۱۹ اگست ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظہر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بیعت سے کاٹ دیا ہے۔ اب اگر اس کے دل میں واقعی اعتراض تھے تو اس کو خود الگ ہونا چاہیے
تھا نہ کہ ہم خود کاٹتے ۔ اگر وہ ہمارے سلسلہ کو برا سمجھ کر چھوڑ دیتا پھر تو ایک بات تھی مگر ہم نے اس کو
خود جماعت سے کاٹ دیا ہے ۔ وہ اپنی تحریروں میں مانتا ہے کہ انہوں نے خود میرا نام بیعت سے
کاٹ دیا۔
او
۱۹ اگست ۱۹۰۷ء (بوقت ظهر )
الهام آید آں روزے کہ مستخلص شود
بیوں کے علاج اور بعض بیماریوں کا ذکر ہو رہا تھا۔ طبابت ایک ظنی علم سے طبیوں اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اکثر طبیبوں کا یہ کام ہے کہ جب انہیں مایوسی کے آثار نظر آنے لگتے ہیں اور بظاہر نظر کامیابی کی
راہیں مسدود نظر آتی ہیں تو کہہ دیا کرتے ہیں کہ یہ خاص خاص شبہات پیدا ہو گئے تھے ۔ ورنہ یہ ہوتا
تو ٹھیک تھا۔ یہ بات نہیں ہو سکی وہ نہیں ہوسکی۔ ایسا کرنا چاہیے تھا ویسا کرنا چاہیے تھا مگر یہ سب
باتیں توحید کے برخلاف ہیں۔ اگر طبیب سے غلطی ہو گئی ہے یا کامیابی نہیں ہو سکی تو پھر کیا ہوا۔ اس کا
کام تو صرف ہمدردی کرنا تھا تقدیر کا مقابلہ کرنا نہ تھا۔ ایک طبیب کا ذکر ہے کہ وہ قبرستان کو جاتے
وقت برقع پہن لیا کرتے تھے کسی نے پوچھا کہ آپ ایسا کیوں کرتے ہیں۔ طبیب نے جواب دیا
کہ یہ سب آدمی میری دوائیوں سے ہی ہلاک ہوئے تھے۔
سنت اللہ اسی طرح سے ہے کہ کام تو وہ خود کرتا ہے مگر اپنی حکمت سے اسباب کا ایک سلسلہ بھی
قائم کر دیا ہوا ہے ۔ پنجابی میں ایک مثل ہے مارے آپ تے نام دھرایا تاپ عجیب بات ہے کہ
گل بگڑی کی بگڑتی چلی جاتی ہے کچھ پتا نہیں لگتا کہ ہوتا کیا ہے ۔ کوئی دعویٰ کرنے کا امکان نہیں۔
دیکھو جہاں پیچ پڑنا ہوتا ہے وہاں بے اختیار خود بخود صورت بگڑتی جاتی ہے۔ ایک مرض کا علاج کرو تو
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۰ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۰۷ صفحه ۴
ساتھ ہی قے کے ذریعہ سے یا کسی اور وجہ سے کئی مرضیں اور پیدا ہو جاتی ہیں ۔ مگر جہاں آرام آنا ہوتا
ہے تو صرف عورتوں کے سونف اجوائن بتانے سے بھی آرام ہو جاتا ہے اور خود بخو دسب علاج کر لیتی
ہیں ۔ طبابت ایک ظنی علم ہے۔ دعوی کا کوئی امکان نہیں ۔ جب بیماری بڑھنی ہو تو علاج کرتے کرتے
بڑھتی جاتی ہے۔ مرنا برحق ہے اور ایک دن موت ضرور آکر رہے گی حدیث شریف میں آیا ہے کہ
خوش قسمت انسان وہ ہے جو نیک اعمال کر کے مرے۔ عمر کا کیا ہے۔ ساٹھ برس جئیں خواہ سو برس
آخر موت برحق ہے۔
جنون کا مرض حضرت حکیم الامت نے ایک خط پڑھ کر سنایا جسمیں ایک شخص کی تیاری کی نسبت بعض باتیں درج تھیں اور دعا کے لیے حضرت اقدس کی خدمت میں بھی التجا کی
ہوئی تھی ۔
اس پر حضرت نے فرمایا۔
خدا اپنا فضل کرے۔ یہ مرض جنون کی نہایت خطرناک ہے۔
حضرت حکیم الامت نے عرض کیا کہ حضور انبیاء نے بھی یہ دعا مانگی ہے کہ اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ
الْبَرَضِ وَالْجُذَامِ وَالْجُنُونِ ۔۔۔۔۔ الخ
( بوقت عصر )
طاعون
موسمی تغیر و تبدل پر گفتگو ہورہی تھی۔ باتوں ہی باتوں میں طاعون کا ذکر چل پڑا۔ اس پر حضرت اقدس
نے فرمایا کہ
ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ اب کی دفعہ طاعون بہت کم پڑے گی کیونکہ زور بہت ہو گیا ہے اور
چوہے بھی بہت مارے گئے ہیں۔ ان کی ایسی رایوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی وہ وقت نہیں آیا جس
کی نسبت قرآن مجید میں لکھا ہے وَ إِنْ مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا
عَذَابًا شَدِيدًا (بنی اسراءیل: ۵۹) مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى
يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمُ (الرعد: ۱۲) معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ اس جگہ ڈاکٹروں اور
مدبروں کو ہرا دے ۔
جلد نهم
دمدار ستاره کا طلوع آجکل دمدار تار طلوع ہوتا ہے۔اس کے متعلق ایک شخص سے حضرت اقدس
نے دریافت فرمایا کہ
کیا آپ نے بھی دمدار ستارے دیکھے ہیں ۔
اس نے عرض کیا کہ حضور میں نے تو ابھی نہیں دیکھا۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ضرور دیکھنا۔ آج ہی دیکھنا وہ ایک نہیں ہے دو ہیں۔ میں نے بھی دیکھے تھے۔ ایک چھوٹا ہے اور
ایک بڑا ہے۔ تین بجے سے دکھائی دینا شروع ہوتا ہے۔ مفسروں نے لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت میں جب بہت ستارے ٹوٹے تھے تو اس سے کچھ عرصہ بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
نبوت کا دعویٰ کیا تھا۔ یہ جو ستارے وغیرہ ہوتے ہیں ان کا اثر زمین پر ضرور ہوتا ہے۔ میرے دعوئی
سے پہلے اس قدر ستارے ٹوٹے تھے کہ ایسی کثرت آگے کبھی نہیں ہوئی تھی۔ میں اس وقت دیکھ رہا
تھا کہ ستاروں کی آپس میں ایک قسم کی لڑائی ہوتی تھی ۔ کوئی سو دو سو ایک طرف تھے اور سو دو سو ایک
طرف تھے۔ ہمارے لیے گویا وہ ایک پیش خیمہ تھے۔ اِس طرف سے اُس طرف نکل جاتے تھے اور
اُس طرف سے اس طرف نکل جاتے تھے۔ میرے خیال میں تو کسوف خسوف کا بھی خاص اثر زمین
پر ہوتا ہے۔ دمدار ستارے کا پیدا ہونا ایک خارقِ عادت امر ہے۔ آسمان پر اس کا ظاہر ہونا ظاہر کرتا
ہے کہ زمین پر بھی ضرور کوئی خارقِ عادت امر ظاہر ہوگا ۔ یہ زمین کے لیے شہادتیں ہوتی ہیں ۔ آئندہ
زمین پر جو خارق عادت نشان ظاہر ہونے والے ہوتے ہیں ان کے لیے یہ پیش خیمہ ہوتے ہیں۔
اس طرف ہمیں الہام بھی ہو رہے ہیں کہ آئندہ خارق عادت نشان ظاہر ہونے والے ہیں اور کل جو
میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ ایک ستارہ ٹوٹا ہے اور سر پر آگیا ہے۔ میں نے خیال کیا تھا کہ ضرور
اس کی کوئی تعبیر ہوگی ۔ ذوالسنین ستارہ کی نسبت جب نکلا تھا تو انگریزی اخبار والوں نے لکھا تھا کہ یہ
وہی ستارہ ہے جو حضرت عیسی کے زمانہ میں طلوع ہوا تھا۔