سچا سلسلہ نہیں ہوتا۔ سچے سلسلہ کی
سچائی کا ایک بڑا نشان یہ بھی ہے کہ اس کی بہت مخالفت ہو۔ دیکھو! ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے جب دعوی نبوت کیا تو کمبخت مخالفوں نے بہت شور مچایا اور بڑی مخالفت کی ۔ مگر جب مسیلمہ کذاب
نے دعوی کیا تو سب آپس میں مل جل گئے۔ کسی نے مخالفت نہ کی ۔ وجہ یہ ہے کہ شیطان جھوٹے کا
دشمن نہیں ہوتا۔ سچے کی مخالفت میں سب اپنا زور لگاتا ہے۔ دیکھو ! ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے اپنے بیگانے سب دشمن ہو گئے ۔ کیا عالم اور کیا جاہل سب کے سب مخالفت پر کمر بستہ ہو گئے۔
یہاں تک کہ جن کو دین سے کچھ بھی تعلق نہیں ہوتا وہ بھی دشمن ہو گئے ۔
آجکل بھی یہی حال ہے۔ ہر ایک نے مخالفت پر کمر باندھی ہوئی ہے۔ بڑے بڑے جرائم پیشہ
اور بدکار لوگ ہماری مخالفت پر کمر بستہ ہیں۔ بہت لوگ ایسے ہیں جو دنیا طلبی کے ہی فکر میں ہر وقت
لگے رہتے ہیں اور بھولے سے بھی کبھی دین کا نام نہیں لیتے ۔ ہر وقت زمینداری اور ملازمت میں ہی

مست رہتے ہیں اور دین کی ذرہ بھی پروا نہیں کرتے اور مذہب سے کچھ بھی تعلق نہیں رکھتے ۔ وہ
ہماری مخالفت کرتے اور ہمارا نام سنتے ہی آگ بگولا ہو جاتے ہیں۔ ان کے نزدیک اگر تمام دنیا سے
بدتر ہوں تو میں ہی ہوں۔ سو ایسے لوگوں کا فیصلہ تو اب خدا خود کرے گا۔ ایسوں کو کیا جواب دیا
جاوے ان کا فیصلہ تو خدا کے پاس ہے۔ قرآن مجید میں ایسے لوگوں کے بہت گندوں اور شرارتوں کا
ذکر نہیں کیا گیا۔ صرف اشارات ہی پائے جاتے ہیں۔ مثلاً ایسے لوگوں کی بابت لکھا ہے کہ وہ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کہتے تھے کہ جب قرآن پڑھا جاوے تو شور ڈالا کرو اور
تالیاں بجایا کرو اور پھر بعض لوگ ایسے بھی تھے جن کی نسبت اللہ کریم فرماتا ہے وَ إِذَا لَقُوا الَّذِينَ
آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَى شَيْطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُونَ (البقرۃ: ۱۵) اور
ایسے لوگ بہت پائے جاتے تھے جو دوسروں کو کہتے تھے کہ جھوٹے طور پر بیعت کر آؤ اور پھر کہو کہ ہم
سب کچھ دیکھ آئے ہیں کوئی بات نہیں وہ تو دوکانداری ہے اور پھر مرتد ہو جاؤ اور پھر ایسے لوگوں کو جو
بیعت کر کے پھر جاتے تھے ، پیش کر کے کہتے تھے کہ دیکھو! یہ تجربہ کار لوگ ہیں مرتد ہو گئے ہیں ۔ یہ
محض جھوٹا سلسلہ ہے۔ ایسا ہی چند آدمیوں نے ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی کیا ہے ۔ پہلے جھوٹے طور پر
یہاں آکر بیعت کی۔ پھر بعد ازاں یہاں سے جا کر چھپوا دیا کہ ہم سب کچھ دیکھ آئے ہیں کچھ بھی
نہیں ۔ ہم بھی مرید ہوئے تھے سب پتالیا محض دھوکا بازی ہے۔ بیوقوف اتنا نہیں جانتے کہ آخر کار
کام تو وہی ہو کر رہے گا اور وہی بہر صورت پورا ہو کر رہے گا جو ارادہ الہی میں ہے۔ خدا کی قدرت
دیکھو کہ جہاں ہماری مخالفت میں زیادہ شور اٹھا ہے وہاں ہی زیادہ جماعت تیار ہوئی ہے۔ جہاں
مخالفت کم ہے وہاں ہماری جماعت بھی کم ہے۔
ایک شخص نے سلسلہ تقریر میں عرض کی کہ اگر کوئی حقیقۃ الوحی کو خدا کے خوف سے پڑھے تو ضرور مان لیوے۔
حضرت نے فرمایا۔
خدا کا خوف ان میں رہا ہی کہاں ہے۔ خدا کا خوف ہوتا تو ہماری مخالفت ہی کیوں کرتے ۔ خدا
نے اتمام حجت کر دی۔ ہماری تائید میں بڑے بڑے نشان دکھائے گئے ۔ مگر ان لوگوں کا کیا کیا

آج 10 میں سے 10 باقی