۲۱ اگست ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظہر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۱ اگست ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظہر )
طاعون کا نشان
فرمایا۔ امریکہ کے ایک بڑے حصہ میں بڑی تیزی سے طاعون شروع ہوگئی
ہے۔ ایسا ہی یورپ کے بعض حصوں کی نسبت بھی لکھا ہے۔ اصل میں یہ دونوں
ملک آپس میں بہت آمد و رفت رکھتے ہیں ۔ ایک ہی طرح کا لباس ہے۔ ایک ہی بولی ہے اور تقریباً
ایک ہی طرح کی سردی ہے۔ اخبار والوں نے بڑا خطرہ ظاہر کیا ہے کہ چونکہ یہ ملک سرد ہے اس لیے
اندیشہ ہے کہ یہ بیماری زیادہ تباہی لاوے۔
ہماری پیشگوئی میں یورپ بھی ہے اور کا بل بھی ہے۔ سنا گیا ہے کہ کابل میں ہیضہ ہے۔ مگر اس
سے کچھ نہیں ہوتا یہ کوئی عذاب نہیں ہے۔ پوری خبر تو طاعون ہی لیتی ہے ۔ دیکھوا بھی اس بیماری کا
نام ونشان بھی نہ تھا تو میں نے اشتہار شائع کرا دیا تھا کہ پنجاب میں طاعون کے پودے لگائے گئے
ہیں۔ ثناء اللہ کو بھی یہ اشتہار پہنچ گیا تھا۔ تاریخ کو دیکھ لو۔ ایک طرف طاعون کی آمد کی تاریخ اور
دوسری طرف اشتہار کے طبع ہونے کی تاریخ موجود ہے ۔ اب گیارہ سال سے تباہی شروع ہے۔ کیا
یہ انسانی کوشش اور طاقت کا کام ہے کہ اتنے بڑے واقعہ کی قبل از وقت خبر دے دے۔ اب یورپ،
کابل وغیرہ کی باری آئی ہے مگر پھرے گی سارے جہان میں ۔ اللہ کریم فرماتا ہے۔ وَ اِنْ مِنْ
قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا عَذَابًا شَدِيدًا (بنی اسراءیل:۵۹) اس
کے یہی معنے ہیں کہ طاعون آخری زمانہ میں تمام جہان میں دورہ کرے گی ۔ اور حدیث شریف میں
لکھا ہے کہ اگر کسی گھر میں دس آدمی ہوں گے تو سات مر جائیں گے اور تین بچے رہیں گے اور یہ
مہدی کی علامات میں سے ہے کہ اس کی مخالفت سے سخت طاعون پڑے گی ۔
عجیب بات ہے کہ خسوف کسوف کے رمضان میں واقع ہونے کی نسبت لکھا ہے کہ جب سے دنیا
پیدا ہوئی ایسا کبھی نہیں ہوا۔ یہ ایک خارق عادت امر ہے پھر یہ زلزلے اور طاعون بھی خارق عادت امور
ہیں ۔ مگر یہ نہیں سوچتے اور نشان پرنشان مانگتے ہیں یہ ان کے لیے اچھے تو نہیں ہوں گے۔ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے کہ نشان جب آئیں گے تو پھر اس وقت تمہارا کیا حال ہوگا ؟
پھر لیکھرام کے نشان کا ذکر فرماتے رہے )
حکومت سے تعاون قیصر کی چھی متعلقہ طاعون کا ذکر کرکے حضور نے فرمایا۔
ہم نے ایک اعلان کے ذریعہ لکھ دیا ہے کہ ایسے امور میں گورنمنٹ کو
ہر قسم کی مدد دینے کو تیار رہیں ۔ ہم اپنی جماعت کو بھی یہی تاکید کریں گے کہ وہ خاص احتیاط کرے
اور گورنمنٹ کی ہدایت کے بموجب جب ضرورت پڑے باہر کھلے میدانوں اور کھلی ہوا میں چلی
جاوے۔ ہماری تمام جماعت ایسے امور میں گورنمنٹ کو خاص امداد دے گی کیونکہ وہ گورنمنٹ کی
خیر خواہی کو اپنا مذہبی فرض سمجھتی ہے۔
اپنی حفاظت کے لیے حکومت کو توجہ دلائی جائے ایک معزز خادم نے عرض کی کہ پشاور جیسے سرحدی مقام پر کیا کیا
جاوے کیونکہ وہاں تو لوگ قتل سے نہیں ڈرتے ۔ وہ انجام کو نہیں سوچتے ۔ ادنی ادنی باتوں پر قتل ہو جاتے
ہیں۔ ایک شخص نے ڈیڑھ روپیہ قرضہ دینا تھا۔ اس پر یہاں تک نوبت پہنچی کہ تین آدمی قتل ہو گئے اور
قاتل علاقہ غیر میں بھاگ گئے ۔
ان باتوں کو سن کر فرمایا۔
ایسے مقامات پر گورنمنٹ کو توجہ دلائی جاوے تو وہ ہماری جماعت کی طرف خاص توجہ کرے گی
اور حفاظت کے سامان بہم پہنچاوے گی ۔ کیونکہ یہ بالکل سچ ہے کہ بعض اضلاع میں لوگ ڈاکہ کے
عادی ہیں اور ہماری جماعت سے بھی خاص دشمنی رکھتے ہیں اس لیے خاص طور پر گورنمنٹ کو حفاظت کا
انتظام کرنا چاہیے۔ ہم گورنمنٹ کی ہدایتوں پر عمل کرنے کو تیار ہیں مگر ایسے خطر ناک مقامات کے لیے
ہم یہ ضرور کہیں گے کہ چونکہ ڈاکو لوگ مخالف مولویوں کے بھڑکانے سے اور بھی تکلیف دینے پر آمادہ
ہو جائیں گے اس لیے گورنمنٹ کو حفاظت کا پورا انتظام کرنا چاہیے ایسے موقع پر کافی اور مسلح پہرہ اگر ہو
تو خطرہ دور ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو پھر طاعون نے نہ مارا تو ڈاکوؤں نے مار دیا۔ کے
لے الحکم جلد ۱ ۱ نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۲ ، ۱۳