۱۸ اگست ۱۹۰۷ء (بوقت عصر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی پیشگوئی واقع ہونے والی ہے۔ دو تین ماہ میں کوئی نہ کوئی نشان ضرور ظہور
میں آجاتا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے خاتمہ کے دن قریب ہیں کیونکہ لکھا ہے کہ آخری زمانہ
میں نئے نئے نشانات ظہور میں آئیں گے اور جیسے تسبیح کا دھاگا تو ڑ دیا جاوے تو دانے پر دانہ گرتا ہے
ویسے ہی نشان پرنشان ظاہر ہوگا ۔ یہ عجیب بات ہے کہ کوئی سال اب خالی نہیں جاتا۔ دو چار مہینہ میں
کوئی نہ کوئی نشان ضرور واقع ہو جاتا ہے۔ تمام نبیوں نے اس بات کو مان لیا ہے کہ جس زور سے
آخری زمانہ میں نشانات کا نزول ہو گا اس سے پہلے ویسا کبھی نہیں ہوا ہوگا۔
فرمایا۔ مخالفوں کا انکار ہمارے واسطے بہتر ہے کیونکہ جتنی مخالفت ہمارے لئے مفید ہے گرمی زور سے پڑتی ہے اتنی ہی بارش زور سے ہوتی
ہے۔ جس قدر مخالفوں میں تپش بڑھتی جائے گی اتنے ہی نشانات بارش کی طرح برستے جائیں گے۔
۱۸ راگست ۱۹۰۷ء (بوقت عصر ) )
لو
مخالف ہمیں منہاج نبوت پر پڑھیں مجوسیوں، یہودیوں اور نصرانیوں نے بھی تو پرکھیں کسی شخص کے در پر فرمایا کہ
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض کئے تھے ۔ جس طرح سے لوگ انبیاء پر اعتراض
کرتے رہے ہیں اور خدا آخران کے جواب دیتا رہا ہے اسی طرح کے جواب ہم سے بھی لو ۔ ان کو
چاہیے کہ ہم پر کوئی ایسا اعتراض کریں جو کسی پہلے نبی پر نہ ہوسکتا ہو۔ چاہیے کہ منہاج نبوت پر ہمیں
پرکھ لیں ۔
۔
آتھم کی پیشگوئی آتھم کی نیت اعتراض کرتے ہیں مگر انکو خیال کرنا چاہیے کہ جب اسے
کہا گیا تھا کہ چونکہ تم نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دجال کہا ہے
اس لیے تمہاری نسبت یہ پیشگوئی کی گئی ہے۔ تو یہ بات سن کر اس نے سر ہلایا اور کہا کہ نہیں جی نہیں
جی ۔ میں نے تو نہیں کہا اور زبان نکالی اور کانوں پر ہاتھ رکھ کر بڑا انکار کیا۔ اور اکثر روتا رہتا تھا اور
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۷ صفحه ۴

ادھر ادھر اس طرح پھرتا رہتا تھا جیسے کسی کو قطرب کی بیماری ہو جاتی ہے۔ سوچنے والی بات یہ ہے کہ
مخالف کی بات کا اس قدر اثر پڑ جانا کہ اکثر اوقات روتے رہنا کیا یہ اس بات کا ثبوت نہیں کہ اس
نے رجوع کیا تھا۔ ساٹھ ستر آدمیوں کے سامنے اس نے زبان نکالی اور کانوں پر ہاتھ رکھ کر دجال
کہنے سے رجوع کیا تھا۔
لیکھرام کی پیشگوئی بھرام کی نسبت چھ برس کی پیشگوئی تھی۔ پانچ برس اس نے شوخی سے گزارے اور میری نسبت پیشگوئی بھی کی کہ تم تین سال کے اندر ہیضہ
سے مر جاؤ گے۔ چونکہ اس نے بہت شوخی کی تھی اس لیے وہ مہلت بھی اس کے لیے کم کر دی گئی اور
پانچ برس کے اندر ہی ہلاک ہو گیا اور یہ ایک جلالی رنگ کی پیشگوئی تھی مگر آتھم نے چونکہ انکساری اختیار
کی تھی اس لیے خوف اور رجوع کے سبب اس کی میعاد بڑھ گئی۔ اور یہ ایک جمالی رنگ کی پیشگوئی تھی ۔
ڈاکٹر عبد الحکیم کی بے باکی عبدالحکم کی شوخی اور بے باکی پرد اور بے باکی پر حضرت نے فرمایا کہ
ہزاروں لوگ خود پسندی اور رعونت کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے
ہیں ۔ یہ تو بہت ہی دلیر ہو گیا ہے اور حد سے بڑھ گیا ہے ۔ جتنی گالیاں انسان سوچ سکتا ہے وہ سب
اس نے ہمیں دی ہیں ۔ اس کے رو برو بڑے بڑے نشانات خدا نے دکھائے ۔ اس نے خود بھی
تصدیق کی ۔ بیس برس تک یہ ہمارا مصدق رہا۔ اس کے خطوط میرے پاس موجود ہیں ۔ یہ کہتا تھا
کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر نجات ہوسکتی ہے۔ ہم نے اسے نصیحت کی
اور اس کی غلطی سے اسے متنبہ کیا۔ مگر اس نے بُرا منایا ۔ آخر اس کا یہ مرض بڑھتا گیا اور تکبر پیدا ہوتا
گیا۔ شیطان بھی تو تکبر کی وجہ سے ہی ہلاک کیا گیا تھا۔ اس کو چاہیے تھا کہ جب ہم نے روکا تھا تو
خود قادیان میں آجاتا۔ ہماری صحبت سے فائدہ اٹھاتا اور اپنے وساوس کو انکساری سے پیش کرتا۔
ایسے گند نبیوں کے ذریعہ سے ہی دور ہو سکتے ہیں ۔ مگر وہ کہتا ہے کہ نبیوں کی اتباع کی ضرورت
نہیں ۔ خاکساری کے ساتھ آتا ۔ ہم دعا بھی کرتے اور اس کے وساوس کا جواب بھی دے دیتے۔
اس نے اپنا ایک خواب بھی چھپوایا تھا کہ جس میں یہ ایک شخص کو کہتا ہے کہ مرزا صاحب نے میرا نام

آج 10 میں سے 10 باقی